Tag: پاکستان تحریک انصاف

  • شیر افضل مروت کو بیرسٹرگوہر کے خلاف بیان پر شوکاز نوٹس  جاری

    شیر افضل مروت کو بیرسٹرگوہر کے خلاف بیان پر شوکاز نوٹس جاری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت کو بیرسٹرگوہر کے خلاف بیان پر شوکاز نوٹس کردیا گیا ، جس میں 2 روز میں معافی جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے شیرافضل مروت کو بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان پرشوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل کے بیان کی وجہ سے تناؤ کی صورتحال بنی، پارٹی کی جانب سے شیر افضل کو دو روز میں معافی نامہ جمع کرانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    نوٹس میں کہا ہے کہ جواب نہ دینے یا غیر مطمئن جواب کی صورت میں پارٹی پالیسی کے مطابق ایکشن ہوگا۔

  • پی ٹی آئی کا کوئی بھی قدم ریاست، عوام اور جمہوریت مخالف نہیں ہوگا، بیرسٹر گوہر

    پی ٹی آئی کا کوئی بھی قدم ریاست، عوام اور جمہوریت مخالف نہیں ہوگا، بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی بھی قدم ریاست ، عوام اور جمہوریت مخالف نہیں ہوگا، ہم جمہوریت کےلئے لڑرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرگوہر نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ایسا کوئی کام نہیں کرے گی جس سے معیشت اور ریاست کو نقصان ہو اور پی ٹی آئی ہر وہ کام کرےگی جس سے ملک کی معیشت اور حکمرانی مضبوط ہو۔

    بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کوئی بھی قدم ریاست،عوام،جمہوریت مخالف نہیں ہوگا، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ یہ ملک اورادارے ہمارے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہی اور الیکشن کمیشن فارم 47 کے تحت نتائج جاری کرنے میں ناکام رہا۔

    سابق کمشنر کے معافی کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ مطالبہ کیا تھا سابق کمشنر لیاقت چٹھہ اور انکی فیملی کو تحفظ دیاجائے اور کل سابق کمشنر کا جو بیان جاری ہوا اب حقیقت عوام جان چکی ہے ۔

    بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ فارم 47 جاری ہوئے وہ جعلی ہے، ہم پارلیمان کا حصہ بنیں گے ، ہم میدان چھوڑ کر نہیں جائیں گے، ہر حال میں پاکستان میں قانون کی بالادستی ،رول آف لاچاہتے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کہا تھا شفاف الیکشن کرائیں ورنہ معاشی نقصان ہوگا، ہم چاہے رہیں ہیں سب بھول کر آگے بڑھیں مگرآپ خود جمہوریت ڈی ریل کر رہے ہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی وجہ بتادی

    بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی وجہ بتادی

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی وجہ بھی بتادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، آج خط چلا گیا ہوگا۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آیہ ایم ایف کو خط اس لئے لکھا کہ ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو واپس کون کرے گا، آئی ایم ایف سے مزید قرض سے پاکستان میں غربت بڑھے گی۔

    بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جب تک ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی قرض بڑھتا جائے گا اس لیے سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے۔

    پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ

    بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پہلے نواز شریف کی سلیکشن کے لیے اداروں کو تباہ کیا گیا، ملک میں عدالتیں، نیب سب کچھ تباہ کیا گیا تاکہ نواز شریف کو سلیکٹ کر سکیں۔

    بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے لیے مجھے زیرو کیا گیا، پھر انتخابات میں دھاندلی کرائی گی، اب تو کمشنر راولپنڈی کے انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان کی پارٹی کی جانب سے آئی ایم کو خط لکھا جا رہا ہے جس میں عالمی ادارے کو موجودہ حالات میں ملک کو قرض نہ دینے کی درخواست کی جائے گی۔

  • پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کا بیان حلفی سامنے آگیا

    پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کا بیان حلفی سامنے آگیا

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کے بیان حلفی  میں لکھا ہے کہ سنی اتحادکونسل میں شامل ہوا ہوں، قیادت پہلے ہی میری شمولیت منظور کرچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کا بیان حلفی سامنے آگیا، جس میں کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ کےشق 92 کی ذیلی شق 6 کے تحت سنی اتحادکونسل میں شمولیت کی درخواست ہے۔

    حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں آزاد حیثیت سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوا، میرے پاس کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا موقع موجود ہے، سنی اتحادکونسل میں شامل ہوا ہوں، قیادت پہلے ہی میری شمولیت منظور کرچکی ہے۔

