Tag: پاکستان تحریک انصاف

  • محسن نقوی نے امن وامان اور کرکٹ کا بیڑہ غرق کردیا: اسد قیصر

    محسن نقوی نے امن وامان اور کرکٹ کا بیڑہ غرق کردیا: اسد قیصر

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہے کہ محسن نقوی کا احتساب ہونا چاہیے اور اگر استعفیٰ نہ دے تو ان سے لیا جائے، اس نے امن وامان اور کرکٹ کا بیڑہ غرق کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا مولانا اس وقت حکومت کی طرف جائیں گے اگر وہ حکومت کی طرف گئے تو اپنا سیاسی نقصان کریں گے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ نور عالم خان پر فضل الرحمان سے بات ہوئی ان سے تحفظات کا اظہار کیا ہے، مولانا نے نور عالم سے بات کی ہے، مولانا نے کہا ہے اگر کوئی بل ہمارے خلاف لائیں گے تو مخالفت کریں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے امن وامان اور کرکٹ کا بیڑہ غرق کردیا، ان کا احتساب ہونا چاہیے اور اگر استعفیٰ نہ دے تو ان سے استعفیٰ لیا جائے۔

     اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جس مقصد کیلئے نواز شریف آئے وہ تو پورا نہیں ہوا تو وہ واپس لندن ہی جائے گا، نواز شریف کے ساتھ تو اسکے بھائی نے ہی ہاتھ کردیا، نواز شریف خود ہار گیا، جس کے بعد یہ سارے ہار گئے انکی صرف 17 سیٹیں ہیں۔

    اسدقیصر کا کہنا تھا کہ ہارنے پر نوازشریف وکٹری تقریر بھی کررہا تھا، سب ہنس رہے تھے، نواز شریف میں اخلاقی جرات ہو تو کہتے میں ہار گیا ہوں، پارٹی کے لوگ بتاتے ہیں نواز شریف بھائی سے ناراض اور مایوس ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہارا ہوا شخص اسمبلی میں بیٹھ کر خود کو عوامی نمائندہ کہے تو یہ توہین ہے، مذکرات سے متعلق اسد قیصر نے کہا کہ ان سے بات کریں گے تو اس کا مطلب ہے ہم اپنے موقف سے ہٹ گئے۔

  • ’’قوم کیلئے خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان جلد ہونیوالا ہے‘‘

    ’’قوم کیلئے خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان جلد ہونیوالا ہے‘‘

    استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی نے کہا کہ ہے کہ قوم کیلئے خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان جلد ہونیوالا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی اور  وزیراعظم عمران  خان کے سابق مشیر برائے بحری امور  محمود مولوی نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کررہی ہے، جلد خوشخبری ملے گی۔

    قوم کو جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی، وزیر اعظم

    محمود مولوی نے کہا کہ بجلی بلوں میں کمی سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ساتھ ہی عوام اور تاجروں کے مسائل میں کمی آئے گی۔

    استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی نے مزید کہا کہ صنعتی سیکٹر کی بقاکے لیے بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی ناگزیر ہے۔

  • یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے غیر مشروط معافی مانگی ہے: بانی پی ٹی آئی

    یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے غیر مشروط معافی مانگی ہے: بانی پی ٹی آئی

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے میں نے غیر مشروط معافی مانگی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ میں پیشگوئی کررہا ہوں، حکومت کے پاس دو ماہ کا وقت ہے، حکومت دلدل میں پھنستی جارہی ہے، میرے پاس بہت وقت ہے، آپکے پاس وقت ختم ہورہا ہے، یہ بیوقوف ہیں انہیں اب بھی سمجھ نہیں آرہی۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی میں پی ٹی آئی کے لوگ سامنے لائیں تو معافی مانگوں گا، یہ تاثر غلط ہے میں نے غیر مشروط معافی مانگی ہے، مجھ سے مذاکرات کیلئے کسی نے رابطہ نہیں کیا، ہم بس 9 مئی پر انصاف چاہتے ہیں۔

     بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں صرف اور صرف پاکستان کے لیے بات کرنے کا کہہ رہا ہوں، جتنے مقدمات بنانے ہیں بنا لیں کوئی ڈیل نہیں کروں گا کیوں کہ ڈیل وہ کرتا ہے جس نے کوئی جرم کیا ہو۔

    بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے پی ٹی آئی کسی طرح ختم ہوجائے، اگر موجودہ حکومت کی زیر نگرانی دوبارہ الیکشن ہوئے تو ہم نہیں مانیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ پیش کروں گا لیکن شناخت ابھی نہیں  بتاؤں گا۔

  • پی ٹی آئی کے رکن ڈاکٹر شاہد کا قتل کس نے کروایا؟ کیس میں اہم موڑ

    پی ٹی آئی کے رکن ڈاکٹر شاہد کا قتل کس نے کروایا؟ کیس میں اہم موڑ

    لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد کے قتل کے الزام میں ان کے بیٹے عبدالقیوم کو حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے مقامی پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد قتل کیس میں پولیس کی اہم پیش رفت سامنے آئی، عبدالقیوم کو آرگنائزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاؤن نے ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر حراست میں لیا، ملزم نے مبینہ طور پر کرائے کے قاتل سے اپنے والد کو قتل کرایا۔

    پولیس کے مطابق ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیاگیا تھا، قتل کے وقت ڈاکٹر شاہد کے ساتھ بیٹا قیوم اور بھائی ساجد بھی تھے۔

    ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر شاہد صدیق کو نماز جمعہ کے بعد گاڑی میں سوار ہوتے ہوئے اجرتی قاتل نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، جبکہ اُس وقت بیٹا قیوم سامنے اپنی کار کے پاس موجود تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہد کے قتل کی وجہ جائیداد کا تنازعہ بتایا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ جوہر ٹاؤن میں اقرا میڈیکل کمپلیکس کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق ویلنشیا ٹاؤن کی خضرہ مسجد کے باہر نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کھڑے تھے کہ نامعلوم شخص نے ان کے قریب آکر فائرنگ کردی، ڈاکٹر شاہد صدیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے تھے۔

    مقتول پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما بھی تھے۔ نامعلوم حملہ آوروں نے ڈاکٹر شاہد صدیق کو 4 گولیاں ماریں تھی۔

  • کرپشن کی روک تھام کیلئے بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنادی

    کرپشن کی روک تھام کیلئے بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنادی

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے وزراء کی کارکردگی کی نگرانی کے لیے کے پی کے وزیر اعلیٰ کی مشاورت سے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرپشن کی روک تھام کیلئے بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنادی، کمیٹی میں شاہ فرمان، سینئر قانونی ماہر قاضی انور اور وزیراعلیٰ کے مشیر برائے انسداد بدعنوانی مصدق شامل ہیں۔

    کمیٹی بدعنوانی سے متعلق شکایات کا جائزہ لے گی اور گڈ گورننس کے لیے اقدامات تجویز کرے گی، ساتھ ہی کمیٹی وزیراعلیٰ اور دیگر وزراء کی کارکردگی کو بھی مانیٹر کرے گا۔

    پی ٹی آئی رہنما قاضی انور نے اس حوالے سے بتایا کہ کمیٹی وزیراعلیٰ سمیت وزراکارکردگی کی نگرانی کرے گی اس کمیٹی کا مقصد محکمہ اینٹی کرپشن کا دائرہ اختیار بڑھانا ہے۔

    قاضی انور نے کہا کہ کمیٹی گریڈ 21 کے افسران اور وزرا کی بدعنوانی کا بھی جائزہ لے گی، کمیٹی مختلف پہلو پر جائزہ لینے کے بعد کیسز عدالتوں کو بھیجے گی۔

    پی ٹی آئی رہنما قاضی انور نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات میں وزرا کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا، کمیٹی وزرا کی گڈ گورننس، مالی بدعنوانی کی شکایات سے بانی پی ٹی آئی، وزیراعلیٰ کو آگاہ کریگی۔

  • پی ٹی آئی کو 22 اگست کو  اسلام آباد  میں جلسے کی اجازت مل گئی

    پی ٹی آئی کو 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی، اس حوالے سے اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو آگاہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی احتجاج کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ نہ کرنے پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےدرخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

    وکیل پاکستان تحریک انصاف نے عدالت کے روبرو کہا بائیس جولائی کو درخواست دی کہ 26 جولائی کو احتجاج کرنا ہے ، عدالت نے استفسار کیا کس فیصلے پر توہین عدالت ہے ؟ اسٹیٹ کونسل نے بتایا دو آرڈرز ہم نے پاس کئے تھے۔

    جس پر عدالت نے اسٹیٹ کونسل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ نے لکھا ہے 20 اگست کے بعد کسی جگہ جلسہ احتجاج کر سکتے ہیں۔

    عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل سے کہا توہین عدالت تو اس پر نہیں بنتی ،جج نے درخواست آپ کو بھیجی ، فیض آباد بلاک ہوا اس کے نقصانات قومی کو ہو رہے ہیں ،ڈی چوک پر تو احتجاج پر مکمل پابندی عائد کر دیں ، پچھلے فیض آباد دھرنے میں کتنے لوگ ایمبولینس میں فوت ہوئے ؟

    عدالت نے اسٹیٹ کونسل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا حکومتی پارٹی اجازت مانگے گی آپ پلیٹ میں رکھ کر دیں گے ،صرف یہ تو نہیں ہو سکتا یہ اپوزیشن میں ہیں۔

    اسٹیٹ کونسل کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے 20 اگست کے بعد جلسے کی اجازت دی ہے، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کس چیز کی توہینِ عدالت؟ توہینِ عدالت تو بنتی ہی نہیں ہے، سیکیورٹی کے معاملے پر انتظامیہ کے کام میں مداخلت کرنا عدالتوں کا کام نہیں۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے سیاسی جماعت اگر اجتماع کرنا چاہ رہی ہے تو کیا حرج ہے؟ فیض آباد پر احتجاج ہوا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا، بیٹھ کر اسلام آباد کیلئے کوئی ایس او پی، قانون یا رولز بنا لیں، حکومتی پارٹی اجازت مانگے گی آپ پلیٹ میں رکھ کر دیں گے۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ صرف یہ نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ اپوزیشن میں ہیں، عدالت نے اسٹیٹ کونسل سے حیرانی سے استفسار کیا آپ نے ایف نائن پارک میں احتجاج کی اجازت نہیں دی؟ پارک تو پارک ہے، آپ لوگ رولز نہیں بناتے۔

  • پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کھلنے سے متعلق بڑی خبر

    پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کھلنے سے متعلق بڑی خبر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا دفتر ڈی سیل کردیا گیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور وکلا جائزہ لینے دفتر پہنچ گئے۔

    دفتر ڈی سیل ہونے کے بعد عمرایوب نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے دفتر سے اہم ترین ریکارڈ غائب ہے، پی ٹی آئی دفترسے کمپیوٹرز اور ڈی وی آرز غائب ہیں، آئی جی اسلام آباد، ایف آئی اے اور سی ڈی اے پر ڈکیتی کا پرچہ کٹوائیں گے۔

    عمرایوب کا کہنا تھا کہ مرکزی دفتر سے جتنی ڈی وی آر ریکاڈنگز تھییں سب ساتھ لے گئے، پی ٹی آئی مرکزی دفتر سے ہمارے لوگوں کی کیس فائل بھی چوری کرکے لےگئے۔

    انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی مرکزی دفتر سیل کرنے کیلئے فائر سیفٹی آلات نہ ہونے کا الزام لگایا گیا، چیلنج کرتا ہوں کہ سی ڈی اے اور حکومتی دفاتر چلے جائیں کوئی سہولتیں موجود نہیں۔

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ بےگناہ رہنماؤں اور کارکنوں کو جلد سے جلد رہا کرایا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ کل اسمبلی میں پرائیوٹ ممبرز ڈے پر حکومت نے اسپانسرڈ بل ڈالا ہے، یہ بل پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کیلئے ہے اسے چیلنج کرینگے۔

  • ڈیجیٹل دہشت گردی پی ٹی آئی نہیں باہر سے لوگ کررہے ہیں: فوادچوہدری

    ڈیجیٹل دہشت گردی پی ٹی آئی نہیں باہر سے لوگ کررہے ہیں: فوادچوہدری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف حکومت کے سابق وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دہشت گردی پی ٹی آئی نہیں باہر سے لوگ کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کابینہ میٹنگ میں پی ٹی آئی پر پابندی کا ممکنہ فیصلہ ہوگا، آصف زرداری اور نواز شریف تاریخ کی غلط سائیڈ پر ہیں ان کا ساتھ دینے والا سیاست میں نظریں نہیں ملا سکے گا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام ہے اور اب حکومت نے مزید عدم استحکام کا سوچ لیا ہے، عوام بجلی کے بل نہیں دے پا رہے، یہ ابھی شروعات ہے عوام کے لئے مزید مشکلات بڑھیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ جو باہر بیٹھ کر لڑانا چاہتے ہیں ان سے سب کو دور رہنا چاہیے، ڈیجیٹل دہشت گردی پی ٹی آئی نہیں باہر سے لوگ کررہے ہیں۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ملک میں انارکی کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے، ملک میں دہشتگرد تنظیموں کی حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہیے۔

  • سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

    سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بہت سوچ و بچار کے بعد سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کسی دباؤ کی وجہ سے نہیں کیا۔

    شفقت محمود نے کہا کہ میرا کسی اور سیاسی جماعت میں جانے کا ارادہ نہیں ہے، 34 سال قبل سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دے کر سیاست میں قدم رکھا تھا، اپنی باقی عمر تحریر و تدریس کیلئے وقف کرنا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ اعلان صرف سیاست سے علیحدگی کا ہے اور اس کا تعلق وقت اور عمر کے تقاضے سے ہے، میں ان سے مکمل اتفاق کرتا ہوں جو کہتے ہیں کے سیاست میں نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سیاست کے اس سفر کے دوران بہت سے نشیب و فراز آئے، سینیٹ اور نیشنل اسمبلی کا ممبر اور وفاقی و صوبائی وزیر رہا، جیل کی یاترا کرنے کا بھی اتفاق ہوا، مجھے اطمینان ہے کے میں نے ہمیشہ اپنی ساری ذُمّہ داریاں نہایت ایمانداری سے سرانجام دیں۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مشکور ہوں جنہوں نے خدمت کا موقع دیا، 2 بار نمائندگی دینے پر پی ٹی آئی اور حلقے کے عوام کا شکر گزار ہوں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے  آج تک کسی نے ناجائز الزام تک نہیں لگایا۔

    شفقت محمود نے مزید کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی باریکساں نصاب بنایا، کورونا کے مشکل وقت میں تعلیمی نظام کامیابی سے سنبھالا اس بات پر اطمینان ہے ساری ذمہ داریاں ایمانداری سے سر انجام دیں۔

    شفقت محمود نے مزید کہا کہ ملک کی خدمت کا جذبہ تاحیات رہے گا، امید ہے تحریر تدریس اور میڈیا کے ذریعے یہ سفر جاری رہے گا۔

  • پاکستان تحریک انصاف آج سوات میں پاور شو کرے گی

    پاکستان تحریک انصاف آج سوات میں پاور شو کرے گی

    سوات : پاکستان تحریک انصاف آج سوات میں پاور شو کرے گی ، جلسے سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور، بیرسٹرگوہر، عمر ایوب خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا آج سوات میں جلسہ ہورہا ہے ، جلسے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    جلسہ گاہ میں 15 ہزارکرسیاں لگادی گئیں ہیں اور سیکیورٹی کے بھی فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

    جلسے سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور، بیرسٹرگوہر، عمر ایوب خطاب ، پشتونخوامیپ کے محمود خان اچکزئی اورسنی اتحاد کے حامد رضا خطاب کریں گے۔

    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جلسے کی سیکیورٹی پر ایک ہزارپولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

    گذشتہ روز رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سوات میں تاریخی جلسہ ہو گا، جلسہ کا مقصد ہے کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی ہو۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کو جیل سے نکالنے کیلئےجلسہ کیا جا رہا ہے، ان کیساتھ جیل میں جو ظلم ہورہاہے اس کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔

    یاد رہے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے 8 جون کو روات کے مقام پر جلسے کی اجازت سے انکار پر پی ٹی آئی نے سوات میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    تحریک انصاف نے روات میں جلسے کی اجازت نہ دینے کوبد نیتی قراردیتے ہوئے کہا پرامن جلسہ کرنا ہماراجمہوری اور آئینی حق ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے جلسے کو سبوتاز کرنے اور خلل ڈالنے کیلئے دوردرازمقام طے کیا، انتظامیہ ایف 9 پارک، پریڈ گراؤنڈ یا ترنول کےمقام پرجلسےکی اجازت دے۔