Tag: پاکستان تحریک انصاف

  • ۔سعودی عرب میں قید پاکستانیوں پر خاموشی افسوسناک ہے، عمران خان

    ۔سعودی عرب میں قید پاکستانیوں پر خاموشی افسوسناک ہے، عمران خان

    تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید پندرہ ہزار پاکستانیوں کے حوالے سے حکومت کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مدد کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    اسلام آباد سے جاری بیان میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید پندرہ ہزار سے زائد پاکستانیوں کے حوالے سے حکومت کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب پاکستانیوں کو ان کے حال پر چھوڑ دینا شرمناک ہے اور بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مدد کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کا غیر انسانی رویہ قابل مذمت اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب میں پاکستانی مشن ان افراد کو قانونی مدد فراہم کرے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جیلوں پر پھنسے پاکستانیوں کی مدد نہ کی گئی تو تحریک انصاف سپریم کورٹ میں انسانی حقوق کے حوالے سے پٹیشن دائر کرے گی۔
       

  • عمران خان آج کراچی میں بلدیاتی امیدواروں کے کنونشن سے خطاب کریں گے

    عمران خان آج کراچی میں بلدیاتی امیدواروں کے کنونشن سے خطاب کریں گے

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج کراچی میں تحریک انصاف کے بلدیاتی امیدواروں کے کنونشن سے خطاب کریں گے۔

    بلدیاتی اداروں کے امیدواروں کا کنونشن کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوگا، خطاب میں عمران خان بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کے لائحہ عمل کا بھی ممکنہ طور پر اعلان کریں گے، کنونشن میں تحریک انصاف کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے کراچی بھر کے امیدوار شریک ہوں گے۔
        
       

  • سکھر:پی ٹی آئی کو احتجاج کرنا ہے تو پریس کلب پر کرے، قائم علی شاہ

    سکھر:پی ٹی آئی کو احتجاج کرنا ہے تو پریس کلب پر کرے، قائم علی شاہ

    پاکستان تحریک انصاف کے کاکنان اگر احتجاج کرنا تھا تو کراچی پریس کلب کے سامنے کرتے انہوں نے ہماری لیڈر کے گھر پر جاکر اس طرح کیا جسے برداشت نہیں کرینگے۔

    سکھرایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاھ کاکہنا تھا کہ اس وقت تمام تر توجہ کراچی کے حالت پر مرکوز ہے۔ امید ہے کراچی کے حالات مزید بہتر ہونگے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ہم نے نہیں کہا کہ الیکشن مارچ یا فروری میں کرائے جائیں۔ لیکن انہوں نے ہماری بات نہیں مانی۔ ہمیں بلدیاتی الیکشن کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

  • خیبرپختونخوا میں مدینہ کی روایت سے مساکین کانظام چلے گا،عمران خان

    خیبرپختونخوا میں مدینہ کی روایت سے مساکین کانظام چلے گا،عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں مدینہ کی روایت سے مساکین کانظام چلے گا،دہشت گردی کیخلاف جنگ پاگل پن ہے، مذاکرات سے امن لانا ہوگا۔

    لاہور میں کرسمس تقریب میں عمران خان نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ملک میں میرٹ کا نظام لاسکیں، ساتھ ہی خیبر پختونخوا میں معذوروں، یتیموں اوربیواؤں کیلئے ریاست کی جانب سے امدادی پروگرام کااعلان کردیا۔

    مدینہ کی روایت عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ پاگل پن ہے، امن کیلئے قبائلی عمائدین کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، پاگل پن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تقریب کے آخر میں  کرسمس کیک بھی کاٹا اور مسیحی برادری کو کرسمس خوشیوں پر مبارکباد دی۔
       

