Tag: پاکستان بہ مقابلہ ویسٹ انڈیز

  • پاکستان پہلی اننگ میں 452 رنز بناکرپویلین واپس

    پاکستان پہلی اننگ میں 452 رنز بناکرپویلین واپس

    ابوظہبی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں پاکستانی ٹیم 452 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی یونس خان 127 ،مصباح 96 اسد شفیق 68 اور سرفراز احمد 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے دورے ٹیست میچ کے دورے دن 452 رنز بنا کر شاہین اسکواڈ پویلین لوٹ گئی یونس خان کی سینچری کے باعث پہلے دن پاکستان نے چاروکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنالیے تھے۔

    دوسرے دن کا کھیل کا آغاز پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز سے کیا تا ہم جلد ہی اسے نقصان اُٹھانا پڑا اور کپتان مصباح الحق اپنی سینچری مکمل کیے بغیر 96 کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد وکٹ کیپر سرفراز احمد نے ٹیم کو سہارا دیا اور 56 کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔

    بعد ازاں فاسٹ بولر سہیل خان نے کچھ مزاحمت دکھائی اور 26 رنز جڑنے میں کامیاب رہے یوں پاکستانی ٹیم 452 کے مجموعی اسکور پر پہنچنے میں کامیاب رہی۔

    واضح رہے کہ ابوظہبی کے گراؤنڈ میں قومی ٹیم اب تک ناقابل شکست رہی ہے دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں۔ یونس خان کی واپسی پر بابراعظم کو جگہ چھوڑنی پڑگئی جب کہ وہاب ریاض اورمحمد عامر کوآرام کا موقع دیا گیا اور ان کی جگہ ذوالفقار بابر اور راحت علی کو شامل کیا گیا۔

  • تیسرا ون ڈے،پاکستان کا ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

    تیسرا ون ڈے،پاکستان کا ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

    ابوظہبی : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،پاکستانی ٹیم میں محمد عامر کی جگہ سہیل خان کو شامل کیا گی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچ کا تیسرا اور آخری میچ ابوظہبی میں کھیلا جا رہا ہے جس کے لیے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان کواس سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

    اس موقع پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پچ کی صورت حال دیکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو بڑا ٹارگٹ دینے کے لیے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ہماری ٹیم کے اندر جیت کی لگن موجود ہے۔

    کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے آج کا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے،ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے جیت کا تسلسل جاری رکھنا چاہتے ہیں کیوں کہ رینکنگ کے لیے بھی آج کا میچ اہم ہے۔

    ٹیم میں تبدیلی کے حوالے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اظہرعلی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ سہیل خان کو موقع دیا گیا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا تھا کہ ٹاس ہارنے سے فرق نہیں پڑتا، وکٹ اچھی ہے،نئی گیند کوبہترطورپراستعمال کرنےکی کوشش کریں گے،جیت کا عزم لے کر میدان میں اتریں گے۔

    جیسن ہولڈر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کھیل میں بہتری اورکارکردگی میں تسلسل لانا ہے جس کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی بھی کی گئی ہے،کارلوس کی جگہ شیلس کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

  • دوسراون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سریز اپنے نام کرلی

    دوسراون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سریز اپنے نام کرلی

    شارجہ: دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 59رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقرررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر278ر نز بنائے جس میں براوو 61رنز کے ساتھ سر فہرست رہے جبکہ سیمول 57اور بریتھ ویٹ 39رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔

    پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے دو اور محمد عامراور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو پولین پہنچایا جبکہ ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔

    252995

    اس سے قبل  پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی اور شرجیل خان ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے۔ کپتان اظہر علی صرف 9 جبکہ ساتھی اوپنر شرجیل خان 24 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ۔

    SHARJAH, UNITED ARAB EMIRATES - OCTOBER 02: Muhammed Amir, Sarfraz Ahmed and Sharjeel Khan of Pakistan celebrates the wicket of Darren Bravo of West Indies  during the second One Day International match between Pakistan and West Indies  at Sharjah Cricket Stadium on October 2, 2016 in Sharjah, United Arab Emirates.  (Photo by Francois Nel/Getty Images)

    جس کے وسٹ اینڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    Pakistan's batsman Shoaib Malik (C) hits the ball as West Indies' wicketkeeper Densh Ramdin (L) fields during the 2nd ODI match between Pakistan and West Indies at the Sharjah Cricket Stadium, on October 2, 2016. / AFP / KARIM SAHIB (Photo credit should read KARIM SAHIB/AFP/Getty Images)

    آل راؤنڈر شعیب ملک نے جارحانہ انداز اپنایا اور حریف ٹیم کے اوسان خطا کردیئے ایک اوور میں لگاتار تین بلند و بالا چھکے لگا کر بولر کے ہوش اڑا دیئے، شعیب ملک نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90 اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سرفراز احمد نے 60 رنز اسکور کئے۔

    پاکستان مقررہ اوورز کے اختتام پر 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 337 رنز بنا کر مخالف ٹیم ایک بڑا ہدف دے دیا تھا ۔

