Tag: پاکستان بمقابلہ زمبابوے

  • زمبابوے کیخلاف تیسرے ٹی 20 کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

    زمبابوے کیخلاف تیسرے ٹی 20 کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

    زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 سیریز تیسرا اور آخری میچ کل کھیلا جائے گا، پاکستان نے سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کررکھی ہے۔

    سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

    صائم ایوب کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ صاحبزاہ فرحان اوپننگ کریں گے، دوسرے اوپنر عمیر بن یوسف ہیں۔

    ون ڈاؤن کی پوزیشن پر عثمان خان کھیلیں گے، چوتھے نمبر پر کپتان سلمان علی آغا بیٹنگ کرنے کے لیے آئیں گے، طیب طاہر، قاسم اکرم، عرفات منہاس بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

    فاسٹ بولر میں جہانداد خان، محمد عباس آفریدی اور محمد حسنین شامل ہیں جبکہ دوسرے ٹی 20 کے مین آف دی میچ اسپنر سفیان مقیم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

  • سفیان مقیم نے ٹی 20 میں عمر گل کا ریکارڈ توڑ دیا

    سفیان مقیم نے ٹی 20 میں عمر گل کا ریکارڈ توڑ دیا

    قومی ٹیم کے نوجوان اسپنر سفیان مقیم نے زمبابوے کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کرکے فاسٹ بولر عمر گل کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    بلاوائیو میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 58 رنز کا ہدف 5.3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

    صائم ایوب نے 18 گیندوں پر 36 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، عمیر بن یوسف بھی 15 گیندوں پر 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہوئے۔

    یہ پڑھیں: پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز جیت لی

    زمبابوے کا کوئی بھی بولر پاکستانی بیٹرز کی وکٹ حاصل نہ کرسکا، سفیان مقیم کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    سفیان مقیم کا ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے یہ بیسٹ بولنگ فیگرز ہے، سفیان مقیم نے زمبابوے کے خلاف 3 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اور سابق فاسٹ بولر عمر گل کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    اس سے قبل 2009 میں عمر گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف 6 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • ویڈیو: حیدر علی نے آسان کیچ ڈراپ کردیا

    ویڈیو: حیدر علی نے آسان کیچ ڈراپ کردیا

    پرتھ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

    زمبابوے کی اننگز کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف کی گیند پر مڈل آرڈر بیٹر حیدر علی نے زمبابوین کھلاڑی کا آسان کیچ ڈراپ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’زمبابوین کھلاڑی نے حارث رؤف کی آف کٹر پر شاٹ کھیلا جسے کیچ کرنے کے لیے جانے والے حیدر علی صحیح طریقے سے جج نہ کرسکے اور ہاتھوں کا کیچ گرا بیٹھے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 12 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی تین وکٹیں 8 اوورز میں 37 رنز پر گرچکی ہیں۔

    محمد رضوان 14، کپتان بابر اعظم 4 اور افتخار احمد 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ زمبابوے کی جانب سے لک جونگوے، مزرابانی اور لوئس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

  • زمبابوے کے کون سے کھلاڑی مشکلات پیدا کر سکتے ہیں؟

    زمبابوے کے کون سے کھلاڑی مشکلات پیدا کر سکتے ہیں؟

    پرتھ: ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں آج جمعرات کو قومی ٹیم زمبابوے سے آمنا سامنا کرے گی، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک 17 ٹی 20 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان 16 اور زمبابوے صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔

    اس ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے یہ اطمینان کیا جا سکتا ہے کہ میچ کا نتیجہ پاکستان کے حق میں نکلے گا، اور ماہرین نے پاکستان کے جیتنے کا امکان بھی 86 فی صد قرار دیا ہے۔

    تاہم زمبابوے کی ٹیم میں ایسے کئی کھلاڑی موجود ہیں، جو پاکستان کے لیے خطرہ بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    پاکستان اور زمبابوے آج آمنے سامنے، ٹیم میں تبدیلی کا امکان

