Tag: پاکستان بمقابلہ ویست انڈیز

  • جومیل واریکن کا ساجد خان کو آؤٹ کرکے جوابی وار، ویڈیو وائرل

    جومیل واریکن کا ساجد خان کو آؤٹ کرکے جوابی وار، ویڈیو وائرل

    ویسٹ انڈین اسپنر جومیل واریکن نے ساجد خان کو آؤٹ کرکے جوابی وار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    قومی ٹیم کے آف اسپنر ساجد خان نے دوسری اننگز میں جومیل واریکن کو آؤٹ کرکے چار انگلیاں دکھائیں پھر اپنے روایتی انداز میں جشن منایا۔

    پاکستان کی اننگز میں واریکن نے جب ساجد خان کو آؤٹ کیا تو ان کے پاس جاکر وہی انداز دہرادیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جومیل واریکن ساجد خان کی وکٹ لے کر ’یو کانٹ سی می‘ جشن منارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ’یو کانٹ سی می‘ جشن ڈبلیو ڈبلیو ای کے 16 بار کے سابق چیمپئن جان سینا نے مقبول کیا، ریسلنگ کی دنیا میں جان سینا حریف کو ڈھیر کرنے کے بعد اسی انداز میں جشن مناتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی اور 34 سال بعد پاکستانی سرزمین پر کامیابی بھی حاصل کرلی۔

    پاکستان کو جیت کے لیے 178 رنز اور ویسٹ انڈیز کو صرف 6 وکٹیں درکار تھیں۔ لیکن پاکستانی بیٹرز نے فلاپ شو پیش کیا اور 6 کھلاڑی کل کے مجموعے میں صرف 58 رنز کا اضافہ کر کے پویلین لوٹ گئے۔ یوں میچ کا نتیجہ پہلے سیشن کے ابتدائی سوا گھنٹے میں ہی برآمد ہوگیا۔

    دوسرے میچ میں بابر اعظم، نہ شان مسعود، محمد رضوان نہ سلمان علی آغا اور نہ ہی سعود شکیل کوئی بڑا نام بڑا اسکور نہ کر سکا۔ ٹاپ اسکور بابر اعظم (31) رنز کے ساتھ رہے۔ محمد رضوان (25)، کامران غلام (19)، سلمان آغا (15) اور سعود شکیل (13) ڈبل فیگرز میں داخل ہونے والے دیگر کھلاڑی تھے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن نے پانچ، کیون سنکلیئر نے تین جب کہ گوڈاکیش موتی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان

    پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان

    ملتان: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

    قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے فاسٹ بولر کاشف علی پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کریں گے، انہیں خرم شہزاد کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل کھیلا جائے گا ، پاکستان کو مہمان ٹیم کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

    پاکستان ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، کامران غلام،  محمد حریرا، سلمان علی آغا، ساجد خان، ابرار احمد، نعمان علی اور کاشف علی شامل ہیں۔