Tag: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا

  • ’جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں سے لڑائی، پاکستانی کرکٹرز تھوڑا ہلکا ہاتھ رکھیں‘

    ’جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں سے لڑائی، پاکستانی کرکٹرز تھوڑا ہلکا ہاتھ رکھیں‘

    سابق کرکٹر توصیف احمد کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں سے لڑائی میں ہمارے کرکٹرز کی غلطی تھی، پاکستانی کھلاڑی تھوڑا ہلکا ہاتھ رکھیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باخبر سویرا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر توصیف احمد نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کی زیادہ غلطی تھی ان چیزوں کو نظر انداز کرنا چاہیے۔

    توصیف احمد نے کہا کہ کامران غلام نے جس کھلاڑی کے سامنے آکر مکا لہرایا وہ ٹیمبا باوما جنوبی افریقہ کے شریف النفس شخص ہیں۔

    اسپورٹس جرنلسٹ شاہد ہاشمی نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ کو چاہیے کو وہ کامران غلام اور سعود شکیل کو سمجھائیں۔

    واضح رہے کہ شاہین آفریدی نے اعتراف کیا تھا کہ وکٹ لینے کے لیے میتھیو کو تنگ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 3 پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی، سعودشکیل اور کامران غلام پرجرمانہ عائد کیا ہے۔

    جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں تینوں کھلاڑی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، شاہین آفریدی پرمیچ فیس کا 25، کامران غلام اور سعودی شکیل پر میچ فیس کا 10 فیصدجرمانہ عائدکیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے میچ کے دوران فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور میتھیو بریٹزی میں گرما گرمی ہوگئی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    شاہین آفریدی نے میتھیو کو ڈاٹ بال کروائی، میتھیو نے بیٹ دکھایا جس پر شاہین نے جملے کسے۔

  • پاکستان کو بڑا دھچکا، صائم ایوب کیپ ٹاؤن ٹیسٹ سے باہر

    پاکستان کو بڑا دھچکا، صائم ایوب کیپ ٹاؤن ٹیسٹ سے باہر

    جنوبی افریقا کے خلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہونے والے اوپننگ بیٹر صائم ایوب کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے ریکلٹن اور کپتان باووما کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنالیے۔

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پہلے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنالیے، کپتان ٹیمبا باووما نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، رائن ریکلٹن نے کیریئر بیسٹ 176 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

    رائن ریکلٹن اور ٹیمبا باووما نے چوتھی وکٹ پر 235 رنز کی شراکت قائم کی۔

    ایڈں مارکرم 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ویان ملڈر 5 اور اسٹبس کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے دو وکٹیں حاصل کیں، محمد عباس اور خرم شہزاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    تاہم پاکستان ٹیم کے لیے بری خبر ہے کہ فیلڈنگ کے دوران دائیں ٹخنے کے مڑنے کے باعث صائم ایوب ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    صائم ایوب نے آج سہ پہر ایکسرے اور ایم آر آئی ٹیسٹ کروائے جس کی رپورٹ لندن میں ماہرین سے مشورے کے لیے بھیج دی گئی ہے۔

  • کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، صائم ایوب انجری کا شکار، اسپتال منتقل

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، صائم ایوب انجری کا شکار، اسپتال منتقل

    جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کے اوپنر صائم ایوب فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔

    ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے کپتان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    جنوبی افریقا نے 42.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنالیے ہیں۔

    تاہم جنوبی افریقا کی اننگز کے دوران اوپننگ بیٹر صائم ایوب انجری کا شکار ہوگئے، فیلڈنگ کے دوران ان کا ٹخنہ مڑ گیا اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کیے گئے۔

    صائم ایوب کے سہارے سے اسٹیڈیم سے باہر جانا پڑا تھا۔

    پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

    شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، خرم شہزاد، میر حمزہ اور محمد عباس۔

    جنوبی افریقہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

    ٹمبا باووما (کپتان)، ایڈن مرکرام، ریان رکیلٹن، ویان ملڈر، ٹرسٹن اسٹبسم ڈیوڈ بیڈنگھم، کیل ویرینے، مارکو جنسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور کوینا ماپاکھا شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ سنچورین میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں1-0 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔

  • سنچورین ٹیسٹ جیتنے کے لیے پاکستان کو 7 وکٹیں‌ اور جنوبی افریقا کو 121 رنز درکار

    سنچورین ٹیسٹ جیتنے کے لیے پاکستان کو 7 وکٹیں‌ اور جنوبی افریقا کو 121 رنز درکار

    سنچورین ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے پاکستان کو 7 وکٹیں اور جنوبی افریقا کو 121 رنز درکار ہیں۔

    سنچورین میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں تیسرے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے تین وکٹوں کے نقصان پر27 رنز بنالیے ہیں، پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 237 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا۔

    سعود شکیل نے 84 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، بابر اعظم 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان شان مسعود 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    اوپنر صائم ایوب 27 اور آل راؤنڈر عامر جمال 18 رنز بناسکے، کامران غلام 4، محمد رضوان صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، سلمان آغا بھی ایک رن بناسکے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جینسن نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، کاگیسو ربادا نے دو اور بوش، پیٹرسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جواب میں جنوبی افریقا نے 301 رنز اسکور کیے تھے، جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 90 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے جس کے فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں پہلی بار وائٹ واش کیا تھا، صائم ایوب کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا 301 رنز پر آؤٹ، پاکستان نے 3 وکٹوں پر 88 رنز بنالیے

    سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا 301 رنز پر آؤٹ، پاکستان نے 3 وکٹوں پر 88 رنز بنالیے

    سنچورین ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 301 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    سنچورین ٹیسٹ کے دوسرے روز خراب روشنی کی وجہ سے کھیل جلد ختم کردیا گیا، جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 301 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنالیے ہیں اور جنوبی افریقا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 2 رنز درکار ہیں۔

