Tag: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

  • آسٹریلوی کپتان کس پاکستانی کھلاڑی سے خوفزدہ؟

    آسٹریلوی کپتان کس پاکستانی کھلاڑی سے خوفزدہ؟

    دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف سیمی فائنل سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کو فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا خوف ستانے لگا۔

    ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی زبردست فارم میں ہیں ان سے بچنا ہوگا۔

    آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ پاکستان مسلسل پانچ میچ جیت کر فارم میں ہے، فائنل میں جانے کے لیے غیرمعمولی کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    ایرون فنچ نے کہا کہ سیمی فائنل میں پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بابر، کوہلی کی طرح جارحیت نہیں دکھاتا، میتھیوہیڈن

    انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں بیٹنگ ہو یا بولنگ پاور پلے اہمیت کا حامل ہے جبکہ ڈیتھ اوورز کے آس پاس کے اعدادوشمار ایک جیسے ہیں۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے آسٹریلوی بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کوہلی کی طرح جارحیت نہیں دکھاتا، سیمی فائنل میں فخر بہت اچھا کھیلے تو اس میں حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

    میتھیو ہیڈن نے کہا کہ پاکستان کے لیے سیمی فائنل بہت اہم ہے، پاکستانی ٹیم کسی کے خلاف بھی اچھا کھیل سکتی ہے، آسٹریلوی کرکٹ کو اچھی طرح جانتا ہوں انہیں ہرانے کے لیے بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

  • ورلڈ کپ2019: آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو 41 رنز سے شکست

    ورلڈ کپ2019: آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو 41 رنز سے شکست

    ٹاؤنٹن: ورلڈ کپ2019 کے اہم میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو  41 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق  308 رنز کا تعاقب کرنے والی پاکستانی ٹیم کو میگا ایونٹ میں دوسری بار شکست کی ہزیمت اٹھانے پڑی۔فاسٹ بولر محمد عامر کی پانچ وکٹیں ضایع گئیں۔

    ٹاؤنٹن کے میدان میں پاکستانی ٹیم308رنز کےہدف کےتعاقب میں 266رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ صرف امام الحق نے نصف سنچری اسکور کی۔ فخر  زمان  اور شعیب ملک صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ آصف علی  بھی بری طرح ناکام ہوئے۔ محمد حفیظ، سرفراز احمد، حسن علی اور وہاب ریاض کی مختصر، مگر ذمے داری اننگز  رائیگاں گئیں۔

    قبل ازیں محمد عامر کی شان دار بولنگ کے طفیل پاکستان نے دفاعی چیمپین آسٹریلیا کو  307  تک محدود کر  دیا تھا۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر  بولنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا اغاز اعتماد کے ساتھ کیا، سوائے عامر کے دیگر بولرز رنگ نہیں جما سکے۔

    محمد آصف نے تین کیچز ڈراپ کیے اور یوں لگانے لگا کہ آسٹریلیا بہ آسانی 350 کا سنگ میل عبور کر جائے گا۔ البتہ پھر پاکستان نے کم بیک کیا۔

    ڈیوڈ وارنر 107 اور ارون فنچ 82ر نز بناکر نمایاں رہے، محمدعامر نے10 اوورز میں 30رنز دے کر 5کھلاڑیوں کوآؤٹ کی۔

    میچ کے آغاز سے قبل سرفراز احمد نے کہا تھا کہ پچ گرین لگ رہی ہے، فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، پریکٹس میں کافی محنت کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میچ میں سیاہ پٹی پہن کر اترے گی، پاکستانی ٹیم امپائر ریاض الدین کو خراج عقیدت پیش کرے گی۔

    آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم اچھی ہے، امید ہے اچھا مقابلہ ہوگا۔ کوشش کریں گے پاکستان ٹیم کو بڑا ہدف دیں۔ ’ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے‘۔

    خیال رہے کہ رواں برس ہونے والے ورلڈ کپ کو بارش نے شدید متاثر کیا ہے، یکے بعد دیگرے میچز بارش کی زد میں آرہے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ ہوچکا ہے جبکہ بارش کے باعث میچز میں تاخیر اور مختصر اوورز کا کھیل بھی معمول کی بات بن گیا ہے۔

    اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے کئی میچز بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں، جبکہ مزید میچز کی منسوخی کا بھی خدشہ ہے۔

    آج کے میچ کے لیے قومی اسکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان)، امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، وہاب ریاض، حسن علی، شاہین آفریدی اور محمد عامر شمال تھے۔

    آسٹریلیا کی ٹیم میں ایرون فنچ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیون اسمتھ، شان مارش، گلن میکس ویل، ایلکس کرے، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور کین اینڈرسن شامل تھے۔

  • پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا

    پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا

    ابوظہبی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے ابوظہبی میں شروع ہوگا، گرین شرٹس سیریز میں کلین سوئپ اور کینگروز کم بیک کے لئے پرعزم ہیں۔

