Tag: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

  • پہلے ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 136 رنز کا ہدف دیدیا

    پہلے ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 136 رنز کا ہدف دیدیا

    دبئی: پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے 136 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

    میچ کا آغاز ہوا تو پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو انور علی کے پہلے اوور کی دوسری گیند پر ہی کیوی کپتان ولیم سن کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےکیویز نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر135  رنز بنا ئے ۔نیوزی لینڈ کے اینڈرسن 48 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سہیل تنویر اور محمد عرفان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز:پاکستان نیوزی لینڈ کل مد مقابل ہونگے

    ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز:پاکستان نیوزی لینڈ کل مد مقابل ہونگے

    دبئی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کی برابری کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مختصر طرز کے فارمیٹ میں مدمقابل ہونگی۔

    پاکستان ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی اور نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن کرینگے۔ نیوزی لینڈ کو فاسٹ بولرز ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ کی خدمات بھی حاصل نہیں ہوں گی۔

    پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل دونوں ٹیموں کی بھرپور نیٹ پریکٹس جاری ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مجموعی طور پر نو ٹی ٹوئنٹی کھیلے جاچکے ہیں۔

    چھ میں گرین شرٹس کامیاب رہے۔۔ تین میں کیویز نے میدان مارا۔ مختصر فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں اکتوبر دوہزار بارہ کے بعد ایکشن میں ہوں گی۔ دبئی میں اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں میچز میں فتح حاصل کی ہے۔

    سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے کپتان میچ میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔

  • شارجہ ٹیسٹ: کیویز نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

    شارجہ ٹیسٹ: کیویز نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

    شارجہ : پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے چھکے چھڑا دیئے۔ کیویز نے آٹھ وکٹوں پر چھ سو سینتس رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ دو سو چھیاسی رنز کی بھاری بھرکم برتری بھی حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ ٹیسٹ میں کیویز نے جوابی وار کردیا۔ چھ سو سینتس کا پہاڑ کھڑا کرکے شاہینوں کو دبوچنے کی تمام  مکمل تیاری کرلی، نیوزی لینڈ نے نامکمل اننگز ایک کھلاڑی آؤٹ دو سو اکیاسی رنز پر شروع کی تو برینڈن مککلم اور ولیمسن کا بلا رنز اگلنے سے نہ رک سکا۔

    کیوی بلے بازوں کے لاٹھی چارج نے بولرز کو دن میں تارے دکھا دیئے۔ پاکستانی بولرز کا بھرکس نکالنے والے کپتان برینڈن مککلم دو سو دو اور کین ولیمسن پہلی ڈبل سنچری سے آٹھ رنز کی دوری پر آؤٹ ہوئے۔

    روس ٹیلر اور کورے اینڈرسن نے بولرز پر خوب ہاتھ صاف کیے۔ نیوزی لینڈ نے ایک اننگز میں سترہ چھکے مارنے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔

    کیوی بلے بازوں نے بولرز کو نانی یاد دلاتے ہوئے انیس فلک شگاف چھکے لگائے۔چوتھے روز ماریک کریگ چونتیس اور ایش سودھی صفر پر کھیل کا آغاز کرینگے۔

  • دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    دبئی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان  دبئی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ  میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، انجرڈ اوپننگ جوڑی شہزاد اورحفیظ کی جگہ کمان توفیق عمر شان مسعود سنبھالیں گے،عمران خان کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ احسان عادل اسکواڈمیں شامل ہیں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسوقت نیوزی لینڈ کے اوپنرز ٹام لیتھم اور برنڈنن میکلین کریز پر موجود ہیں،اب تک نیوزی لینڈ کے بغیر کسی نقصان کے نو اوورز میں پچیس رنز ہیں۔

  • پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ:فاتح اسکواڈ برقراررکھنے کا فیصلہ

    پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ:فاتح اسکواڈ برقراررکھنے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈکے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز کے لئے فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انجرڈ احمد شہزاد کی جگہ شان مسعود یا توفیق عمر کو موقع دیا جائےگا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ سترہ نومبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی نے آخری دو ٹیسٹ میچز کے لئے فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔

    انجری کے باعث سیریز سے باہر ہونے والے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کی جگہ فی الحال کسی کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں رپورٹ ہونے والے محمد حفیظ کی دوسرے کے بعد ایکشن کی جانچ کرائی جائے گی۔ قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ:پاکستان کی جیت صرف دو وکٹ کے فاصلے پر

    ابوظہبی ٹیسٹ:پاکستان کی جیت صرف دو وکٹ کے فاصلے پر

    ابوظہبی :پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں ایک بڑی فتح کے قریب پہنچ گیا۔ جس کو میچ کے آخری روز جیت کیلئے صرف دو وکٹیں درکار ہیں۔

    پاکستان نے ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز نامکمل دوسری اننگز پندرہ رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ شروع کی۔ انہتر رنز پر پہلی وکٹ اظہرعلی کی گری جو تئیس رنز پر ایش سودھی کا شکار بنے۔

