Tag: پاکستان بھارت جنگ

  • پاکستان اور بھارت کے بعد ٹرمپ تھائی لینڈ، کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کےلیے سرگرم

    پاکستان اور بھارت کے بعد ٹرمپ تھائی لینڈ، کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کےلیے سرگرم

    پاکستان اور بھارت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوانے کےلیے سرگرم ہوگئے ہیں۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی جھڑپوں نے مجھے پاکستان بھارت تنازع کی شدت سے یاد دلا دی، پاکستان اور بھارت کے درمیان جھڑپوں کو بھی کامیابی سے روک دیا گیا تھا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم سے گفتگو مثبت رہی، تھائی لینڈ بھی کمبوڈیا کی طرح فوری جنگ بندی اور امن چاہتا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب میں جنگ بندی کا پیغام کمبوڈیا کے وزیراعظم کو پہنچاؤں گا، فریقین سے بات کرنے کے بعد لگتا ہے امن اور خوشحالی ایک قدرتی راستہ ہے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پیچیدہ صورتحال کو آسان بنانے کی کوشش کررہا ہوں، جلد سب واضح ہو جائےگا، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا جنگ میں بہت سے لوگ مارے جارہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/hamas-rejects-trumps-statement-on-gaza-talks-failure/

  • ’قسم وفا کی پرواز شہادت کی‘ پاکستانی جانبازوں نے حملے سے قبل وصیت پر دستخط کیے

    ’قسم وفا کی پرواز شہادت کی‘ پاکستانی جانبازوں نے حملے سے قبل وصیت پر دستخط کیے

    پاکستانی جانبازوں کی جنگی جنون میں مبتلا بھارت پر حملے سے قبل وصیت پر دستخط کی تصویر سامنے آگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارجیت کا جواب دیتے ہوئے آج علی الصبح آپریشن ‘بنیان مرصوص’ کا اعلان کیا اور بھارت کے کئی ائیربیس کو ملیا میٹ کر دیا ہے۔

    اسی ضمن میں دشمن کی سرزمین پر وار کرنے کیلئے نکلنے والے پاکستان کے بہادر شاہین نے حملے سے پہلے اپنے ہاتھوں سے وصیت پر دستخط کیے۔

    بہادر پائلٹ نے نہ جھجک، نہ خوف بس صرف ایک ہی دعا کہ یا اللہ میرے وطن کی عزت سلامت رکھنا کے عزم سے اڑان بھری، ان کا ایک ہی جذبہ تھا کہ اگر ہم واپس نہ آئیں تو ہماری لاشیں پرچم میں لپٹی ہوں۔

    لیکن ربِ ذوالجلال کی مدد شاملِ حال رہی اور الحمدللہ، پاک فضائیہ کے تمام شاہین پٹھان کوٹ، بٹھنڈہ اور سسرام کے ایئر بیسز تباہ کرنے کے بعد محفوظ واپس لوٹ آئے ہیں۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی شاہین جذبے کے ساتھ وصیت پر دستخط کر رہے ہیں۔ یہ ہیں پاکستانی پائلٹ جو مرنے کے بعد جینا جانتے ہیں اور جو وطن کی فضاؤں پر آنچ نہیں آنے دیتے ہیں۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں