Tag: پاکستان تحریک انصاف

  • حالات ایک جیسے نہیں رہتے، ایک ایک کو یاد رکھیں گے اور بدلہ لیں گے، اسد قیصر

    حالات ایک جیسے نہیں رہتے، ایک ایک کو یاد رکھیں گے اور بدلہ لیں گے، اسد قیصر

    اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے خبردار کیا ہے کہ حالات ایک جیسے نہیں رہتے،ایک ایک کو یاد رکھیں گے اور بدلہ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے سب سے پہلے وکلابرادی کے پاس جائیں گے۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ یہ صرف پی ٹی آئی کی جنگ نہیں ،قانون اور آئین کو رونداجارہا ہے، جہاں آئین کی بالادستی نہیں ہوتی وہ معاشرے ٹوٹ جاتے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل کرتے تو آج صورتحال کچھ اور ہوتی ، بانی پی ٹی آئی نے کہا آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے کھڑاہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے کسان روڈ پر بیٹھے اوررور ہے ہیں ،ذمہ دارکون ہے؟ نگراں حکومت اورموجودہ حکومت ایک دوسرےپرذمہ داری ڈال رہی ہے، اٹارنی جنرل اور وزیرقانون کےبیانات کی مذمت کرتا ہوں۔

    اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمیں جلسے کی اجازت نہیں مل رہی لیکن حالات ایک جیسےنہیں رہتے،ایک ایک کویادرکھیں گےاوربدلہ لیں گے۔

  • شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری، 3 روز میں وضاحت طلب

    شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری، 3 روز میں وضاحت طلب

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ، جس میں 3 روز میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے رہنما شیرافضل مروت کوشوکاز نوٹس جاری کر دیا، شوکاز سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے جاری کیا۔

    رہنما پی ٹی آئی  کوغیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شوکازجاری کیاگیا ، نوٹس میں ان سے 3 روز میں وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔

    شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسے بیانات سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا، بانی پی ٹی آئی کے واضح احکامات ہیں غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیے جائیں۔

    نوٹس میں کہنا ہے کہ آپ کے کردار سے پارٹی اور ارکان کوہزیمت اٹھاناپڑی، کیوں نہ آپ کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔

    شوکاز نوٹس میں مزید کہا گیا کہ جواب نہ دیایامطمئن نہ کر سکےتو پارٹی ڈسپلن کےتحت مزید کارروائی ہوگی۔

    یاد رہے اس سے قبل شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے نکال دیا تھا، انھوں  نے  پارٹی رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

  • انوارالحق اور حنیف عباسی میں ہونیوالی تکرار پر پاکستان تحریک انصاف نے کیا کہا؟

    انوارالحق اور حنیف عباسی میں ہونیوالی تکرار پر پاکستان تحریک انصاف نے کیا کہا؟

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی میں ہونے والی تکرار پر ردعمل دی گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی میں ہونے والی تکرار پاکستانی قوم کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔

    ترجمان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے۔

    پی ٹی آئی نے کہا کہ گفتگو کا معاملہ شفاف تحقیقات کا متقاضی ہے، سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا۔ وافر گندم کی موجودگی کے باوجود اضافی گندم کی درآمد کا خمیازہ کسان بھگت رہا ہے۔

    ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ گفتگو کے تناظر میں جوڈیشل کمیشن قائم کرکے ذمہ داران کا احتساب کیا جائے۔

  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر بڑی پابندی عائد

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر بڑی پابندی عائد

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور بشری بی بی پر بڑی پابندی لگادی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔ عدالت نے دوران ٹرائل کمرہ عدالت میں ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کے خلاف اشارتاً بات کرنے سے بھی روک دیا۔

    احتساب عدالت کے جج باصر جاوید رانا نے فئیر ٹرائل کی بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر حکم جاری کر دیا، احتساب عدالت اسلام آباد نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ میڈیا سیاسی، اشتعال انگیز بیانیے جو ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کو ٹارگٹ کرتے ہوں وہ پبلش کرنے سے پرہیز کریں۔

    عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ الزام ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کی قابل عزت شخصیت کے خلاف سیاسی، اشتعال انگیز اور متعصبانہ بیانات دئیے، عدلیہ، پاک آرمی اور آرمی چیف کے حوالے سے بیانات عدالتی ڈیکورم میں خلل ڈالنے کے مترادف ہیں۔ ایسے بیانات انصاف کی فراہمی کے عمل میں بھی رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کورٹ ڈیکورم اور فئیر ٹرائل کے تقاضوں کا خیال رکھنا عدالت کی ذمہ داری ہے، جیل حکام جیل عدالت کو عید سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کریں، ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کے حوالے سے اشارے سے بھی ملزمان سیاسی، اشتعال انگیز، متعصبانہ بیانات نہیں دیں گے۔

    حکم نامے میں کہا گیا کہ میڈیا اپنی رپورٹنگ کو عدالتی پروسیڈنگ کی حد تک محدود رکھے گا، ٹرائل کی عدالتی کارروائی کے درمیان والے ملزمان کے بیانات میڈیا رپورٹ نہیں کرے گا۔ پراسیکیوشن، ملزمان اور ان کے وکلا دوران سماعت اشتعال انگیز، سیاسی، متعصبانہ بیان نہیں دیں گے جو کورٹ ڈیکورم مجروح کریں۔

    عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ فیملی ممبرز اور دوسرے وکلا مشیر جو کورٹ میں موجود ہوتے ہیں وہ بھی ایسی بیان بازی نہیں کریں گے، میڈیا سیاسی، اشتعال انگیز بیانیے جو ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کو ٹارگٹ کرتے ہوں وہ پبلش کرنے سے پرہیز کریں۔

    عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا یہ آرڈر پیمرا گائیڈ لائن کے ساتھ مشروط ہے جس کے تحت زیر التوا کیسز پر بات کرنا ممنوع ہے، پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق ملزم کا سیاسی بیان لیگل رپورٹنگ میں نہیں آتا۔

  • پاکستان تحریک انصاف کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی  کے لئے دھرنا دینے کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے دھرنا دینے کا اعلان

    اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے دھرنا دینے کا اعلان کردیا ، شیر افضل مروت نے کہا 21اپریل کے بعد احتجاجی تحریک شروع کرنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی باتوں سےسمجھ آیا 2،3 لوگ واپس پارٹی میں آسکتے ہیں، جن لوگوں نے پارٹی چھوڑتے وقت الزامات لگائے ان کوواپس نہیں آنا چاہیے۔

    شیرافضل مروت نے بتایا کہ عثمان ڈارکی فیملی نے تکلیف برداشت کیں،وہ پارٹی میں واپس آسکتےہیں، عثمان ڈار اور ان کی فیملی کےلیے بانی پی ٹی آئی کے دل میں جگہ ہے، ملیکہ بخاری کی بھی پارٹی میں واپسی کا ذکر ہوا تھا،علی نوازاعوان بھی ان فراد میں شامل ہیں جو پارٹی میں واپس آسکتے ہیں۔

    فوادچوہدری کی واپسی کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 9مئی کے بعد بھی فوادچوہدری کی واپسی کا ذکر ہوا جس پر کارکنوں نے ری ایکشن کیا، فواد چوہدری واپسی کی کوششیں کررہے ہیں لیکن کارکن کچھ لوگوں کا نام سننا پسند نہیں کرتے، ہم دیکھ رہےہیں فواد چوہدری پارٹی چھوڑنے کے بعد بھی مقدمات کا سامنا کررہےہیں، فوادچوہدری کی واپسی سےمتعلق حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔

    اسدعمر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اسدعمر کی واپسی کےلیے میں ذاتی طورپرکوشش کی بانی پی ٹی آئی راضی نہیں ہوئے، اسدعمر کو سائفر کیس سےنکالنے کی لالچ دی گئی اور اس کےبعد وہی ہوا۔

    شیرافضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے اسلام آباد میں دھرنے دیں تو رہائی میں آسانی ہوگی، تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے جلد دھرنا دےگی، بانی اور پی ٹی آئی ایک پیج پرہیں کہ 21اپریل کے بعد احتجاجی تحریک شروع کرنی ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مینڈیٹ کے ریکوری کے لیے ہوگا، احتجاج پر حکومتی ردعمل دیکھا جائےگا،تشدد ہوا تو اسلام آبادکیجانب مارچ ہوگا، احتجاج کےنوعیت کا دارومدار عوام اور حکومت کے ردعمل پر ہوگا۔

  • پنجاب میں ضمنی الیکشن :   پاکستان تحریک انصاف نے امیدواروں کا اعلان کردیا

    پنجاب میں ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف نے امیدواروں کا اعلان کردیا

    لاہور : پنجاب میں ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ، این اے 119 لاہور سے شہزاد فاروق ، این اے 132 قصور سے سردارمحمدحسین ڈوگر اور پی پی32گجرات سےپرویزالہیٰ امیدوار ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے امیدواروں کا انتخاب کرلیا، جس کے تحت این اے 119 لاہور سے شہزاد فاروق پی ٹی آئی کے امیدوارہوں گے۔

    این اے 132 قصور سے سردارمحمدحسین ڈوگر ، پی پی 22 چکوال سے حکیم انصار اور پی پی32گجرات سےپرویزالہیٰ اور پی پی54نارووال سےاویس قاسم پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

