Tag: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

  • پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوینٹی کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

    پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوینٹی کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

    لندن: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف کل سے شروع ہونے والے واحد ٹی ٹوینٹی میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف کل سے شروع ہونے والے واحد ٹی ٹوینٹی میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ تیاری مکمل ہے، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، ٹی ٹوینٹی میں یاسر شاہ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے انگلینڈ میں تین پریکٹس میچ جیتے ہیں، ٹیم کا مورال بلند ہے، انشاء اللہ کوشش کریں گے کہ پہلا میچ جیت کر ٹور کا عمدہ آغاز کریں۔

    مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹی20رینکنگ : پاکستان ٹیم پہلی پوزیشن پر تاحال برقرار

    انہوں نے کہا کہ دونوں ٹی ٹوینٹی کی اچھی ٹیمیں ہیں، پاکستان پچھلے ایک ڈیڑھ سال سے بہت زیادہ کرکٹ کھیلتا ہوا  آرہا ہے، ٹی ٹوینٹی میں ہم پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

    سرفراز کا کہنا تھا کہ ہماری پلیئنگ الیون وہی ہے جو لیسٹر شائر کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچ میں کھیلی تھی بس محمد عامر کی واپسی ہوئی ہے، میچ سے قبل حتمی ٹیم کا اعلان کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں فاسٹ بولرز کے درمیان مقابلہ ہے جو ٹیم کے لیے اچھی بات ہے، لڑکے بہت زیادہ محنت کررہے ہیں، ورلڈ کپ سے قبل پانچ میچز کی سیریز ہے فوکس انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز پر ہے، کوشش ہوگی اچھی کرکٹ کھیلیں۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز جیت کر ورلڈ کپ کھیلیں گے تو مورال بلند ہوگا اور کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

  • لارڈز ون ڈے،پاکستان کو شروع میں مشکلات کا سامنا

    لارڈز ون ڈے،پاکستان کو شروع میں مشکلات کا سامنا

    لارڈز: دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ لگتا ہے غلط ثابت ہو گیا ہے دو رنز کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز سمیت تین پولین واپس لوٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لارڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان ٹیم کے دونوں اوپنرز سمیع اسلم اور شرجیل خان اور کپتان اظہر علی دورنزکے مجوعی اسکورپرپولین واپس لوٹ گئے۔

    واضح رہے پانچ میچوں کی سیریزمیں انگلینڈ کوایک صفر سے برتری حاصل ہے جب کہ لارڈز میں اچھا ریکارڈ رکھنے والی پاکستانی ٹیم اس برتری کو برابر کرنے کے لیے جدوجہد میں مشغول نظر آتی ہے۔

    دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں سمیع اسلم ،یاسر شاہ اور حسن علی کو ٹیم میں موقع دیا گیا ہے جب کہ محمد حفیظ، محمد نواز اور عمر گل کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

    ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کے کپتان اظہر علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیم میں کی گئی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا اس عزم کا اظہار کیا دوسرا ون ڈے میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کریں گے،آج کے میچ میں انگلینڈ کو بڑا اور مشکل ہدف دیں گے۔

    انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان مورگن کا کہنا تھا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیتتے تو پہلے باؤلنگ ہی کرتے اور پاکستان ٹیم کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کرتے تا کہ بڑے مارجن سے فتح یاب ہوتے۔

    واضح رہے ساؤتھ مپٹن میں کھیلے گئے پہلے ونڈے میچ میں بارش کے باعث انگلینڈ پاکستان کو بآسانی شکست دینے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

  • پہلا ون ڈے: پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لئے 261 رنز کا ہدف

    پہلا ون ڈے: پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لئے 261 رنز کا ہدف

    ساؤتھ مپٹن : انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے انگلش ٹیم کو جیت کے لئے دو سو اکسٹھ رنز کا ہدف دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا ساؤتھمپٹن میں جاری ہے میچ میں پاکستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم نے مقررہ اوورز میں انگلش ٹیم کے خلاف چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر دو سو ساٹھ رنز بنائے ۔

    پاکستان کی جانب سے کپتان اظہرعلی اور سرفراز حمد نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں ، قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے 82 سرفراز احمد نے 55 ، بابر اعظم 40 ، شعیب ملک 17 ، ،شرجیل خان 16 محمد حفیظ 11 رنز بنائے جبکہ محمد نواز 17 اور عماد وسیم 17 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔

    cricket1

    پاکستانی ٹیم میں شامل کپتان اظہر علی، محمد حفیظ ، بابراعظم، حسن علی، عماد وسیم، محمد عامر، محمد نواز، محمد رضوان، سمیع اسلم، سرفراز احمد، شرجیل خان، شعیب ملک، عمر گل، وہاب ریاض اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

    دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں ایون مارگن، معین علی، جانی بیئرسٹو، جیک بال، جاز بٹلر.ڈاؤسن، الیکس ہیلز، کرس ہیلز، لائم پلینکٹ، عادل رشید، جوئے روٹ، جیسن رائے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ویلی، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

    cricket2

    واضح رہے پاکستان 2005 کے بعد سے انگلینڈ کے خلاف ایک بھی ون ڈے سیریز نہیں جیت سکا ہے، 2006 کے بعد سے باہمی مقابلوں میں انگلش ٹیم 18 میں سے 12 ون ڈے جیت چکی ہے جب کہ آخری 9 میچوں میں سے انگلینڈ کو 8 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

    cricket3

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    ساؤتھمپٹن : انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے کھیلا جا ئے گا

    تفصیلات کے مطابق پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا ساؤتھمپٹن میں کھلاجائے گا دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کی ہے۔

    واضح رہے پاکستان 2005 کے بعد سے انگلینڈ کے خلاف ایک بھی ون ڈے سیریز نہیں جیت سکا ہے، 2006 کے بعد سے باہمی مقابلوں میں انگلش ٹیم 18 میں سے 12 ون ڈے جیت چکی ہے جب کہ آخری 9 میچوں میں سے انگلینڈ کو 8 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

    پاکستانی ٹیم میں جگہ پانے والے کھلاڑیوں میں کپتان اظہر علی،محمد حفیظ ،بابراعظم،حسن علی،عماد وسیم،محمد عامر،محمد نواز، محمد رضوان،سمیع اسلم،سرفراز احمد، شرجیل خان،شعیب ملک،عمر گل،وہاب ریاض اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

    دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں ایون مارگن،معین علی،جانی بیئرسٹو،جیک بال،جاز بٹلر.ڈاؤسن،الیکس ہیلز، کرس ہیلز،لائم پلینکٹ،عادل رشید،جوئے روٹ،جیسن رائے،بین اسٹوکس،ڈیوڈ ویلی،کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

    2005 میں پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کو زیر کیا تھا جس کےبعد 2006 کی سیریز ڈرا ہوئی تھی جب کہ 2010، 2012 اور2015 کی سیریز میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    آج دونوں ٹیمیں کانٹے دارمقابلے کے لیے تیارہیں گو کہ انگلینڈ ٹیم کو ایک روزہ میچز میں برتری حاصل ہے تا ہم پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز برابر اور آئر لینڈ سے ایک روزہ میچ میں کامیابی کے بعد زیادہ پراعتماد نظر آتی ہے۔

  • انگلینڈ نے ایک روزہ میچزکے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا

    انگلینڈ نے ایک روزہ میچزکے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا

    اوول : انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 24 اگست سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے پندرہ رکنی کرکٹ ٹیم کااعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے خاتمے کے بعد پانچ ایک روزہ میچ کی سیریز کا آغاز 24 اگست ہو رہاہے جس کے لیے انگلش ٹیم کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے مارک ووڈ اور بین اسٹوکس کو ٹیم میں شامل کر لیا گیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورانگلینڈ 24 اگست سے پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلیں گے جس کے لیے اوئن مورگن کی قیادت میں انگلش ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں فاسٹ بولر مارک ووڈ کی واپسی ہوئی ہے.ٹیسٹ سیریز میں انجری کا شکار ہونے والے بین اسٹوکس کو بھی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جب کہ ٹیسٹ سیریزمیں بری طرح ناکام ہونے والے جیمز ونس کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

    انگلش ٹیم میں کپتان اوئن مورگن، معین علی، جونی بیئرسٹو، جوز بٹلر، لیام ڈوسن، کرس جورڈن، الیکس ہیلز، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جو روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ویلی، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

    واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے چار ٹیست میچوں کی سیریز دو-دو کے مقابلے سے برابر ہو گئی تھی جس میں پہلے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔

  • اوول ٹیسٹ: دوسرا روز، پاکستان کے چھ وکٹوں پر340 رنز

    اوول ٹیسٹ: دوسرا روز، پاکستان کے چھ وکٹوں پر340 رنز

    اوول : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری اوول ٹیسٹ کا دوسرا روز پاکستان کےنام رہا، چوتھے ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے انگلینڈ کی برتری ختم کردی۔

    پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو چالیس رنز بنا لیے، یونس خان اورسرفرازاحمد وکٹ پر ناٹ آؤٹ موجود ہیں۔

