Tag: پاکستان بنگلہ دیش

  • دوسرا ویمنزٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر کلین سوئپ کردیا

    دوسرا ویمنزٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر کلین سوئپ کردیا

    کراچی : پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دےکر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔پاکستان کی بسمعہ معروف نے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی کا میدان بھی پاکستان ویمنز ٹیم کے نام رہا۔

    پاکستانی کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والی بسمعہ معروف دوسرے میچ میں بھی چھائی رہیں۔

    بسمعہ معروف نے ناٹ آؤٹ چوالیس رنز کی شانداراننگز کھیلی۔ اوپنر مرینا اقبال نے تنتیس رنز اسکور کئے۔

    پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں پر ایک سو چودہ رنزبنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش ویمنز ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔

    جلد وکٹیں گرنے کے باعث مہمان ٹیم کے لئے ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر اسی رنز ہی بناسکی۔

    ندا ڈار اور سمیہ صدیقی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ بسمعہ معروف کو آل راونڈ کارکردگی پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • پاکستان نے بنگلہ دیش کو 240 رنز کا ہدف دے دیا

    پاکستان نے بنگلہ دیش کو 240 رنز کا ہدف دے دیا

    میر پور : بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میں بھی بیٹنگ لائن نے دغا دے دی۔  شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو جیت کیلئے دو سو چالیس رنز کا ہدف دیا ہے۔

    کپتان بدلا ٹیم بدلی لیکن بیٹنگ لائن کا دغا دینا نہ بدل سکا۔ ٹاپ آڈر بلے بازوں نے تو چل میں آیا کی پالیسی کو اپنایا۔ چھتیس رنز پر سرفراز احمد کپتان کو چھوڑ کرپویلین لوٹ گئے۔

    پروفیسر بھی وکٹ پر رسم پوری کرنے آئے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی چلتے بنے۔ جونیئر مصباح الحق بھی ساٹھ گیندوں پر چھتیس رنز بناکر ہمت ہار گئے۔

    فواد عالم نے چھ گیندیں ضائع کیں اور اسکور کیے بغیر ہی وکٹ دے بیٹھے۔ ستتر رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ اس موقع پر سعد نسیم اور حارث سہیل نے ٹیم کو مکمل تباہی سے نکالا۔

    حارث سہیل چوالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو وہاب ریاض نے سعد نسیم کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دیا۔ دونوں کے درمیان پچیاسی رنز کی شراکت کی بدولت قومی ٹیم پچاس اوورز میں دو سو انتالیس رنز ہی بناسکی۔

    سعد نسیم نے چھہتر اور وہاب ریاض نے اکیاون رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے دو جبکہ مشرفی مرتضیٰ، عرفافات سنی، روبیل حسین اور ناصر حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