Tag: پاکستان تحریک انصاف
-
بنوں واقعے میں اگر طالبان ملوث ہے تو اسکی مذمت کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے میں ناکام اور غیر سنجیدہ دکھائی دیتی ہے، جس کے باعث ماحول خراب ہورہا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مذاکرات نہ ہونے کی صورت میں حکومتی حکمت عملی کیا ہے اور مذاکرات کس سے اور کیسے کیے جارہے ہیں اس پر حکومت پارلیمان اور سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے، انکا کہنا تھا کہ بنوں واقعے میں اگر طالبان ملوث ہے تو اسکی مذمت کرتے ہیں،اسلام ہتھیاروں سے بات منوانے کی اجازت نہیں دیتا۔
انھوں نے کہا کہ کراچی میں امن قائم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا،پولیس میں سیاسی مداخلت کے باعث آپریشن کو نقصان پہنچ رہا ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی اثاثوں کی اونے پونے فروخت اور بندر بانٹ بند کی جائے ،نیب کیا کر رہا ہے،اداروں میں کرپشن بند اور ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب کب ہوگا۔
-
شفاف انتخابات ہی خونی انقلاب کا راستہ روک سکتے ہیں، عمران خان
عمران خان نے کہا ہے جس دن ملک میں صاف شفاف الیکشن ہوئے تو انقلاب لانے کے لئے بندوق کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
خوشاب میں این اے ایک سو انہتر پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ۔کرکٹ کی دنیا میں سب سے پہلے نیوٹرل امپائر لایا۔
الیکشن میں بھی نیوٹرل امپائر چاہتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کرنے والے پریزائڈنگ اور ریٹرننگ افسران پر بھی مشرف کی طرح آرٹیکل سکس لگتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا جس دن ملک میں صاف شفاف الیکشن ہوئے تو انقلاب لانے کے لئے بندوق کی ضرورت نہیں پڑے گی ، اس سے پہلے جب عمران خان جلسہ گاہ پہنچے تو ان کا خیر مقدمی نعروں سے شاندار استقبال کیا گیا، جلسے سے تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