Tag: پاکستان بمقابلہ بھارت

  • آئی آئی ٹی بابا پاکستان کی جیت کی غلط پیش گوئی کے بعد شدید تنقید کی زد میں آگئے

    آئی آئی ٹی بابا پاکستان کی جیت کی غلط پیش گوئی کے بعد شدید تنقید کی زد میں آگئے

    بھارت کے آئی آئی ٹی بابا ابھے سنگھ کو پاکستان کیخلاف بھارت کے ہارنے کی غلط پیش گوئی کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    چیمپئنزٹرافی میں پاکستان کے خلاف آسان جیت کے بعد بھارتی میں لوگ جشن منارہے ہیں اور کافی خوش ہیں تاہم ایسے میں ایک شخصیت جس کا نام سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا وہ تھا ابھے سنگھ، جو ایرو اسپیس انجینئر سے سادھو بن کر آئی آئی ٹی بابا کے نام سے مشہور ہوئے ہیں۔

    پاک بھارت میچ سے قبل بھارت میں درست پیش گوئیوں کے لیے مشہور آئی آئی ٹی بابا نے میچ کے حوالے سے پیش گوئی کرکے زبردست بحث چھیڑ دی تھی، ان کے دعوے نے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

    ’اس بار بھارت نہیں جیتے گا‘  آئی آئی ٹی بابا نے پیشگوئی کردی

    مہاکمبھ میلے کے دوران آئی آئی ٹی بابا نے کہا تھا کہ ’’میں تم کو پہلے سے بول رہا ہو، کہ اس بار انڈیا نہیں جیتے گا‘‘ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس سے حامیوں میں غصہ اور صدمے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

    بھارتی شائقین بابا کی بھارت کی شکست کی پیش گوئی سے ناراض ہیں تھے اور اب پاکستان کی شرمناک شکست کے بعد لوگ ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

    پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 فروری بروز اتوار کو دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل آئی تھیں، جہاں بلیوشرٹس نے پاکستان کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • روہت نے جیت کے بعد بھارتی اسپنرز اور پاکستانی بیٹرز سے متعلق کیا کہا؟

    روہت نے جیت کے بعد بھارتی اسپنرز اور پاکستانی بیٹرز سے متعلق کیا کہا؟

    بھارتی کپتان روہت شرما نے چیمپنزٹرافی کے مقابلے میں فتح کے بعد کہا کہ ہمارے اسپنرز نے اپنے تجربے سے پاکستانی بیٹرز کو باندھ کر رکھا۔

    پاکستان کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں رسائی کی مضبوط امیدوار بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ بھارت کے بولرز نے پاکستان کو کم ٹوٹل تک محدود رکھا، بولرز نے شروع میں وکٹیں حاصل کیں جس سے فائدہ ہوا۔

    روہت شرما نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

    روہت شرما نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی اس فارمیٹ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، پانڈیا، شامی اور ہرشیت کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو کا دن بہت اچھا تھا،

    کپتان محمد رضوان نے بھارت سے شکست کا جواز پیش کر دیا

    بھارتی کپتان نے کوہلی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوہلی نے آج جس طرح کھیلا اسی کےلیے جانے جاتے ہیں، ویرات کوہلی اپنے ملک کی نمائندگی سے محبت کرتے ہیں، کوہلی نے جو کیا ہمیں اس پر کوئی حیرانی نہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-pakistan-suffers-another-defeat-india-icc-event/

  • ’’پاکستان کی بیٹنگ لائن نے ایک مرتبہ پھر مایوس کیا‘‘

    ’’پاکستان کی بیٹنگ لائن نے ایک مرتبہ پھر مایوس کیا‘‘

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیـٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن نے ایک مرتبہ پھر مایوس کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں چیمپئنزٹرافی 2025 میں بھارت اور پاکستان کے اہم میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ بیٹنگ نے مایوس کیا اب بولرز کو کردار ادا کرنا ہوگا، بھارت نے اپنی ٹیم بنائی ہے اور محنت کی ہے جو نظر آرہا ہے۔

    پاکستان کا اتنی ڈاٹ بالز کھیلنا کرائم ہے‘

    باسط علی نے کہا کہ فاسٹ بولرز نے جلد وکٹیں لیں تو بھارتی ٹیم پر دباؤ بناسکیں گے، سعود شکیل خود اعتراف کررہے ہیں کہ غلط ہٹ کرنے کی وجہ سے آؤٹ ہوا۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ جو ٹارگٹ دیا ہے بھارت کو پاکستانی ٹیم پر نفسیا تی برتری ہے، فاسٹ بولرز کو کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان ٹیم کے پاس ایک اور بھارت کے پاس 3 اسپنرز ہیں

