Tag: پاکستان بمقابلہ سری لنکا

  • ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: قومی خواتین ٹیم کا فاتحانہ آغاز

    ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: قومی خواتین ٹیم کا فاتحانہ آغاز

    شارجہ: ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ میں قومی خواتین ٹیم نے فتح کے ساتھ کھاتہ کھول لیا، کم اسکور کے باوجود سری لنکا کو شکست دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق 117 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 85 رنز ہی بناسکی، پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکن ویمنز ٹیم کو لو اسکورنگ میچ میں 31 رنز کے مارجن سے شکست دے دی۔

    شکست خوردہ ٹیم کی طرف سے نیلکشیکا سلوا 22 اور وشمی 20 رنز بناکر نمایاں رہیں جبکہ آئی لینڈرز کی 9 خواتین پلیئرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔

    پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فاطمہ ثنا، عمائمہ سہیل اور نشرح سندھو نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، آل راؤنڈ پرفارمنس پر کپتان فاطمہ ثنا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    اس سے قبل قومی ویمنز ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 116 رنز پرآل آؤٹ ہوگئی، کپتان فاطمہ ثنا نے 30، نداڈار نے 23 رنز اسکور کیے۔

    عمائمہ سہیل نے 18 اور سدرہ امین نے 12 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے چماری اتھاپتھو، اودیشیکا اور سوگنڈیکا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

  • گال ٹیسٹ دوسرے روز کا کھیل ختم، سری لنکا کی پوزیشن مستحکم

    گال ٹیسٹ دوسرے روز کا کھیل ختم، سری لنکا کی پوزیشن مستحکم

    گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی پوزیشن مستحکم ہوگئی، پہلی اننگز میں قومی ٹیم کے 7 کھلاڑی 191 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنالیے، قومی ٹیم کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 187 رنز درکار ہیں۔

    یاسر شاہ 13 اور نعمان علی بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

    پہلے ٹیسٹ کے ہیرو عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، امام الحق نے کچھ مزاحمت کی اور 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    کپتان بابر اعظم کو 16 رنز پر جے سوریا نے بولڈ کیا جبکہ محمد رضوان پھر بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فواد نے بھی 24 رنز اننگز کھیلی۔

    آغا سلمان نے 62 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ محمد نواز 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، پرابھات جے سوریا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں مزید 63 رنز کا اضافہ کرسکی اور 378 رنز پویلین لوٹ گئی۔

    سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،نروشن ڈکویلا51، اوشاڈا فرنینڈو 50، اینجلو میتھیوز 42،کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 40،رمیش مینڈس 35 اور دھننجایا ڈی سلوا 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 3 تین وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں جبکہ نعمان علی نے ایک وکٹ لی۔

    یہ بھی پڑھیں: ‘اگر سلیکٹرز کو میرا چہرہ پسند نہیں تو بتادیں

    دوسرے ٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم نے انجری کے شکار شاہین آفریدی کی جگہ نعمان علی جبکہ اظہر علی کی جگہ فواد عالم کو فائنل الیون کا حصہ بنایا۔

    سری لنکا نے بھی دوسرے میچ میں ایک تبدیلی کی ، آسٹریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ اسپنر ڈینوت ویلانگے کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

  • کراچی ٹیسٹ، پاکستان 191 رنز پر ڈھیر، سری لنکا کے 3 وکٹوں پر 64 رنز

    کراچی ٹیسٹ، پاکستان 191 رنز پر ڈھیر، سری لنکا کے 3 وکٹوں پر 64 رنز

    کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستانی ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پہلے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 3 وکٹوں پر 64 رنز بنالیے۔

    سری لنکا کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری جب اوشادا فرنینڈو 4 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے، کرونا رتنے کو 25 رنز پر محمد عباس نے بولڈ کیا، کسل مینڈس 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    اینجلو میتھیوز 8 اور ایمبولدینیا 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے دو اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل چائے کے وقفے کے بعد پاکستان کی آدھی ٹیم 24 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی، محمد رضوان 4، یاسر شاہ اور محمد عباس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے، شاہین شاہ آفرید 5 رنز بناسکے۔

    اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، چائے کے وقفے تک پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکھتر رنز بنا لیے ہیں۔

    کھانے کے وقفے سے قبل شان مسعود 5، کپتان اظہر علی صفر اور عابد علی 38 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے تھے، جب کہ اسد شفیق ایک اور بابر اعظم 27 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ کھانے کے وقفے کے بعد دوسرا سیشن شروع ہوا تو قومی بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی، پاکستان کی چوتھی وکٹ 127 رنز پر گر گئی، بابر اعظم 60 رنز پر ہمت ہار گئے، حارث سہیل کا فلاپ شو بھی جاری رہا، وہ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، سری لنکا کی طرف سے وشوا فرنینڈو اور امبل دینیا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    آج دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جب پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو حسب معمول وکٹیں دھڑا دھڑ گرنے لگیں، دو وکٹیں یکے بعد دیگرے 10 رنز پر گریں، شان مسعود 5 رنز بنا کر وشوا فرنینڈو کا شکار بنے، سری لنکا کے خلاف پاکستان کی تیسری وکٹ 65 رنز پر گری جب کہ ٹرپل سینچری بنانے کے عزم کے ساتھ کریز پر آنے والے بیٹسمین عابد علی 38 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بہترین کمبی نیشن کے ساتھ دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے: اظہرعلی

    قبل ازیں، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال ہو گئی ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ قومی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔ دوسری طرف سری لنکا کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے، کاسن رجیتھا کی جگہ لستھ ایمبل دینیا ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

    ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے، ہم پہلے بیٹنگ کریں گے، مداحوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ راولپنڈی میں پانچویں دن آئے۔ کپتان سری لنکن ٹیم دمتھ کرونارتنے نے ٹاس ہارنے کے بعد کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، اب کوشش کریں گے کہ پاکستان کو جلد آؤٹ کریں۔

    خیال رہے کہ پاکستانی بلے باز عابد علی نے شہر قائد میں منعقد ہونے والے ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سینچری بنانے بنا کر ایک اور تاریخ رقم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جو بارش کی وجہ سے ڈرا ہوا، پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں پر 308 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈیکلئر کر دی تھی جب کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں‌ کے نقصان پر 252 رنز بنائے اور میچ ڈرا ہوگیا۔

  • پاک سری لنکا ٹیسٹ، کراچی پولیس نے سیکورٹی پلان تیار کر لیا

    پاک سری لنکا ٹیسٹ، کراچی پولیس نے سیکورٹی پلان تیار کر لیا

    کراچی: شہر قائد کی پولیس نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سیکورٹی پلان تیار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ میچ ہوگا، کراچی پولیس نے میچ کے لیے سیکورٹی پلان تیار کر لیا، 3647 اہل کار اور افسران اس دوران سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ 12 گھڑ سوار، 66 خواتین اہل کار بھی ڈیوٹی پر مامور ہوں گی، 175 پولیس موبائل، 41 موٹر سائیکلیں گشت پر مامور ہوں گی، 34 ایس ایس پیز، ایس پیز اور 69 ڈی ایس پیز بھی سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی، پاکستان سری لنکا ٹیسٹ میچ، متبادل روٹس کا اعلان

    خیال رہے کہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، پاکستان اور سری لنکا ٹیموں کے درمیان ایکشن میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا میلہ سجے گا۔

    پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، شنواری کی جگہ یاسر شاہ کو شامل کیا جا سکتا ہے، سری لنکن ٹیم پاکستان کو ٹف ٹائم دینے کے لیے پر عزم ہے جب کہ پاکستانی ٹیم جیت کے لیے جی جان کی بازی لگائے گی۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج 10 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔

  • پاک سری لنکا ٹیسٹ ڈرا، عابد علی اور بابر اعظم کی سنچریاں

    پاک سری لنکا ٹیسٹ ڈرا، عابد علی اور بابر اعظم کی سنچریاں

    راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں پر 308 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئر کر دی جب کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں دو وکٹوں‌پر 252 رنز بنائے اور میچ ڈرا ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز کا دوسرا سیشن ختم ہو گیا، چائے کے وقفے تک پاکستان نے 2 وکٹ پر 177 رنز بنا لیے، عابد علی 91، بابر اعظم 47 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔، اظہر علی 36 رنز جب کہ شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    یہ بھی پڑھیں:عابد علی نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سری لنکا ٹیسٹ میچ کا آج پانچواں روز ہے، میچ بارش کی وجہ سے شدید متاثر رہا، گزشتہ روز ایک بھی گیند نہیں پھینکی جا سکی تھی، خراب موسم نے ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا مزہ کرکرا کر دیا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا کی جانب گام زن ہے، میچ ڈرا ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو 20،20 پوائنٹس ملیں گے، پی سی بی ذرایع کا کہنا ہے کہ آج صدرعارف علوی بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں گے، اسٹیڈیم میں صرف ان گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہے جن پر پی سی بی کے فراہم کردہ اسٹیکرز چسپاں ہوں، پارکنگ کے لیے پی سی بی نے گاڑیوں کو نیلے اور لال اسٹیکرز فراہم کیے ہیں۔

    مزید تفصیل:  راولپنڈی ٹیسٹ: ایک بھی گیند ہوئے بغیر چوتھے دن کا کھیل ختم

    قبل ازیں، دونوں ٹیموں کو سخت سیکورٹی میں اسٹیڈیم پہنچایا گیا تھا، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ راولپنڈی میں آج دن بھر مطلع صاف رہے گا، سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے تھے، آج پانچویں روز کے کھیل میں مہمان ٹیم نے 26 رنز کا اضافہ کیا۔ سری لنکا کے دھنن جیا ڈی سلوا نے سنچری اسکور کی، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان نے سری لنکا کے خلاف کھیل کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 3 رنز پر ہی گر گئی، شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز چوتھے دن کا کھیل نہ ہو سکا تھا لیکن سری لنکن ٹیم نے اسلام آباد کی رونق دیکھی، کھلاڑیوں نے اسلام آباد کے مقامی شاپنگ مال کا دورہ کیا، کئی کرکٹرز نے شاپنگ بھی کی، کرکٹ کے مداحوں نے سری لنکن کرکٹرز کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔ کپتان سری لنکا دمتھ کرونارتنے نے کہا کہ آج پاکستان کو دیکھنے کا اچھا موقع ملا، اسلام آباد خوب صورت شہر ہے۔

  • پہلا ٹیسٹ، سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں پر 202 رنز بنالیے

    پہلا ٹیسٹ، سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں پر 202 رنز بنالیے

    راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنالیے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنالیے، کپتان کرونا رتنے نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ڈی سلوا 38 اور ڈک ویلا 11 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

    سری لنکا کی پہلی وکٹ 96 رنز پر گری جب کرونا رتنے 59 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، فرنینڈو کو 40 رنز پر نسیم شاہ نے پویلین کی راہ دکھائی۔

    مینڈس 10 رنز بنا کر عثمان شنواری کا نشانہ بنے، اینجلو میتھیوز 31 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے، ڈنیش چندی مل 2 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان شنواری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    یہ پاکستانی سرزمین پر 10 سال بعد ہونے والا ٹیسٹ میچ ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس موقع پر کھلاڑیوں کے لیے یادگاری کیپس تیار کی ہیں جو پاکستانی کرکٹرز سری لنکن کھلاڑیوں کو پیش کریں گے۔

    شائقین کرکٹ چیکنگ کے بعد شٹل سروس سے اسٹیڈیم پہنچے۔

    محمکہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ راولپنڈی میں 11 دسمبر کو موسم ابر آلود رہے گا اور کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، 12 دسمبر کو وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ دوپہر کے وقت تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اور 14 دسمبر کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جس کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    پاکستان ٹیم کی قیادت اظہر علی کر رہے ہیں۔ ٹیم میں بابر اعظم، شان مسعود، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور محمد عباس شامل ہیں۔ عثمان خان شنواری اور عابد علی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

