Tag: پاکستان دفترخارجہ

  • بھارتی قیادت پاکستان سے متعلق جنون چھوڑ کر گفتگو کا معیار بہتر بنائے، پاکستان

    بھارتی قیادت پاکستان سے متعلق جنون چھوڑ کر گفتگو کا معیار بہتر بنائے، پاکستان

    پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیر خارجہ کے غیرذمہ دارانہ بیانات کو مسترد کرتے ہیں، بھارت اپنی دہشتگردی کو نہیں چھپا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات کو مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اعلیٰ سفارت کاروں کی گفتگو امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے والی ہونی چاہیے، وزیر خارجہ کو اپنے عہدے کے وقار کے مطابق گفتگو کرنی چاہیے۔

    ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت کئی برسوں سے جھوٹے بیانیے کے ذریعے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت پاکستان مخالف بیانات سے اپنی سرحد پار دہشتگردی کو نہیں چھپا سکتا۔

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر پر پردہ نہیں ڈال سکتا، بھارت دہشتگردی، تخریب کاری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

    پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت حالیہ جارحیت کو جواز دینے کیلئے جھوٹے بیانیے گھڑ رہا ہے، پاکستان پُرامن بقائے باہمی، مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے

    دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے پُرعزم اور مکمل صلاحیت رکھتا ہے، بھارتی جارحیت کا گزشتہ ماہ بھرپور جواب دیا گیا، بھارت کا بیانیہ ناکام فوجی مہم کے بعد مایوسی کا عکاس ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی قیادت پاکستان سے متعلق جنون چھوڑ کر گفتگو کا معیار بہتر بنائے، تاریخ فیصلہ زور سے بولنے والوں کا نہیں بلکہ دانشمندانہ اقدام کرنے والوں کا کرے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/indian-fm-jaishankar-congratulates-pakistan-on-sco-chairmanship/

  • پاکستان کی بھارتی فوج کی حراست میں 3 کشمیریوں کے قتل کی مذمت

    پاکستان کی بھارتی فوج کی حراست میں 3 کشمیریوں کے قتل کی مذمت

    پاکستان کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر میں تین کشمیریوں کے دوران حراست قتل کی مذمت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مقتول شہریوں کو بھارتی قابض فوج کے ایک کیمپ میں تشدد کرکے مارا گیا۔ 3 کشمیریوں کا دوران حراست قتل قابل مذمت ہے۔

    دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی اہلکاروں کی تینوں افراد پر تشدد کرنے اور مرچ پاؤڈر چھڑکنے کی مبینہ ویڈیو وائرل ہے۔

    واقعے نے پھر بھارت کی بے لگام ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کردیا ہے۔ دوران حراست ہلاکتوں کے ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی قبضہ تمام بڑےمسائل کی جڑ ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کا حق دیا جاناچاہیے۔

  • سیزفائر کی مسلسل خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر طلب، پاکستان کا شدید احتجاج

    سیزفائر کی مسلسل خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر طلب، پاکستان کا شدید احتجاج

    اسلام آباد: بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سیزفائر کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرگورو اہلووالیا کو دفترخارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے کی، اس موقع پر پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو سیزفائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا، بھارتی افواج نے نیزہ پیرسیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی، فائرنگ سے ایک بزرگ اور بچی شہید ہوئی۔

    ’بھارتی افواج کی فائرنگ سے 8بےگناہ شہری زخمی ہوئے، بھارتی فوج ایل اوسی پر تسلسل سے خودکار اور بھاری اسلحہ استعمال کررہا ہے، بھارت کی طرف سے2017سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی‘۔

    بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی، 3 افراد زخمی

    ترجمان ڈاکٹر فیصل کے مطابق بھارتی افواج کا بےگناہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے اور آبادی کو نشانہ بنانا انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت کی مسلسل جنگ بندی خلاف ورزیاں امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی خلاف ورزیاں سنگین اسٹریٹجک غلط فہمی کا باعث بن سکتی ہیں، بھارت 2003کے جنگ بندی کے معاہدے کا احترام یقینی بنائے، دہلی حکام اپنی افواج کو جنگ بندی پر کاربند رہ کر عمل درآمد کی ہدایت کرے۔

  • ایل او سی فائرنگ پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج

    ایل او سی فائرنگ پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج

    اسلام آباد: پاکستان نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارت سے ایک بار پھر شدید احتجاج کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پانڈوسیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سےفوجی جوان شہیدہواتھا۔ جس پر بھارت سے باضابطہ احتجاج کیا گیا ہے، پاکستان نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ اور بھارت بلااشتعال فائرنگ کاسلسلہ بند کرے۔

     وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے جمعرات کو بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف بیان دیا گیا تھا، جس کے کچھ دیر بعد بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی تھی، پانڈو سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور مارٹرگولے برسانے سے ایک شہری بھی زخمی ہوا تھا۔

  • پاکستان دفتر خارجہ کی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

    پاکستان دفتر خارجہ کی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

    اسلام آباد: دفترخارجہ نے لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایل اوسی کی صورتحال پر صبروضبط کا مظاہرہ کررہا ہے اور پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جاری جارحیت اور آج صبح سیالکورٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاکستانی دفترخارجہ نے کا کہنا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کونشانہ بنا رہا ہے اور بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے۔

    دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان ایل اوسی پربھارتی جارحیت کے جواب میں تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے۔ کنٹرول لائن پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدارمبصرین کومزید فعال کرنے کی ضرورت ہے تا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کوصحیح طرح مانیٹرکیا جائے۔

    تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی کونوبیل انعام ملنا پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان، پاکستانیوں کا ہے، شدت پسندوں کا نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا ایران سے سرحدی کشیدگی کے خاتمے پربات چیت جاری ہے اورمسئلے کوخوش اسلوبی سے حل کرلیا جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں کسی گروپ کی حمایت نہیں کرتا۔ افغانستان کے ساتھ معیشت سمیت تمام شعبوں میں تعاون کے لئے تیارہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سارک ممالک کا اجلاس چھبیس اورستائیس نومبرکوکٹھمنڈومیں ہوگا۔ جنوبی ایشیا کے ملکوں کے حکام کی ملاقاتوں کا سلسلہ بائیس نومبرسے شروع ہوگا۔