Tag: پاکستان بھارت

  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان بھارت کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی شرکت کی، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ بھی اجلاس میں شریک تھے۔

    اجلاس میں بھارتی جارحیت، مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورت حال کا جائزہ لیا گیا، قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی، اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  او آئی سی کشمیر میں گھمبیر صورت حال کا فوری طور نوٹس لے: شاہ محمود

    قومی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ہر طرح کا اخلاقی اختیار کھو چکا ہے، کشمیر میں فوج کی غیر معمولی نقل و حرکت جلتی پر تیل کا کام کرے گی، پاکستان افغان امن عمل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے، ایسے وقت میں بھارتی جارحیت قابل افسوس ہے۔

    اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا، بھارتی ہٹ دھرمی سے خطے کا امن سبوتاژ ہو رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، عالمی رہنماؤں کی توجہ بھارتی مظالم کی طرف دلانا ہوگی۔

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز، پہلا دور کل اسلام آباد میں ہوگا

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز، پہلا دور کل اسلام آباد میں ہوگا

    اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز ہوگیا، مذاکرات کا پہلا دور کل اسلام آباد میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز ہوگیا، مذاکرات کا پہلا دور 2 روز تک جاری رہے گا، مذاکرات میں بھارت اور پاکستان کا وفد شرکت کرے گا۔

    مذاکرات میں دفتر خارجہ کے حکام بھی شرکت کریں گے، ٹریک ٹو مذاکرات کا دوسرا دور نئی دہلی میں ہوگا۔

    سربراہ آر پی آئی رؤف حسن کے مطابق ٹریک ٹو مذاکرات کا انعقاد ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ہورہا ہے، فروری کے بعد تعلقات کشیدگی کے بعد یہ مذاکرات اہم ہیں۔

    رؤف حسن نے کہا کہ دونوں حکومتوں میں تعلقات کی بہتری کا راستہ ٹریک ٹو سفارت کاری ہے، مذاکرات کا مقصد دونوں ملکوں کے نوجوانوں کو امن کی جانب لانا ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود کھولنے کے لیے رابطہ کرلیا

    انہوں نے کہا کہ پہلے روز تعلقات کا جائزہ لینے کے لیے ورکنگ سیشنز ہوں گے، مذاکرات میں دونوں ممالک کے سابق سفرا بھی شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود کھولنے کے لیے رابطہ کیا تھا، کشیدگی کے باعث پاکستان کی حدود میں بھارتی طیاروں کے داخلے پر بندش ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ کشیدگی کے باعث بھارتی جہازوں کے لیے فضائی حدود تاحال بند ہے، بھارت کو جواب دیا ہے کہ ایئربیس کلیئر اور جنگی طیارے ہٹانے تک فضائی حدود نہیں کھولی جائے گی۔

  • ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، پاکستان کا بھارت کو بھرپور جواب دینے کاعندیہ

    ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، پاکستان کا بھارت کو بھرپور جواب دینے کاعندیہ

    لاہور : پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔ پاکستان نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھا دیا اور دو ٹوک الفاظ میں بھارت کو پیغام دیدیا کہ اگر کوئی مہم جوئی کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان خصوصی ہاٹ لائن پر صبح دس بجےرابطہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ اٹھایا گیا۔

    ڈی جی ایم او میجرجنرل ساحر شمشاد کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج مسلسل ایل او سی پر مقیم سول آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔ غلطی سے ایل او سی عبور کرنے والوں کو درانداز قرار دیا جارہا ہے۔

    میجرجنرل ساحر شمشاد نے اپنے بھارتی ہم منصب کو در اندازی سے متعلق ٹھوس ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے دعوؤں سے متعلق ٹھوس شواہد پیش کرے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر امن کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ بھارت کی جانب سے اگر کوئی مہم جوئی ہوئی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے، ہم امن کے خواہاں ہیں جسے کسی طور بھی کمزوری تصور نہ کیا جائے۔

  • شارجہ:جونئیرایشیا کرکٹ کپ کا فائنل ،پاک بھارت ٹیمیں مد مقابل

    شارجہ:جونئیرایشیا کرکٹ کپ کا فائنل ،پاک بھارت ٹیمیں مد مقابل

    جونئیر ایشیا کرکٹ کپ کا فائنل شارجہ میں پاکستان اور بھارت کی انڈر نائینٹین ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ شارجہ میں کھیلے جانے والے انڈر نائنٹین ایشیا کپ کے فائنل معرکے کا ٹاس پاکستان نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں ٹائٹل جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔

    پاکستان نے افغانستان اور بھارت نے سری لنکا انڈر نائنٹین کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان دو ہزار بارہ میں جونیئر ایشیا کرکٹ کپ کا فائنل سنسنی خیر مقابلے کے بعد ٹائی ہوا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایونٹ کا مشترکہ فاتح قرار دیا گیا تھا۔