Tag: پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز

  • ’ایسی ٹیم بننا چاہتے ہیں جسے ہوم گراؤنڈ پر ہرانا مشکل ہو‘

    ’ایسی ٹیم بننا چاہتے ہیں جسے ہوم گراؤنڈ پر ہرانا مشکل ہو‘

    قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ایسی ٹیم بننا چاہتے ہیں جسے ہوم گراؤنڈ پر ہرانا مشکل ہو۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف کل سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں اگلے سائیکل کی تیاری کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسی ٹیم بننا چاہتے ہیں جسے ہوم گراؤنڈ پر ہرانا مشکل ہو۔

    شان مسعود نے کہا کہ محمد عباس کو کنڈیشن کی وجہ سے آرام دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں وقفے کی وجہ سے مختلف چیلنجز سامنے آتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ جمعے سے ملتان میں شروع ہو گا۔

    پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے ملتان ٹیسٹ کے لیے 3 اسپنرز اور ایک فاسٹ بولر کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائر جبکہ آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے۔

  • ’خود پر یقین رکھتا ہوں‘

    ’خود پر یقین رکھتا ہوں‘

    ملتان: ویسٹ انڈیز کو تینوں ون ڈے میچوں میں شکست سے دوچار کرنے والے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ خود پر یقین رکھتے ہیں اور مثبت کرکٹ کھیلنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔

    کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے کلین سوئپ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے بطور ٹیم بہت اچھی کرکٹ کھیلی، محمد نواز نے دوسرے ون ڈے میں بہترین بولنگ کی۔

    انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش یہ ہوتی ہے کہ جونیئرز اور سینئرز کا کمبینیشن میدان میں اتاریں، ہر میچ میں بہتر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، اور کوشش ہوتی ہے کہ غلطیوں سے سیکھیں۔

    انھوں نے کہا ملتان کے شائقین نے تینوں میچوں میں سپورٹ کیا، ملتان کے شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    پلیئر آف دی سیریز نے رن آؤٹ کس کی غلطی قرار دیا؟

    دوسری طرف پے در پے تین شکستوں کا سامنا کرنے والے ویسٹ انڈین کپتان نکولس پوران نے سیریز میں کلین سوئپ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس سیریز میں بہت کچھ سیکھا ہے، غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

    نکولس پوران نے کہا کہ عقیل حسین نے آج بہترین بیٹنگ کی، مجھے اپنے لڑکوں پر فخر ہے، ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی۔ خیال رہے کہ عقیل نے ویسٹ انڈیز کی طرف سے کھیلتے ہوئے 60 رنز اسکور کیے تھے۔

    دریں اثنا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اتنی گرمی میں شائقین کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بھی یہاں لانے کی کوشش کی جائے گی، اور کوشش کریں گے کہ پی ایس ایل کے میچز بھی ملتان میں کرائیں۔ انھوں نے کہا کہ اتنی گرمی میں دونوں ٹیموں نے کرکٹ کھیلی، جو آسان نہیں تھا، امید ہے ویسٹ انڈین ٹیم بھی بہتر سے بہتر ہوگی۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا ہے، گزشتہ روز تیسرا ون ڈے میچ پاکستان نے ملتان میں 53 رنز سے جیتا، ویسٹ انڈین ٹیم 270 رنز کے تعاقب میں 216 رنز تک محدود رہی، عقیل حسین نے 60 اور کیسی کارٹی نے 33 رنز بنائے، شاداب خان نے 4، حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

    پاکستان نے پہلے کھیل کر 9 وکٹوں پر 269 رنز اسکور کیے، خراب موسم کے باعث میچ 48 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا، پاکستان کی آدھی ٹیم 117 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی، تاہم شاداب نے 86 رنز کی شان دار اننگز کھیل کر ٹیم کو مشکل سے نکالا، امام الحق 62، فخر 35 اور خوشدل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، نکولس پوران نے 4، کیموپال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

