Tag: پاکستان بمقابلہ اسٹریلیا

  • عامر جمال کا آسٹریلوی بیٹر سے مذاق، ویڈیو وائرل

    عامر جمال کا آسٹریلوی بیٹر سے مذاق، ویڈیو وائرل

    سڈنی ٹیسٹ میں عامر جمال نے پہلے بلے اور پھر گیند سے کمال دکھایا لیکن میچ کے دوسرے روز آسٹریلوی بیٹر سے شرارت بھی کی جو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گئی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر عامر جمال جن کا دورہ آسٹریلیا بالخصوص سڈنی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے باعث اس وقت دنیائے کرکٹ میں ہر طرف چرچا ہو رہا ہے میدان میں شرارتیں کرنے سے باز نہیں رہتے۔ ایسی ہی ایک شرارت میچ کے دوسرے روز کی جو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گئی۔

    عامر جمال سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پہلی اننگ میں بولنگ کے لیے بھاگتے ہوئے آئے اور سامنے موجود لبوشن انہیں کھیلنے کے لیے تیار ہوئے لیکن اس سے قبل ہی بولر نے بیٹر کو حیران کر دیا۔

    ہوا یوں کہ عامر جمال بولنگ کرانے کے لیے مکمل ایکشن کے ساتھ بھاگتے ہوئے بولنگ اینڈ کی طرف آئے۔ لبوشن جو اس وقت 22 رنز پر کھیل رہے تھے ان کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوگئے لیکن آسٹریلوی بیٹر کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب بولنگ اینڈ پر پہنچ کر عامر جمال نے اپنے ہاتھ کھول دیے جس میں گیند تھی ہی نہیں۔

    دراصل یہ قومی بولر کا آسٹریلوی بیٹر سے مذاق مستی تھا جس سے کمنیٹرز بھی خوب محظوظ ہوئے جب کہ اس منظر کو کیمرے کی آنکھ نے بھی محفوظ کر لیا۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی جس کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں جب کہ بڑی تعداد عامر کے اس مذاق کو سراہ رہی ہے۔

    واضح رہے کہ عامر جمال نے سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز مشکلات کا شکار پاکستانی بیٹنگ کو سہارا دیا اور نویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 82 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جس کے باعث قومی ٹیم 313 رنز اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب ہوئی۔

    سڈنی ٹیسٹ کا تیسرا دن، عامر جمال کی محنت پر پاکستانی بیٹرز نے پانی پھیر دیا

    بعد ازاں عامر جمال نے ٹیسٹ کے تیسرے روز گیند سے بھی کارنامہ انجام دیتے ہوئے 6 آسٹریلوی بلے بازوں کو گھر بھیجا۔ اس سے قبل وہ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں پرتھ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

  • آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

    آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

    لاہور: آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، آل راؤنڈر عماد وسیم انجری سے مکمل صحت یابی کے بعد کم بیک کررہے ہیں۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 سے 28 اکتوبر تک ابوظہبی اور دبئی میں کھیلی جائے گی۔

    آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ کی بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب کردہ ٹیم میں کپتان سرفراز احمد ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، عماد وسیم، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری، حسن علی، وقاص مقصود اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

    چیف سلیکٹر انضمام الحق کے مطابق عماد وسیم کی فٹنس اور فارم کو مانیٹر کرنے کے بعد ان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور وقاص مقصود کی سلیکشن ڈومیسٹک سیزن میں پرفارمنس کی وجہ سے ہوئی ہے۔