Tag: پاکستان تحریکِ انصاف

  • تحریکِ انصاف عمران خان  کا دھرنا آج تین بجے دھرنا کا اعلان

    تحریکِ انصاف عمران خان کا دھرنا آج تین بجے دھرنا کا اعلان

    اسلام آباد :آبپارہ چوک پر پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت کے لئے نیا اسٹیج بنانے کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں۔ آئی جی اسلام آباد کہتے ہیں ہم تحریکِ انصاف کے ساتھ مل کرسیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

    اسلام آباد کے آبپارہ چوک میں پاکستان تحریکِ انصاف کے دھرنے کا دوبارہ آغازآج سہ پہر ہورہا ہے۔ تحریکِ انصاف کی قیادت کے لئے نیااسٹیج بنایا جارہا ہے۔

    جبکہ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر کی مدد سے جلسہ گاہ کا فضائی جائزہ بھی لیا گیا۔ اسٹیج کے قریبی مقامات پر خاردارتاریں لگائی گئیں۔ اسٹیج کے آس پاس پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

    آئی جی اسلام آباد کے مطابق عمران خان کو دھمکیاں موصول ہونے کی وجہ سے پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اسٹیج کا اسکینرز کے ذریعے بھی معائنہ کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شریف برادران نے ملک میں بادشاہت قائم کر رکھی ہے ملک کو حقیقی آزادی ملنے تک یہا ں سے نہیں اٹھیں گے۔

    عمران خان کا کہناتھا کہ دھاندلی کی انتہا ہو گئی ہے پنجاب میں لاکھوں بیلٹ پییر جعلی چھپوائے گئے تحریک انصاف دھاندلی کے الیکشن کو کبھی قبول نہیں کرے گی

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ انصاف ملنے کا کوئی طریقہ نظر نہیں آرہا تھا اس لئے سڑکوں پر آنا پڑا اور اب انصاف لئے بغیر نہیں جائیں گے۔

    عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو سہہ پہر تک کی مہلت دتے ہوئے تین بجے سہ پہر سے وزیراعظم کےمستعفی ہونے تک دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔

  • حکومت جو مرضی کرے،14اگست کو مارچ ہوگا،شاہ محمودقریشی

    حکومت جو مرضی کرے،14اگست کو مارچ ہوگا،شاہ محمودقریشی

    لاہور:  پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ حکومت چودہ اگست کو جو چاہے کرلے لیکن آزادی مارچ ضرور ہوگا۔

    پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کے حوصلے بہت بلند ہیں حکومت جتنی بھی کوششیں کرلے مارچ کریں گے، اُن کا کہنا تھاکہ ایک طرف حکومت چاہتی ہے کہ جمہوریت کو بچانے کے لئے مذاکرات کئے جائیں ، دوسری جانب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    شاہ محمود قریشی کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت کے ٹیلی فونزٹیپ کئے جارہے ہیں، جس کی پی ٹی آئی مذمت کرتی ہے، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے ایک لاکھ موٹر سائیکل لیکر نکلنے کا اعلان ہوتے ہی حکومت نے تھانے موٹرسائیکلوں سے بھر دیئے ہیں جبکہ احتجاج کے راستوں پر کنٹینرز لگا کر بند کیا جارہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کے کہا کہ اگر راستوں میں اسی طرح رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو بھرپور ردِعمل کریں گے۔