Tag: پاکستان بمقابلہ سری لنکا

  • گال ٹیسٹ:سری لنکا نے دووکٹوں پردوسوباون رنزبنالئے

    گال ٹیسٹ:سری لنکا نے دووکٹوں پردوسوباون رنزبنالئے

    گال ٹیسٹ :پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ کے  تیسرے روز بھی بلے باز چھائے رہے۔ سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا کی شاندار سنچری نے میچ کو ڈرا کی جانب موڑ دیا ہے۔ کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے دووکٹوں پر دو سو باون رنز بنالئے۔ گال ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی بلےبازوں اور پھر بارش کے نام رہا۔ کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے نے بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔

    سعید اجمل ،جنید خان اور عبدالرحمان کو لاکھ کوششوں کے باوجود لنکا ڈھانے کے مشن میں کامیابی نہ مل سکی۔ تیسرے روز سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز ایک وکٹ ننانوے رنز پر شروع کی تو کوشال سلوا نے چونسٹھ رنز پر محمد طلحہ کی گیند پر وکٹ دے بیٹھے۔ دوسری جانب کمار سنگاکارا چٹان کی طرح بولرز کے سامنے ڈٹے رہے۔

    کمار سنگاکارا نے جے وردھنے کے ساتھ مل کر پاکستانی بولرز کی جم کر پٹائی کی۔ سنگاکارا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کی سینتیسویں سنچری اسکور کی۔ بارش کے باعث تیسرے روز چوالیس اوورز کا کھیل ممکن نہ ہوسکا۔ کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے دو وکٹوں پر دو سو باون رنز بنالئے ہیں۔ سنگاکارا ایک سو دو اور جے وردھنے پچپن رنز پر کریز پر موجود ہیں۔

  • گال ٹیسٹ: پاکستان کی پوزیشن مستحکم، یونس خان 177رنزبناکر آؤٹ

    گال ٹیسٹ: پاکستان کی پوزیشن مستحکم، یونس خان 177رنزبناکر آؤٹ

    گال : گال ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے، یونس خان اور اسد شفیق شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

              گال میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز دو سو اکسٹھ رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو یونس خان اور اسد شفیق نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا، دو سو ترانوے کے اسکور پر اسد شفیق پجھتر رنزبنا کر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

    پانچویں وکٹ کے لئے یونس اور اسد کے درمیان ایک سو سینتیس رنز کی شراکت نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی، یونس خان نے ایک سو پچاس رنز بھی مکمل کئے، وہ ایک سو ستتر رنزبناکر آؤٹ ہوگئے۔

  • گال ٹیسٹ:یونس خان نے اپنے کیرئیر کی چوبیسویں سنچری بنا لی

    گال ٹیسٹ:یونس خان نے اپنے کیرئیر کی چوبیسویں سنچری بنا لی

    گال:پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین یونس خان نے اپنے کیرئیر کی چوبیسویں سنچری مکمل کرلی، تفصیلات کے مطابق گال میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روزآخری اطلاعات تک پاکستان نے دوسو چودہ رنز بنا لئے،اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے،

    جبکہ یونس خان نے اپنے کیرئیر کی چوبیسویں سنچری مکمل کی،یونس خان کی اس سنچری سے جاوید میانداد کی تیئس سنچریوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،جبکہ محمد یوسف اور یونس خان کی سینچریاں برابر ہوگئیں، علاوہ ازیں پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق پچیس سنچریوں کے ساتھ سر فہرست ہیں

  • گال ٹیسٹ:پاکستان کے تین کھلاڑی جلد پویلین لوٹ گئے

    گال ٹیسٹ:پاکستان کے تین کھلاڑی جلد پویلین لوٹ گئے

    گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ۔اوپنرز احمد شہزاد اور خرم منظور جلد آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ اظہر علی بھی تیس رنزبناکر ہمت ہارگئے۔ گال میں بارش کے سبب میچ آدھہ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس قومی ٹیم میں دو اسپنرز اور دو فاسٹ بولرز شامل ہیں۔

    پاکستان نے چھ ماہ قبل شارجہ میں کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔ ادھر سری لنکن ٹیم میں اسپنر اجنتھا مینڈس کو شامل نہیں کیا گیا۔ پرساد اور ایرنگا فائنل الیون کا حصہ ہیں۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا۔ اوپنرز احمد شہزاد اور خرم منظور انیس رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    احمد شہزاد نے چار اور خرم منظور نے تین رنز بنائے۔ وکٹیں پاکستان دوہزار بارہ کے بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکا کے دورے پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان رواں سال یو اے ای میں کھیلی جانے والی سیریز ڈرا رہی تھی

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا، سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے گال میں کھیلا جائیگا

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا، سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے گال میں کھیلا جائیگا

    گال:  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے گال میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے کپتان کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔

    گال میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میدان سجنے کو ہے، تیاریاں جاری ہیں، ایشیا کی دو بہترین ٹیموں میں گھسمان کی جنگ ہوگی۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کی خوبیوں اور خامیوں سے بخوبی واقف ہیں، میزبان ٹیم کو ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کا ایڈوانٹیج ہوگا، تو پاکستان کو بھی سری لنکن وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ حاصل ہے۔

