Tag: پاکستان تحریک انساف

  • پنجاب میں بھی کراچی کے طرز کا آپریشن کیا جائے: تحریک انصاف

    پنجاب میں بھی کراچی کے طرز کا آپریشن کیا جائے: تحریک انصاف

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ نے پنجاب میں بھی کراچی طرز کے آپریشن کا مطالبہ کردیا۔ پارٹی کی جانب سے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، ثمر علی اور سیما ضیا نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کراچی کی طرح پنجاب میں بھی ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا جائے۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت، حکومت پنجاب کو نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عملدر آمد یقینی بنانے کا پابند کرے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوتا تو سانحہ چیئرنگ کراس رونما نہ ہوتا۔

    قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سندھ اور خیبر پختونخواہ میں نیپ عملدر آمد کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔ لاہور دھماکے کے بعد نیپ عملدر آمد پر کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

    یاد رہے کہ لاہور دھماکے کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر چھاپوں اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

    گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور پہنچ کر کور ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ عسکری قیادت کے اجلاس کی صدارت کی تھی۔ اجلاس میں آرمی چیف نے بھی پاک فوج کو جنوبی پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

    اس سے ایک روز قبل لاہور کے مال روڈ پر چیئرنگ کراس کے مقام پر ہونے والے خودکش بم دھماکے میں ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پی سمیت 14 افراد شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

  • کرپشن سیاستدانوں میں سرائیت کرچکی ہے،چوہدری محمد سرور

    کرپشن سیاستدانوں میں سرائیت کرچکی ہے،چوہدری محمد سرور

    لاہور : سابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ سترہ ماہ کی گورنری ان کے لئے زندگی کا سب سے تکلیف دہ دور تھا ، چاہنے کے باوجود کسی مجبور کی مدد نہیں کرسکا ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں عمران خان ٹائیگرز فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کرپشن سیاستدانوں میں سرائیت کرچکی ہے جس کا علاج اسپرین کی بجائے سرجیکل آپریشن سے ہی ممکن ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آتی ہے ، جو حکومت سو دن میں کارکردگی نہ دکھا سکے وہ پانچ سال میں بھی کچھ نہیں کرسکتی ۔

    تقریب سے پاکستان تحریک انساف کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، واضح رہے کہ پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