Tag: پاکستان تحریکِ انصاف

  • پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید

    پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے عالیہ حمزہ کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو عہدے سے ہٹانے کی تردید کردی۔

    پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ عالیہ حمزہ کو عہدے سے ہٹانے کی خبر درست نہیں، عالیہ حمزہ بدستور عہدے  پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں، 4 رکنی کمیٹی ان کی معاونت کیلئے قائم کی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/aliya-hamza-removed-as-pti-punjab-president/

    واضح رہے کہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی پنجاب کے اندر بڑھتے ہوئے اندرونی اختلافات کے درمیان پنجاب کی قیادت ایک بار پھر تبدیل کردی گئی اور پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

    جس کے بعد عالیہ  نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں نئی بنے والی کمیٹی کے قیام سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ میں کل رات دیر تک سمبڑیال حلقے میں الیکشن کمپین میں تھی وہاں نیٹ ورک کا بہت مسئلہ تھا۔

    عالیہ حمزہ نے کہا کہ نہ مجھے کسی کمیٹی کے بارے میں علم ہے اور نہ مجھے کسی نے اس بارے میں بتایا ہے، میرے لیے نہ کوئی عہدہ ضروری ہے نہ کوئی کمیٹی۔

  • بانی پی ٹی آئی نے پھر ثابت کیا وہ صحیح معنوں میں لیڈر ہیں: علی محمد خان

    بانی پی ٹی آئی نے پھر ثابت کیا وہ صحیح معنوں میں لیڈر ہیں: علی محمد خان

    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پھر ثابت کیا وہ صحیح معنوں میں لیڈر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بہت سے لوگوں کو جلسہ ملتوی ہونے کا علم نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی نے پھر ثابت کیا وہ صحیح معنوں میں لیڈر ہیں۔

    علی محمدخان نے کہا کہ فیصلے سے ورکرز کو دھچکا ضرور لگا تھا، یہ وہی لیڈر کرسکتا ہے جسے فکر ہو کوئی تصادم نہ ہوجائے، جسے فکر ہو دوسرا 9 مئی نہ کردیا جائے۔

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ علیمہ باجی براہِ راست پارٹی میں نہیں، اُنہیں بہت سے فیصلوں کا بروقت علم نہیں ہوتا، جلسے کا این او سی آخری وقت میں واپس لے لیا گیا، جماعتِ اسلامی، ٹی ایل پی دھرنا دے سکتے ہیں تو ہم جلسہ کیوں نہیں کرسکتے؟۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کیوں آپ سب سے بڑی جماعت کے حساس صوبے کے وزیراعلیٰ کو مجبور کررہے ہیں؟، علی امین گنڈا پور کو سر پر کفن باندھ کر نکلنا پڑ رہا ہے۔

  • نیاپاکستان نئےاور پرانےلوگ مل کربنائیں گے، جہانگیرترین

    نیاپاکستان نئےاور پرانےلوگ مل کربنائیں گے، جہانگیرترین

    ملتان : پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ  نیاپاکستان نئےاورپرانےلوگ مل کربنائیں گےزرتاج گل نے ایساکام کیاجو کہاجاتا تھاکوئی نہیں کرسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں بیت المال ریجنل آفس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا عرصے سے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کی بات کرتے رہے ہیں، تخت لاہورایک مضبوط اورگہری جڑوں والی چیزتھی۔

    [bs-quote quote=”جنوبی پنجاب صوبہ توضروربنےگا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”جہانگیر ترین "][/bs-quote]

    جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ گذشتہ حکومت نےجنوبی پنجاب کادفترشملہ پہاڑی پربناکرلوگوں کاحق مارا، آج جواس حکومت کےساتھ ہورہاہےوہ بالکل ٹھیک ہے، جنوبی پنجاب صوبہ توضروربنےگا، جنوبی پنجاب سیکٹریٹ کافیصلہ جلدہی کرناہوگا۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیئر رہنما نے کہا نیاپاکستان نئےاورپرانےلوگ مل کربنائیں گے، زرتاج گل نےایساکام کیاجوکہاجاتاتھاکوئی نہیں کرسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بیت المال کواوربھی سپورٹ کریں گے، تمام وفاقی اداروں کےسربراہ بھی عون عباس جیسی سوچ رکھیں۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا جائزحق ضرور دلوائے گی، جہانگیر ترین

    یاد رہے چند روز قبل تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا جائزحق ضرور دلوائے گی، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل اب لاہور نہیں، جنوبی پنجاب میں ہی حل ہوں گے کیونکہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ جولائی کے اوائل سے کام شروع کر دے گا، لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ عوام دوست قانون سازی کیلئے دیئے ہیں۔

    گزشتہ ماہ لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ پی ٹی آئی دورمیں ہی بنےگا،جس کیلئے کام جاری ہے۔

  • پاناما کیس، تحریک انصاف کے وکلاء کی تبدیلی کا امکان

    پاناما کیس، تحریک انصاف کے وکلاء کی تبدیلی کا امکان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کی لیگل کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان نے پاناما کیس میں وکلاء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا جس کے بعد وکلا کی ٹیم میں تبدیلی کا امکان ہے.

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں آج سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت میں تحریک انصاف کے وکلاء کی کارکردگی کے حوالے سے انصاف لیگل کمیٹی کا اہم اجلاس بنی گالہ میں منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف کے وکلاء کے دلائل اور کارکردگی پر نگاہ ڈالی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پارٹی رہنماؤں نے وکیل نعیم بخاری اور حامد خان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حامد خان جارحانہ انداز میں کیس لڑ نے میں ناکام رہے ہیں۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حامد خان کی جگہ بابر اعوان کو پاناما کیس میں وکیل مقرر کیا جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خود سربراہ تحریکِ انصاف عمران خان بھی اپنے وکلاء کی مایوس کن کارکردگی پر نالاں ہیں اور نعیم بخاری سے بالکل مطمئن نہیں ہیں۔

    واضح رہے کی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور تحریک انصاف کے اہم حلیف شیخ رشید پہلے ہی وکلاء کی تبدیلی کا مشورہ دے چکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان کی لندن کے دورے سے واپسی کے بعد پاناما کیس میں تحریک انصاف کے وکیل کی تبدیلی کے لیے درخواست جمع کرانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں، وکلا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، عمران خان اپنے وکلا کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے ایک پروگرام میں شریک پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ حامد خان وکیل ہیں ان کی مرضی ہے کیس کو کیسے لے کر چلتے ہیں، ہر شخص کو معلوم ہے کہ نواز شریف پھنس چکے ہیں اس لیے قطرے شہزادے کو بھی اس میں شامل کرلیا گیا۔

  • کپتان اور رائیونڈ کا میدان

    کپتان اور رائیونڈ کا میدان

    تجزیہ : رابعہ نور

    جنگل میں ہو رہا ہے منگل۔۔ یا لگنے والا ہے کوئی دنگل۔۔ تیس ستمبر کو سب پتا چل جائے گا۔ لیکن زیادہ دور نہیں بسانہیں دو تین سالوں میں پیش آنے والے سیاسی حالات و واقعات پر اپنی عقابی نگاہیں پھرتی سے دوڑائیں تو اندازہ ہو گا کہ جناب ! پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور لاکھوں دلوں کی دھڑکن عمران خان جب بھی لاہور میں کوئی ریلی نکالنے چلے ہیں یا پھر انہوں نے کوئی جلسہ کیا ہے تو لوگ اکٹھے کرنے میں ہمیشہ کامیاب رہے ہیں۔