  • پلیئر آف دی سیریز نے رن آؤٹ کس کی غلطی قرار دیا؟

    پلیئر آف دی سیریز نے رن آؤٹ کس کی غلطی قرار دیا؟

    ملتان: پاکستانی بیٹر امام الحق کو ویسٹ انڈیز کے ساتھ ون ڈے سیریز میں مسلسل 3 نصف سنچریاں بنانے پر پلیئر آف دی سیریز قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچوں میں بلے باز امام الحق نے 199 رنز اسکور کر کے پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کر لیا۔

    امام الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا گیم تبدیل نہیں کیا، خوب محنت کر رہا تھا جس کا صلہ ملا ہے۔

    پلیئر آف دی سیریز کا رن آؤٹ کس کی غلطی تھی، امام الحق نے اس بارے میں بھی بتا دیا، انھوں نے کہا کہ رن آؤٹ کھیل کا حصہ ہے، میرے رن آؤٹ میں بابر کی غلطی تھی۔

    پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ

    انھوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ میری 11 سال سے دوستی ہے، اور ہم دونوں ایک دوسرے کا گیم اچھی طرح جانتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا ہے، گزشتہ روز تیسرا ون ڈے میچ پاکستان نے ملتان میں 53 رنز سے جیتا، ویسٹ انڈین ٹیم 270 رنز کے تعاقب میں 216 رنز تک محدود رہی، عقیل حسین نے 60 اور کیسی کارٹی نے 33 رنز بنائے، شاداب خان نے 4، حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

    پاکستان نے پہلے کھیل کر 9 وکٹوں پر 269 رنز اسکور کیے، خراب موسم کے باعث میچ 48 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا، پاکستان کی آدھی ٹیم 117 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی، تاہم شاداب نے 86 رنز کی شان دار اننگز کھیل کر ٹیم کو مشکل سے نکالا، امام الحق 62، فخر 35 اور خوشدل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، نکولس پوران نے 4، کیموپال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

  • بلے بازوں نے غلطیاں کیں اور وکٹیں گنوائیں، سرفراز احمد

    بلے بازوں نے غلطیاں کیں اور وکٹیں گنوائیں، سرفراز احمد

    ناٹنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کا ذمہ دار بلے بازوں کو قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز سے عبرتناک شکست پر کہا ہے کہ آج کا دن ہمارے لیے بہت ہی برا تھا، بلے بازوں نے غلطیاں کیں اور وکٹیں گنوائیں۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ بیٹنگ لائن مکمل فلاپ رہی جس کا نقصان ہوا، امید ہے ٹیم آئندہ میچز میں کم بیک کرے گی، ہمیں غلطیوں سے سیکھنا ہوگا۔

    ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد عامر کا وکٹیں لینا خوش آئند ہے۔

    دوسری جانب شائقین کرکٹ نے بھی پہلے ہی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ورلڈ کپ 2019: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    واضح رہے کہ آج کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی، قومی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

    ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر اوشین تھامس کو میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ 3 جون بروز پیر کو میزبان انگلینڈ سے کھیلے گی، انگلینڈ نے اپنے پہلے میچ جنوبی افریقہ کو 104 رنز سے شکست دی تھی۔

  • ورلڈ کپ 2019، ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان

    ورلڈ کپ 2019، ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان

    ناٹنگھم: ورلڈ کپ 2019 کا دوسرا میچ کل ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے قومی ٹیم کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ورلڈ کپ 2019 کا دوسرا میچ کل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے لیے 12 کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے لیے پاکستانی کی 12 رکنی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، سرفراز احمد، حارث سہیل، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی شامل ہیں۔

    تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک، فاسٹ بولر محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی پہلے میچ میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: ورلڈ کپ 2019: انگلینڈ کا فاتحانہ آغاز، جنوبی افریقہ کو 104 رنز سے شکست

    ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کا پلڑا بھاری ہے، ورلڈ کپ میں اب تک 10 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں ویسٹ انڈیز نے 7 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم صرف تین میچ ہی جیت سکی ہے۔

