Tag: پاکستان تحریک انصاف

  • مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں بیٹھوں گا، عمران خان

    مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں بیٹھوں گا، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں بیٹھنے کا اعلان کر دیا،ان کا کہنا تھا کہ چودہ اگست کو مطالبات پیش کرینگے،کوئی مارچ نہیں روک سکتا۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے حکومت کے معاشی کارکردگی کے جواب میں وہائٹ پیپر جاری کر دیا،عمران خان نے کہا کہ ہمارے مطالبات آئینی اور جمہوری ہیں اور انہیں منوا کر ہی رہیں گے، جب تک انہیں نہیں مانا جائے گا اسلام آباد میں ہی دھرنے دیئے بیٹھے رہیں گے اور میں خود کارکنوں کے ساتھ دھرنے میں رہوں گا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حکمرانوں اور حسنی مبارک ،صدام حسین اور کرنل قذافی میں کوئی فرق نہیں ہے کیونکہ ان کی دولت بھی باہر تھی اور ان کے بچے بھی عیش کررہے تھے۔

    عمران خان نے  کہا کہ جمہوریت الیکشن میں نہیں صاف اور شفاف الیکشن میں جمہوریت ہے،چودہ اگست کو بادشاہت اور ڈکٹیٹر شپ کے خلاف جنگ ہے، اگر فوج آئی تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہوں گے، پنجاب میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کر دی، انہوں نے کہا کہ حکومت علامہ طاہر القادری کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہی ہے،پنجاب میں علامہ طاہر القادری کیساتھ بڑا ظلم ہو رہا ہے۔

  • عمران خان کا پاکستانی عوام کے نام کھلا خط

    عمران خان کا پاکستانی عوام کے نام کھلا خط

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستانی عوام کے نام کھلا خط لکھ دیا۔کہتے ہیں پاکستان پر مخصوص خاندان مسلط نہیں رہ سکتے۔

    عمران خان نے پاکستانی عوام کے نام کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر مخصوص خاندان مسلط نہیں رہ سکتے۔ جھوٹ ،فریب،کرپشن اور منافقت کے لئے پاکستان کی دھرتی پر کوئی جگہ نہیں، عمران خان نے اپنے خط میں پاکستانی عوام کو دعوت دی ہے کہ اس بار جشن آزادی اس طرح منائیں کہ ہماری نسلیں ہم پر فخر کریں، عمران خان کا اپنے خط میں کہنا ہے چودہ اگست کے بعد پاکستان صرف پاکستانیوں کا ہو گا،ہر قیمت پر اپنی آزادی چھینیں گے، عمران خان نے خط میں لکھا ہے کہ ہمارے بزرگوں کو غیر ملکی آقاؤں اور ہماری غیرت کو مقامی فرعونوں کی غلامی ہر گز قبول نہیں ہے ۔

  • نوازشریف مستعفی اورانتخابات دوبارہ کرائے جائیں،عمران خان

    نوازشریف مستعفی اورانتخابات دوبارہ کرائے جائیں،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف مستعفی ہوکر نئے قومی انتخابات کا اعلان کریں، چودہ اگست کو ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کریں گے ، پنتیس پنکچرکس نےلگائے اس کا بھانڈا گیارہ اگست کو پھوڑا جائےگا، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چودہ اگست کو ملک میں نئے انتخابات کے مطالبے کا اعلان کر دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ چودہ اگست کو پوری قوم پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی دیکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کو پاکستان کی آزادی واپس لیں گے اور میں گیارہ اگست کو بتاؤں گا کہ کس نے کیا کچھ کیا اور دھاندلی کے مزید انکشافات کروں گا ۔گیارہ ماہ سے انصاف حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔

    ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایسا کون  سا کارنامہ انجام دیا کہ پچاس لاکھ ووٹ زیادہ ملے؟ کیا نواز شریف نے پنجاب میں دودھ کی نہریں بہا دی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کے نتائج کو قبول کیا تھا دھاندلی کو نہیں،چودہ اگست کو دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کریں گے۔

     

  • مارشل لاء لگا تو پہلی گولی خود کھائوں گا، جاوید ہاشمی

    مارشل لاء لگا تو پہلی گولی خود کھائوں گا، جاوید ہاشمی

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ مارچ کی صورت میں مارشل لا لگا تو سب سے پہلی گولی وہ خود کھائیں گے، جبکہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر جہانگیر بدر کہتے ہیں کہ نہتے عوام پر گولیاں چلانا جمہوریت نہیں بادشاہت ہے۔

    ایوان کارکنان تحریک پاکستان کے زیر اہتمام سینئر صحافی مجید نظامی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی جس کشتی سے عوام کا حق نہ ملے اسے ڈوب جانا چاہیے، ملک میں دوبارہ مارشل لاءلگا تو سب سے پہلے گولی خود کھاوں گا۔

    پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا کہ جب حکمران نہتے عوام پر گولی چلائیں تو اسے جمہوریت نہیں بادشاہت ہی کہیں گے، تعزیتی ریفرنس میں شریک دیگر سیاسی رہنماوں اور دانشور وں نے بھی ملک میں جمہوری اداروں کی مضبوطی اورعوام کو احتجاج کا حق دینے کی حمایت کی ۔

  • ملک میں ایسی کوئی صورتحال نہیں کہ آرٹیکل 245نافذ کیا جائے، شاہ محمود قریشی

    ملک میں ایسی کوئی صورتحال نہیں کہ آرٹیکل 245نافذ کیا جائے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینئر وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے انہیں ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کا اختیار سونپ دیا ہے۔

    پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو میں شاہ محمدود قریش کا کہنا تھاکہ عمران خان جب چاہیں ایم این ایز کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرا سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا آرٹیکل دوسو پینتالیس کے نفاذ کی آئین میں گنجائش ہے تاہم ملک میں ایسی کوئی صورتحال نہیں کہ آرٹیکل دوسو پینتالیس نافذ کیا جائے۔

    ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا حکومت سول معاملات میں فوج کو ملوث کرنے کی کوشش کرہی ہے،غزہ میں معصوم فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا غزہ میں جنگ بندی کے لیے پاکستان کو اپنا کردار اداکرنا چاہیئے ۔

  • ایک لاکھ موٹرسائیکلوں پرلاہورسےنکلیں گے، عمران خان

    ایک لاکھ موٹرسائیکلوں پرلاہورسےنکلیں گے، عمران خان

    لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ بادشاہت اور جمہوریت کی جنگ ہے، اگر نظر بند کیا گیا تو تحریک انصاف کے کارکن پورا پاکستان بند کردیں گے۔

    عمران خان نے لاہور میںورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام آباد نواز شریف خاندان کی بادشاہت ختم کرنے جارہے ہیں، تحریک انصاف کے سربراہ نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر انہیں گھر میں نظر بند کیا گیا تو شدید احتجاج ہوگا ،پولیس اور انتظامیہ نے لانگ مارچ روکا تو انہیں پنجاب میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نیب میں نواز شریف خاندان کیخلاف اکہتر کیس ہیں مگر کسی میں ہمت نہیں کہ ان سے ٹیکس چوری کے متعلق پوچھ سکے،ورکرز کنونشن میں کارکنوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا تاہم دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان دس لاکھ افراد کو اسلام آباد لانے میں کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں۔

  • طاہر القادری اور ہماری سوچ میں مماثلت ہے، شاہ محمود قریشی

    طاہر القادری اور ہماری سوچ میں مماثلت ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ استعفوں کےحوالےسےآپشن موجودہے،فیصلہ چار اگست کوہوگا،طاہر القادری اور ہماری سوچ میں مماثلت ہے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کو خط ارسال کیا گیا ہےاس موقع پر شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےعوام کوحقیقی جمہوریت ملے گی، پاکستان میں ایک ہی خاندان حکمرانی کررہاہے، چودہ اگست کوشفاف انتخابات کامیکنزم دیناچاہتےہیں، شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ تمام جماعتوں کوتبدیلی کیلئے ایک جگہ بیٹھ کر کام کرنا ہوگا۔

  • چیئرمین تحریک انصاف کا پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کو خط

    چیئرمین تحریک انصاف کا پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کو خط

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے تحریک انصاف کے تمام صوبائی صدور کو خط لکھا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ تبدیلی کیلئے انکی اٹھارہ سالہ سیاسی جدوجہد کا فیصلہ کن مرحلہ جس میں دس لاکھ عوام کو دیکھ کر انکے مخالفین کانپ اٹھیں گے انہوں نے صوبائی صدور کو ہدایت کی ہے کہ لانگ مارچ میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے تحریک انصاف کے رجسڑیشن کیمپ چھ اگست سے لگادئیے جائیں اور قومی اسمبلی کے تمام حلقوں میں دو جبکہ صوبائی حلقوں میں ایک کیمپ لگایا جائے، عمران خا نے خط میں کہا ہے کہ آزادی مارچ تحریک انصاف ہی نہیں پاکستان کی تاریخ بھی بدل دے گا۔

  • آزادی مارچ:تحریک انصاف  پنجاب بھرمیں کنونشن منعقد کریگی

    آزادی مارچ:تحریک انصاف پنجاب بھرمیں کنونشن منعقد کریگی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے آزادی مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے پنجاب بھر میں ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔پنجاب کی صوبائی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ورکز کنونشن تین اگست سے چھ اگست تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں منعقد ہوں گے ۔

    شیڈول کے تحت ورکز کنونشن تین اگست کو لاہور، چکوال اور تلہ گنگ ، پانچ اگست کو ڈسکہ، اور نارووال جبکہ چھ اگست کو گجر خان، ٹیکسلا ، منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں ہوں گے ۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تین اگست کو لاہور میں ہونے والے ورکز کنوشن میں شریک ہوں گے جبکہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، صدر جاوید ہاشمی اور صدر پنجاب اعجاز چوہدری تمام ورکز کنوشن میں شریک ہوں گے۔

  • جلسہ کرنے نہیں جا رہے،فیصلہ کن جنگ ہوگی، عمران خان

    جلسہ کرنے نہیں جا رہے،فیصلہ کن جنگ ہوگی، عمران خان

    لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ چودہ اگست کو ٹی ٹوئینٹی میچ کھیلنے اسلام آباد نہیں جا رہے، اب فیصلہ کن جنگ ہو گی ۔

    لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ اس وقت ملک حالت جنگ میں ہے، دس لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور ملک میں بجلی نہیں لیکن بادشاہوں کا خاندان بیرون ملک گیاہوا ہے، انہوں نےکہا کہ وہ انتخابی دھاندلی کے خلاف اپنے لئے نہیں لڑ رہے ہیں بلکہ قوم کے لئے لڑ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کو فیصلہ کن جنگ ہو گی اسمبلیوں میں بیٹھےلوگ سسٹم تبدیل کرنا نہیں چاہتے، اورانتخابی نظام ٹھیک کیےبغیرکرپشن ختم نہیں ہوسکتی۔