Tag: پاکستان تحریک انصاف

  • چودہ اگست کا مارچ لازمی ہوگا، شاہ محمود قریشی

    چودہ اگست کا مارچ لازمی ہوگا، شاہ محمود قریشی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چودہ اگست کا مارچ لازمی ہوگا، حکومت کیساتھ کسی بیک ڈور ڈیل کا حصہ نہیں بنا جائے گا ۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں شفاف انتخابات کی اذان دے دی ہے
    اسلام آباد جانے سے روکا تو حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن سے بڑی خودکشی کرے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے دس نکاتی ایجنڈے میں کچھ بھی غیر آئینی نہیں ، تحریک انصاف مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے ۔

    انکا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی بات میں وزن ہے اگر ڈیل نہ ہوئی ہوتی تو پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر دیاجاتا اٹک سے جدہ کا سفر ہوتااورنہ ہی آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی درخواست واپس لی جاتی۔

  • وزیراعظم عوام کے پیسے پرعمرہ کرنےگئے، عمران خان

    وزیراعظم عوام کے پیسے پرعمرہ کرنےگئے، عمران خان

    پشاور: عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت حقوق کیلئے جدوجہد کرے وفاق چاہتاہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کامیاب نہ ہو۔

    حکمراں جماعت ہےتحریک انصاف کی کڑی تنقید کی زد میں۔عمران خان کہتے ہیں ترقی اشتہاروں میں ہورہی ہےنندی پورمنصوبہ تین دن بعد ہی بند ہوگیا تھا اسکینڈل کے خلا ف نیب جائیں گے،ان کاکہناتھا لاکھوں لوگ بےگھر پڑے ہیں اور وزیراعظم عوام کے پیسے پرعمرہ کرنے چلے گئے،عمران خان کاکہناتھاچودہ اگست میں عوام کاسمندرملک کوبادشاہت سے نجات دلائےگا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھا خیبرپختونخوا سے ظلم ہورہاہےصوبائی حکومت حقوق کیلئے جدوجہدکرےاوروفاق سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی رقم طلب کرے، عمران خان نےغزہ پراسرائیلی جارحیت پرمسلم حکمرانوں کے رویے کی شدید مذمت کی، عمران خان کاکہناتھا تمام مسلم ممالک اسرائیلی مصنوعات کےبائیکاٹ کااعلان کردیں تو اسرائیل حملے بند کردے گا۔

  • مسلم لیگ ن نے انتخابات سے قبل وزیرخارجہ بنانے کی پیشکش کی تھی، شاہ محمود قریشی

    مسلم لیگ ن نے انتخابات سے قبل وزیرخارجہ بنانے کی پیشکش کی تھی، شاہ محمود قریشی

    راجن پور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے مسلم لیگ ن نے انتخابات سے قبل انہیں وزیر خا رجہ بنانے کی پیشکش کی تھی۔

    ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا مسلم لیگ ن نے انتخابات سے قبل انہیں وزیر خا رجہ بنانے کی پیشکش کی تھی مگر انہوں نے اصوں کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان بچانے کے لئے بارہ اگست کو راجن پور سے اسلام آبادکے لیے نکلیں گے،ان کا کہنا تھا اسلام آباد کے لیے قافلے روانہ ہوتے ہی مسلم لیگ ن کے اقتدار کی دیواریںگرجا ئیں گی۔

  • وفاق اور پنجاب حکومت نے مل کر تمام اداروں کو تباہ کیا ہے،عمران خان

    وفاق اور پنجاب حکومت نے مل کر تمام اداروں کو تباہ کیا ہے،عمران خان

    لندن: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کی تحریک جہاں رکھی تھی 14اگست کو وہی تحریک دوبارہ شروع کر دی جائیگی ۔

    لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ 14اگست کو مکمل ثبوتوں کیساتھ ان تمام لوگوں کے ناموں کا انکشاف کریں گے،جنہوں نے مل کر گزشتہ انتخابات میں دھاندلی کی، انہوں نے کہا کہ حکومت نے خیبر پختونخواہ حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر وزیرستان آپریشن شروع کی، جس سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے، عمران خان نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے مل کر تمام اداروں کو تباہ کر یا ہے، انہوں نے عہد کیا کہ 14اگست کو ایک بڑا سیلاب اسلام آباد کی طرف رواں ہوگا۔

  • چودہ اگست کو آزادی مارچ ضرور ہوگا، شاہ محمود قریشی

    چودہ اگست کو آزادی مارچ ضرور ہوگا، شاہ محمود قریشی

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 14 اگست کو آزادی مارچ ضرور ہوگا حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے پی ٹی آئی کا فیصلہ اٹل ہے اگر حکومت بضد رہی تو حالات کی ذمہ دار ہوگی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نظر بندی ایک حماقت ہوگی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 14 اگست مارچ کا اعلان 27 جون اور 9 جولائی کو کیا لیکن حکومت نے خاموشی سے سنا راتوں رات خبر آئی کہ مسلم لیگ ن کی صفحوں میں جشن آزادی کا جوش ابھر رہا ہے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جشن آزادی ضرور منانا چاہئے پورا پاکستان ہے کہیں بھی منایا جاسکتا ہے ۔