    پاکستان سری لنکا کو سبق سکھانے کے لئے بے تاب ہے، ادھر سری لنکن کھلاڑیوں نے بھی کمر کس لی ہے، سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کیرئیر کی آخری ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں، گال میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کی خوب نیٹ پریکٹس کی، دونوں ٹیموں کے درمیان سولہ ٹیسٹ سیریز ہوچکی ہیں۔ سات میں پاکستان اور چار میں سری لنکا کامیاب رہا۔

    مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان چھیالیس ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں، پاکستان نے سترہ اور سری لنکا نے گیارہ میں کامیابی حاصل کی، اٹھارہ میچز ڈرا رہے، قومی ٹیم دوہزار بارہ کے بعد سری لنکا کے دورے پر ہے، رواں سال دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز ڈرا رہی تھی۔

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا:تیسرا اورآخری ٹیسٹ شارجہ میں شروع

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا:تیسرا اورآخری ٹیسٹ شارجہ میں شروع

    پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اورآخری ٹیسٹ شارجہ میں شروع ہوگیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آخری اطلاعات تک سری لنکا کے اوپنرز نے بغیرکسی نقصان کے تیس رنز بنا لیے۔ مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    میں پاکستانی شاہین ٹائیگرز سے ابو ظہبی ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ لینے کے بے تاب ہیں ۔آخری ٹیسٹ سے قبل کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی اور اپنی خامیوں کو قابو پانے کے لئے بیٹنگ ٹیکنیک بھی بہتر کی۔

    پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم نے تینوں شعبوں میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے فتح سمیٹی۔ سری لنکن ٹیم سیریز ہارنہیں سکتی اور پاکستان ٹیم سیریز جیت نہیں سکتا۔ سیریز برابر کرنے کے لئے قومی ٹیم کو مشکل چیلنج درپیش ہے۔

    سیریز کی شکست اور رینکنگ میں تنزلی کو بچانے کے لئے تیسرا جیت جیتنا پاکستان کیلئے بہت ضروری ہوگیا ہے۔

     

  • دبئی ٹیسٹ:سری لنکا57رنز پرآج اننگز دوبارہ شروع کریگا

    دبئی ٹیسٹ:سری لنکا57رنز پرآج اننگز دوبارہ شروع کریگا

    دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، قومی ٹیم ایک سو پیسنٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پہلے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے ایک وکٹ پر ستاون رنزبنالئے۔

    دبئی ٹیسٹ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا احمد شہزاد صرف تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد حفیظ بھی اچھی فارم کا فائدہ نہ اٹھاسکے اور اکیس رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    پہلے ٹیسٹ کے سینچری میکرز یونس خان اور مصباح الحق اس با رفیل ہوئے، خرم منظور کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا، خرم تہتر رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، قومی ٹیم ایک سو پینسٹھ رنز پر پویلین لوٹ گئی، پاکستان ٹیم کے سات بیٹسمین ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

    ہیراتھ اور نوان پرادیپ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، سری لنکا نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا، سری لنکا کی پہلی وکٹ چالیس رنز پر گری، جب اوپنر کرونارتنے جنید خان کو وکٹ دے بیٹھے، پہلے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر ستاون رنز بنالئے تھے، مہمان ٹیم کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید ایک سو آٹھ رنز درکار ہے۔

  • دبئی:پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میں آج آمنے سامنے

    دبئی:پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میں آج آمنے سامنے

    پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آج آمنے سامنے آئیں گی، بارش کے باعث دونوں ٹیمیں پریکٹس نہیں کرسکی، دبئی ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کے وجہ سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    ابو ظہبی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ تو ڈرا ہوا اب دبئی میں میدان سجے گا، ایشیا کی دو بہترین ٹیمیں آج پھر میدان میں  اترے گی، دوسرے میچ کے لئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، پہلے میچ میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے والی راحت علی کی جگہ محمد طلحہ یا عبد الرحمان کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔

    ادھر سری لنکن اسکواڈ میں بھی ایک تبدیلی کی جاسکتی ہے، دونوں ٹیموں کے لئے فکر کی بات سعید اجمل اور جے وردھنے جیسے سنیئر کھلاڑیوں کا پرفارم نہ کرنا ہے، دوسرا اسپیشلسٹ سعید اجمل پہلے میچ کی پرفارمنس کو بھلا کر دوسرے میچ میں زیادہ سے زیادہ وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے۔

    جادوگر اسپنر پہلے میچ میں صرف دو وکٹیں ہی لے سکے تھے، محمد حفیظ نے بھی شاندار کم بیک کرتے ہوئے اسی رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر سری لنکن بولرز کے لئے خطرے کی گھنٹی بجائی، بیٹنگ میں ٹیم یونس اور مصباح پر انحصار کرے گی۔

    ماہرین کے مطابق دبئی کی وکٹ اسپنز کے لئے مدد گار ہوتی ہے اور بہتر اسپن اٹیک ہونے کی باعث میچ میں پاکستان کی جیت کے امکانات بھی روشن ہے۔