Tag: پاکستان بمقابلہ بھارت

  • پاکستان بمقابلہ بھارت: شاہینوں نے آستینیں چڑھالیں

    پاکستان بمقابلہ بھارت: شاہینوں نے آستینیں چڑھالیں

    کراچی : پاک بھارت میچ وہ میچ ہے جس کا انتظار بچے بڑے اور بوڑھے سب ہی کو ہوتا ہےاور آخر کیوں نہ ہو پاک بھارت میچ ہی ایسا ہوتا ہے۔

    روایتی حریف جب بھی آمنے سامنے آئے۔ کرکٹ کو کوئی ناقابل فراموش واقعہ دیکھنے کو ملا۔ پاک بھارت میچ ہائی ٹینس میچ ہوتا ہے۔

    دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ہائی وولٹیج کے ساتھ میدان میں اترتے ہے،پاکستانی شاہین اور بھارتی سورما جب بھی میدان میں اترتے ہیں، کچھ گرما گرمی دیکھنے کو ضرور ملتی ہے۔

    پاک بھارت ٹیمیں عالمی کپ میں پانچ بار مدمقابل آچکی ہے، اور تقریبا ہر بار کھلاڑیوں کےدرمیان تلخ کلامی ہوئی۔ انیس سو بانوے کے عالمی کپ میں پہلی مرتبہ روایتی حریف ٹکرائے تو جاوید میانداد اور بھارتی وکٹ کیپر کرن مورے کے درمیان گرما گرمی نے میچ کا مزہ دوبالا کر دیا۔

    انیس سو چھیانوے عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا۔ جارحانہ مزاج بلے باز عامر سہیل بھارتی بولر وینکیتیش پرساد پر برس پڑے ، اور ان کی خوب پٹائی لگائی۔

    بوم بوم آفریدی اور گوتم گھمبرکے درمیان ہونے والا ناخوشگوار واقعہ بھی میڈیا کی شہ سرخی بنا۔ دو ہزار دس میں ہونے والے ایشیا کپ میں شعیب اختر اور ہربھجن بھی سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جب بھی ٹکراتی ہیں شائقین کرکٹ کیلئے ایک یادگار واقعہ ضرور چھوڑجا تی ہے۔ کیا اس باربھی پاک بھارت کھلاڑی کوئی ایسا کارنامہ انجام دیں گے جو مدتوں یاد رکھا جائے۔

  • کبڈی فائنل: پاکستانی اوربھارتی پہلوان آج ٹکرائیں گے

    کبڈی فائنل: پاکستانی اوربھارتی پہلوان آج ٹکرائیں گے

    جالندھر: کبڈی کے میدان میں حکمرانی کس کی ہوگی؟ فیصلہ آج ہوجائے گا۔ حتمی مقابلے میں دو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا سنسنی خیز ٹاکرا ہوگا۔

    بھارت میں آج کبڈی کبڈی اور صرف کبڈی ہوگی۔دوہزار چودہ ورلڈ کپ کبڈی کا فاتح کون ہوگا۔فیصلہ کن جنگ کے لئے میدان سج گیا۔ پہلوانوں نے کمر کس لی ۔ شائقین کو فائنل کا بے صبری سے انتظارہے۔

    بھارت مسلسل ساتویں مرتبہ ٹائٹل کے حصول کے لئے میدان میں اترے گا۔ ادھر پاکستان کے پاس پہلی مرتبہ چیمپئین بننے کا سنہری موقع ہے۔

    پاکستان اس سے پہلے تین مرتبہ فائنل میں پہنچا اور تینوں مرتبہ ہی اسے بھارت کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی پہلوانوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

    دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔ لیکن آج ایک ٹیم کو ہار کا سامنا کرنا ہی پڑے گا۔ پاکستانی پہلوان گزشتہ ورلڈ کپ فائنلز کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے بے تاب ہیں۔

    پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا شمار دنیائے کبڈی کی خطرناک اور مضبوط ٹیموں میں ہوتا ہے اور ماہرین نے دونوں ٹیموں کی حالیہ پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے فائنل میں اعصاب شکن مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔

  • سیمی فائنل میں شکست، بھارتی صحافی کی پاکستانی کوچ سے بدتمیزی

    سیمی فائنل میں شکست، بھارتی صحافی کی پاکستانی کوچ سے بدتمیزی

    بھوبنیشور: پاکستان کی کامیابی پربھارتیوں کوآگ لگ گئی،کھلاڑیوں کے جشن پرآئی ایچ ایف کو چغلی لگائی جومسترد کردی گئی،صحافی نےپاکستانی کوچ سے بدتمیزی کی جس پرشہنازشیخ واک آؤٹ کرگئے۔