    ٹاس جیتنے کے بعد سری لنکن کپتان کرونارتنے کا کہنا تھا کہ پچ اچھی ہے، کوشش کریں گے اچھا کھیلیں۔ ٹیم اچھی بنی ہوئی ہے جبھی نتائج آرہے ہیں۔

    پاکستانی کپتان اظہر علی نے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں کھیل کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ کوشش کریں گے اچھا کھیلیں اور اچھا آغاز کریں۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جبکہ دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

  • ٹی 20 سیریز، سری لنکا نے پاکستان کو کلین سویپ کردیا

    ٹی 20 سیریز، سری لنکا نے پاکستان کو کلین سویپ کردیا

    لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر کلین سویپ کردیا، مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ونیندو ہسارنگا کو دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 13رنز سے شکست دے دی، 148 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر  134 رنز بناسکی، حارث سہیل کے 52 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آسکے۔

    فخر زمان صفر پر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم 27 رنز بنا کر کمارا کا شکار بنے، کپتان سرفراز احمد 17 رنز پر ہمت ہار گئے۔

    عماد وسیم 3 اور آصف علی صرف ایک رن بنا کر چلتے بنے۔

    سری لنکا کے ڈی سلوا نے تین، کمارا نے دو اور راجیتھا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیاتھا، اوشادا فرنینڈو نے نصف سنچری اسکور کی۔

    سری لنکا کی ابتدائی چار وکٹیں 58 رنز پر گرنے کے بعد فرنینڈو اور داسن شناکا کے درمیان شراکت داری قائم ہوئی، داسن شناکا 12 رنز بنا کر وہاب ریاض کا نشانہ بنے اور اوشادا فرنینڈو نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    سری لنکن اوپنر گناتھلاکا 8 رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے، سماراوکراما کو 12 رنز پر عماد وسیم نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

    دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ کے بہترین کھلاڑی راجا پکسا کو 3 رنز پر محمد عامر نے پویلین بھیجا، پریرا تین رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عماد وسیم اور وہاب ریاض کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

    اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی ہے، سری لنکن ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تبدیلیوں کا مقصد نوجوانوں کو موقع دینا ہے، پاکستانی مداحوں کا شکر گزار ہوں۔

    قومی ٹیم سے احمد شہزاد، عمر اکمل اور حسنین کو ڈراپ کردیا گیا ہے ان کی جگہ حارث سہیل، عثمان شنواری اور افتخار فائنل الیون میں شامل ہیں۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ میچ جیت کر سیریز کا اچھا اختتام کریں، امید ہے پاکستان میں آئندہ بھی انٹرنیشنل کرکٹ ہوگی۔

    واضح رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست دے دی ہے جبکہ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔

  • تین سال صبر کیا تھوڑا اور کرلیں، میری پہلی سیریز تھی، مصباح الحق

    تین سال صبر کیا تھوڑا اور کرلیں، میری پہلی سیریز تھی، مصباح الحق

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ تین سال صبر کیا تھوڑا اور کرلیں میری پہلی سیریز تھی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی سری لنکا کے ہاتھوں ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست پر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے دو میچز میں کارکردگی نہیں دکھائی تو ٹیم ایکسپوز ہوگئی، ہار تو کبھی بھی اچھی نہیں ہوتی ہے۔

    مصباح الحق نے کہا ہے کہ ایسی ٹیم سے ہارنا جس کے پورے کھلاڑی نہ آئیں افسوسناک ہے، ہمیں اپنی خامیوں پربہت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کی پرفارمنس پورے سال بہترین رہی ہے، جوابدہ ہوں ٹیم بنانے میں وقت درکار ہے، سری لنکن ٹیم اچھی کھیلی ہمیں بولنگ پر توجہ دینا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ شاداب دباؤ میں ہے اس کی فارم بھی واپس لانے کی ضرورت ہے، سیریز کے بعد ڈومیسٹک ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ ہونے جارہا ہے، ڈومیسٹک ٹورنامںٹ اہمیت کا حامل ہوگا۔

