Tag: پاکستان روانہ

  • چین  سے  مزید 100  جدید ترین الیکٹرک بسیں شپ پر پاکستان روانہ

    چین سے مزید 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں شپ پر پاکستان روانہ

    لاہور : چین سے مزید 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں شپ پر پاکستان روانہ ہوگئیں ، جدید ترین الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوش رنگ لے آئی، شنگھائی سی پورٹ سے مزید 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں پاکستان کے لئے روانہ کردی گئیں۔ یہ بسیں چند ہفتوں میں پنجاب پہنچ جائیں گی۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اعلان کیا کہ دسمبر تک پنجاب کے ہر ضلع میں جدید الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، جبکہ ان کا کرایہ صرف 20 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ نئی الیکٹرک بسوں میں ایئر کنڈیشنڈ اور اندرونی موسم کنٹرول کی سہولت موجود ہوگی جبکہ خواتین کے تحفظ کے لیے بسوں میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم بھی نصب کیا جائے گا تاکہ ہراسانی کے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ عوام کو جلد ایک آرام دہ، جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ سسٹم میسر آئے گا، جو پنجاب کے ہر ضلع میں دستیاب ہوگا۔

  • الزام تراشی مسائل کا حل نہیں ، امریکا کو پاکستانی قوانین کا احترام کرنا ہوگا ، وزیرخارجہ

    الزام تراشی مسائل کا حل نہیں ، امریکا کو پاکستانی قوانین کا احترام کرنا ہوگا ، وزیرخارجہ

    واشنگٹن : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکا کو دوٹوک بتا دیا کہ الزام تراشی مسائل کا حل نہیں ، امریکا کو پاکستانی قوانین کا احترام کرنا ہوگا،افغانستان میں امن پاکستان کے بغیرممکن نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی دس روزہ دورہ امریکا مکمل کرکے پاکستان روانہ ہوگئے، روانگی سے قبل پاکستانی سفارتخانے میں پریس بریفنگ میں وزیر خارجہ نے بتایاکہ امریکا سے پرامید ہوکر پاکستان جارہا ہوں، نیویارک اور واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں ہوئیں، پاکستان اور امریکا کے درمیان اعتماد کی بحالی ضروری ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطہ میں امن واستحکام چاہتا ہے،پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بہت زیادہ قربانیاں دیں،نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، قیام امن کیلئے پاکستان کی قربانیوں کو سراہا جانا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ مشرقی سرحد پر اشتعال انگیزی کے باوجود مغربی سرحدپر دو لاکھ فوج ہے، دہشت گردی کے سامنے کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ امریکامیں پاکستانی کمیونٹی بہت جاندارہے، مریکامیں پاکستانی کمیونٹی کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے، پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو مؤثر بنانے کیلیے پرعزم ہیں۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمیں تنقید کے بجائے مثبت پہلوؤں پر نظر رکھنی چاہیئے، کافی عرصےسے پاکستان پر تنقید کی جارہی تھی، امریکا سے تعلقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بارے میں امریکا کا مسلسل مطالبہ رہاہے ،ڈاکٹرشکیل آفریدی کا ذکر آتا ہے تو پھر ڈاکٹرعافیہ کا بھی ذکر ہوتا ہے، پاکستانی عوام ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی باعزت واپسی چاہتے ہیں۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا گزشتہ حکومت کی امریکی اعلیٰ قیادت تک رسائی نہ تھی، امریکا کو ہمارے قوانین کا احترام کرنا ہوگا، امریکی حکام کو باور کرادیا کہ پاکستان، افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور پاکستان کے بغیر افغان امن عمل میں پیشرفت ممکن نہیں، الزام تراشی مسائل کا حل نہیں ہے، ہمیں آگے بڑھنا ہے، غلط فہمیوں کو دور کرنا ہوگا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے میری کوئی میٹنگ نہیں ہوئی، ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات ہوئی تھی، پانی کا مسئلہ اہم ہے جو الجھتا چلا جارہا ہے، پانی کے مسئلے پر ورلڈ بینک کو پاکستانی تحفظات سے آگاہ کیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پانی کے مسئلے پر ورلڈ بینک کو پاکستانی تحفظات سے آگاہ کیا، 2010 میں وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں کوئی ایک پیسہ دینے کو تیار نہیں تھا، آج ڈیم فنڈ میں اورسیز پاکستانی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