Tag: پاکستان دورہ

  • روسی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

    روسی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سرگئی لاروف اسلام آباد پہنچ گئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا پُر تپاک خیر مقدم کیا، سرگئی لاروف کل وزارت خارجہ کا دورہ کریں گے۔

    پاک روس وزرائے خارجہ کہنی ٹکرا کر مل رہے ہیں

    وزارت خارجہ میں پاکستان اور روس کے وفد کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، شاہ محمود پاکستانی وفد جب کہ سرگئی لاروف روسی وفد کی قیادت کریں گے۔

    مذاکرات میں کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا، اقتصادی روابط کے فروغ، علاقائی و عالمی سمیت باہمی دل چسپی کے امور پر گفتگو ہوگی۔

    روسی وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    توقع کی جا رہی ہے کہ روسی وزیر خارجہ کا یہ دورہ، پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے اور مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

  • بوسنیا کے صدر شفیق جعفرووچ پاکستان پہنچ گئے

    بوسنیا کے صدر شفیق جعفرووچ پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر شفیق جعفرووچ 2 روزہ دورے پاکستان پہنچ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بوسنیا کے صدر 17 رکنی وفد کے ہمراہ پرواز ٹی کے 710 پر استنبول سے اسلام آباد پہنچے، صدر بوسنیا وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے مکہ مکرمہ میں بوسنیا کے صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔

    دفتر خارجہ کے مطابق صدر شفیق جعفرووچ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر خارجہ، مشیر تجارت و سرمایہ کاری سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے عوام کے مابین تعاون کو فروغ ملے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بوسنیا ہرزیگوینا کے صدارتی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، یہ وفد خیبر پختون خواہ کے شہر مردان بھی گیا تھا جہاں اس نے تاریخی تخت بھائی، بدھ مت آثار قدیمہ اور مردان بازار کا دورہ کیا۔