    جتنی بار عمران خان آواز دیتے ہیں۔۔ لبیک کہتی خواتین، نوجوان اور پارٹی ورکرز بڑی تعداد میں جلسہ گاہ کا رخ کرتے ہیں۔ خوب دھوم دھڑکا ہوتا ہے۔ سارا دن تیاری ہوتی ہے۔۔ ڈی جے گانے بجاتا ہے اور نوجوانوں کا جوش بھڑکاتا ہے۔ جلسے کا وقت قریب آتا ہے۔ ایک کنسرٹ کا سا سماں ہوتا ہے۔

    ان جوشیلے ترانوں پر تو پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن بھی اگر آس پاس ہوں تو شاید بھنگڑے ڈالنا شروع کر دیں۔ بالکل ویسے ہی جیسے گو نواز گو کا نعرا شہرت کی بلندیوں کو چھوتا ہوا نواز لیگ کے بڑے بڑے رہنماؤں کی زبان پر چڑھ گیا تھا۔ اور بڑے میاں صاحب کے لئے بھیانک خواب بن گیا تھا۔

    آزادی مارچ ہو یا احتساب ریلی ۔۔ عمران خان ہر بار عوام کا سیلاب لے کر نکلے اور ہوا کچھ بھی نہیں۔۔ لوگ تبدیلی لانے کے لئے خان صاحب کے جلسے میں آتے ہیں۔۔ پکنک مناتے ہیں۔۔ لڈیاں ڈالتے ہیں۔۔ تقریر سنتے ہیں۔۔ واہ واہ کرتے ہیں اورگھر جا کر سو جاتے ہیں۔

    اب بھلا اور کریں بھی کیا۔۔ میوزک بجے گا تو ڈانس ہی کریں گے ناں۔۔ لیڈر تقریر کرے گا تو سنیں گے۔۔ اور رات کے دو تین بجے گھر پہنچ کر کونسا انقلاب لانا ہے۔۔ لمبی تان کے سو جاؤ۔۔ اور سپنوں میں نیا پاکستان بناؤ۔

    اب چلو چلو رائیونڈ چلو کے نعرے لگ رہے ہیں۔۔ سوئے ہوئے کھلاڑی پھر سے جاگ گئے ہیں اور اپنا اپنا بلا تھامے رائیونڈ کا میدان مارنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ پچ بھی بیٹنگ کے لئے سازگار ہے۔۔ بارش ہونے کے امکانات بھی کم ہیں۔۔ کپتان بھی فل ٹائم ایکشن میں ہے۔۔ لیکن یہاں بھی ایک مسئلہ ہے۔ مدِ مقابل ٹیم جو ٹیم ہے وہ تو کبڈی کی ہے۔۔ اب یہ ٹیم گراؤنڈ کو دنگل بنائے گی۔۔ یا پھر کپتان کو چوکے اور چھکے پھڑکانے دے گی۔

    امکانات تو یہی ہیں کہ رائیونڈ کے جمگل میں منگل ہو گا۔۔ میدان سجے گا۔۔ نقارے بجیں گے۔۔ سوال اس بار بھی وہی ہے۔۔ کہ کیا اس بار بھی کپتان اپنی پوری ٹیم اور فینز سمیت واپس گھر جا کر سو جائیں گے۔۔ یا رائیونڈ کے محل کی اونچی اونچی دیواروں میں کوئی دراڑ آ پائے گی ۔

    ایک سوال اور بھی ہے وہ یہ کہ جلسوں میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر جمع کرنے والے خان صاحب کو وزیرِ اعظم بنانے کے لئے کیا یہ لوگ ووٹ بھی دیں گے یا ایک اور میوزک کنسرٹ سے محظوظ ہو کر واپس جائیں گے اور شیر کے آگے ڈھیر ہو جائیں گے۔

  • ملتان: پاکستان تحریکِ انصاف آج سیاسی قوت کامظاہرہ کرے گی

    ملتان: پاکستان تحریکِ انصاف آج سیاسی قوت کامظاہرہ کرے گی

    ملتان : پاکستان تحریکِ انصاف ملتان میں آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خطاب کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔

    پی ٹی آئی ملتان میں پی پی 196 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں میدان سجائے گی، جس کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی کےسربراہ عمران خان کا جلسے کے شرکاء سے خطاب شام چھ بجے متوقع ہے۔

    جلسے میں پچیس ہزار سے زیادہ کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ اسپورٹس گراؤنڈ کی دیواروں کو توڑ کر مزید دو گیٹ بنائے گئے ہیں۔

    تحریکِ انصاف کے ضلعی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ ملتان کے گزشتہ جلسوں کی طرح کامیاب ہوگا، عمران خان کراچی کے امن وامان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ پولیس کے غیرسیاسی ہونے تک کراچی میں رینجرز غیر فعال رہے گی۔

  • ہم شفاف الیکشن کمیشن کی لڑائی لڑ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

    ہم شفاف الیکشن کمیشن کی لڑائی لڑ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر پولیس میں جابنداری دکھائی تو 13 مئی کو چیف الیکشن کمشنر کو درخواست پیش کرونگا جس میں امن وامان کے لئے رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔

    ایم پی اے جاوید اختر انصاری کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم شفاف الیکشن کمیشن کی لڑائی لڑ رہے ہیں 2 سال سے جدوجہد جاری ہے، امید ہے اب شنوائی ہو رہی ہے، جب تک الیکشن کمیشن خودمختار اور مضبوط نہیں ہوگا، شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کا شیڈیول جاری ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے ممبران کے دباؤ پر ایک آزاد اور ایماندار آفیسر سی پی او کو ٹرانسفر کر دیا گیا، جو ضابطہ اخلاق اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق سرکاری افسران اور مشینری کو سیاسی مقاصد کے لیئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، سیاسی دخل اندازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 مئی کو ایڈوائزری بورڈ کمیٹی تسکیل دی گئی، جس کے ایک ممبر حلقہ 196 ضمنی انتخابات میں امیداوار بھی ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دھونس کرو یا دھاندلی تحریک انصاف میدان خالی نہیں چھوڑے گی بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، اگر ایسا ہوا تو ملتان کی آواز ایک تحریک اور دھرنے کی شکل بھی اختیار کر سکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ رفیق رجوانہ صاحب شریف ایماندار اور پڑھی کھلی شخصیت ہیں، انگے گورنر بننے کی دلی خوشی ہے اور دل کی گہرائیوں سے انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ 15 مئی کو اجازت ملے یا کچھ بھی ضمنی انتخاب ار پی پی 196 میں پاکستان تحریکِ انصاف کا جلسہ ہر حال میں ہوگا۔

  • سیاسی پارٹیوں کے مسلح گروپس پر ایکشن ہونا چاہیے، عمران خان

    سیاسی پارٹیوں کے مسلح گروپس پر ایکشن ہونا چاہیے، عمران خان

    بنوں: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول کے بعد  2اے پی سی ہوئیں فیصلہ ہوا تھا کسی مسلح گروپ کو اجازت نہیں دی جائے گی، آپ حکومت میں آجائیں کوئی آپ کو ہاتھ نہیں لگا سکتا، حکومت میں بیٹھےمسلح گروپس کیخلاف پہلے کارروائی کی جائے، انھوں نے سوال کیا کہ کیا ایم کیو ایم قانون سے بالاتر ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آئی ڈی پیز کیمپ بکا خیل سمیت پانچ سالوں سے بند گرلز اسکول کا افتتاح کرنے بنوں پہنچے ریڈیو خیبر پختونخواہ پر بنوں سے گرلز اسکول کی بندش کے حوالے سے کال کا نوٹس لیتے ہوئے عمران خان گرلز پرائمری اسکول کا افتتاح کرنے بنوں آئے۔

    بنوں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام لاکھوں عوام کے دباؤ کا نتیجہ ہے، جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ پاکستانی عوام کی بہت بڑی کامیابی ہے، عوام کے دباؤ اور دھرنے کی وجہ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم کمیشن کے سامنے انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت لائیں گے جب کہ اس سے ملک میں جمہوریت آگے بڑھے گی۔

