Tag: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

  • جیت بڑے ناموں سے نہیں بڑی پرفارمنس سے ملتی ہے!

    جیت بڑے ناموں سے نہیں بڑی پرفارمنس سے ملتی ہے!

    پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کھلاڑیوں کی تبدیلی کے بعد کھیل کے میدان میں نتیجہ بھی تبدیل ہوگیا اور انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ٹیم نے کام یابی حاصل کر لی۔ پاکستانی ٹیم کو یہ کام یابی بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ کے بغیر ملی ہے۔

    کہتے ہیں کہ کسی بھی شعبے کام یاب ہونے اور ترقی حاصل کرنے کے لیے رسک لینا ہی پڑتا ہے۔ اگر آپ ہارنے کے ڈر سے ٹیم میں تبدیلیاں نہیں کریں گے تو ہارتے ہی چلے جائیں گے۔ یہی کچھ گزشتہ ساڑھے تین سال سے پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہو رہا ہے۔ تبھی تو ہوم گراؤنڈ پر بھی کامیابی نصیب نہیں ہورہی تھی۔ تمام مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر، کسی بھی قسم کے دباؤ اور خوف سے آزاد ہو کر اگر پہلے ہی فیصلے کرلیے جاتے تو کرکٹ کا یہ حال نہیں ہوتا جو آج ہے۔

    خیر، اب سلیکٹرز کے فیصلے کا مثبت نتیجہ سامنے آگیا ہے، ہوم گراؤنڈر پر شکست کا تسلسل ٹوٹ گیا ہے، انگلینڈ سیریز میں عاقب جاوید اور اظہر علی نے سلیکٹرز کی ذمہ داری سنبھالی اور آتے ہی مشکل فیصلہ کیا اور اسٹار کھلاڑیوں کو باہر کردیا۔ بابر اعظم، نسیم شاہ، شاہین آفریدی سب اسکواڈ سے باہر ہوئے تو اپنی باری کے منتظر کامران غلام کو بابر کی جگہ چانس ملا اور انہوں نے اس کا پورا فائدہ اٹھایا اور ڈیبیو پر سنچری جڑ دی۔

    بیٹنگ کے بجائے اسپن ٹریک بنانے کا خطرہ موہ لیا۔ 14 ماہ بعد نعمان علی کو کھلایا، وہ گیارہ وکٹیں لے گئے۔ ادھر ساجد خان نے بھی سلیکٹرز کو مایوس نہیں کیا اور خوب جم کر کھیلے۔ پاکستان نے ثابت کیا کہ جیت بڑے ناموں سے نہیں بڑی پرفارمنس سے ملتی ہے۔
    اب سلیکٹرز کو چاہیے کہ پنڈی ٹیسٹ میں بھی وننگ کمبی نیشن برقرار رکھیں اور قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر سیریز 2-1 سے اپنے نام کریں۔

    بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ کو یہ کہنا چاہیے کہ وہ جا کر ڈومیسٹک میں پرفارم کریں جس طرح دیگر کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک میں پرفارم کرکے کم بیک کیا ہے۔ اب یہ نہیں ہونا چاہیے کہ آسٹریلیا کا دورہ ہے تو وہاں بابر اعظم کی ضرورت پڑے گی، جنوبی افریقہ کی پچز پر نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی ضرورت ہو گی۔

    جنوبی افریقہ کی باؤنسی وکٹوں پر کوئی نوجوان فاسٹ بولر بھی اچھی بولنگ کرسکتا ہے۔ اس لیے نسیم اور شاہین کے نام کی مالا نہ جپیں‌۔ جن پچز پر بابر بیٹنگ کرسکتا ہے وہاں دوسرے بیٹر بھی اسکور کرسکتے ہیں لہٰذا ٹیم اب ٹریک پر آرہی ہے تو کھلاڑیوں کو پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا جائے۔ قومی ٹیم کو اس طرح تیار کیا جائے کہ وہ قوم کی امنگوں پر پورا اتریں۔ تعلقات، سفارش اور دوستی یاری کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو ٹیم میں‌ جگہ دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ اس بنیاد پر ٹیم کی سلیکشن کا نتیجہ تو ہمارے سامنے ہی ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بدترین شکست، ہوم گراؤنڈر پر بنگلا دیش سے پہلی بار وائٹ واش کی ہزیمت ہمیں اٹھانا پڑی۔ سلیکشن کا معیار یہ ہونا چاہیے کہ جو کھلاڑی پرفارم نہ کرے اسے ٹیم سے ڈراپ کرکے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے بھیجا جائے نہ کہ خراب یا ناقص کارکردگی کے باوجود اگلی 18 اننگز بھی کھیلنے کا موقع دیا جائے۔

    امید ہے کہ یہی ٹیم انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کے سلسلے کو برقرار کھتے ہوئے سیریز اپنے نام کرے گی۔

