Tag: پاکستان بنگلادیش

  • پاکستان نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹ سے شکست دے دی

    پاکستان نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹ سے شکست دے دی

    ڈھاکا: پاکستان نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹ سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈھاکا میں جاری پاک بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو شکست سے دوچار کر دیا، پاکستان نے 128 رنز کا ہدف 6 وکٹوں پر پورا کر لیا۔

    فخر زمان اور خوشدل شاہ نے 5 ویں وکٹ پر 56 رنز کی شراکت بنائی، فخر زمان نے 30 خوشدل شاہ نے 34 رنز بنائے۔

    اختتامی اوورز میں شاداب خان اور محمد نواز کی بہترین بیٹنگ کی بدولت پاکستان ٹیم کو فتح نصیب ہوئی، شاداب خان نے 10 گیندوں پر 21 رنز بنائے، جب کہ محمد نواز نے 8 گیندوں پر 18 رنز اسکور کیے۔

    محمد نواز اور شاداب خان نے 15 گیندوں پر 34 رنز کی شراکت بنائی،  تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

  • افسردہ شائقین کرکٹ کیلیے زبردست خوشخبری

    افسردہ شائقین کرکٹ کیلیے زبردست خوشخبری

    لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف تیسرا میچ منسوخ ہونے پر افسردو ہونے والے شائقین کو پی سی بی نے زبردست خوشخبری سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بنگلادیش میچ میں بارش رکاوٹ بنی تو میچ منسوخ کردیا گیا، شائقین کرکٹ میچ کا مزہ کرکرا ہونے پر مایوس لوٹ گئے تاہم ان کے پیسے ڈوبنے سے بچ گئے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ منسوخ ہونے پر شائقین کو ٹکٹ کے پیسے واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے، بارش کےباعث منسوخ تیسرے ٹی 20میچ کےٹکٹس کے پیسے واپس کئےجائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ بارش کے باعث منسوخ

    کورئیرکمپنی کی جن برانچز سےٹکٹیں خریدی گئی تھیں انہیں برانچز پر پیسےواپس ملیں گے، پیسوں کی واپسی کا طریقہ کار پی سی بی آئندہ ایک 2 روزمیں جاری کر دے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا آخری میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث میچ کا آغاز نہ ہوگا جس کے بعد میچ کو منسوخ کر دیا گیا۔ پاکستان نے ٹی ٹوینٹی سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔

    میچ منسوخی کی وجہ سے پاکستان کی رینکنگ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر ہے۔

  • سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ

    سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ

    لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلادیش کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد آخری میچ میں تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔

    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی اختتامی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی، ہمیں اس سیریز میں کامیابی کی اشد ضرورت تھی، گزشتہ سیریز اچھی نہیں تھیں اس لیے یہ سیریز جیتنا اہم ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

    بابر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا اچھا کمبی نیشن تھا، نوجوان بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور سینیئرز بیٹسمینوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل نوجوانوں کو گروم کرنا چاہتے ہیں انہیں موقع دے کر صلاحیتوں کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں، سیریز جیتنے کے بعد اب تیسرے میچ میں مزید نوجوانوں کو ٹیم میں شامل کر کے انہیں موقع فراہم کریں گے۔

    قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ سینیئرز اور جونیئرز دونوں ہی میرے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں، جب بیٹنگ کرتا ہوں تو بطور بیٹسمین اننگز کو آگے بڑھاتا ہوں، کپتانی کا پریشر نہیں لیتا بس اپنا نیچورل گیم کھیلتا ہوں۔