    اس کے علاوہ پی پی 139 شیخوپورہ اعجازبھٹی،پی پی149لاہورحافظ ذیشان ، پی پی158 مونس الہیٰ اورپی پی164سےیوسف میو امیدوارہوں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پنجاب میں ضمنی الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کا اعلان کیا۔

  • پاکستان تحریک انصاف مفاہمت کیلئے بالکل تیارہے، زین قریشی

    پاکستان تحریک انصاف مفاہمت کیلئے بالکل تیارہے، زین قریشی

    پی ٹی آئی کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف مفاہمت کیلئے بالکل تیارہے، پارٹی کی کچھ شرائط ہیں۔

    اے آر وائی کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی کا کہنا تھا کہ اسد قیصر نے پہلے دن کہا تھا پی ٹی آئی مفاہمت کیلئے تیار ہے۔ پی ٹی آئی کی کچھ شرائط ہیں، اعتماد کی فضا ہونی چاہیے۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی آج بھی کہتی ہے کہ ہمارا 9 مئی واقعات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ بدقسمتی سےغزہ سے متعلق قرارداد پر سیاست کرنے کی کوشش کی گئی۔ اسمبلی میں شور زیادہ ہونے کی وجہ سے قرارداد کیا پیش کی گئی پتہ نہیں چلا۔

    انھوں نے کہا کہ اسپیکر نے دوبارہ قرارداد پڑھی توسب کو سمجھ آئی اور مشترکہ منظور کی گئی۔ فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ پوری پاکستانی قوم کھڑی ہے۔

    زین قریشی نے کہا کہ امریکا میں احتجاج کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ امریکا میں احتجاج امریکا میں موجود پاکستانیوں نے کیا ہے۔ فیصل واوڈا اپنے بیانات کی وضاحت خود ہی کرسکتے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہیں۔ علی امین پر بھونڈا کیس بنایا گیا ہے۔ انھوں نے اپنے تمام کاغذات جمع کرائے تھ۔ علی امین گنڈاپور کے کاغذات کی جانچ الیکشن کمیشن نے کی۔ انھیں عوام نے منتخب کرکے وزیراعلیٰ بنایا ہے۔

    زین قریشی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ صوبے کے معاملات پر بات کی۔ وزیراعلیٰ کے پی نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ سینیٹ انتخابات پر بھی بات کی۔

  • پاکستان تحریک انصاف آج ملک گیر احتجاج کرے گی

    پاکستان تحریک انصاف آج ملک گیر احتجاج کرے گی

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان کی طرح سندھ بھر میں آج احتجاج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے ، اس حوالے سے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پورے پاکستان کی طرح سندھ بھر میں آج احتجاج ہوگا، جن کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے پوری قوم آج احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ سے ہماری 22 قومی اور 38 صوبائی نشتیں چھینی گئی ہیں، پورے ملک میں 100 سے زائد ہماری قومی اسمبلی کی نشستیں چھینی گئی ہیں، ہم اپنے آئینی حق کے لئے میدان میں نکل رہے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ 5سال کیا یہ حکومت 5 ماہ بھی نہیں رہے گی، ہمارا مینڈیٹ چوری کر کے ایم کیو ایم وزارتیں مانگنے گئی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ چوری کا مال نہیں بکا کیوں کہ چوری کی گاڑی نہیں بکتی،جنہوں نےبرے وقت میں پی ٹی آئی کو چھوڑا وہ خوار ہوں گے۔

  • بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

    بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

    بیرسٹرگوہر پاکستان تحریک انصاف کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ عمرایوب مرکزی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پارٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔ عمرایوب مرکزی سیکریٹری جنرل جبکہ یاسمین راشد پنجاب کی بلامقابلہ صدر منتخب ہوئیں۔

    اس کے علاوہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا اور حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے۔

    پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر کے لیے 3 امیدوار میدان میں ہیں، جس کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی۔

  • مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد

    مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے تقریر میں غریب کی بھوک کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

    یاسمین راشد نے کہا کہ مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے، اس وقت غریب لوگوں کے پاس کھانے کے پیسے نہیں، رمضان پیکچ سے کام نہیں چلے گا، رمضان کے بعد بھی لوگوں نے جینا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ریلیف  نہ ملا تو عوام ان کو نہیں چھوڑیں گے، مجھے پتہ ہے غربت کا کیونکہ میں نے 35 سال  سرکاری اسپتال میں کام کیا، لوگوں کے  پاس دوائی لینے کے پیسے نہیں ہیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج تک عوام کو کوئی ریلیف دیا ہے جو آج امید لگائی جائے؟ ایک ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ لینے والی خواتین جیل میں قید ہیں، تین دفعہ کے وزیراعظم کی  بیٹی شدید دھاندلی سے اقتدار میں آئی۔