  • پاکستان نے انگلینڈ کو اسپن جال میں پھنسالیا، مہمان ٹیم نے239رنز پر6 وکٹیں گنوادیں

    پاکستان نے انگلینڈ کو اسپن جال میں پھنسالیا، مہمان ٹیم نے239رنز پر6 وکٹیں گنوادیں

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنالیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلش بیٹرز کو اسپن جال میں پھنسالیا، آخری سیشن انگلینڈ کے لیے تباہ کن ثابت ہوا اور اس کے 5 بیٹرز یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے، دوسرے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 6 وکٹیں گنوا کر اسکور بورڈ پر 239 رنز کا ہندسہ سجایا۔

    انگلش ٹیم کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 127 رنز درکار ہیں، انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں اوپنر بین ڈکٹ 114 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    جوروٹ نے 34 اور اولی پاپ نے 29 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستانی اسپنرز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تمام 6 وکٹیں حاصل کیں۔

    ساجد خان نے انگلش بیٹرز کو مشکلات میں ڈالتے ہوئے 4 پلیئرز کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نعمان علی نے بھی ان کا ساتھ دیتے ہوئے 2 وکٹ حاصل کیں۔

    دریں اثنا نگلینڈ کے خلاف ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی ٹیم پہلی اننگ میں 366 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ آج دوسرے روز میزبان ٹیم نے اپنی پہلی نا مکمل اننگ کا آغاز 5 وکٹوں پر 259 رنز سے کیا تھا اور دوسرے سیشن کے آغاز میں ہی ٹیم کے مجموعے میں صرف 107 رنز کا اضافہ کر کے آؤٹ ہوگئی۔

    آج پاکستان کی جانب سے گرنے والی پہلی وکٹ محمد رضوان کی تھی جو اپنے گزشتہ روز کے انفرادی اسکور میں صرف 4 رنز کا اضافہ کر کے 41 رنز پر بریڈن کرس کی دوسری وکٹ بن گئے۔ سلمان علی آغا 31 رنز بنانے کے بعد میتھیو پوٹس کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ساجد خان صرف دو رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    کھانے کے وقفے کے عامر جمال 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے نعمان علی کے ساتھ مل کر نویں وکٹ کے لیے 50 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ نعمان علی 32 رنز کے انفرادی اسکور پر جیک لیک کی چوتھی وکٹ بنے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    انگلینڈ کی جانب سے جیک لیک نے چار، بریڈن کرس تین اور میتھیو پوٹس نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    اس سے قبل گزشتہ روز پاکستانی کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 19 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم کی جگہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے مشکل وقت میں کریز سنبھالی اور پہلے ہی میچ میں سنچری اسکور کی۔

    وہ پہلے دن کے کھیل کے اختتام سے کچھ دیر قبل ہی 118 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے تھے جب کہ اوپنر صائم ایوب نے 77 رنز بنائے تھے۔

    دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں چار جب کہ انگلینڈ نے دو تبدیلیاں کی ہیں۔

    پاکستان نے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ کو آرام دے کر ان کی جگہ کامران غلام، ساجد خان اور نعمان علی کو شامل کیا گیا ہے جب کہ اسپنر ابرار احمد جو بیماری کے باعث ٹیسٹ نہیں کھیل رہے ان کی جگہ زاہد محمود نے پُر کی ہے۔

    انگلینڈ کے ریگولر کپتان بین اسٹوکس کی انجری کے بعد ٹیم میں واپسی ہوگئی ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے فاسٹ بولرز گس اٹکنسن اور کرس ووکس کو آرام دیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر میٹ پوٹس کو شامل کیا گیا ہے۔

    دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    ٹیم پاکستان:

    شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، ساجد خان، نعمان علی، زاہد محمود۔

    ٹیم انگلینڈ:

    بین اسٹوکس (کپتان)، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، برائیڈن کارس، جیک لیچ، شعیب بشیر اور میٹ پوٹس۔

    واضح رہے کہ ملتان میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگ اور 47 رنز کی عبرت ناک شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔

    مذکورہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور پاکستان مسلسل شکستوں کے بعد پوائنٹ ٹیبل پر سب سے آخری نویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جس کے بعد اس کے فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور ہوچکا ہے۔

  • دوسرا ٹیسٹ، ڈیبیو پر کامران غلام کی شاندار سنچری، پاکستان نے 259 رنز بنالیے

    دوسرا ٹیسٹ، ڈیبیو پر کامران غلام کی شاندار سنچری، پاکستان نے 259 رنز بنالیے

    ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلےدن کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالیے۔

    سابق کپتان بابر اعظم کی جگہ ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے اپنی سلیکشن کو صحیح ثابت کرتے ہوئے ڈیبیو پر شاندار سنچری اسکور کی، وہ 118 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے،

