Tag: پاکستان تحریک انصاف

  • پاکستان تحریک انصاف  کا 4 نومبر کو تھر پارکر میں جلسے کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف کا 4 نومبر کو تھر پارکر میں جلسے کا اعلان

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف نے 4 نومبرکو تھر پارکر میں جلسے کا اعلان کردیا ، تحریک انصاف ہندو برادری کی دیوالی تقریبات بھی منائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے سندھ بھرمیں عوامی رابطہ مہم میں تیزی آگئی اور سندھ بھر میں جلسے ورکرز کنونشن کا سلسلہ جاری ہے۔

    پی ٹی آئی 4نومبرکو تھر پارکرمیں جلسہ کرے گی ، جلسے میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی شرکت کریں گے اور تحریک انصاف ہندو برادری کی دیوالی تقریبات بھی منائے گی۔

    رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ شاہ محمودقریشی پی ٹی آئی رہنمالجپت بھیل کی دعوت پرمٹھی آرہے ہیں، مٹھی میں دیوالی کےموقع پرجلسےکاانعقادکیاگیاہے،حلیم عادل شیخ

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کراچی سے ریلی کی صورت میں عمرکوٹ پہنچیں گے، شاہ محمود قریشی عمرکوٹ میں3 تلوار پر ریلی سے خطاب کریں گے، ریلی کی صورت میں وزیرخارجہ مٹھی جلسہ گاہ روانہ ہوں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ چھوٹے بڑے شہروں پر ریلی کا شاندار استقبال ہوگا، مٹھی کا جلسہ پی پی کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، پیپلزپارٹی کی گرتی دیوارکوآخری دھکا دینے جارہے ہیں۔

  • کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن : پاکستان تحریک انصاف 62 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے

    کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن : پاکستان تحریک انصاف 62 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے

    اسلام آباد : کنٹونمنٹ بورڈزالیکشن میں پاکستان تحریک انصاف 62 نشستوں کےساتھ سب سےآگے ہیں اور تمام صوبوں میں نمائندگی حاصل کرنے والی واحد جماعت بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈزالیکشن کا میدان تحریک انصاف کے نام کرلیا، پاکستان تحریک انصاف 62 نشستوں کےساتھ سب سےآگے ہیں ، ن لیگ کو 59 نشستیں ملیں جبکہ 52 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے اور پیپلز پارٹی17،ایم کیوایم پاکستان 10نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

    جماعت اسلامی نے 5نشستیں ،بی اے پی نے3نشستیں ، اےاین پی 2 اور جےیوآئی نے ایک نشست حاصل کی۔

    دوسری جانب وفاقی وزیراسدعمر نے کنٹونمنٹ بورڈزالیکشن میں کامیابی کے حوالے سے اپنے پیغام میں‌ کہا کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں پی ٹی آئی پھراکثریتی جماعت بن کرابھری، پی ٹی آئی نے ہر صوبے میں سب سے زیادہ یا دوسری نمبر پر سیٹیں حاص کیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ن لیگ بلوچستان میں کوئی بھی نشست حاصل نہ کرسکی، کنٹونمنٹ انتخابات میں ن لیگ سندھ میں پانچویں نمبرپررہی، پیپلزپارٹی پنجاب اوربلوچستان میں ایک بھی سیٹ نہ جیت سکی، وزیراعظم عمران خان ہی قومی رہنما ہیں۔

    وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کنٹونمنٹ الیکشن،عوام نے وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ،ایک بار پھر پی ٹی آئی سب سے زیادہ نشستوں کیساتھ سرفہرست رہی، پی ٹی آئی واحد ہےجس نے تمام صوبوں میں نمائندگی حاصل کی۔

    مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سکڑ کر علاقائی جماعتیں بن چکی ہیں،بلوچستان میں ن لیگ ایک بھی سیٹ نہیں،سندھ میں پانچواں نمبر رہا جبکہ پیپلزپارٹی پنجاب اور بلوچستان میں ایک بھی سیٹ حاصل نہ کرسکی۔

  • سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات  کیلئے درخواست جمع

    سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے درخواست جمع

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے درخواست جمع کرادی ، جس میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق120 روز  میں بلدیاتی انتخابات کرانا ہوتے لیکن ایک سال گزر نے کے باوجود سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی نے فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے درخواست جمع کرادی ، درخواست گزاروں میں خرم شیر زمان سمیت 6اراکین اسمبلی شامل ہیں۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی سیٹ اپ اگست2020میں ختم ہوا تھا، قانون کےمطابق120روزمیں بلدیاتی انتخابات کرانا ہوتے  لیکن ایک سال گزر نے کے باوجود سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائےگئے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرانےکی ٹھوس وجہ بھی نہیں بتائی گئی، سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے اور بلدیاتی انتخابات تک غیر جانبدار کارپوریشن ایڈمنسٹریٹرتعیناتی کا حکم دیاجائے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی صوبائی حکومت کوسیاسی وابستگی کے حامل افراد کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنےسے روکا جائے اور آرٹیکل 140 اے کے تحت بلدیاتی اداروں اختیارات دیے جائیں۔

  • این اے249 میں ضمنی انتخاب:پاکستان تحریک انصاف کا  فوج تعینات کرنے کا مطالبہ

    این اے249 میں ضمنی انتخاب:پاکستان تحریک انصاف کا فوج تعینات کرنے کا مطالبہ

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف نے این اے249 ضمنی انتخاب کے دوران فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا اور پولنگ کا دن بھی تبدیل کرنے کی استدعا کی۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 249 ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمشنراعجازانورچوہان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی وفد الیکشن کمیشن پہنچا، وفد میں خرم شیرزمان،ایم پی اے شہزاد قریشی اور بلال غفار شامل تھے۔

    پی ٹی آئی وفد نے شکایات وتحفظات پر مشتمل درخواست صوبائی الیکشن کمشنر کے سپرد کی ، درخواست میں پی ٹی آئی نے این اے249میں فوج تعینات کرنےکامطالبہ کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ این اے249میں پولنگ کادن بھی تبدیل کیاجائے۔

    بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نےدرخواست کی ہےکہ رمضان کے سبب 29 اپریل کاالیکشن اتوارکےدن کرلیاجائے، بلدیہ میں جس طرح جلاؤگھیراؤہورہاہےتو29اپریل کوکیاہوگا۔

    خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سےالیکشن کمیشن کوزیادہ تکلیف ہے، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام ہوچکا ہے، پی ایس88 میں بھی ہمیں شکایات ملتی رہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 249 میں سیکیورٹی صورتحال کو دیکھ لیاجائے، پوری امیدہےکہ این اے249 میں بڑی تعداد میں ووٹ لیں گے، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری پرامن الیکشن کروانا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ڈسکہ والی صورتحال پیدا ہو۔

  • پاکستان تحریک انصاف  کی جانب سے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں جاری

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں جاری

    لاہور: گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں تمام پارٹی اراکین متحدہیں، انشاءاللہ وفاق کی دونوں سینٹ نشستیں جیتیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں جاری ہے ، اس سلسلے میں گوجرانوالہ ڈویژن کےایم این ایز کی گورنر ہاؤس میں آج بیٹھک ہوگی ، جس میں عبدالحفیظ شیخ،شفت محمود بھی اجلاس میں شر یک ہوں گے جبکہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کےچیف وہیب ملک عامر بھی موجودہوں گے

    وفاق سے سینیٹ کی امیدوار فوزیہ ارشد بھی اراکین سے ملیں گی، گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں تمام پارٹی اراکین متحد ہیں، انشاءاللہ وفاق کی دونوں سینٹ نشستیں جیتیں گے، دیگر نشستوں کا فیصلہ بھی ہمارے امیدواروں کے حق میں آئے گا۔

    یاد رہے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سنیٹ انتخابات میں مخالفین کو سرپرائز ہی سرپرائز دیں گے ، اپوزیشن کے تمام پلان سیاست میں زندہ رہنے کے لیے ہیں، اپوزیشن ہر معاملے میں قانون نہیں مرضی کے مطابق فیصلہ چاہتی ہے۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ اوپن اور خفیہ رائے شماری دو نوں طرح سےمقابلے کےلیے تیار ہیں، ہم پنجاب میں اپنی مطلوبہ نشستیں آسانی سے جیت جائیں گے

  • آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ

    آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کے بغیر آزاد کشمیر کے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا، امیدواروں کے انتخاب کے طریقہ کار کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے حکمت عملی کوحتمی شکل دے دی ، اس سلسلے میں چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے صدرپی ٹی آئی آزادکشمیر سلطان محمود کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں پی ٹی آئی نے کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کے بغیرآزاد کشمیر کے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ، اس حوالے سے چیف آرگنائزرسیف اللہ نیازی نےصدرپی ٹی آئی آزاد کشمیرکوہدایات دے دیں۔

    اس موقع پر چیف آرگنائزرسیف اللہ نیازی نے کہا تحریک انصاف آزاد کشمیرمیں متحرک اورمقبول ہوچکی ہے، انتخابی اتحاد کے بغیر انتخابی میدان میں اتریں گے، آزاد کشمیرکی سیاسی شخصیات شمولیت کیلئے رابطےمیں ہیں۔

    سیف اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ کرپشن کےحوالےسےجماعتی حکمت عملی پرسمجھوتہ نہیں کریں گے ، بہترین ساکھ کی سیاسی شخصیات کیلئےکمیٹی کام کررہی ہے، بہترین صلاحیتوں اورکردارکی حامل شخصیات کا خیر مقدم کریں گے۔

    امیدواروں کےانتخاب کے طریقہ کارکا جلداعلان کیاجائےگا، وزیراعظم کے ویژن پرجامع حکمت عملی کیساتھ میدان میں اتریں گے اور ریاستی اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں واحد اکثریتی جماعت بن کرابھریں گے۔

  • ‘گلگت بلتستان  میں پاکستان تحریک انصاف آرام سے الیکشن جیت جائے گی’

    ‘گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف آرام سے الیکشن جیت جائے گی’

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں مقبول ترین لیڈرعمران خان ہی ہیں ، پی ٹی آئی آرام سےالیکشن جیت جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا جی بی میں پی ٹی آئی آرام سےالیکشن جیت جائے گی، گیلپ سروےآیا،جی بی میں مقبول ترین لیڈرعمران خان ہی ہیں۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتیں جی بی میں حکومت کرچکیں، کیا کچھ نہیں، جی بی کےعوام ان دونوں جماعتوں پر اعتماد نہیں کرتے، یہ لوگ اکٹھے نہیں،نہ کوئی نظریہ ہے بس کرپشن بچانا مقصد ہے۔

    انھوں نے کہا کہ یہ لوگ جب بھی اکٹھےہوتےہیں ہمیں فائدہ ہوتاہے، ایک طرف کرپٹ ٹولہ دوسری طرف عمران خان ہیں، الیکشن مہم کوئی بھی چلائےجی بی نے ووٹ عمران خان کو دینا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپورنےغلط جملہ استعمال نہیں کیا،تعریف کی، غریب کاپیسہ چوری کرنابڑی غداری ہے۔

    خیال رہے گلگت بلتستان میں صوبائی اتخابات کی تیاریاں عروج ہیں اور ملک کی تینوں بڑی نامور جماعتوں کے ساتھ ساتھ درجنوں چھوٹی چھوٹی سیاسی پارٹیاں بھی انتخابی میدان موجود ہیں لیکن الیکشن میں کامیابی کےلیے جتنی رقم اور وسائل مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی خرچ کررہی اس کے مطابق مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

    گیلپ پاکستان، پلس کنسلٹنٹس کے تازہ سروے مطابق پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت اور وزیراعظم عمران خان مقبول ترین رہنما ہیں۔

    گیلپ سروے میں شریک افراد میں سے 42فیصد کی واضح اکثریت نے وزیراعظم کو قائد بتایا جبکہ محض 17 فیصد افراد نے بلاول، 15 فیصد نے مریم کو رہنما بتایا۔

  • ‘پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان سےکلین سویپ کرے گی’

    ‘پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان سےکلین سویپ کرے گی’

