Tag: پاکستان بنقابلہ آسٹریلیا

  • ورلڈکپ: آسٹریلیا کے خلاف پاکستان نے کتنی بار فتح حاصل کی؟

    ورلڈکپ: آسٹریلیا کے خلاف پاکستان نے کتنی بار فتح حاصل کی؟

    قومی کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ کے اپنے اگلے میچ میں آسٹریلین سائیڈ کا مشکل چیلنج درپیش ہوگا جس کے لیے دنوں طرف سے تیاریاں جاری ہیں۔

    اب تک ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے مقابلوں کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو ہمیں صورتحال دلچسپ نظر آتی ہے۔ دنوں ٹیمیں کے درمیان جیت کے تناسب میں کوئی اتنا زیادہ فرق نہیں۔

    1975 سے 2019 کے درمیان منعقد ہونے والے شوپیس ایونٹس میں اب تک دنوں حریف 10 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئے ہیں جس میں کینگروز کا پلڑا بھاری رہا اور انھوں نے 6 بار کامیابی اپنے نام کی۔ چار بار فتح قومی ٹیم کے حصے میں آئی۔

    گرین شرٹس نے سابق کپتان شاہد آفریدی کے ماتحت کھیلتے ہوئے 12 سال قبل 2011 کے عالمی کپ میں آخری بار کینگروز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

    اس کے بعد لگاتار دو ورلڈکپ ایونٹس 2015 اور 2019 کے میچز میں آسٹریلیا کے خلاف گرین شرٹس کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

    واضح رہے کے گرین شرٹس ایونٹ کے اپنے چوتھے میچ میں کل بنگلور کے چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف صف آرا ہوگی۔