    دبئی کے صحرا میں پاکستانی شاہینوں کی فتح کے بعد اب ابوظہبی میں بھی گرین شرٹس اونچی اڑان بھرنے کے لئے تیار ہیں، ادھر آسٹریلیا بھی زخمی شیر کی طرح پاکستان پر جھپٹنے کے لیے بیتاب ہے۔

    پہلے ٹیسٹ کے ہیرو یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کی یلغار نے کینگروز کا برا حال کیا تھا، دبئی کے میدان میں تجربہ کار بیٹسمین یونس خان  کی دو سینچریز نے قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری دلائی، ایک اور کامیابی پاکستان کی ناکامیوں کا ازالہ کردے گی۔

    پاکستان کو بیس سال سے جس کا انتظار تھا اب وہ گھڑی آگئی ہے، مصباح الیون کے پاس نہ صرف سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہے بلکہ گرین شرٹس آخری ٹیسٹ جیت کر انیس سو بیاسی کے بعد کینگروز کو سیریز میں کلین سوئپ بھی کرسکتے ہیں۔

  • دبئی ٹیسٹ: پہلے روز پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف 4 وکٹوں پر219 رنز بنالئے

    دبئی ٹیسٹ: پہلے روز پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف 4 وکٹوں پر219 رنز بنالئے

    دبئی ٹیسٹ : پہلے روز پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف چار وکٹوں پر دو سو انیس رنز بنالئے ہیں، مصباح الحق چونیتس ا ور اسد شفیق نو رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ ہے۔

    دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، احمد شہزاد اور محمد حفیظ کپتان کے فیصلے کی لاج نہ رکھ سکے، انجری سے نجات حاصل کرنے والے پروفیسر بری فارم سے جان نہ چھڑا سکے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

    احمد شہزاد بھی کوئی تیر مارے بغیر 3 رنز پر ٹیم کو مزید مشکلات میں چھوڑگئے،اوپنرز کے جان چھڑانے کےبعد اظہر علی کی نصف سنچری اور یونس خان کی سنچری نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا، اظہر 53 اور یونس خان 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پہلے روز کھیل کے اختتام پر مصباح الحق چونیتس اور اسد شیفق نو رنز کے ساتھ دوسرے روز میدان میں اترے گے۔

  • دبئی: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، پہلا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا

    دبئی: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، پہلا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا

    دبئی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج دبئی میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس بیس سال بعد ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔

    پاکستان انیس سو چورانوے کے بعد سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکا، یو اے ای میں پاکستان کے پاس تاریخ بدلنے کا سنہری موقع ہے، کپتان مصباح الحق کے لئے سیریز بقا کی جنگ ہوگی، گرین شرٹس کی بولنگ لائن کمزور ہے۔

    تجربہ کار آف اسپنر سعید اجمل، محمد عرفان، جنید خان اور وہاب ریاض ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، بیٹنگ میں پاکستان یونس خان، محمد حفیظ سمیت سینئیر کھلاڑیوں پر انحصار کرے گا۔

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں آسٹریلیا کو شکست دینے کی پوری صلاحیت موجود ہے، امید ہے کہ مصباح ٹیسٹ سیریز میں فارم پھر سے حاصل کرلیں گے۔

    دوسری جانب  ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں فتح حاصل کرنے کے بعد کینگروز کے حوصلے بلند ہوں گے، ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش آسٹریلیا کو آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ایک پر پہنچا دے گا۔

    آسٹریلوی ٹیم پہلی مرتبہ دبئی کے میدان میں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے، پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔

  • دبئی: پاکستان اورآسٹریلیا کل پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل

    دبئی: پاکستان اورآسٹریلیا کل پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل

    دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس بیس سال بعد ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔

    پاکستان انیس سو چورانوے کے بعد سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکا۔ یو اے ای میں پاکستان کے پاس تاریخ بدلنے کا سنہری موقع ہے۔

    کپتان مصباح الحق کے لئے سیریز بقاء کی جنگ ہوگی، گرین شرٹس کی بولنگ لائن کمزور ہے۔ تجربہ کار آف اسپنر سعید اجمل، محمد عرفان، جنید خان اور وہاب ریاض ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    بیٹنگ میں پاکستان یونس خان، محمد حفیظ سمیت سینئیر کھلاڑیوں پر انحصار کرے گا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں آسٹریلیا کو شکست دینے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔

    امید ہے کھلاڑی توقعات کے مطابق کارکردگی دکھائیں گے۔ وقاریونس ادھرٹی ٹوئنٹی اورون ڈے میں فتح حاصل کرنے کے بعد کینگروز کے حوصلے بلند ہوں گے۔

    ٹیسٹ سیریزمیں وائٹ واش آسٹریلیا کو آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ایک پرپہنچادے گا۔ آسٹریلوی ٹیم پہلی مرتبہ دبئی کے میدان میں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔

  • پاکستان  بمقابلہ آسٹریلیا، دوسرا ون ڈے کل دبئی میں ہوگا

    پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، دوسرا ون ڈے کل دبئی میں ہوگا

    دبئی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے کی سیریز کا دوسرا میچ کل دبئی میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق سیریز میں واپسی کے لئے پرعزم ہیں۔

    آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان جیت گیا تو سیریز برابر ہوگی  ہار گئے تو سیریز ہاتھ سے نکل جائے گی، گرین شرٹس کے لئے ڈو اینڈ ڈائی میچ ہوگا، بیٹسمینوں کو وکٹ پر جم کر کھیلنا ہوگا۔

    ٹی ٹوئنٹی اور پہلے ون ڈے میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی تھی، وکٹیں انجری کے سبب سیریز سے باہر ہونے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر جنید خان کی جگہ سہیل تنویر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    ادھر پاکستان کو اسپن جال میں پھنسانے کے لئے آسٹریلوی ٹیم میں مچل مارش کی جگہ زیویر دوہرٹی کو جگہ دی گئی ہے، دبئی کی وکٹ اسپنرز کو سپورٹ کرسکتی ہے۔

    کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم کو ایک اچھی اننگز کی ضرورت ہے، جیت کے لئے سردھڑ کی بازی لگا دیں گے۔

  • پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، پہلا ون ڈے میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، پہلا ون ڈے میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا

    شارجہ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستانی شاہینوں اور کینگروز کے درمیان متحدہ عرب امارات کے ریگستانوں میں ون ڈے سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے، پچاس اوورز کے فارمیٹ میں کینگروز کو گرین شرٹس پر واضح برتری حاصل ہے۔

    سعیداجمل معطلی اور حفیظ انجری کے باعث پہلے ہی سیریز سے آؤٹ ہے، پروفیسر کے متبادل کے طور پر سمیع اسلم اور ذولفقار بابر کو ون ڈے سیریز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    فواد عالم، اسد شفیق اور کپتان مصباح الحق کی واپسی بھی بے جان ٹیم میں جان ڈالنے کیلئے حوصلہ افزاء ہے۔ دوسری جانب جارج بیلی کی واپسی بھی آسٹریلین ٹیم کیلئے پلس پوائنٹ سے کم نہیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک نواسی ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہے، قسمت کی دیوی شاہینوں پر صرف اکتیس بار مہربان ہوئی۔

    آسٹریلیا فتوحات کی نصف سنچری مکمل کرکے چوون بار میدان مار نے میں کامیاب ہوا، ایک میچ ٹائی اور تین غیر فیصلہ کن رہے، متحدہ عرب امارات میں ہونے والی دونوں سیریز کینگروز کے نام رہی۔

    دو ہزار نو میں آسٹریلیا تین دو سے سیریز اپنے نام کی تو دوہزار بارہ میں دو ایک سے کامیابی سمیٹی، موجودہ ٹیم میں آفریدی آسٹریلیا کیخلاف انتالیس ون ڈے میچز میں چوالیس کینگروز کا شکار کرچکے ہیں، بیٹنگ میں آفریدی چھ سو تراسی رنز کے ساتھ پہلے اور کپتان مصباح الحق تین سو ستتر رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

  • پاک آسٹریلیا ون ڈے میچ کل شارجہ میں ہوگا

    پاک آسٹریلیا ون ڈے میچ کل شارجہ میں ہوگا

    شارجہ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل شارجہ میں کھیلا جائےگا۔ پاکستانی شاہینوں اور کینگروز کے درمیان متحدہ عرب امارات کے ریگستانوں میں ون ڈے سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

    جیت کا جنون لیے کھلاڑی پرجوش ہونگے ۔ میدان کے اندر بھی اور باہر بھی موسم گرم ہوگا۔ پچاس اوورز کے فارمیٹ میں کینگروز کو گرین شرٹس پر واضح برتری حاصل ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک نواسی ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں۔قسمت کی دیوی شاہینوں پر صرف اکتیس بار مہربان ہوئی۔ آسٹریلیا فتوحات کی نصف سنچری مکمل کرکے چوون بار میدان مار نے میں کامیاب ہوچکا ہے۔

    ایک میچ ٹائی اور تین غیر فیصلہ کن رہے۔ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی دونوں سیریز کینگروز کے نام رہی۔ دو ہزار نو میں آسٹریلیاتین دو سے سیریز اپنے نام کی تو دوہزار بارہ میں دو ایک سے کامیابی سمیٹی۔

    موجودہ ٹیم میں آفریدی آسٹریلیا کیخلاف انتالیس ون ڈے میچز میں چوالیس کینگروز کا شکار کرچکے ہیں۔بیٹنگ میں آفریدی چھ سو تراسی رنز کے ساتھ پہلے اور کپتان مصباح الحق تین سو ستتر رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجودہیں۔