    سن 2015 کے ورلڈ کپ میں بھی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    خیال رہے کہ افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 104 رنز سے شکست دی تھی۔

  • پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، ’اہل کراچی نے دل جیت لیے‘

    پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، ’اہل کراچی نے دل جیت لیے‘

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈیز کی سیریز کامیاب ہونے پر سندھ حکومت اور تماشائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں کہ اگلے سال نیشنل اسٹیڈیم مکمل تیار ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ ’کراچی والو! آپ  کابہت بہت شکریہ، سیکیورٹی اداروں اور سندھ حکومت کے تعاون کے بغیرایونٹ کا انعقاد ممکن ہی نہیں تھا‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ وعدہ کرتاہوں اگلےسال نیشنل اسٹیڈیم مکمل تیارہوگا اور اب ہمارے پاس لاہور کے علاوہ کراچی کا اسٹڈیم بھی ہوگا جہاں میچز کھیلے جائیں گے، چیئرمین پی سی بی نے کراچی آنے پر ویسٹ انڈیزکی ٹیم بھی شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ’کراچی کے شائقین نے پورے پاکستان کا دل جیت لیا، پولیس ، رینجرز، فوج نے بہت تعاون کیا، نیشنل اسٹیڈیم  کےاطراف کے لوگوں کو جو تکلیف پہنچی اُس پر معذرت خواہ ہوں‘۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہناتھا کہ ’پورایقین تھا کہ ’نوجوان کھلاڑی اچھا کھیل پیش کریں گے، اس لیے ہم اُن کو پورا موقع دے رہے ہیں، ہماری ٹیم مستقبل میں اور بھی زیادہ اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔

    سرفراز احمد کا کہناتھا کہ اچھی سے اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو تسلسل سے کھیلنے کا موقع دے رہے ہیں، اب ہم دنیا کی بہترین ٹیموں کےساتھ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ آج ایسا محسوس ہورہا تھا کہ تماشائی نہیں آئیں گے مگر اتنی بڑی تعداد میں شائقین کو دیکھ کر حیران رہ گیا، یہاں کے لوگوں کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

    مزید پڑھیں: شاہینوں نے کالی آندھی کو وائٹ‌ واش کردیا

    واضح رہے کہ کراچی میں پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل کے بعد 9 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی تھی، اس ضمن میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم سرفراز الیون کے ساتھ تین ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی، تینوں میچوں میں شاہینوں نے کالی آندھی کو باآسانی شکست دے کر وائٹ واش کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا

    لاہور : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی کرکٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعہ سے کنگسٹن جمیکا کے سبائنا پارک اسٹیڈیم میں ہو گا۔ یہ کپتان مصباح الحق اور یونس خان کے کیریئر کی اختتامی سیریز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل سے شروع ہوگا۔ مصباح الحق اور یونس خان اپنے کیرئیر کی آخری سیریز یاد گار بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ یونس خان کو دس ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین کا اعزاز حاصل کرنے کے لئے صرف 23 رنز درکار ہیں۔

    دونوں ممالک کی ٹیمیں اب تک 16 ٹیسٹ سیریز کھیل چکی ہیں۔ پانچ میچوں میں شاہین فاتح رہے اور پانچ ہی سیریز کالی آندھی کے نام رہیں جبکہ چھ میچز کا اختتام برابری پر رہا۔

    جمیکا میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ کھیلے ہیں جن میں سے دو میں اسے شکست اور 2005 میں کامیابی ملی۔ لیکن اب کی باراس سیریز میں پاکستانی ٹیم اپنی بہترین بولنگ اور بیٹنگ کی وجہ سے فیورٹ ہے۔

    توقع ھے کہ پاکستان میڈیم پیسر محمد عباس کو ٹیسٹ کیپ دے گا۔ ساتھ میں وہاب ریاض، محمد عامر اور یاسر شاہ بولنگ سنبھالیں گے۔ احمد شہزاد کی بھی ٹیسٹ میں واپسی ہوگی۔