    اوپنر عبداللہ شفیق ایک بار پھر سیدھا شاٹ کھیلے ہوئے کلین بولڈ ہوگئے، انھوں نے صرف 7 رنز بنائے جبکہ اوپنر صائم ایوب نے بھی بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے 77 رنز اسکور کیے۔

    کھیل کے اختتام پر محمد رضوان 37 اور سلمان علی آغا 5 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، انگلینڈ کی جانب سے اسپنر جیک لیش نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج لیڈز میں کھیلا جائے گا، میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    نیوزی لینڈ کی بی ٹیم اور آئرلینڈ سے مقابلہ کرنے والی قومی ٹیم کا اصل امتحان آج ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہوگا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ آج انگلینڈ کے شہر لیڈز پاکستانی وقت کے مطابق  رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض جوز بٹلر سرانجام دیں گے۔

    برطانوی محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق لیڈز میں بارش کا 60 فیصد امکان ہے، دن میں بادل چھائے رہیں گے، دوپہر کو شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے رات 12 بجے تک جاری رہ سکتی ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ ورلڈ کپ سے قبل 4 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے باعث ورلڈکپ کے وارم اپ میچز نہیں کھیلیں گی۔

  • انگلینڈ ویمنز نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دے دی

    انگلینڈ ویمنز نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دے دی

    نارتھمپٹن : پاکستان اور انگلینڈ ویمنز ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں انگلش ٹیم  نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دے دی۔

    انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دیا تھا، انگلینڈ کو 3میچوں کی سیریزمیں0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔

    match

    لیڈز کے کاؤنٹی گراؤنڈ نارتھمپٹن میں ہونے والی پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    جواب میں پاکستان کی ٹیم145رنز کے تعاقب میں79رنز پر ڈھیر ہوگئی، عالیہ ریاض19،منیبہ علی18،سدرہ امین11رنز بنا سکیں، سوفی نے3،کیپسی،سارہ اور لارین نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔

    قبل ازیں انگلش ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

    نارتھمپٹن:ایلائس کیپسی اورنیٹ سیوربرنٹ نے31،31رنز اسکور کیے، ندا ڈار2،سعدیہ اقبال، ذیانابیگ اور وحیدہ اختر1،1وکٹ لے سکیں۔

    Eng

    واضح رہے کہ 3میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو انگلش ویمنز ٹیم کے ہاتھوں 53 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے دی

    کولکتہ: ورلڈ کپ کے 44ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 93 رنز سے شکست دے دی۔

    کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 338 رنز کے تعاقب میں  244 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    آغا سلمان 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، فخر زمان ایک رن پر ڈیوڈ ولی کو وکٹ دے بیٹھے، کپتان بابر اعظم 38 رنز بنا کر چلتے بنے۔

    محمد رضوان 36 رنز پر معین علی کا نشانہ بنے، سعود شکیل 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، افتخار احمد 3، شاداب خان 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    شاہین شاہ آفریدی کو 25 رنز پر ایٹکسن نے بولڈ کیا۔ حارث رؤف نے 35 رنز بنائے، وسیم جونیئر 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عادل رشید، ایٹکسن اور معین علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    بین اسٹوکس نے 76 گیندوں پر 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو روٹ 60 رنز بنا کر نمایاں رہے، جونی بیرسٹو 59 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    کپتان جوز بٹلر 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، ہیروک بروک کو 30 رنز پر حارث رؤف نے آؤٹ کیا، معین علی 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین وکٹیں حاصل کیں، محمد وسیم جونیئر اور شاہین شاہ آفریدی نے دو اور افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    تاہم اب 13 ویں اوور میں پاکستان نے انگلینڈ کی پہلی وکٹ 82 رنز پر حاصل کی، انگلینڈ کے اوپنر ڈیوڈ ملان 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    ٹاس کے موقع پر انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے کہا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے، زیادہ سے زیادہ رنز کرنے کی کوشش کرینگے، انگلینڈ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، سیمی فائنل کی دوڑسے باہر ہیں لیکن اچھا اختتام چاہتے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ کرتے مگر ٹاس ہاتھ میں نہیں، کوشش کریں گے اپنی بہترین کرکٹ کھیلیں، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، حسن علی کی جگہ شاداب خان شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پاکستانی ٹیم اعداد و شمار کے عجیب و غریب کھیل سے دوچار ہے، انگلش ٹیم 50 رنز پر آؤٹ ہوئی تو پاکستان کو 2 اوور میں ہدف حاصل کرنا ہوگا، پاکستان کو 100 رنز کا ہدف ملا تو 3 اوور سے کم میں جیت حاصل کرنا ہوگی۔

