Tag: پاکستان جنوبی افریقہ

  • تیسرا ون ڈے : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کردیا

    تیسرا ون ڈے : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کردیا

    جوہانسبرگ : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرکے نئی تاریخ رقم کردی، پاکستان جنوبی افریقہ کو اس کے گھر میں وائٹ واش کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

    جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری میچ میں فتح حاصل کرکے پاکستان نے3میچوں کی سیریز0-3سے اپنے نام کی۔

    جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے 308رنز کے تعاقب میں271رنز بنا سکی، ہنرک کلاسین کے43گیندوں پر81رنز رائیگاں گئے، کوربن بوش40،ڈسن35،زورزی اورینسن26،26رنز بنا سکے

    صائم ایوب مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے مین آف دی میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    Saim Ayub

    اس سے قبل پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیا تھا، صائم ایوب نے شاندار سنچری اسکور کی۔کپتان محمد رضوان اور بابراعظم بھی نصف سنچری بناکر نمایاں رہے۔

    سلمان علی آغا نے 48 رنز کی جاحانہ اننگز کھیلی جبکہ طیب طاہر نے بھی 28 کارآمد رنز بنا کر مجموعی ٹوٹل کو 300 رنز سے اوپر پہنچانے میں اپنا حصہ ڈالا۔

    جنوبی افریقہ کی طرف سے کاگیسو رباڈا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، مارکوینسین اور بیورن فورٹن 2،2 پاکستانی بیٹرز کو پویلین بھیجا، کوینا مپاخا اور کوربن بوش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    دریں‌اثنا جوہانسبرگ میں ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے مقابلے کو بارش کی وجہ سے 47 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔

    میزبان جنوبی افریقا نے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر ہوئی، جوہانسبرگ میں بارش رکنے کے بعد ٹاس ہوا، ٹاس جیت کر افریقی کپتان نے گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    pak vs SA

    اس سے قبل آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، طیب طاہر، محمد حسنین اور سفیان مقیم کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

    پہلے دو ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے ولاے عرفان نیازی، حارث رؤف اور ابرار احمد کو سیریز کے آخری میچ میں آرام کا موقع دیا گیا۔

    فائنل میچ کے لیے قومی ٹیم کپتان محمد رضوان، بابراعظم، کامران غلام، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، سلمان آغا، طیب طاہر، محمد حسنین اور سفیان مقیم پر مشتمل ہے۔

  • پاکستان انڈر 19 ٹیم کا دورۂ جنوبی افریقہ، ہیڈ کوچ اور کپتان کی پریس کانفرنس

    پاکستان انڈر 19 ٹیم کا دورۂ جنوبی افریقہ، ہیڈ کوچ اور کپتان کی پریس کانفرنس

    کراچی: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجر اعظم خان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو جنوبی افریقا دورے میں 5 روز کنڈیشن سمجھنے میں لگیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقا کے سلسلے میں ہیڈ کوچ و منیجر اعظم خان نے پریس کانفرنس کی، انھوں نے کہا کہ دورۂ سری لنکا ہمارے لیے آسان ثابت نہیں ہوا ہے، ایشیا اور ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے دورۂ جنوبی افریقا فائدہ مند رہے گا۔

    انھوں نے کہا کہ وننگ کمبی نیشن کے پلیئرز پرفارم نہیں کر سکے تھے اس لیے ریزرو کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، تاکہ ہمیں اگلے ٹورنامنٹس کے لیے بہترین ٹیم مل سکے۔

    ہیڈ کوچ اعظم خان نے کہا کہ جنوبی افریقا کی وکٹیں تیز اور باؤنسی ثابت ہوتی ہیں، تاہم اسی کو مد نظر رکھ کر ٹیم تشکیل دی ہے، امید ہے کہ صورت حال کے مطابق کھیل پیش کر سکیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ کے لیے ایک اور نام سامنے آگیا

    انھوں نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم میں فاسٹ بولر سمیت چند ایسے کھلاڑی ہیں جو آیندہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں نظر آئیں گے۔

    دریں اثنا انڈر نائٹین ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے کہا کہ جنوبی افریقا کی تیز اور باؤنسی وکٹ کا مسئلہ نہیں ہے، اچھی کرکٹ کھیلیں گے تو جنوبی افریقا کو ہرا سکتے ہیں، ہمارا فاسٹ بولنگ کا شعبہ مضبوط ہے۔

    خیال رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ بھی جنوبی افریقا میں شیڈول ہے، جنوبی افریقا کے ساتھ ون ڈے سیریز 7 میچز پر مشتمل ہے جو 22 جون سے 7 جولائی تک کھیلی جائے گی۔