Tag: پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے اب یہ سفر نہیں رکے گا، عثمان بزدار

  • پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے اب یہ سفر نہیں رکے گا، عثمان بزدار

    پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے اب یہ سفر نہیں رکے گا، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے اب یہ سفر نہیں رکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور پی ٹی آئی عہدیداران نے ملاقات کی، عثمان بزدار نے کہا کہ خلوص نیت اور محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 30 برس کے دوران آنے والی حکومتوں نے مسائل کے انبار لگائے ،ہم نے پنجاب میں کفایت شعاری اور بچت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کے عوام کے مفاد میں جو کچھ بن پڑا وہ کر گزریں گے، عوامی فلاح کے وہ کام کررہے ہیں جو سابق حکمران برسوں نہ کرپائے۔

    مزید پڑھیں: پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنائیں گے،عثمان بزدار

    انہوں نے کہا کہ پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے اب یہ سفر نہیں رکے گا، یہ تبدیلی عوام کی بہتری کے لیے ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنائیں گے، 8 یونیورسٹیوں پر اسی سال کام شروع ہوچکا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں میں کوہسار یونیورسٹی مری، راولپنڈی یونیورسٹی، نارتھ پنجاب یونیورسٹی چکوال، تھل یونیورسٹی بھکر، میانوالی، باباگرونانک، ساؤتھ پنجاب لیہ، آئی ٹی یونیورسٹی راولپنڈی بھی شامل ہیں۔