    بابر اعظم 16 اور سعود شکیل 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

    اوپنر صائم ایوب 28 اور کپتان شان مسعود بھی 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پہلی اننگز میں نصف سنچری بنانے والے کامران غلام 4 رنز بناسکے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جینسن نے دو اور کاگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 301 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پکاستان کے خلاف 90 رنز کی برتری حاصل کی ۔

    ایڈن مارکرم 89 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کوربن بوش نے ڈیبیو پر 81 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

    پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد اور نسیم شاہ نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عامر جمال نے دو اور صائ ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، کامران غلام نے 54 رنز کی اننگز کھیلی تھی، عامر جمال 28، محمد رضوان 27 اور سلمان آغا 18 رنز بناسکے تھے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے ڈین پیٹرسن نے پانچ اور ڈیبیو کرنے والے کوربن بوش نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • ہنرک کلاسن کی حرکت پر آئی سی سی نے ایکشن لے لیا

    ہنرک کلاسن کی حرکت پر آئی سی سی نے ایکشن لے لیا

    جنوبی افریقا کے بیٹر ہنرک کلاسن کو آؤٹ ہونے پر اسٹمپ پر لات مارنا مہنگا پڑ گیا۔

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں پروٹیز بیٹر ہنرک کلاسن کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔

    ہنرک کلاسن نے دوسرے ون ڈے میں آؤٹ ہونے پر اسٹمپ پر لات مار کر غصہ نکالا تھا۔

    جنوبی افریقی بیٹر پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز پاکستان نے جنوبی افریقا کو دوسرے ون ڈے میچ میں 81 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 330 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 43.1 اوورز میں 248 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    ہینرک کلاسن کی 97 رنز کی اننگز میں جنوبی افریقا کو شکست سے نہ بچاسکی، اوپنر ٹونی ڈی زوزوی 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ ملر 29 رنز پر شاہین آفریدی کا نشانہ بنے۔

    کپتان ٹیمبا باوما 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، رسی وین ڈر ڈوسن 23 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے، ایڈن مارکرم کو 21 رنز پر ابرار احمد نے آؤٹ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے تین اور ابرار احمد نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • پاکستان اور جنوبی افریقا کا تیسرا ٹی 20 بارش کے باعث منسوخ

    پاکستان اور جنوبی افریقا کا تیسرا ٹی 20 بارش کے باعث منسوخ

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا ٹی 20 میچ جوہانسبرگ میں بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

    جوہانسبرگ میں بارش کی وجہ سے ٹاس بھی ممکن نہیں ہوکا، تین میچوں کی سیریز میزبان ٹیم نے 2-0 سے اپنے نام کرلی ہے۔

    جنوبی افریقا نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 11 رنز رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی 20 میں میزبان ٹیم نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز 17 دسمبر سے شروع ہوگی۔

    جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے ٹی 20 کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی، عثمان خان کی جگہ سلمان علی آغا کو شامل کیا گیا تھا۔

    پاکستان ٹیم میں صائم ایوب، محمد رضوان، بابر اعظم، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل تھے۔

    دوسرے ٹی 20 میچ میں صائم ایوب نے 98 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی لیکن ریزا ہنڈریکس کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو شکست ہوئی۔

  • جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی 20 کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

    جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی 20 کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

    جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

    جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے ٹی 20 کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عثمان خان کی جگہ سلمان علی آغا کو شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان ٹیم میں صائم ایوب، محمد رضوان، بابر اعظم، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقا کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

  • جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان، ٹیمبا باوما کی واپسی

    جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان، ٹیمبا باوما کی واپسی

    جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف مضبوط ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں ٹیمبا باوما کی بطور کپتان واپسی ہوئی ہے۔

    ٹی 20 سیریز میں آرام کے بعد اسٹار کھلاڑیوں کی ون ڈے سیریز میں واپسی ہوگی۔

    کاگیسو ربادا، مارکو جانسن، ایڈإ مارکرم ٹیم میں شامل ہیں، ہینرک کلاسن، تبریز شمسی، کیشو مہاراج، ڈیوڈ ملیر اور کرسٹن اسٹبس بھی ون ڈے سیریز میں ایکشن میں دکھائیں دیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی 20 سیریز کھیلی جارہی ہے اور دوسرے ٹی 20 کے لیے گرین شرٹس سنچورین پہنچ گئے ہیں۔

    میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو ڈربن میں پہلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں گیارہ رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔

    سیریز کا دوسرا میچ کل سنچورین میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ سنچورین پاکستان کے لیے اب تک خوش قسمت جب کہ جنوبی افریقہ کے لیے بدقسمت میدان ثابت ہوا ہے۔

    اس میدان میں گرین شرٹس نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں اور تمام میچز جیت رکھے ہیں۔

  • ثنا میر نے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    ثنا میر نے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    بینونی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور اسپنر ثنا میر نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ثنا میر نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کیا، وہ ویمن ون ڈے کرکٹ کی کامیاب ترین اسپنر بن گئیں۔

    پاکستان کی ویمن کرکٹر ثنا میر کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 147 ہوگئی، ثنا میر سوئن لوس کو آؤٹ کرکے ون ڈے کرکٹ کی کامیاب ترین اسپنر بن گئیں۔

    ثنا میر نے ویسٹ انڈین اسپنر انیسہ محمد کو اس عالمی ریکارڈ سے محروم کردیا، انیسہ محمد نے 146 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور پی سی بی کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ثنا میر کو مبارک باد دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ویمن ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز بھارت کی جھولن گھوسوامی کو حاصل ہے جبکہ ثنا میر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