Tag: پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج

  • پی ٹی آئی اور حکومت کے  مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار

    پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار

    اسلام آباد: ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت اورپی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے، فریقین کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں تاحال کوئی فیصلہ نہ کیا جاسکا، دونوں فریقین کے درمیان احتجاج سے متعلق منسٹر انکلیو میں مذاکرات ہورہے تھے۔

    حکومت کی جانب سے امیرمقام، ایاز صادق اور محسن نقوی مذاکرات میں موجود ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہرشریک تھے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں متفقہ طور پر دھرنا پوائنٹ کو فائنل کیا جائےگا، مذاکرات میں ممکنہ طور پر پشاور موڑ کو دھرنا پوائنٹ ڈکلیئرکرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ دھرنا پوائنٹ ڈکلیئر ہونے پر حکومت رکاوٹیں نہیں کھڑی کرے گی، یہ شرط بھی رکھی جائے گی کہ مظاہرین بھی پشاور موڑ سے آگے ریڈزون کی جانب پیش قدمی نہیں کریں گے۔

  • وفاقی پولیس نے پنجاب پولیس سے 10 ہزار ڈنڈے مانگ لیے

    وفاقی پولیس نے پنجاب پولیس سے 10 ہزار ڈنڈے مانگ لیے

    اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی، پنجاب پولیس سے 10 ہزار ڈنڈے مانگ لیے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد نے اس سلسلے میں پنجاب اور آزاد کشمیر پولیس کو مراسلہ لکھ دیا، پنجاب اور آزاد کشمیر سے 12 بکتربند گاڑیاں بھی مانگی گئییں، اس کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس سے 2 واٹر کینن اور 50 قیدی وینز بھی طلب کی گئی ہیں۔

    اس کے علاوہ وفاقی پولیس کی طرف سے آزاد کشمیر پولیس سے بھی 10 قیدی وینز مانگی گئی ہیں، 5 ہزار اینٹی رائٹ کٹس، شیلڈز اور ساتھ ہی 10 ہزار ڈنڈے مانگے گئے ہیں۔

    پنجاب پولیس سے 30 ہزار ربڑ بلٹ، ایک ہزار ربڑ بلٹ گنز دینے کی درخواست کی گئی ہے، 20 ہزار لانگ رینج آنسوگیس شیل بھی مانگے گئے ہیں۔

    سندھ پولیس سے 20 ہزار شیل، 30 ہزار ربڑ بلٹس، ایک ہزار ربڑ بلٹ گنز مانگی گئی ہیں، صوبہ سندھ کی پولیس سے 500 نئی آنسو گیس شیل گنز بھی طلب کی گئی ہیں۔