Tag: پاکستان جنوبی افریقا

  • پاکستان کے خلاف میچ سے قبل جنوبی افریقا کے اہم کھلاڑیوں کی واپسی

    پاکستان کے خلاف میچ سے قبل جنوبی افریقا کے اہم کھلاڑیوں کی واپسی

    سہ فریقی سیریز میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل جنوبی افریقا کے اہم کھلاڑیوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

    سہ فریقی سیریز کے اہم میچ میں کل پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گی، میچ جیتنے والی ٹیم 14 فروری کو نیوزی لینڈ سے فائنل کھیلے گی۔

    تاہم جنوبی افریقا کے تین سینئر کھلاڑی کیشو مہاراج، ہینرک کلاسن اور ٹونی ڈی زورزی کے ساتھ ساتھ کوینا مافکا اور کوربن بوش نے پروٹیز کیمپ کو جوائن کرلیا ہے اور کل میچ کے لیے وہ دستیاب ہوں گے۔

    ٹیمبا باوما کی قیادت میں جنوبی افریقا کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    کراچی میں جنوبی افریقا کے اسکواڈ نے تفصیلی تربیتی سیشن میں حصہ لیا جبکہ سہ فریقی سیریز میں دونوں میچ جیتنے والی کیوی ٹیم آج آرام کرے گی۔

    سہ فریقی سیریز میں جنوبی افریقا کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ٹمبا باووما کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں ایتھن بوش، کوربن بوش، متھیو بریٹزکی، جنویئر ڈیلا، ٹونی ڈی زورزی، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، کوینا مافاکا، ویان ملڈر، مہالی مپونگانا، سینوران متھوسامی، گیڈون پیٹرزم، لونگی نگیڈی، میکا ایل پرنس، تبریز شمی، جیسن اسمتھ اور کائل ویرین شامل ہیں۔

  • جنوبی افریقا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ، پاکستان ٹیم میں فاسٹ بولر کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

    جنوبی افریقا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ، پاکستان ٹیم میں فاسٹ بولر کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

    جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی جانب سے ایک فاسٹ بولر کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل نیولینڈز میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو پاکستان کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

    جنوبی افریقا نے سنچورین ٹیسٹ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، عامر جمال کی جگہ فاسٹ بولر میر حمزہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

    عامر جمال نے سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باووما اور کاگیسو ربادا کی وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    فاسٹ بولر نے دوسری اننگز میں صرف ایک اوور کروایا گیا جس کی وجہ سے کہا جارہا ہے کہ ٹیم انتظامیہ دوسرے ٹیسٹ میں میر حمزہ کو شامل کرسکتی ہے۔

    نیولینڈز کی پچ اسپنرز کے لیے سازگار ہونے کے باوجود اس بات کا امکان نہیں ہے کہ پاکستان پلیئنگ الیون میں کسی اسپنر کو شامل کرے گا۔

    اسپنر نعمان علی جنہوں نے اکتوبر 2024 میں انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں 13.85 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کی تھیں اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ ٹیم سے باہر ہوجائیں گے۔

    ٹیم انتظامیہ نعمان علی کے بجائے واحد اسپنر  آغا سلمان پر انحصار کرے گی، انہوں نے 18 ٹیسٹ میچوں میں 58.75 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کیں۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقا پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

  • جنوبی افریقا نے پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو شکست دے دی

    جنوبی افریقا نے پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو شکست دے دی

    جنوبی افریقا نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے دی۔

    ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا کی جانب سے دیے گئے 184 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بناسکی۔

    کپتان محمد رضوان کی 74 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

    صائم ایوب 15 گیندوں پر 31 رنز بنا کر نمایاں رہے، بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، عثمان خان 9 اور طیب طاہر 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے جارج لِندے نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

     جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    ڈیوڈ ملر نے 40 گیندوں پر 82 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 8 بلند و بالا چھکے شامل تھے، ملر نے سفیان مقیم کو تین گیندوں پر تین چھکے بھی لگائے۔

    جارج لِندے نے 24 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی اور تین چوکے اور چار چھکے لگائے۔

    کپتان ہینرک کلاسن 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، وین ڈر ڈوسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، ریزا ہینڈرکس 8 رنز بنا کر ابرار احمد کا نشانہ بنے۔

    پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے اور چار اوور میں 53 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کرسکے، شاہین آفریدی نے تین اور ابرار احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت لیا اور پاکستان کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

    جنوبی افریقی کپتان ہینرک کلاسن کا کہنا تھا کہ نئے کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے، پاکستان کے پاس زبردست بولنگ اٹیک ہے، جیتنا آسان نہیں ہوگا۔

    محمد رضوان نے کہا تھا کہ ٹاس جیتنے یا ہارنے سے اتنا فرق نہیں پڑتا، بابر اعظم نے جنوبی افریقہ میں ہمیشہ اچھا پرفارم کیا ہے، کوشش ہوگی جنوبی افریقہ کو کم سے کم اسکور تک محدود رکھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کی قیادت کپتان محمد رضوان کریں گے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    پہلے ٹی 20 میچ کے لیے ٹیم میں صائم ایوب اور عثمان خان کو بھی شامل کیا گیا ہے، طیب طاہر، محمد عرفان خان، عباس آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    فاسٹ بولر میں شاہین آفریدی اور اسپیڈ اسٹار حارث رؤف شامل ہیں۔

    پاکستان نے دو اسپنرز بھی کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے جن میں سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