    دریں اثنا پاکستانی بیٹر سعود شکیل کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کےلیے اتنی آسان نہیں ہے، ہمیں جیتنے کیلئے جلد وکٹیں لینا ہوں گی۔

    https://urdu.arynews.tv/babar-and-meeting-friendly-manner-picture-viral/

  • پاک بھارت ٹاکرا، فضائی مسافروں کے لیے بڑی خوش خبری

    پاک بھارت ٹاکرا، فضائی مسافروں کے لیے بڑی خوش خبری

    کراچی: آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے سب سے بڑے اور سنسنی خیز ٹاکرے کے حوالے سے خوش خبری ہے کہ فضاوٴں میں سفر کرنے والے مسافر بھی پاک بھارت میچ سے اپ ڈیٹ رہیں گے۔

    پی آئی اے کے سی ای او نے تمام پروازوں پر اپنے مسافروں کو میچ سے اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں، اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازوں پر کپتان پاک بھارت سنسنی خیز میچ میں مسافروں کو اپ ڈیٹ رکھیں گے۔

    پی آئی اے کی لانگ روٹ پر جانے والی پروازوں پر کپتان مسافروں کو سیٹلائٹ کمیونکیشن اور ACARS سسٹم کے تحت میچ سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے رہیں گے۔

    پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیاروں میں خودکار نظام اور ACARS سسٹم کے تحت مسافروں کو میچ کی صورت حال سے آگاہ رکھا جائے گا، ایئر بس 320 طیارے کے کپتان اے ٹی سی، ریڈار کنٹرولر سے میچ کی تفصیلات لے کر مسافروں کو آگاہ کریں گے۔

    چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ: پاکستان کی بھارت کیخلاف بیٹنگ شروع

    نجی ایئر لائن بھی اندرون ملک پروازوں پر میچ سے متعلق مسافروں کو آگاہ رکھے گی، غیر ملکی ایئر لائن نے بھی اپنے مسافروں کو طویل دورانیے کی پروازوں پر وائی فائی اور جدید سسٹم کے تحت میچ سے آگاہ رکھیں گے۔

  • پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہوا تو پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچے گا؟

    پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہوا تو پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچے گا؟

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں کل پاک بھارت ٹیمیں مدمقابل آئیں لیکن میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 60 رنز سے شکست دی جبکہ بھارت نے پہلے میچ میں بنگلا دیش کے خلاف کامیابی حاصل کی، کل کا میچ محمد رضوان الیون کے لیے ڈو اور ڈائی کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان گروپ اے میں منفی 1.2 کے رن ریٹ کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔

    بھارت کا بنگلادیش کیخلاف کامیابی کے بعد رن ریٹ 0.4 ہے اور بھارتی ٹیم گروپ میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

    یو اے ای میں موسم سرما کی تبدیلی کے ساتھ کچھ علاقوں میں ابر آلود اور کبھی کبھار بارش کی اطلاعات ہیں۔

    18 فروری کو دبئی میں بارش ہوئی جس سے خدشات پیدا ہوئے کہ موسم بنگلادیش کیخلاف بھارت کے افتتاحی میچ کو متاثر کرسکتا ہے لیکن خوش قسمتی سے میچ مکمل ہوا۔

    اب 24 فروری کو محکمہ موسمیات نے کچھ شمالی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے اور موسم جزوی طور پر ابر الود رہ سکتا ہے تاہم دبئی میں بارش کا امکان ایک فیصد ہے، 27 فیصد بادل چھائے ہوئے ہیں اور 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    اگر میچ بارش سے متاثر ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا جس سے گرین شرٹس کے لیے ٹورنامنٹ میں رہنا مزید مشکل ہوجائے گا۔

    پاکستان کو ٹورنانٹ میں برقرار رہنے کے لیے بنگلادیش کے خلاف بڑے مارجن کے ساتھ کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

    پاکستان کو نیوزی لینڈ کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا اور نیوزی لینڈ، بھارت اور بنگلادیش دونوں ٹیموں کیخلاف کامیابی حاصل کرے۔

    اس صورت میں پاکستان اور بھارت کے پوائنٹس برابر ہوجائیں گے اور نیٹ رن ریٹ اس بات کا تعین کرے گا کہ کون سی ٹیم سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ساتھ شامل ہوگی۔

