Tag: پاکستان دہشت گردی کا شکار

  • بھارتی اشتعال انگیزی سے دہشتگردی کیخلاف جنگ متاثر ہو رہی ہے، دفترخارجہ

    بھارتی اشتعال انگیزی سے دہشتگردی کیخلاف جنگ متاثر ہو رہی ہے، دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ پاکستان نےکہاہےبھارتی اشتعال انگیزی سےدہشتگردی کیخلاف جنگ متاثرہورہی ہے۔

    دفترخارجہ سےجاری بیان میں کہاگیاہےبھارت پاکستان اور افغانستان کےدرمیان غلط فہمیاں پیداکررہاہے۔آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کےخلاف کارروائی جاری ہے، ترجمان تسنیم اسلم نے کہا بھارتی اشتعال انگیزی کامقصدپاکستان میں جاری دہشتگردوں کے خلاف جنگ کو متاثرکرناہے، پاکستان دنیا بھرمیں دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، حکومت اورعوام دہشت گردی کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔

  • بھارتی میڈیا کے کہنے سے پاکستان تنہا نہیں ہوسکتا، تسنیم اسلم

    بھارتی میڈیا کے کہنے سے پاکستان تنہا نہیں ہوسکتا، تسنیم اسلم

    اسلام آباد: دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا شکارہے اورہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

    اسلام آباد میں ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ دیتے ہوئے دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان کے تنہا رہنے کی بات کرنے والے غلط ہیں، بھارتی میڈیا کے کہنے سے پاکستان تنہا نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سارک میں موثرکردارادا کررہا ہے اور بھارتی وزیرکے الزامات بے بنیاد ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن وترقی چاہتا ہے اور پاکستان خود دہشت گردی کا شکارہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ڈرون حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کوئی تناؤ نہیں دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان سارک کانفرنس کے درمیان تعمیری ملاقات ہوئی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ملکی سرزمین کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے اور دفتر خارجہ محض بیان بازی کے ذریعے معاملات چلانے میں مصروف ہے۔