Tag: پاکستان دفتر خارجہ

  • پاکستان کو جن دہشتگرد عناصر سے خطرہ ہے انکے ٹھکانے افغانستان میں ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان کو جن دہشتگرد عناصر سے خطرہ ہے انکے ٹھکانے افغانستان میں ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان کو جن دہشت گرد عناصر سے خطرہ ہے انکے ٹھکانے افغانستان میں ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی ادارے بڑی احتیاط کیساتھ بارڈر ایریاز پر آپریشن کرتے ہیں، دہشت گرد گروپس پاکستان افغانستان سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہیں اور پاکستان کو جن دہشت گرد عناصر سے خطرہ ہے انکے ٹھکانے افغانستان میں ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے نمائندہ خصوصی صادق خان کی افغان حکام سے تمام ایشو پر بات چیت ہوئی، پاکستان اور افغانستان سیکیورٹی باڈر مینجمنٹ اور تجارت پر بھی بات ہوئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے پاکستان افغانستان کیساتھ مذاکرات سے حل نکالنا چاہتا ہے، ہم چاہتے ہیں افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہو، ہم بھی افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان مذاکرات اور ڈپلومیسی پر یقین رکھتا ہے، پاکستان نے افغانستان سے سرحد پار در اندازی کے ایجنڈے کو بار بار اٹھایا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں کیلئے رابطہ و مذاکرات بڑے اہم ہیں، ایئر اسرائیک پر سوشل میڈیا یا دہشت گرد گروپس کی معلومات پر یقین نہ کیا جائے، پاکستان افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے اس لیے پاکستان افغانستان کیساتھ مذاکرات سے حل نکالنا چاہتا ہے۔

  • سمجھوتہ ایکسپریس حملہ، پاکستان کی تحقیقات میں تاخیر پر اظہار تشویش

    سمجھوتہ ایکسپریس حملہ، پاکستان کی تحقیقات میں تاخیر پر اظہار تشویش

    اسلام آباد: پاکستان دفتر خارجہ نے سمجھوتہ ایکسپریس حملے کی تحقیقات میں بھارت کی جانب سے تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس دہشتگرد حملے کی آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات میں بھارت کی جانب سے غیر ضروری تاخیر پر گہری تشویش ظاہر کی ہے جس میں بیالیس سے زائد بے گناہ پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ حملوں میں ملوث بعض افراد کو بری کرانے کی بھارت کی کوششوں سے بھارت میں قانون اور انصاف پر عملدرآمد کے حوالے سے کئی سنجیدہ سوال اٹھے ہیں۔

    دفترخارجہ نے بھارتی حکومت سے کہا کہ تحقیقات کے عمل کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرے۔

    واضح رہے کہ 8 فروری 2007ء کو لاہور اور دہلی کے درمیان چلنے والی ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس پر بم سے حملہ کر کے آگ لگائی گئی جس میں 42 سے زائد پاکستانی ہلاک ہوئے تھے۔

  • پاکستان دفتر خارجہ کا  کابل میں خودکش حملوں کی شدید مذمت

    پاکستان دفتر خارجہ کا کابل میں خودکش حملوں کی شدید مذمت

    اسلام آباد: پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے افغانستان کے دارلحکومت کابل میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، پاکستان ہر قسم کے دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، دُکھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت اورعوام کے ساتھ ہیں۔

    پاکستانی دقتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کابل کے عوام سے اوردھماکوں میں جاں بحق افراد کےاہلخانہ سے اظہارافسوس کرتی ہے ۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان سمیت افغانستان میں دہشتگردی کے خطرے کے خاتمے کی کوششیں اورافغان حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔

    کابل دو بم دھماکے، 80 افراد ہلاک 200 سے زائد زخمی

    واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مظاہرے کے دوران 2 بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک جبکہ دو سو سات افراد زخمی ہوگئے۔

    بلاول بھٹو کی کابل میں خودکش دھماکوں کی مذمت

    افغان محمکہ داخلہ کے حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’احتجاجی مظاہرے میں تین خودکش حملہ آور داخل ہوئے تھے، جن میں سے ایک نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑایا دوسرے کی جیکٹ پھٹ نہ سکی اور تیسرا پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