    سودھی نے یونس خان کو اٹھائیس رنز پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔ لیکن محمد حفیظ ایک اینڈ سے ڈٹے رہے اور کیریر کی چھٹی سنچری بناڈالی جس پر انھیں کیوی کپتان نے بھی داد دی۔

    پاکستان نے اننگز ایک سو پچھتر رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے چار سو اسی رنز کا ہدف دیا ہے ۔ہدف کے ہمالیہ کو سر کرنے کی کوشش میں کیوی بیٹسمین بری طرح ناکام ثابت ہوئے اور دن کے اختتام تک پاکستانی بولرز نے ایک سو چوہتر پر آٹھ وکٹیں گنوا بیٹھے۔ میچ کے آخری روز نیوزی لینڈ کو شکست سے بچنے کیلئے تین سو چھ رنز بنانے ہیں اور اس کی صرف دو وکٹیں باقی رہ گئی ہیں۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ:پاکستان کو تین سوانیس رنزکی برتری حاصل

    ابوظہبی ٹیسٹ:پاکستان کو تین سوانیس رنزکی برتری حاصل

    ابو ظہبی ٹیسٹ میں پاکستانی بلے بازوں کے بعد بولرز نے بھی کمال کردیا۔ نیوزی لینڈ کو دو سو باسٹھ رنز پرڈھیر کرنے کے بعد پاکستان کو تین سو انیس رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    ابو ظہبی ٹیسٹ میں شاہینوں نے کیویزپرتگڑا وارکیا۔ سب ہی نے کیویز پر ہاتھ صاف کیے۔ پانچ سو چھیاسٹھ رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے کےبعد بولرز نے کیوی ٹیم کا بوریا بستر صرف دو سو باسٹھ رنز پر گول کردیا۔

    نیوزی لینڈ نے پہلی نامکمل اننگز پندرہ رنز پر شروع کی تو تینتس کے مجموعی اسکور پر برینڈن مک کلم پویلین لوٹ گئے۔ کپتان کے آؤٹ ہوتے ہی نیوزی لینڈ کی وکٹوں کا ناتھمنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ کیویز کی پوری ٹیم  دو سو باسٹھ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کو تین سو چار رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ تین سو سے زائد رنز کی سبقت حاصل کرنے کے بعد مصباح نے فالو آن کی بجائے خود بیٹنگ کرنے کا حیران کن فیصلہ کیا۔

    تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے پندرہ رنز بنالئے تھے۔ کل میچ کے چوتھے روزاظہرعلی نو اور محمد حفیظ پانچ رنز کے ساتھ کھیل کا آغاز کرینگے۔

  • نیوزی لینڈ کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    نیوزی لینڈ کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    شارجہ: متحدہ عرب امارات میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، قومی ٹیم انیس سو پچیاسی سے کیویز کے خلاف کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری۔

    آسٹریلیا کے بعد پاکستان کے نشانے پر اب نیوزی لینڈ ہے، مصباح الیون کی فارم نے کیویز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، پاکستان نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے کر رینکنگ میں تیسری پوزیشن مزید مستحکم کرسکتا ہے۔

    نیوزی لینڈ انتیس سال سے پاکستان کے خلاف کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتا، کیویز نے آخری سیریز انیس سو پچیاسی میں ہوم گراؤنڈ پر دو صفر سے اپنے نام کی تھی،  دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر بیس ٹیسٹ سیریز ہوچکی ہیں۔

    نیوزی لینڈ صرف دو میں کامیاب رہا، پاکستان نے تیرہ میں فتح حاصل کی، آخری ٹیسٹ سیریز دوہزار گیارہ میں نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی تھی، جس میں پاکستانی شاہینوں نے میدان مارا تھا، ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں بھی ٹاکرا ہوگا۔

  • یوتھ اولمپکس ہاکی:پاکستانی ٹیم کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی

    یوتھ اولمپکس ہاکی:پاکستانی ٹیم کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی

    نینجنگ : یوتھ اولمپکس ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ برابر ہوگیا۔ قومی ٹیم کوارٹرفائنل میں کینیڈا کے مدمقابل آئے گی۔ یوتھ اولمپکس ہاکی میں پاکستان ہاکی ٹیم ناقابل شکست ہے۔ پاکستان نے چار میچز کھیلے اور تین میں کامیابی حاصل کرکے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف آخری گروپ میچ میں پاکستان نے پانچ گولز کے خسارے میں جانے کے باوجود  شاندار کم بیک کیا، ابتدائی تیرہ منٹ تک کیوی ٹیم کو پانچ گول کی سبقت حاصل تھی ۔

    جس کے بعد قومی کھلاڑیوں نے حکمت عملی تبدیل کی اور میچ کا اختتام چھ چھ گولز سے برابری پر کردیا۔ تئیس اگست کو ہونے والے کوارٹرفائنل میں پاکستان کا مقابلہ کییڈا سے ہوگا۔