Tag: پاکستان ریفائنری

  • کراچی: سی ویو کے قریب پاکستان ریفائنری کی لائن پُراسرار طور پر پھٹ گئی

    کراچی: سی ویو کے قریب پاکستان ریفائنری کی لائن پُراسرار طور پر پھٹ گئی

    کراچی : سی ویو کے قریب پاکستان ریفائنری کی لائن پُراسرار طور پر پھٹنے سے فرنس آئل سروس روڈ پر پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ویو کےقریب پاکستان ریفائنری کی لائن پُراسرار طور پر پھٹ گئی، جس سے فرنس آئل سروس روڈ پر پھیل گیا۔

    پولیس اورمتعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے جبکہ لائن کی مرمت اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

    آئل ریفائنری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل بہنے کی اطلاع پر تیل کی پمپنگ رکوا دی گئی تھی اور سروس روڈ کو آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا کہ صورتحال کو سنبھالنے کے لیے سڑک پر پھیلے ہوئے تیل کو جذب کرنے اور خشک کرنے کے لیے ریت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مختلف کمپنیوں کی متعدد پائپ لائنیں اس علاقے سے گزرتی ہیں، تباہ شدہ لائن کی مرمت کے لیے کھدائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے، تاہم نقصان کی حد کا تعین مزید تحقیقات کے بعد ہی کیا جائے گا۔

  • کراچی میں شدید بارشوں کے بعد تیل بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا

    کراچی میں شدید بارشوں کے بعد تیل بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا

    کراچی: حالیہ بارشوں کے نتیجے میں پاکستان ریفائنری کی پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث پاکستان ریفائنری نے عارضی شٹ ڈاؤن کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریفائنری نے عارضی شٹ ڈاؤن کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے، کراچی میں شدید بارشوں سے ریفائنری کی پائپ لائن کو بہت نقصان پہنچا ہے، اس سلسلے میں پاکستان ریفائنری کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کو ایک خط بھی لکھا گیا ہے۔

    ترجمان پاکستان ریفائنری کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے انٹر سٹی آئل پائپ لائن شدید متاثر ہو گئی ہے، جس سے کیماڑی ٹرمینل سے کورنگی کریک کو سپلائی رک گئی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ فی الوقت پائپ لائن کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس کے بعد پائپ لائن کی بحالی کا ٹائم فریم دیا جا سکے گا۔

    پاکستان ریفائنری کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کے جنرل منیجر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ’’گزشتہ روز 25 اگست کو کراچی میں ہونے والی غیر معمولی تیز بارش سے پائلز برج کا ایک حصہ بہہ گیا ہے، جو کمپنی کی شہر کے اندر آئل پائپ لائن کو لے کر جاتا ہے، اور جو خام تیل اور پروڈکٹس کی ترسیل کے لیے کیماڑی ٹرمنل کو کورنگی کریک پر واقع ریفائنری سے جوڑتا ہے، واقعے میں مذکورہ پائپ لائنز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔‘‘