    ایک اور ممکنہ حل بنگلادیش کا نیوزی لینڈ کو ہرانا ہے اور پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف کامیابی حاصل کرنی ہے اس صورت میں پاکستان اور بھارت دونوں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیں گے۔

  • پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی کی شرکت مشکوک

    پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی کی شرکت مشکوک

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم کے ایک کھلاڑی کی شرکت مشکوک ہوگئی۔

    بھارتی ٹیم کے نائب کپتان اور اوپنر شبھمن گل نے پریس کانفرنس کے دوران تصدیق کی کہ وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

    رشبھ پنت جو جمعرات کو بنگلادیش کیخلاف افتتاآحی میچ کے ساتھ انگلینڈ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز بھی محروم رہے ہیں ان کی پاکستان کے خلاف میچ میں کھیلنے کا امکان بھی نہیں ہے۔

    شبھمن گل نے بتایا کہ رشبھ پنت وائرل بخار میں مبتلا ہیں میرے خیال میں اسی وجہ سے وہ پریکٹس کے لیے نہیں آئے۔

    یہ پڑھیں: ’میں چاہتا ہوں پاکستان، بھارت سے جیت جائے‘ سابق بھارتی کرکٹر کی خواہش

    نائب کپتان نے کہا کہ ہمیں مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے لیکن ہم پچ کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے حکمت عملی مرتب کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ دبئی میں پہلا میچ کھیل لیا اور دیکھا کہ وکٹ کیسی ہے۔

    شبھمن گل نے بتایا کہ دبئی کی وکٹوں پر 260 سے 280 رنز کا ٹوٹل اچھا ہے، ہم 320 سے 350 رنز بنانے کی کوشش کرسکتے ہیں، ہمارا کوئی خاص ہدف نہیں لیکن کوشش کرتے ہیں کسی بھی پچ پر مجموعی طور پر 15 سے 30 رنز زیادہ ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دبئی کی پچ پر ٹاس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

  • ’بھارت کی بیٹی پاکستانی کی بہو ہوں‘ راکھی ساونت پاک بھارت میچ میں کس ٹیم کو سپورٹ کریں گی؟

    ’بھارت کی بیٹی پاکستانی کی بہو ہوں‘ راکھی ساونت پاک بھارت میچ میں کس ٹیم کو سپورٹ کریں گی؟

    بالی ووڈ کی ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت نے بتایا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت مقابلے میں کس ٹیم کو سپورٹ کریں گی۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کل روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں ٹکرائیں گی، میچ دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پاکستان کے لیے میچ جیتنا ضروری ہے ورنہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کا سفر تمام ہوجائے گا۔

    پاک بھارت میچ سے قبل پیش گوئیاں بھی سامنے آرہی ہے، گزشتہ روز بھارت کے آئی آئی ٹی بابا نے پیش گوئی کی تھی میچ پاکستان جیتے گا۔

    سابق بھارتی کرکٹر اتل وسان نے بھی خواہش ظاہر کی ہے کہ پاکستان بھارت سے جیت جائے تاکہ ٹورنامنٹ کی دلچسپی برقرار ہے۔

    ایسے میں بھارتی ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کرکٹ کھیل رہی ہیں۔

    راکھی ساونت نے اس دوران ایک شرٹ زیب تن کررکھی ہے جس میں پاکستان اور بھارت اور دونوں ملکوں کے نام درج ہیں۔

    ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کی بیٹی ہیں اور پاکستان کی ہونے والی بہو ہیں اس لیے دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں گی۔

    بھارتی اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

  • ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان 6 وکٹوں سے شکست دیدی

    ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان 6 وکٹوں سے شکست دیدی

    دبئی: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستانی خواتین ٹیم کیخلاف 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی، بھارت کی طرف سے شیفالی ورما 32 اور جمیما روڈریگز 23 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔

    گرین شرٹس کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ عمیمہ سہیل اور سعدیہ اقبال نے 1،1 بھارتی ویمنز بیٹر کو پویلین بھیجا۔

    اس سے قبل نویں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم قومی خواتین کرکٹ ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہیں۔

    پاکستان کو پہلا نقصان ایک رنز پر ہی اٹھانا پڑا جب گل فیروزہ بغیر کوئی رن بنائے رینوکا سنگھ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئیں، اس طرح پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

    قومی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 105 رنز ہی بنا سکی، پاکستان کی طرف سے ندار ڈار نے 28 اور منیبہ علی نے17 رنز اسکور کیے۔