  • حکومت ملک میں موجود مافیا سے ملی ہوئی ہے، عمران خان

    حکومت ملک میں موجود مافیا سے ملی ہوئی ہے، عمران خان

    عمران خان نے کہاہے حکومت مہنگائی کے خاتمے کیلئےنوٹ چھاپنا بند کرکے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرے کرپشن،بجلی چوری اورملک میں موجود مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    مہنگائی کے خلاف تحریک انصاف کاسونامی لاہورسے ٹکرا گیا، احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا مہنگائی کا طوفان تھمنےوالانہیں ۔

    بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں قوم کونئے سال کاتحفہ ملے گا۔۔عمران خان نے مہنگائی کے خاتمے کیلئے تجاویز بھی دیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا حکومت بجلی چوری کاخاتمہ نہیں کرسکتی توہم بجلی چوری روک کر دکھا سکتے ہیں، عمران خان کا کہنا تھا حکومت ملک میں موجود مافیا سے ملی ہوئی ہےمک مکا کرکےچیزوں کی قیمتیں بڑھائی جاتی ہیں، کرپشن اورمافیا کیخلاف کارروائی کی جائے۔

    عمران خان کا کہنا تھا ملک بھرکے گورنرہاؤسز کو پبلک پارکس اورہوٹلز میں تبدیل کرنے کے لیے اسمبلی میں بل لارہے ہیں۔

    عمران خان نے اعلان کیا کہ چھ جنوری کو پی ٹی آئی کاسونامی عمر کوٹ جب کہ چوبیس جنوری کو راولپنڈی میں جائے گا۔
       

  • لاہور: تحریک انصاف کی مہنگائی کےخلاف ریلی کے انتظامات مکمل

    پاکستان تحریک انصاف نے مہنگائی کے خلاف لاہور میں احتجاجی ریلی کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

    ریلی کا آغاز دوپہر بارہ ناصر باغ سے ہوگا جو کہ مال روڈ سے گزرتی ہوئی پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس تک جائے گی۔ ریلی کی قیادت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خود کریں گے جو ریلی کے ساتھ ناصر باغ سے چلتے  ہوئے چیئرنگ کراس آکر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کے مطابق انہوں نے ضلعی حکومت کو احتجاجی ریلی کی پیشگی اطلاع دے دی گئی تھی تاہم پنجاب حکومت کی ایما پر ریلی کو روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں دوسری جانب تحریک انصاف آج ہی اسلام آباد میں ڈی چوک پر بھی احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

  • عمران خان کو انسداد پولیو مہم کی حمایت کی وجہ سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں

    عمران خان کو انسداد پولیو مہم کی حمایت کی وجہ سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں

     

                    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں شرکت کی وجہ سے عمران خان کو انصارالمجاہدین نامی تنظیم کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

                    اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو انسداد پولیو مہم کی حمایت کی وجہ سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ عمران خان کو دھمکیاں انصارالمجاہدین کی طرف سے دی جارہی ہیں۔

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک نڈر لیڈر ہیں اور انسداد پولیس مہم جاری رہے گی، امید ہے کہ حکومت عمران خان کو مناسب سیکورٹی فراہم کرے گی۔

  • خیبرپختونخوامیں بلدیاتی الیکشن عدلیہ کےتحت کرانیکی درخواست

    خیبرپختونخوامیں بلدیاتی الیکشن عدلیہ کےتحت کرانیکی درخواست

    پاکستان تحریک انصاف نےالیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا۔جس میں خیبر پختونخوامیں عدلیہ کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف نے خط میں چیف الیکشن کمشنر سے درخواست کی ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات عدلیہ کے تحت کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں یہ استدعا بھی کی گئی کہ انتخابات بائیو میٹرک نظام کے تحت انتخابات کرائے جائیں اور شفاف الیکشن کےلئے ہر ممکن اقدامات ضروری ہیں۔

    خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات عنایت اللہ کا کہنا ہے الیکشن کمیشن نے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

    صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن اپریل کے پہلے ہفتے میں کرائے جاسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاعدلیہ کی نگرانی اور بائیو میٹرک سسٹم سے انتخابات کی ساکھ کو بہتر بنائیں گے۔