Tag: پاکستان دشمنی

  • وزیراعلیٰ آسام پاکستان دشمنی میں پاگل، حامی ہونے کے الزام میں 79 لوگ گرفتار

    وزیراعلیٰ آسام پاکستان دشمنی میں پاگل، حامی ہونے کے الزام میں 79 لوگ گرفتار

    آسام کے وزیراعلیٰ پاکستان دشمنی میں پاگل ہوگئے، قانون ساز اسمبلی کے ممبر سمیت اب تک 79 لوگوں کو پاکستان کا حامی ہونے کا الزام لگا کر گرفتار کیا جاچکا۔

    پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد ہزیمت کو چھپانے کےلیے بھارتی حکام اپنے ہی شہریوں کو گرفتار کررہی ہے، آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کہا ہے کہ پاکستان کا حامی ہونے پر فریج الحق نامی شخص کو گرفتار کیا ہے، حکام کو اس پر شبہ ہے کہ وہ "پاکستان کا ہمدرد” ہے۔

    ہمانتا بسوا سرما کا کہنا ہے کہ پچھلے مہینے پہلگام حملے کے بعد سے ریاست آسام میں اب تک مجموعی طور پر79 لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    وزیراعلیٰ آسام نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ”پاکستانی ہمدردوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے کل بھی گرفتاریاں کی گئیں اب تک 79 لوگوں کو پکڑا جاچکا ہے۔

    بھارتی پولیس نے ان افراد کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے جنھیں مبینہ طور پر "بھارت مخالف اور پاکستان نواز سرگرمیوں” کا الزام لگا کر گرفتار کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل ممبر قانون ساز اسمبلی امین کو پاکستان کا دفاع کرنے اور پہلگام حملے میں اس ملک کا کردار نہ ہونے کا کہنے پر بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    اس معاملے میں ایم ایل اے کو ضمانت ملنے کے بعد، ان پر قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تھی، ریلی سے خطاب میں امین کا کہنا تھا کہ یہ حملہ مرکزی حکومت کی ’’سازش‘‘ تھا۔

  • پاکستان دشمنی بھاری پڑ گئی، بھارت عالمی ٹینس ایونٹس کی میزبانی سے محروم

    پاکستان دشمنی بھاری پڑ گئی، بھارت عالمی ٹینس ایونٹس کی میزبانی سے محروم

    نئی دہلی: پاکستان سے دشمنی بھارت کو کھیل کے میدان میں بھی مہنگی پڑ گئی، بھارت کو 2 عالمی ٹینس ایونٹس کی میزبانی سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسمان کی بلندیوں میں پاکستانی شاہینوں کے ہاتھوں پوری دنیا میں ذلت اٹھانے کے بعد پڑوسی ملک کو کھیل کے میدانوں میں بھی دھچکا پہنچا ہے۔

    پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار پر ٹینس جونیئر ورلڈ کپ بھارت کی بہ جائے اب تھائی لینڈ میں منعقد ہوگا، جونیئر ورلڈ کپ کا پہلا ایونٹ 8 سے 13 اپریل تک ہونا تھا۔

    جونیئر ورلڈ کپ ہاتھ سے جانے کے علاوہ بھارت سے جونیئر فیڈریشن کپ کی میزبانی بھی چھین لی گئی ہے، بھارتی ٹینس فیڈریشن نے بیان جاری کیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے ایونٹ نہیں کرا سکتے۔

    ایونٹس میں پاکستان ٹیم نے بھی شرکت کرنا تھی۔ بھارت کو دونوں ایونٹس کی میزبانی سے پاکستان دشمنی کی وجہ سے ہاتھ دھونا پڑا۔

    اے آر وائی کے نمائندہ خصوصی شاہد ہاشمی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل اولپمک کمیٹی کے بعد انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھی بھارت کو کڑی سزا دی اور دونوں ایونٹس کی میزبانی سے بھارت کو محروم کر دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ نے تمام ممالک کو بھارت سے رابطہ نہ کرنے کی ہدایت کردی

    یاد رہے کہ 5 مارچ کو بھارت کو پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ناروا سلوک کی سزا بھی بھگتننا پڑی تھی جب یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ نے تمام ممالک کو بھارت سے روابط معطل کرنے کی ہدایت کی۔

    ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ جب تک بھارت تمام ریسلرز کو ویزے جاری کرنے کی تحریری ضمانت نہیں دیتی، اس وقت تک بھارت کی ریسلنگ باڈی سے تمام روابط ختم کردیے جائیں۔

  • بھارت کی پاکستان دشمنی، انسانیت بھول گیا، دوا سازی کے لیے خام مال کی فراہمی روک دی

    بھارت کی پاکستان دشمنی، انسانیت بھول گیا، دوا سازی کے لیے خام مال کی فراہمی روک دی

    اسلام آباد: پڑوسی ملک بھارت پاکستان دشمنی میں انسانیت بھی بھول گیا، سرحدوں پر کشیدگی بڑھانے کے بعد اب بھارت نے پاکستان کو دوا سازی کے لیے خام مال کی فراہمی روک دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے کشیدگی میں کمی کی مسلسل کوششوں کے باوجود بھارت کے غیر انسانی اقدامات میں کمی نہیں آ رہی ہے۔

    [bs-quote quote=”صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت نے پی پی ایم اے کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    بھارت نے پاکستان کو دوا سازی کے لیے خام مال کی فراہمی روک دی ہے، بھارتی تاجروں نے پی پی ایم اے کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ پاکستان فارماسیوٹیکلز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) نے ادویہ کے خام مال کی فراہمی روکنے پر بھارت سے شدید احتجاج کیا۔

    پاکستان فارما مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے صورت حال پر غور کرنے کے لیے اہم مشاورتی اجلاس بلایا جس میں وزیرِ صحت عامر کیانی اور سربراہ ڈریپ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

    ذرایع نے بتایا کہ دوا ساز کمپنیوں کے پاس خام مال کا 15 روز کا ذخیرہ باقی رہ گیا ہے، خام مال کی قلت سے جان بچانے والی ادویات کی تیاری متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ڈاکٹری نسخے کے بغیر ادویات کی فروخت پر پابندی عائد

    صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت نے پی پی ایم اے کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے، سی ای او ڈریپ (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان) نے کہا ہے کہ خام مال کی بلا تعطل درآمد یقینی بنائی جائے گی۔

    خیال رہے کہ خطے میں بھارت کی جانب سے شر انگیزی عروج پر ہے، پاکستانی سرحدوں میں دراندازی اور ایل او سی پر گولہ باری کے باوجود پاکستان کی جانب سے بھارتی قیدی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا جا چکا ہے۔