    MATCH POST 1

    تفصیلات کے مطابق اوول ٹیسٹ میں شاہینوں نے شاندار کم بیک کیا۔ پاکستان کی نہ چلنے والی بیٹنگ چل گئی۔ دوسرے روز وائٹ واچ مین یاسرشاہ اوراظہرعلی نے کھیل کا آغاز کیا تو پراعتماد بیٹنگ کی۔

    یاسرشاہ چھبیس رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ اظہرعلی ایک رن کی کمی سے نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے۔ ایک سو ستائیس رنز پر پاکستان کی تین وکٹیں گرچکی تھیں، آؤٹ آف فارم یونس خان اوراسد شفیق وکٹ پر آئے اورڈٹ گئے۔

    MATCH POST 2

    اسد شفیق اوریونس خان نے بولرز کی جم کر پٹائی کی۔ ایک سو پچاس رنزکی شراکت جوڑ کرمیچ پر اپنی گرفت مضبوط کی۔ پہلےاسد شفیق نے کیرئیر کی نویں سنچری بنائی۔ پھریونس خان نےقسم توڑ دی اورسنچری بنا ڈالی۔

    اسد شفیق ایک سو نو رنزبنا کراسٹیون فن کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔ کرس ووکس نے ایک اوورمیں پہلے مصباح اور پھر افتخاراحمد کو آؤٹ کیا۔

    دوسرے دن کے کھیل کےاختتام پر پاکستان نے چھ وکٹ پرتین سو چالیس رنز بنا لئے ۔ پاکستان کو انگلینڈ پربارہ رنزکی برتری حاصل ہے، یونس خان ایک سو ایک اور سرفراز سترہ رنزپرناٹ آؤٹ ہیں۔

     

  • اوول ٹیسٹ،انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    اوول ٹیسٹ،انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    اوول : انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،جبکہ پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں.

    تفصیلات کےمطابق انگلینڈ نے اوول میں پاکستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے.

    پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے مطابق وکٹ بیٹنگ کے لیے موضوع ہے اگر ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے انہوں نےبتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں.

    انگلیند کے خلاف اوول میں چوتھے ٹیسٹ میچ میں راحت علی کی جگہ وہاب ریاض اور محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے.

    یاد رہے اس سے قبل کپتان مصباح الحق نے کہا تھاکہ یہ ٹیسٹ جیت کر سیریز برابرکرنے کی کوشش کریں گے.

    اوول سے قومی ٹیم کی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں،اب تک اوول میں پاکستان نو میں سےچارٹیسٹ میچ جیت چکا ہے.

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کپتانی اورکیرئیرختم ہونے کا کوئی خوف نہیں ہےجب تک پاکستان کو ضروت ہے ٹیسٹ کرکٹ کھیلتارہوں گا.

  • انگلینڈ نے 330 رنز سے دوسرا ٹیسٹ جیت لیا،جوئے روٹ مین آف دی میچ قرار

    انگلینڈ نے 330 رنز سے دوسرا ٹیسٹ جیت لیا،جوئے روٹ مین آف دی میچ قرار

    اولڈ ٹریفورڈ : مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا دوسراٹیسٹ 330رنز سے جیت کرچار ٹیسٹ میچوں کی جاری سیریز 1-1 سے برابر کر لی،لارڈز میں اونچی پرواز بھرنے والے شاہینوں پَر اولڈ ٹریفورڈ پہنچ کر کُتر گئےجوئے روٹ مین آف دی میچ قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق لارڈز اسٹیڈیم کی فاتح پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، لارڈز ٹیسٹ کی شکست سے سبق سیکھنے والی انگلینڈ ٹیم ماہرانہ حکمت عملی ،فتح ساز منصوبہ بندی، تکنیکی بنیاد پر تیاری اور جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتری تھی،اور یاسر شاہ،محمد عامر اور راحت علی کو بآسانی کھیلتے ہوئے ظفر مند ہو کر پویلین واپس لوٹی۔

    Joe-Root-1

    یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ کا توڑ لیے میدان میں داخل ہونے والی انگلش ٹیم نے پہلی اننگ میں پاکستانی بلے بازوں کے سامنے 589 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا جس سَر کرنے کی کوشش میں پاکستانی بلے باز ایک ایک کر کے پویلین کا راستہ ناپتے رہے اور پوری ٹیم محض 198 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہو گئی یوں پہلی ہی اننگ میں 391 کی لیڈ کا سامنا تھا اس موقع پر انگلینڈ نے فالو آن دینے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ایک وکٹ پر 173 رنز بنا کر اننگ ڈیکلیئر کر دی اور پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 564 کا مشکل ترین ہدف دیا۔

