Tag: پاکستان تحریک انصاف کے ارکان

  • تحریک انصاف کے ارکان بانی پی ٹی آئی کی تصاویر لےکر ایوان میں آگئے

    تحریک انصاف کے ارکان بانی پی ٹی آئی کی تصاویر لےکر ایوان میں آگئے

    اسلام آباد: سینیٹ کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے ارکان بانی پی ٹی آئی کی تصاویر لےکر ایوان میں آگئے۔

    پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے کالی پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شرکت کی گئی، شبلی فرازکی تقریر کےدوران حکومتی ارکان نے مداخلت کی اور احتجاج کیا، حکومتی ارکان اپنی بینچوں پر کھڑے ہوگئے۔

    اس دوران پی ٹی آئی ارکان بھی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور سینیٹ میں شورشرابہ ہوتا رہا، رہنما تحریک انصاف شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مجھے بات نہیں کرنے دی جارہی۔

    شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر بےبنیاد مقدمات بنائے گئے، ملک کے حالات تشویشناک ہیں، ملک کی باگ ڈورنااہل اور کرپٹ لوگوں کے پاس ہے، انھوں نے سیاسی عدم استحکام پیدا کیا، مہنگائی نےعوام کی کمر توڑدی۔

    انھوں نے کہا کہ 5 اگست یوم استحصال کشمیرکے علاوہ ہمارے لیے بھی افسوسناک دن ہے، 5 اگست کو بانی پی ٹی آئی کو گرفتارکرکے ملک کوتباہ کیا گیا۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو تضحیک کا نشانہ بنانے کیلئے من گھڑت کیسز بنائے گئے، انھوں نے حکومتی بینچز سے ایوان سے منظور کردہ قرارداد پر بات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