    بنوں میں لڑکیوں کے اسکول کے دورے کے دوران عمران خان نے کہا کہ وہ تعلیم اور صحت کے میدان میں نیا سسٹم متعارف کرائیں گے۔

    پشاور کے شہر بنوں میں لڑکیوں کا اسکول سات سال بعد کھل گیا، عمران خان کو خوش آمدید کہنے کیلئے ننھی طالبات نے بھرپور تیاری کی، عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پروگرام میں شکایت موصول ہوئی تھی، خوشی ہے اسکول کھل گیا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ایک نئی روایت ڈالی ہے، ریڈیو پروگرام کے ذریعے لوگوں کے مسائل سنیں گے۔

    انھوں نے اس عہد کا اظہار کیا کہ تعیلم اور صحت کے میدان میں بھی نیا سسٹم متعارف کرائیں گے جو عوام کے مفاد میں ہوگا۔

    بنوں کے دورے کے موقع پر عمران خان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور دیگر رہنماء بھی تھے۔

  • جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو سڑکوں پر نکل کر بنوائیں گے، جہانگیر ترین

    جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو سڑکوں پر نکل کر بنوائیں گے، جہانگیر ترین

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف نے اپوزیشن جرگے کی تجویز پرعدالتی کمیشن کے قیام کا معاملہ آئین پر چھوڑ دیا۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے رحمان ملک سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کی، پی ٹی آئی کی جانب سے اپوزیشن جرگے کو عدالتی کمیشن کے قیام سے متعلق خط کے جواب سمیت مختلف تجاویز دیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن کے قیام کا معاملہ آئین کی شق دو اٹھارہ بٹا تین پر چھوڑ دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو سڑکوں پر نکل کر بنوائیں گے۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جو جوڈیشل کمیشن بننے جارہا ہے وہ آئین پاکستان کا تابع ہوگا۔

    انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مختلف نکات پر مزید لچک دکھائی ہے، جس سے کافی پیشرفت ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ معاملے کے حل کے لئے آج اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔

  • عمران خان نے سونامی ٹری مہم کا آغاز کردیا

    عمران خان نے سونامی ٹری مہم کا آغاز کردیا

    ہری پور: عمران خان نےسونامی ٹری مہم کاآغازکردیا،انہوں نے کہا کہ ٹمبر مافیانے خیبر پختونخوا میں دو سو ارب کی لکڑی کاٹی،ملک کو ریگستان بنایاجارہاہے۔

    چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے ہری پور کے علاقے بر کوٹ میں اپنے ہاتھوں سے پودے لگا کر بلین ٹری سونامی مہم کا افتتاح کیا اور ساتھ ہی ٹمبر مافیا کے خلاف اعلان جنگ بھی کر دیا، انہوں نے کہا کہ ملک کے صرف چار فیصد رقبے پر ہی تو جنگلات ہیں انہیں بھی ٹمبر مافیا تباہ کر رہاہے۔

     عمران خان نے بتایا کہ صوبے میں جنگلات کو بچانے کے لئے مقامی لوگوں پر مشتمل نگہبان ٹاسک فورس بنائی جائے گی،جبکہ ،شجر کاری مہم کے دوران حکومتی سرپرستی کے ذریعے مقامی افراد کو نرسریز بنا کر دی جائیں گی جن سے صوبے کے جنگلات میں ایک ارب درخت لگائیں جائیں گے۔

     عمران خان نے سونامی ٹری مہم کا آغاز کر کے امید ظاہر کی ہے کہ ٹمبر مافیا کے خلاف مقامی افراد نے تعاون کیا تو صوبے کے جنگلات پھر سے ہرے بھرے ہو جائیں گے۔

    اس موقع پر مقامی افراد نے بھی عمران خان کے اس اقدام کوسراہتے ہوئے صوبے کی بہتری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