    اسی سے متعلق : پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، اولڈ ٹریفورڈ میں دوسرے ٹیسٹ کا آغاز

    پاکستانی بیٹنگ لائن مشکل ترین ہدف کے حصول کے آغاز میں ہی لڑکھڑا گئی اور کوئی بھی بلے باز انگلینڈ بولرز کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکا،رنز کے انبار کے جواب میں پاکستانی بلے بازوں کو ذمہ درانہ لمبی اننگز کھیلنے کی ضرورت تھی لیکن تمام پاکستانی اسٹار بیٹسمین ناکام رہے،دوسری اننگ میں محمد حفیظ 42 یونس 28 مصباح 35 اور اسد شفیق 39 رنز بنا سکے اور کوئی بھی کھلاڑی نصف سینچری نہیں بنا سکا،پہلی اننگز میں نصف سینچری بنانے والے مصباح الحق بھی قوم کی امید پر پورا نہیں اتر سکے۔

    یہ خبر پڑھیے : اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ: پاکستان کو فتح کے لیے 565 رنز کا ہدف

    بہترین کارکردگی دکھانے پر جوئے روٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا انہوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 325 رنز اسکور کیے،دونوں اننگز میں انہوں کپتان السٹر کُک کے ساتھ مضبوط پارٹنر شپ قائم کیں اور یہی شراکت داری انگلینڈ کی فتح کا باعث بنی۔

    James-Anderson-celebrates-the-dismissal-of-Asad-Shafiq

    میچ کی اختتامی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاتح انگلش ٹیم کے کپتان السٹر کُک کا کہنا تھاکہ پوری ٹیم فتح ملنے پر بہت خوش ہے ہمارے بلے بازوں کو یاسر شاہ کو کھیلنے کے لیے کافی تیاری اور پریکٹس کی تھی جس کا ہمیں بہت فائدہ ہواانہوں نے خصوصی طور پر جوئے روٹ کی عمدہ بیٹنگ کی تعریف کی۔

    Moeen-Ali-played-his-part-during-the-afternoon-session

    پاکستان ٹیم کے کپتان مصابح الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا اس میچ میں ہم درکار کارکردگی نہیں دکھا سکے تا ہم ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے اعصاب مضبوط ہیں اور یہ میچ ہارنے کے باوجود اگلئ دو میچوں میں کم بیک کریں گے۔

  • لارڈز کے شاہینوں کے پَر اولڈ ٹریفورڈ آکر کُتر گئے

    لارڈز کے شاہینوں کے پَر اولڈ ٹریفورڈ آکر کُتر گئے

    اولڈ ٹریفورڈ : مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے 589 رنز کے جواب میں قومی ٹیم محض 198 رنز پر ڈھیر ہوگئی،انگلینڈ نے فالو آن دینے کے بجائے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 198 رنز پر آؤٹ ہوگئی یوں قومی ٹیم کو 391 رنز کے خسارے کا سامنا ہے جب کہ انگلش ٹیم نے پاکستان کو فالو آن نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے تا ہم ایک بار پھر بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا،پاکستان کی جانب سے سب نمایاں بلے باز قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق رہے جنہوں نے 52 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔

    england-post-3

    تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تھوڑی تاخیر سے شروع ہوا تو مصباح الحق 1 اور شان مسعود 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تا ہم شان مسعود زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ رک سکے اور 39 رنز بنا کر جیمی اینڈرسن کا پہلا شکار بن گئے جس کے بعد اسد شفیق کپتان کا ستھ دینے گراؤنڈ میں آئے لیکن 31 ویں اوور میں ایک بار پھر بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔

    england-post-1

    بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو اسد شفیق محض 4 رنز بنا کر کپتان کو داغ مفارقت دے گئے وہ کرس براڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے،اسد شفیق کے بعد وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد 18 گیندوں پر 26 رنزکی جارحانہ اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے جس کے فوری بعد کہ یاسر شاہ بھی ووکس کا شکار بنے۔

    اس موقع پر مصباح الحق نے وہاب ریاض کے ہمراہ نویں وکٹ کیلیے میچ کی سب سے بڑی 60 رنز کی شراکت داری قائم کی،یہ شراکت داری انگلش بولر معین علی کے ہاتھوں کو ختم ہوئی جب مصباح الحق 52 کے انفرادی اسکور بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے،مصباح کے بعد وہاب ریاض نے 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    england-post-2

    انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس سب سے کامیاب بولر رہے انہوں نے 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم کی راہ دکھائی جب کہ بین اسٹوکس اور معین علی 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    اس سے قبل ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے 314 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو جوئے روٹ 141 اور کرس ووکس 2 رنز پر وکٹ پر موجود تھے، ووکس 58 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ روٹ نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے 254 رنز پر وہاب ریاض کا نشانہ بنے۔ دیگر کھلاڑیوں میں بین اسٹوک 34، جونی برسٹو 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔واضح رہے انگلیںڈ نے 589 رنز پر اپنی اننگز ڈیکلئر کردی تھی،انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ نے 254 رنز کی قیمیتی اننگز کھیلی تھی جب کہ اُن کا ساتھ کپتان کُک نے سینچری بنا کر دیا تھا۔

    england-post-4

    پہاڑ جیسے بڑے اسکور کو دیکھ کر پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی اور ابتدا ہی میں 57 رنز پر ہی 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے، محمد حفیط 18 بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ یونس خان اور اظہر علی ایک ایک رن بنا کر صفر پر آؤٹ ہونے کی ہزیمت سے بچ گئے اس طرح کپتان مصباح الحق کے علاوہ کوئی بلے باز وکٹ پر نہیں ٹہر سکا اور یوں پاکستانی بیٹنگ لائن 589 کے جواب میں 198 کے مجموعی اسکور پر ریت کی دیوار کی طرح ڈھیر ہو گئی۔

  • اولڈ ٹریفورڈ معرکہ،یاسر شاہ ٹیم کا حصہ ہوں گے

    اولڈ ٹریفورڈ معرکہ،یاسر شاہ ٹیم کا حصہ ہوں گے

    مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ اپنا دوسرا ٹیسٹ اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں کھیلنے جارہے ہیں جہاں سے پاکستان کی سنہری یادیں وابستہ ہیں،یاسر شاہ کندھے کی انجری کے باوجود ٹیم کا حسہ ہوں گے۔

    پہلے ٹیسٹ کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم فاتح الیون کے ساتھ میدان میں اترے گی،یاسر شاہ کی انجری کو لے کر خوش ہونے والی انگلینڈ ٹیم کے لیے میچ سے قبل پہلا جھٹکا اس خبر سے لگا کہ یاسر شاہ کل میدان میں اپنی گگلی اور لیگ بریک سے انگلش بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھانے میدان میں اتریں گے۔

    پاکستان ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے میڈیا کو بتایا کہ یاسر شاہ کی انجری معمولی نوعیت کی ہے اس لیے یاسر شاہ کل ہونے والے میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے .ٹیم کا مورال بلند ہے اور دوسرے ٹیسٹ کو جیتنے کے لیے بھی بھرپور تیاری کی ہے جب کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی یاسر شاہ کی ٹیم میں شمولیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جیت کے لیے پُرامید نظر آتے ہیں۔

    یاسر شاہ سے پریشان انگلینڈ ٹیم نے سابق پاکستانی اسپینیر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اُن سے یاسر شاہ کی تکنیک کو کاؤنٹر کرنے کے لیے مشاورت کی ساتھ انگلینڈ ٹیم جیمز اینڈرسن کی واپسی کے ساتھ دومزید تبدیلوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

    یاسر شاہ نے اے آر وائی سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ پریکٹس کے درمیان کندھے کی انجری کا شکار ہو گیا تھا تا ہم انجری کے باوجود کل کے میچ کے لیے پُر امید ہیں،انہوں نے کہا کہ ماہرین کا خیال ہے کہ اولڈ ٹریفورڈ کی پچ اسپین کرے گی تو میں اس سے بھرپور فائدہ اُٹھاؤں گا۔

    آئیے دیکھتے ہیں کہ اس میدان میں اس سے قبل ہونے والے پاکستان اور انگلینڈ کے میچوں کے کیا نتائج رہے۔

    اولڈ ٹریفورڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کا ریکارڈ برابر ہے۔ دونوں ٹیموں نے 1، 1 میچ اپنے نام کیا ہے۔ 3 میچز ڈرا رہے۔

    دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی *

    سال 2001 میں وقار یونس کی قیادت میں پاکستان نے گوروں کے ارمان ٹھنڈے کردیے تھے۔ بیٹنگ میں انضمام الحق کی سنچری نے جیت کی بنیاد رکھی تھی۔

    دوسری اننگز میں بھی انضمام کی نصف سنچری نے پاکستان کی پوزیشن مضبوط بنادی تھی۔ بولنگ میں وسیم اکرم اور وقار یونس انگلش بلے بازوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔

    پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ *

    بیٹنگ اور بولنگ میں پاکستان کا پلڑا بھاری تھا۔ 2001 میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔

    پاکستان اس میدان میں آخری میچ 2001 میں جیتا تھا۔