    SHARJAH, UNITED ARAB EMIRATES - OCTOBER 02:  Babar Azam of Pakistan bats during the second One Day International match between Pakistan and West Indies  at Sharjah Cricket Stadium on October 2, 2016 in Sharjah, United Arab Emirates.  (Photo by Francois Nel/Getty Images)

    واضح رہے کہ  پہلا ون ڈے جیت کر پاکستان ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی تھی، جبکہ دوسرا میچ بھی اظہرالیون نے جیت کر سریز اپنے نام کرلی ہے لیکن صرف سیریز جیتنے سے کام نہیں چلے گا۔

    SHARJAH, UNITED ARAB EMIRATES - OCTOBER 02: Shoaib Malik of Pakistan celebrates after scoring his half century during the second One Day International match between Pakistan and West Indies at Sharjah Cricket Stadium on October 2, 2016 in Sharjah, United Arab Emirates. (Photo by Francois Nel/Getty Images)

    اس وقت پاکستان کی عالمی رینکنگ نویں ہے،اگر پاکستان ویسٹ انڈیز کو3 صفر سے شکست دے دے تو اس کی رینکنگ آٹھویں ہوسکتی ہے جب کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو اپنی آٹھویں پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کے خلاف 3 صفر سے کامیابی حاصل کرنا ضروری تھا۔

  • دوسرا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 338 رنز کا ہدف دیدیا

    دوسرا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 338 رنز کا ہدف دیدیا

    شارجہ : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دے دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی اور شرجیل خان ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے۔ کپتان اظہر علی صرف 9 جبکہ ساتھی اوپنر شرجیل خان 24 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ۔

    Pakistan's batsman Shoaib Malik (C) hits the ball as West Indies' wicketkeeper Densh Ramdin (L) fields during the 2nd ODI match between Pakistan and West Indies at the Sharjah Cricket Stadium, on October 2, 2016. / AFP / KARIM SAHIB (Photo credit should read KARIM SAHIB/AFP/Getty Images)

    جس کے وسٹ اینڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    آل راؤنڈر شعیب ملک نے جارحانہ انداز اپنایا اور حریف ٹیم کے اوسان خطا کردیئے ایک اوور میں لگاتار تین بلند و بالا چھکے لگا کر بولر کے ہوش اڑا دیئے، شعیب ملک نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90 اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سرفراز احمد نے 60 رنز اسکور کئے۔

    SHARJAH, UNITED ARAB EMIRATES - OCTOBER 02: Babar Azam of Pakistan bats during the second One Day International match between Pakistan and West Indies at Sharjah Cricket Stadium on October 2, 2016 in Sharjah, United Arab Emirates. (Photo by Francois Nel/Getty Images)

    پاکستان مقررہ اوورز کے اختتام پر 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 337 رنز بنا کر مخالف ٹیم ایک بڑا ہدف دے دیا ۔

    SHARJAH, UNITED ARAB EMIRATES - OCTOBER 02: Shoaib Malik of Pakistan celebrates after scoring his half century during the second One Day International match between Pakistan and West Indies at Sharjah Cricket Stadium on October 2, 2016 in Sharjah, United Arab Emirates. (Photo by Francois Nel/Getty Images)

    خیال رہے کہ اس وقت پاکستان کی عالمی رینکنگ نویں ہے،اگر پاکستان ویسٹ انڈیز کو3 صفر سے شکست دے دے تو اس کی رینکنگ آٹھویں ہوسکتی ہے جب کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو اپنی آٹھویں پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کے خلاف 3 صفر سے کامیابی حاصل کرنا ضروری تھا۔

  • پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    شارجہ : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس میچ کے لیے پاکستان اپنے وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھے گی،اس میچ میں پاکستان سیریز جیتنے کے لیے پرعزم جب کہ ویسٹ انڈیز کم بیک کے لیے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئینٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو چاروں شانے چت کروانے کے بعد ایک روزہ میچوں میں بھی کلین سوئپ کے پرعزم ہے،پہلے ایک روزہ میچ میں فتح کے بعد پاکستان کی قومی ٹیم پُراعتماد دکھائی دیتی ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو پاکستان کا پلڑہ بھاری نظر آتا ہے جب کہ مجموعی طور پر 128 ایک روزہ میچوں میں سے 69 میچز جیتنے والی ویسٹ انڈیز پاکستان پر حاوی نظرآتی ہے۔

    واضح رہے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا یہ دوسرا میچ ہے جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق 4 بجے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسرے اور آخری میچ کے لیے دونوں ٹیمیں 5 اکتوبر کو بدھ کے روز ابوظہبی میں مد مقابل ہوں گی۔

    خیال رہے کہ اس وقت پاکستان کی عالمی رینکنگ نویں ہے،اگر پاکستان ویسٹ انڈیز کو3 صفر سے شکست دے دے تو اس کی رینکنگ آٹھویں ہوسکتی ہے جب کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو اپنی آٹھویں پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کے خلاف 3 صفر سے کامیابی حاصل کرنا ضروری تھا۔

    خیال رہے کہ دنیا کی8 ٹاپ ٹیمیں آئندہ سال30 ستمبر تک اپنی پوزیشن کو برقرار رکھ کر ورلڈ کپ میں براہ راست جگہ بنا پائیں گی جس کے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان رسہ کشی کا عمل جاری ہے۔