    ان میں دراز قد بلیسنگ مُزاربانی ایسے بولر ہیں جو پاکستانی بلے بازوں کو اپنی بولنگ سے ماضی میں بھی مشکلات سے دو چار کر چکے ہیں، دراز قد ہونے کی وجہ سے پرتھ کی کنڈیشنز ان کو سپورٹ کریں گی۔

    دوسرے کھلاڑی ہیں پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے دائیں ہاتھ کے بیٹسمین سکندر رضا، جو اپنی ٹیم کے لیے اہم کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔ وہ اب تک ٹورنامنٹ میں تین میچز کھیل کر 136 رنز بنا چکے ہیں، اور کسی بھی ٹیم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

    پاکستان کے پاس ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت رقم کرنے کے ساتھ ساتھ انڈیا کے خلاف شکست کی یادیں دور کرنے کا موقع ہوگا۔

  • پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر ٹی 20 سیریز جیت لی

    پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر ٹی 20 سیریز جیت لی

    راولپنڈی: پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریزمیں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 135 رنز کا ہدف 15.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    اوپنر فخر زمان ایک بار پھر ناکام ہوئے اور صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان بابر اعظم نے 51 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

    نوجوان بیٹسمین حیدر علی 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، خوشدل نے 11 رنز کی اننگز کھیلی۔

    زمبابوے کی جانب سے دونوں وکٹیں فاسٹ بولر مزرابانی نے حاصل کیں۔

    قبل ازیں راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دیا۔

    زمبابوے کی پہلی وکٹ 5 رنز پر گری جب برینڈن ٹیلر 3 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے، چبھابھا 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    سین ولیمز 13 رنز بناسکے، مادھویری 24 رنز بنا کر عثمان قادر کا نشانہ بنے، آر پی بوری نے 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    پاکستان کی جانب سے عثمان قادر اور فاسٹ بولر حارث رؤف نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل  پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی، پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، جب کہ زمبابوے کو سیریز بچانے کے چیلنج کا سامنا ہے۔

    دوسرے ٹی ٹوینٹی کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر کہا کہ ہمارے بولرز اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

    ون ڈے سیریز اور اب پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان ٹیم کی شان دار کارکردگی کے پیش نظر اس میچ میں بھی پاکستان کو جیت کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

    پہلا ٹی 20، پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    واضح رہے کہ آج پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تھا۔

    خیال رہے کہ زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں وکٹ کیپر محمد رضوان نے ایک شان دار کیچ بھی لیا تھا، وہاب ریاض کی گیند پر کیچ اچھلا، گیند رضوان سے دور تھی، لیکن چیتے کی طرح چھلانگ لگا کر رضوان نے سکندر رضا کا کیچ دبوچ لیا، اس کیچ کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے۔

    اسٹار بلے باز بابر اعظم کی جانب سے بھی ٹی ٹوئنٹی میں ٹاپ فارم جاری ہے، پہلے ٹی 20 میچ میں 82 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ بابر نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی میں 1 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں، بابر مسلسل 2 سال میں ایک ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں، بابر نےگزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی میں 1607 رنز بنائے تھے۔

    زمبابوے اسکواڈ

    برینڈن ٹیلر (وکٹ کیپر)، چمو چی بھابھا (کپتان)، شین ولیمز، ویزلے مدھیور، سکندر رضا، ریان برل، ایلٹن چگمبورا، ٹنڈائی چسورو، ڈونلڈ ٹریپانو، بلیسنگ مزربانی، رچرڈ این گراوا۔

    پاکستان الیون

    فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، حیدر علی، محمد حفیظ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، وہاب ریاض، عثمان قادر، حارف رؤف، محمد حسنین

  • پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

    راولپنڈی: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے کھیلا جا رہا ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نےگزشتہ روز زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    ون ڈے سیریز اور اب پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان ٹیم کی شان دار کارکردگی کے پیش نظر اس میچ میں بھی پاکستان کو جیت کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

    کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جیت سے ٹیم اور کھلاڑی کو اعتماد ملتا ہے، ہم نے مس فیلڈنگ کی اور کیچز بھی چھوڑے، ہمیں فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

    پہلا ٹی 20، پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    انھوں نے کہا کوشش ہے لڑکوں کو اعتماد دے کر ورلڈ کپ کے لیے تیار کریں۔