    چیمپیئنز ٹرافی ہاکی کے سیمی فائنل میں شکست بھارتی سورماؤں سے ہضم نہ ہوئی،شاہینوں کے ہاتھوں ناکامی نے بھارتیوں کو اسپورٹ میں اسپرٹ بھولا دی۔پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت کو اسی کی سرزمین پر شکست دیکر بھارت کا غرور خاک میں کیا ملایا کہ بھارتی صحافی شہناز شیخ پر برہم ہوگئے۔

     سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد قومی کوچ شہناز شیخ پریس کانفرنس کرنے گئے تو بھارتی صحافیوں نے شہناز شیخ پر نامناسب سوالات کی بھوچھار کردی۔ بھارت کو پاکستانی کھلاڑیوں کا جشن منانا ایک آنکھ نہ بھایا۔ میدان کی ناکامی بھارت نے پریس کانفرنس میں نکال ڈالی۔

  • بھارت کو شکست دیکر پاکستان 16سال بعد چیمپئنزٹرافی کےفائنل میں پہنچ گیا

    بھارت کو شکست دیکر پاکستان 16سال بعد چیمپئنزٹرافی کےفائنل میں پہنچ گیا

    بھوبنیشور: پاکستان نے بھارت کو چیمپیئنز ٹرافی ہاکی کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار تین سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔

    چیمپئنزٹرافی ہاکی،سیمی فائنل میں پاکستان نےبھارت کوشکست دیدی سیمی فائنل میں پاکستان نےبھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار تین سے شکست دی، چیمپئنز ٹرافی ہاکی کافائنل پاکستان اورجرمنی کےدرمیان اتوار کو ہوگا۔

     پاکستان کےتابڑتوڑحملوں کےسامنےبھارتی سورما بےبس رہے، پاکستان 16سال بعدچیمپئنزٹرافی کےفائنل میں پہنچ گیا۔
    پاکستان ہاکی ٹیم کے محمد ارسلان قادر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، ان کا کہنا تھا کہ جیت قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، ہماری محنت کاہمیں صلہ ملا،قوم اورتماشائیوں کاشکرگزارہوں۔

    وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے قومی ٹیم کی شاندارکامیابی پر ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی۔

  • ہاکی چیمپئینزٹرافی:پاکستان بمقابلہ بھارت سیمی فاننل آج ہوگا

    ہاکی چیمپئینزٹرافی:پاکستان بمقابلہ بھارت سیمی فاننل آج ہوگا

    بھوبنیشور: چیمپئینز ٹرافی ہاکی کا دوسرا سیمی فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔بھوبنیشور میں جاری چیمیئنز ٹرافی ہاکی کے سیمی فانلز مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا۔

    دوسرے سیمی فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہونگے۔ گرین شرٹس نے گروپ مرحلے میں مایوس کن کارکردگی دکھانے کے بعد کوارٹر فائنل میں ایونٹ فیورٹ ہالینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو کے مقابلے چار گولز سے شکست دی تھی۔

    دوسری جانب بھارت نے بھی گروپ اسٹیجز میں ناکامی کا ازالہ ناک آؤٹ مرحلے میں بیلجیئم پر نکالا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھےسات بجے کھیلا جائے گا۔

  • پاک بھارت کرکٹ سیریز آئندہ سال ہوگی،آئی سی سی

    پاک بھارت کرکٹ سیریز آئندہ سال ہوگی،آئی سی سی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ سال دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی سیریز کی تصدیق کردی۔اے آر وائی نیوز نے رواں سال اپریل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی سیریز کی خبر سب سے پہلے بریک کی تھی جس کی تصدیق تین ماہ بعد آئی سی سی نے بھی کردی۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ دسمبر دوہزار پندرہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلی سیریز ہوگی۔

    سیریز کی میزبانی پاکستان یو اے ای میں کرسکتا ہے جو دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان دوہزار پندرہ سے دوہزار تئیس تک کے فیوچر ٹور پروگرام میں چھ سیریز شیڈول ہیں۔ ان آٹھ سالوں میں پاکستان اور بھار ت بارہ ٹیسٹ، تیس ون ڈے اور گیارہ ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل ہوں گے۔ بھارت دو سیریز کی میزبانی کرے گا۔

    آئی سی سی کے چئیرمین سری نیواسن کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ روابط بحال کرنے کی تجویز رکھی گئی تھی اور معاہدے کے تحت دونوں ٹیمیں جلد ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

  • ایشیا انڈر 19 کپ:پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    ایشیا انڈر 19 کپ:پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    ایشین کرکٹ کونسل انڈر نائنٹین کپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔

    دبئی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی بلے بازوں نے اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو پچاس رنز بنائے۔

    کرامت علی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف سمیع اسلم کی شاندار سینچری کی بدولت آخری اوور میں آٹھ  وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سمیع اسلم نے ایک سو آٹھ رنز کی اننگز کھیلی، کامران غلام نے پچپن رنز بنائے۔