    خیال رہے کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مقابلے میں سری لنکا کوشکست دی تھی، اب پاکستان ویمنز کا اگلا مقابلہ 11 اکتوبر کو آسٹریلیا سے ہوگا۔

  • ٹاس کے دوران روہت کی حرکت پر بابراعظم کی ہنسی چھوٹ گئی، ویڈیو وائرل

    ٹاس کے دوران روہت کی حرکت پر بابراعظم کی ہنسی چھوٹ گئی، ویڈیو وائرل

    بھارتی قائد پاکستان کے خلاف اہم میچ سے قبل ٹاس کرنے گراؤنڈ میں آئے تو ان کی غائب دماغی پر کپتان بابر اعظم مسکراتے رہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم مقابلے میں بلیو شرٹس کے کپتان رہوت شرما ٹاس کرنے گراؤنڈ میں آئے تو اپنی جیب میں کوائن رکھ کر بھول گئے۔ جیسے ہی ٹاس کے لیے میزبان روی شاستری نے روہت سے سکہ اچھالنے کو کہا تو وہ سکہ ڈھونڈتے ہوئے نظر آئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی.

    بھارتی کپتان نے اپنی بے خیالی آشکار ہونے پر جلدی جلدی سکہ ڈھونڈنا شروع کردیا، آخر کار انھیں ٹاس کوائن اپنی پتلون کی جیب میں مل گیا۔

    ان کے اس بھلکڑ پن پر قومی کپتان بابر اعظم ہنستے پائے گئے، بعد ازاں میزبان روی شاستری کے کہنے پر روہت نے سکہ ہوا میں اچھالا۔

    https://twitter.com/princegokul/status/1799812506451632179?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1799812506451632179%7Ctwgr%5E87c19d79e5d170d3524d6663766e16465c6a619c%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.hindustantimes.com%2Fcricket%2Frohit-sharma-forgets-he-had-coin-in-his-pocket-during-toss-in-ind-vs-pak-clash-babar-azam-cant-stop-laughing-101717943615198.html

    خیال رہے کہ اس اہم میچ میں ٹاس پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے جیتا تھا اور انھوں نے بھارتی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

    بھارتی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 20 ویں اوور میں 119 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو جیتنے کے لیے 120 رنز کا ہدف دیا تھا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان بمقابلہ بھارت، کس ٹیم کا کتنا چانس ہے؟

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان بمقابلہ بھارت، کس ٹیم کا کتنا چانس ہے؟

    آج شائقین کو کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ دیکھنے کو ملے گا جس کا نتیجہ جاننے کے لیے سب بے چین ہیں۔

    نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان وقت کے مطابق جب شام ساڑھے سات بجے گرین اور بلیو شرٹس ٹیمیں میدان میں اتریں گی تو ہر ٹیم جیت کا ارمان لے کر داخل ہوگی تاہم اگر بارش نے مداخلت نہ کی تو ان میں سے صرف ایک ٹیم ہی فاتح بن کر لوٹے گی۔

    میچ میں دونوں ٹیموں کا میں کس کس کتنا چانس ہے، اس حوالے سے سابق قومی کرکٹر اور تجزیہ کار باسط علی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کبھی بھی اور کہیں بھی ہو، ہمیشہ ٹینشن والا ہی ہوتا ہے اور جو اس موقع پر اپنے اعصاب پر قابو پاتا ہے وہ ویرات کوہلی بن جاتا ہے۔

    باسط علی نے کہا کہ نیویارک میں میچ ہے اس کے لیے دونوں ٹیموں کا 50، پچاس فیصد چانس ہے اگر یہی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوتا تو میں بھارت کو 70 فیصد جیت کے مارجن پر رکھتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیویارک کی پچ پر ہٹنگ کرنا مشکل ہوگا۔ یہاں رکنا ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی چوکوں اور چھکوں کا کھیل ہے مگر یہاں کی صورتحال مختلف ہوگی اس لیے وکٹیں بچا کر کھیلنا ہوگا۔ ٹی 20 میچز میں بولرز کو کبھی سپورٹ نہیں ملتی اور بھارتی اسکواڈ میں بمراہ واحد بالر ہے جس سے پاکستان ٹیم کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

    باسط علی نے کہا کہ میچ میں ٹاس جیتنے والی ٹیم کو زیادہ فائدہ ہوگا اور جو ٹاس جیتے گا میچ بھی وہی جیت جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/t20-world-cup-today-pak-vs-india-match-rain-pridiction/