    لاہور : معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان سے کلین سویپ کرے گی، لیگی بیانیے کا مسترد ہونا پی ٹی آئی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے اپوزیشن کے جلسوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا جی بی لوگوں کا لیگی بیانیے کومسترد کرنا پی ٹی آئی کی کامیابی کا ثبوت ہے، پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان سےکلین سویپ کرےگی۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کاایک اورفلاپ سیاسی تھیٹر، کھودہ پہاڑنکلا چوہا،کے سوا کچھ بھی نہیں، ساری زندگی کرپشن کرنیوالا ٹولہ گلگت کے لوگوں کو جھانسا دے رہا ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ن لیگ کےغداری ،کرپشن کے چرچے بلتستان کی گلیوں میں بلند ہورہےہیں، منافقت کی انتہا ہے، سیر سپاٹے کے علاوہ کبھی لوگوں کا حال تک نہ پوچھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج یہ عوام کے ووٹوں کیلئےدن رات وہاں قیام پذیرہیں، اپوزیشن کا اداروں کیخلاف ہر جگہ ہرزہ سرائی کرنا پرانا وطیرہ ہے، اپنے دورمیں تحائف ہڑپنے والے کس منہ سے عمران خان پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔

  • پاکستان تحریک انصاف اہم انتخابی معرکے کیلئے تیار

    پاکستان تحریک انصاف اہم انتخابی معرکے کیلئے تیار

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف اہم انتخابی معرکے کیلئے تیار ہے، گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد سے باضابطہ تحریری درخواستیں اور کوائف طلب کرلی گئی ہیں، سیف اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی انتخابات میں تاریخی کامیابی سمیٹے گی

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے معاملے پر پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند افراد سے باضابطہ تحریری درخواستیں اور کوائف طلب کرلی ہیں، انتخاب لڑنے کے خواہشمند افراد11جولائی تک درخواستیں بھجواسکیں گے۔

    کوائف فراہمی اور ٹکٹ درخواست کاطریقہ کارپی ٹی آئی ویب سائٹ پرآویزاں کردیا گیا ہے، تحریک انصاف گلگت بلتستان کیلئے باضابطہ پارلیمانی بورڈکی تشکیل کا اعلان کرے گی، پارلیمانی بورڈطریقہ کارکی روشنی میں درخواستوں کی پڑتال اور امیدواروں کااعلان کرے گا۔

    چیف آرگنائزرپی ٹی آئی سیف اللہ نیازی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کی اہم اکائی،قدرتی وسائل سےمالامال ہے، ماضی کےحکمرانوں نےگلگت بلتستان کومحرومیوں کے سپرد کئے رکھا۔

    سیف اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کاانتخاب سیاسی تاریخ میں نئےدورکانکتہ آغازثابت ہوگا، بہترین ساکھ اورصلاحیت کےحامل امیدواروں کومیدان میں اتاریں گے، پی ٹی آئی ان انتخابات میں تاریخی کامیابی سمیٹے گی۔

  • پاکستان تحریک انصاف کی 3 ارکان قومی اسمبلی  کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    پاکستان تحریک انصاف کی 3 ارکان قومی اسمبلی کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد: اسلام آبادہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کو اہل قراردیتے ہوئے درخواستیں مسترد کردیں، تینوں خواتین ایم این اے پر حقائق چھپانے کا الزام عائد کیاگیاتھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان پارلیمنٹ ملیکہ بخاری،تشفین صفدراورکنول شوذب کی نااہلی کی درخواستیں مسترد کردیں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے اوپن کورٹ میں لیگی رکن قومی اسمبلی بیگم طاہرہ بخاری شائستہ پرویز کی رٹ پٹیشن پر فیصلہ سنا دیا، پی ٹی آئی کی تینوں خواتین ایم این اے پر حقائق چھپانے کا الزام عائد کیاگیاتھا۔

    کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ ملیکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھیں جبکہ کنول شوذب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی پر غلط بیانی کی اور تاشفین صفدر کی دوہری شہریت کا معاملہ ہے۔

    یاد رہے (ن )لیگ نے دو ممبران اسمبلی نے پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی کی اہلیت کو چیلنج کررکھا ہے، درخواست گزار کے مطابق دو کی دوہری شہریت ایک نے ہائی کورٹ میں غلط معلومات دیں تھیں۔

    درخواست گزار کے مطابق کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملائیکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھیں۔

    درخواست گزار کے مطابق کنول شوزب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی پر غلط بیانی کی، استدعا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیاجائے۔