    خیال رہے کہ زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں وکٹ کیپر محمد رضوان نے ایک شان دار کیچ بھی لیا تھا، وہاب ریاض کی گیند پر کیچ اچھلا، گیند رضوان سے دور تھی، لیکن چیتے کی طرح چھلانگ لگا کر رضوان نے سکندر رضا کا کیچ دبوچ لیا، اس کیچ کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے۔

    اسٹار بلے باز بابر اعظم کی جانب سے بھی ٹی ٹوئنٹی میں ٹاپ فارم جاری ہے، پہلے ٹی 20 میچ میں 82 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ بابر نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی میں 1 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں، بابر مسلسل 2 سال میں ایک ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں، بابر نےگزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی میں 1607 رنز بنائے تھے۔

  • پاکستان بمقابلہ زمبابوے : آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ زمبابوے : آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

    لاہور : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا، میچ کے تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے میچ آج چار بجے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ آخری میچ کے لئے سکیورٹی کے مزید سخت اقدامات کئے گئے ہیں اور پولیس کی مزید نفری کو اسٹیڈیم کے اطراف تعینات کیا جائے گا۔

    پاکستان تین ون ڈے میچز کی سیریز پہلے ہی دو صفر سے جیت چکا ہے جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی پاکستان نے زمبابوے کو کلین سویپ کیا۔

    زمبابوے کرکٹ ٹیم میچ کے اختتام کے بعد قذافی اسٹیڈیم سے ہی وطن واپسی کے لیے ایئر پورٹ روانہ ہوجائے گی۔

  • کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان اور زمبابوے آج مدِ مقابل ہونگے

    کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان اور زمبابوے آج مدِ مقابل ہونگے

    کراچی: ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا اور اہم میچ آج زمبابوے کے خلاف برسبین میں کھیلے گی، اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد مکمل فٹ ہوگئے۔

    برسبین میں زمبابوے کو قابو کرنے کے لئے پاکستانی شاہینوں نے تیاری مکمل کرلی ہے، گرین شرٹس کے لئے میچ ڈو اینڈ ڈائی ہے کوارٹرفائنل کی امیدوں کو روشن رکھنے کیلئے میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے۔

    زمبابوے کے خلاف میچ کیلئے سینئیر بیٹسمین یونس خان کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف یونس خان مکمل طور پر ناکام رہے تھے۔

    دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو موقع دیا جاسکتا ہے، ٹیم مینجر کے مطابق اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد فٹ ہوگئے اور وہ زمبابوے کے خلاف میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔

  • ورلڈ کپ زمبابوے کیخلاف پاکستانی ٹیم پریکٹس میں مصروف

    ورلڈ کپ زمبابوے کیخلاف پاکستانی ٹیم پریکٹس میں مصروف

    برسبین : پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں تیسرے میچ کیلئے برسبین میں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ اہم میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    پاکستانی شاہینوں نے زمبابوے کا شکار کرنے کیلئے اپنے پنجے تیز کرنا شروع کردئیے۔ تنازعات میں گھری گرین شرٹس برسبین میں بھرپور پریکٹس میں مصروف ہیں۔

    ڈو اینڈ ڈائی میچ میں قومی ٹیم اتوار کو زمبابوےسے ٹکرائے گی۔ بلے بازوں کی خامیاں دور کرنے کیلئے گرانٹ فلاور نیٹ میں بھرپور ٹرینگ کروا رہے ہے۔

    نیٹ نئے طریقوں سے بیٹسمینوں کو وکٹ پر رکنے کی ٹیپس دی جارہی ہے۔ آؤٹ آف فارم یونس خان کو ڈراپ کرنے کیلئے ٹیم منجمنٹ نے کڑوی گولی تیار کرلی ہے۔

    عمراکمل کی وکٹوں کے پیچھے ناقص کارکردگی نے سرفراز احمد کیلئے موقع پیدا کردیا ہے۔عمراکمل بطور بیٹسمین پلینگ الیون کا حصہ ہونگے۔ ناصر جمشید کی جگہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ایک بار پھر موقع دیا جائے گا۔