    آزاد امیدواروں کا حلف نامے میں کہنا ہے کہ ارکان کے حلف نامے آج الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جائیں گے۔

    گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے اپنے کامیاب اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

    بعد ازاں خیبرپختونخوا اسمبلی کے 60 سے زائد نو منتخب پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان نے سنی اتحاد میں شمولیت کے لیے بیان حلقی جمع کروادیے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ تمام ارکان نے اسپیکر ہاؤس میں نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی موجودگی میں بیان حلفی جمع کرائے۔

  • پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنما فیصل جاوید منظر عام پر آگئے

    پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنما فیصل جاوید منظر عام پر آگئے

    پی ٹی آئی کے روپوش رہنما سینیٹر فیصل جاوید منظر عام پر آگئے، وہ پشاور ہائیکوڑ میں پیش ہوئے انھوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید اپنی روپوشی ختم کرتے ہوئے منظر عام پر آگئے ہیں۔ اس دوران وہ پہلے سے کافی مختلف نظر آئے جبکہ ان کے چہرے پر داڑھی کا اضافہ ہوچکا تھا۔

    انھوں نے اسلام آباد میں درج مقدمے میں راہداری ضمانت کے لیے درخواست کی تھی۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سب پر مشکل وقت گزرا۔ دعا ہے سب اپنے گھروں میں واپس آجائیں۔

    فیصل جاوید نے وہاں موجود ذرائع ابلاغ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اہلم پاکستان پر رحم کرے اور پاکستان میں جتنے مظلو لوگ ہیں ان سب کے لیے دعاگو ہیں کہ جلد وہ اپنوں کے ساتھ ہوں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ سب سے زیادہ انتظار خان کا ہے وہ جلد اپنی قوم کے بیچ میں ہونگے۔

  • حکومت سازی کیلئے کوششیں تیز : لطیف کھوسہ اور عامر ڈوگر کا جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے رابطہ

    حکومت سازی کیلئے کوششیں تیز : لطیف کھوسہ اور عامر ڈوگر کا جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے رابطہ

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے جماعت اسلامی رہنما لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے اتحاد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی نے کوششیں تیز کردیں ، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تحریک انصاف کا ہم خیال جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ نے جماعت اسلامی رہنما لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا۔

    سردار لطیف کھوسہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ، جس میں کہا کہ اشتراک عمل پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا موقف اصولی ہے، اشتراک عمل صرف کےپی کی سطح پر نہیں وفاقی سطح پر بھی کیا جاناچاہیے۔

    لطیف کھوسہ نے لیاقت بلوچ سے گفتگو میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات ہے، ملاقات کے بعد جماعت اسلامی سے رابطہ کروں گا، جس پر لیاقت بلوچ نے کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔

    پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کی آج جماعت اسلامی قیادت سے ملاقات کا بھی امکان یے، پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف سے رابطہ کیا۔

    عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ اسد قیصر کی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم جماعت اسلامی کی قیادت سے ملنا چاہتی ہے ، جس پر ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ ملاقات کا وقت اور جگہ قیادت سے مشاورت کے بعد بتا دیا جائے گا۔

  • ہمارا حق ہے کہ صدر مملکت ہمیں حکومت بنانے کی دعوت دیں، علی محمد خان

    ہمارا حق ہے کہ صدر مملکت ہمیں حکومت بنانے کی دعوت دیں، علی محمد خان

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہمارا حق ہے کہ صدرمملکت ہمیں حکومت بنانے کی دعوت دیں، پی ٹی آئی 136 کے جادوئی نمبر سے تھوڑا سا پیچھے ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ باخبر سویرا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ حکومت آتی جاتی رہتی ہے نظریہ ایک بار چلاجائے تو کبھی واپس نہیں آتا، میاں صاحب، زرداری نے بیٹھ کر حکومت بنائی تو کیا وہ کرپشن کے خلاف بات کرسکیں گے؟۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں دھرنے، احتجاج کے بجائے پارلیمنٹ میں کردار ادا کرنا چاہیے، ہمیں اپنی ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ملکر چلنا چاہیے، تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت چاہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ فارم 45 کے معاملے میں بہت بڑا ڈرامہ ہوا ہے، پی ٹی آئی اس وقت حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے، کراچی میں ہمارا مینڈیٹ ایم کیوایم کو دیاگیا۔