    یاد رہے کہ کیربیئن کے دیس میں پاکستانی ٹیم کبھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ کپتان مصباح الحق تاریخ بدلنے میں کامیاب ہوتے یا نہیں۔ سبائنا پارک پر کھیلا جانیوالا یہ 50 واں ٹیسٹ میچ ہوگا۔

  • دورہ ویسٹ انڈیز: قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

    دورہ ویسٹ انڈیز: قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

    لاہور: دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ اندیز کیخلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

    مصباح الحق ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سرفراز احمد نائب کپتان ہونگے، اس بار ٹیسٹ ٹیم میں 3 اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے۔

    پی سی بی کے مطابق ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں یونس خان،اظہرعلی، اسد شفیق، یاسرشاہ، وہاب ریاض، محمد عامر، شاداب خان، محمد اصغر، احمد شہزاد، شان مسعود،شامل ہیں۔

    عثمان صلاح الدین، حسن علی اورمحمد عباس بھیٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 22 اپریل کو ہوگا۔

    ویسٹ انڈیز نے ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ فائنل کرلیا

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے تیرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تینوں میچ گایانا میں ہوں گے۔ جیسن ہولڈر ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اوپنر کریگ بریتھ ویٹ کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کے کپتان کارلوس برتھ ویتھ آئی پی ایل میں شرکت کے باعث سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    پاکستان پہلے ہی اسکواڈ کا اعلان کرچکا ہے۔ سرفراز احمد کیلئے سیریز چیلنج ہوگی۔ سیریز میں فتح پاکستان کی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن مستحکم بنا لے گی۔ پاکستان کا ون ڈے رینکنگ میں آٹھواں اور ویسٹ انڈیز کا نواں نمبر ہے۔ سیریز کا پہلا میچ سات اپریل کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز،قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کااعلان

    پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز،قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کااعلان

    لاہور : چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 14 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

    Inzamamul Haq announces 15 member test squad… by arynews
    تفصیلات کے مطابق ٰٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ پانے والوں بلے باز اظہرعلی،سمیع اسلم،اسد شفیق،مصباح الحق بابراعظم،وکٹ کیپرسرفرازاحمد آل راؤنڈر محمد نواز اور وہاب ریاض فاسٹ بالر محمد عامر، راحت علی،سہیل خان اورعمران خان جب کہ اسپینرز میں یاسر شاہ اور ذوالفقاربابرشامل ہیں۔

    دوسری جانب شان معسود،محمد حفیبظ،محمد رضوان اور افتخار احمد ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جب کہ محمد یونس علیل ہونے کے باعث ٹیم کے لیے دوسرے ٹیسٹ میں دستیاب ہوں گے فاسٹ محمد عامر کی والدہ علیل ہیں اس لیے وہ ٹیم کو پیر کے روز جوائن کریں گے۔

    واضح رہے 14 رکنی قومی ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان 13 اکتوبر کو کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے منتخب کی گئی ہے جو متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عماد وسیم کو ٹیم میں اس لئے شامل نہیں کیا گیا کیونکہ ان کا باﺅلنگ ریکارڈ اتنا اچھا نہیں ہے اور ان کی جگہ محمد نواز کو اس لئے موقع دیا گیا ہے کہ ان کا باﺅلنگ اور بیٹنگ دونوں میں ریکارڈ اچھا ہے۔

    محمد عامر سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت قومی ٹیم کے ساتھ نہیں ہیں اور والدہ کی طبیعت خرابی کے باعث پاکستان میں ہی موجود ہے لیکن ممکنہ طور پر پیر سے قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

    شاہد آفریدی سے متعلق ایک سوال پر انضمام الحق نے کہا کہ شاہد آفریدی 20 سال کرکٹ کھیل چکا ہے اسے خود پتہ ہے کہ کب جانا ہے تاہم قومی کھلاڑیوں کو اعزاز کے ساتھ رخصت کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میری کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے، سب کھلاڑی میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں۔