    دونوں میچ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، سرفراز کا اعتراف

    دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے دونوں میچز میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، کچھ ایریاز میں بہتری کی ضرورت ہے، سری لنکن ٹیم کو جیت پر مبارک باد دیتا ہوں۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے رن آؤٹ کیے، ہم نے مڈل اوورز میں وکٹ نہ لے کر غلطیاں کیں۔

    واضح رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں 2-0 سے شکست دی ہے، 183 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سیریز کا آخری میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

  • سری لنکا نے پاکستان کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست دے دی

    سری لنکا نے پاکستان کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست دے دی

    لاہور: دوسرے ٹی ٹوینٹی میں سری لنکا نے پاکستان کو 35 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی ٹیم 183 رنزکے تعاقب میں 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی، عمر اکمل، شاداب خان صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کی 5 وکٹیں صرف 5 رنز پر گر گئیں، بابر اعظم 3، عمر اکمل صفر، احمد شہزاد 13، فخر زمان 6، سرفراز احمد 26 رنز پر چلتے بنے۔

    عماد وسیم 47 اور آصف علی 29 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

    سری لنکا کے پردیپ اور ڈی سلوا نے تین، تین اور ادانا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

     قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    سری لنکا کی دو وکٹیں 41 رنز پر گرنے کے بعد راجا پکسے اور شیہان جے سوریا کے درمیان شاندار شراکت داری قائم ہوئی، اوپنر گناتھلاکا 15 رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار بنے۔

    فرنینڈو کو 8 رنز پر شاداب خان نے رن آؤٹ کیا، شہیان جے سوریا کو بھی 34 رنز پر آصف علی نے رن آؤٹ کیا، راجا پکسے 77 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

    مڈل آرڈر بلے باز بھنوکا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، ادانا کو وہاب ریاض نے 8 رنز پر کلین بولڈ کیا۔

    عماد وسیم، وہاب ریاض اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل سری لنکا کپتان داسن شناکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ پہلا میچ جیت کر حوصلے بلند ہیں، آج بھی اچھا کھیلیں گے، وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔

    سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فہیم اشرف کی جگہ وہاب ریاض اور افتخار احمد کی جگہ فخر زمان ٹیم میں شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ سری لنکا کو ٹی ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، سیریز کا آخری میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

  • ٹیم میں تبدیلیاں ہوں تو کارکردگی میں فرق پڑتا ہے، مصباح الحق

    ٹیم میں تبدیلیاں ہوں تو کارکردگی میں فرق پڑتا ہے، مصباح الحق

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم میں تبدیلیاں ہوں تو کارکردگی میں فرق پڑتا ہے، عمر اکمل کو ماضی کی کارکردگی پر موقع دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش کریں گے کھلاڑیوں کو پورا موقع دیں، ورلڈ کپ سے پہلے کھلاڑیوں کو میچوں میں موقع دیں گے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ فخر زمان کو ون ڈے سیریز میں موقع دیا گیا، ٹی ٹوینٹی میں ڈراپ نہیں کیا، امید ہے عمر اکمل کی کاکرردگی میں بہتری آئے گی، جس کھلاڑی کو ٹیم میں لائے ہیں اس کو پورا موقع دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اوس کی وجہ سے کل میچ میں بال گیال ہوا، تھوڑی مشکلات ہوئیں، جو کھلاڑی ٹیم میں ہو وہ اہم ہوتا ہے، طویل عرصے کے بعد ٹیم میں شامل کھلاڑی کو تھوڑا وقت لگتا ہے۔

    مزید پڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح سے ناکام، سری لنکا نے میچ باآسانی جیت لیا

    ہیڈ کوچ نے کہا کہ کوشش کریں گے کل کا میچ جیت کر سیریز برابر کریں، ٹاپ آرڈر کا پرفارم کرنا بہت ضروری ہے، بابر اعظم ٹی ٹوینٹی کے بہترین کھلاڑی ہیں، ٹی 20 کرکٹ میں پہلے 6 اوورز بہت اہم ہیں۔

    مصباح الحق نے کہا کہ امید ہے سری لنکن ٹیم دسمبر میں ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئے گی، پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا ہونا بہت ضروری ہے، شائقین کرکٹ بھی میدان میں آکر میچ دیکھیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 64 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