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے ایسے آزاد رکن ہمارے ساتھ مل جائیں جو کسی جماعت کے رکن نہیں ہوں اور مخصوص نشستوں کے مسئلے کا حل نکل آئے گا اس کے لیے دو تین جماعتوں سے گفتگو چل رہی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں سب سے بڑی جماعت کے طور پر حکومت بنانا پی ٹی آئی کا حق بنتا ہے، سب سے بڑا پارلیمانی گروپ جو جیت کر آیاہے وہ پی ٹی آئی ہے اس لیے ہمارا حق ہے کہ صدرمملکت ہمیں حکومت بنانے کی دعوت دے۔

    علی محمد خان نے کہا کہ سمجھتا ہوں ماضی میں بھی استعفیٰ نہیں دینا چاہیے تھا، مستعفی ہونے کا فیصلہ پارٹی کا تھا ہم ساتھ کھڑے رہے، پرسوں احتجاج مؤخر کیا تاکہ امن سے کوئی کھلواڑنہ کرسکے۔

    علی محمد خان نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کو سمجھ دار سیاسی ورکر دیکھا ہے، انہوں نے مشکل وقت میں کے پی میں پارٹی کو چلایا وہ جارحانہ طبیعت کے مالک ضرور ہیں پر سیاسی بالغ نظریہ رکھتے ہیں۔

  • پاکستان تحریک انصاف مرکز اور پنجاب میں  کس جماعت کے ساتھ اتحاد کرے گی؟ اعلان ہوگیا

    پاکستان تحریک انصاف مرکز اور پنجاب میں کس جماعت کے ساتھ اتحاد کرے گی؟ اعلان ہوگیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مرکز اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کیساتھ اتحاد کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے مرکزاور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کیساتھ اتحاد کی منظوری دی ہے۔

    رؤف حسن نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کے پی میں جماعت اسلامی سےاتحاد کی منظوری دی ہے۔

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے لیے علی امین گنڈا پور کو نامزد کیا تھا۔

    بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا اس پر غور کروں گا۔

    بانی پی ٹی آئی نے دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے کوئی بات نہیں ہو گی۔ ہم دھاندلی کے خلاف اواز اٹھانے والی تمام جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں اور رؤف حسن کو ملاقات میں ان 3 جماعتوں کے سواسب کو اکٹھا کرنے کا کہا ہے۔

  • الیکشن  میں دھاندلی : پاکستان تحریک انصاف کا کل  پُرامن احتجاج کا اعلان

    الیکشن میں دھاندلی : پاکستان تحریک انصاف کا کل پُرامن احتجاج کا اعلان

    راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرعمیرنیازی نے الیکشن میں دھاندلی پر کل پُرامن احتجاج کا اعلان کردیا اور کہا عوام کل دوپہر نکلیں اور پُرامن احتجاج کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرعمیرنیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 50 سیٹوں والا کیسے اپنی جیت کا اعلان کر سکتا ہے، پی ٹی آئی مرکز، پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں حکومت بنائے گی۔

    بیرسٹرعمیرنیازی نے اعلان کیا کہ جن حلقوں میں دھاندلی ہوئی وہاں عوام کل دوپہر نکلیں اور پُرامن احتجاج کریں۔

    رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ قوم کے مینڈیٹ کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ نہیں ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ معیشت زمین بوس ہو چکی ہے ، تمام لوگ غور کریں ملکی معیشت کو استحکام کی ضرورت ہے۔

    نواز شریف کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ نواز شریف کا ٹریک ریکارڈ ہے ہر بار ملک کو ڈیفالٹ کر کے گئے۔

  • الیکشن انتظامات سے مطمئن نہیں ہوں: بیرسٹر گوہر

    الیکشن انتظامات سے مطمئن نہیں ہوں: بیرسٹر گوہر

    بونیر: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی نے بھی اپنے آبائی علاقے میں ووٹ کاسٹ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا جوش و خروش پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔

    بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ الیکشن انتظامات سے مطمئن نہیں ہوں، ابھی تک جو اطلاعات ہیں وہ مایوس کن ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ سروس بند کرنے سے شکوک و شبہات ہیں، پی ٹی آئی ورکرز تمام توجہ پولنگ اور نتائج پر مرکوز رکھیں، اکثریت کو اقلیت میں بدلنے سے بہت بڑا نقصان ہو گا۔