  • انگلش ٹیم میدان میں سیاہ پٹیاں باندھ کر کیوں اتری؟

    انگلش ٹیم میدان میں سیاہ پٹیاں باندھ کر کیوں اتری؟

    کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں انگلش ٹیم میدان میں سیاہ پٹیاں باندھ کر اتری۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم نے آج منگل کو جب پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری ٹیم میدان میں ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سیاہ پٹیاں باندھ کر اتری۔

    میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے قطار میں کھڑے ہو کر نہ صرف ملکہ برطانیہ کی یاد، بلکہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے ٹاس جیت لیا

    واضح رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اس وقت انگلینڈ اور پاکستان کے مابین پہلا ٹی ٹوینٹی میچ جاری ہے، انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

  • وزیراعظم کی پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز پر نظر، تصویر وائرل

    وزیراعظم کی پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز پر نظر، تصویر وائرل

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مصروفیت کے باوجود پاکستان اور انگلینڈ کا میچ دیکھا جس کی تصویر وائرل ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، وزیراعظم عمران خان بھی میچ سے محظوظ ہوئے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کررہے ہیں اور میچ پر بھی ان کی نظر ہے۔

    اسکائی اسپورٹس نے بھی وزیراعظم کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کردی۔

    واضح رہے کہ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف شکست سے بچنے کے لیے قومی ٹیم کی جدو جہد جاری ہے۔
    بارش کے باعث کھیل ایک بار پھر متاثر رہا اور چوتھے روز 56 اوورز ہی کرائے جاسکے۔

    تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر فالو آن کے شکار پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر100 رنزبنائے ہیں اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 210 رنز بنانے ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی 29 اوربابر اعظم 4 رنز کے ساتھ کریزپر موجود ہیں۔

    پہلی اننگز میں میزبان انگلینڈ نے 583 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم 273 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

  • قومی ٹیم ’ارطغرل غازی‘ سے ہمت اور حوصلہ لینے لگی

    قومی ٹیم ’ارطغرل غازی‘ سے ہمت اور حوصلہ لینے لگی

    ساؤتھمپٹن: انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم مشہور ترکش ڈرامے ارطغرل غازی سے ہمت اور حوصلہ لینے لگی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ویڈیو کانفرنس میں بتایا کہ ٹیم میں کوئی ایسا شخص نہیں ہوگا جو ارطغرل غازی ڈرامہ نہ دیکھ رہا ہو۔

    اظہر علی کا کہنا تھا کہ پلیئرز کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے، پہلا ٹیسٹ ہارے لیکن اچھی کرکٹ کھیلی، پچ دیکھ کر فائنل الیون کا فیصلہ کریں گے۔

    ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ فاسٹ بولرز نوجوان لیکن باصلاحیت ہیں، تجربہ کھیلنے سے ہی آتا ہے، ان کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں، انگلینڈ کے ٹیل اینڈرز کے لیے بولنگ پلان بنایا ہے کوشش ہوگی کہ ان کو رنز نہ کرنے دیں۔

    اظہر علی نے کہا کہ اسد شفیق کی اور اپنی فارم میں واپسی کے لیے پرعزم ہوں، ضرورت پڑنے پر قبل از وقت کھیل شروع کرنے کی حمایت کرتے ہیں، امید ہے موسم کرکٹ کے لیے سازگار ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں، ویسٹ انڈیز سمیت کسی ٹیم کی بیٹنگ میں تسلسل نہیں ہے، میچ میں جو سیٹ ہوجائے رنز کرتا ہے، تنقید کرنے والوں کی اپنی رائے ہے۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا، انگلینڈ کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

  • انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان

    انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان

    ساؤتھمپٹن: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، انگلش ٹیم کی قیادت اوئن مورگن کریں گے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹوینٹی میچز کی سیریز 28 اگست سے شروع ہوگی، اولڈ ٹریفورڈ میں تینوں ٹی ٹوینٹی بغیر تماشائیوں کے کھیلے جائیں گے۔

    انگلش اسکواڈ میں اوئن مورگن (کپتان)، معین علی، جوناتھن بیئرسٹو، ٹام بینٹن، سیم بلنگز، جو ڈینلی، ٹام کرن، لوئیس گریگوری، کرس جارڈن، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، عادل رشید، ڈیوڈ ولی اور جیسن روئے شامل ہیں۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی 28 اگست، دوسرا 30 اگست اور تیسرا ٹی ٹوینٹی یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

    دوسری جانب پاکستان کے سابق بولنگ کوچ اظہر محمود ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے انگلیںڈ کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوں گے، وہ سیریز کے لیے بولنگ کوچ جون لوئیس کی معاونت کریں گے۔

    انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ان کی تقرری فی الحال پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ہے۔

    یاد رہے کہ 143 ون ڈے اور 21 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اظہر محمود 2016 سے 2019 تک پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