Tag: پاکستان ریلوے

  • وزیرریلوے شیخ رشید نے موہن جو دڑو ایکسپریس کا افتتاح کردیا

    وزیرریلوے شیخ رشید نے موہن جو دڑو ایکسپریس کا افتتاح کردیا

    سکھر : وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 100 روزہ ایجنڈے میں ملک میں ٹرینوں کا جال بچھا دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے موہن جو دڑو ایکسپریس کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں سلمان صادق شیخ سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔

    موہن جو دڑوایکسپریس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ موہن جو دڑو ایکسپریس روہڑی سےکوٹری تک چلے گی۔

    وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کوسی پیک منصوبے میں اہم کردارحاصل ہوگا، 100 روزہ ایجنڈے میں ملک میں ٹرینوں کا جال بچھا دوں گا۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں مال ٹرینوں کو دگنا کروں گا، ریلوے کے مزدوروں کومراعات دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جتنی غربت سکھرمیں دیکھی اتنی پاکستان میں کہیں نہیں دیکھی، بڑے لوگوں کے جیل جانے تک کرپشن ختم نہیں ہوگی۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں غریبوں کا ریلوے منسٹرہوں، میری موجودگی میں کسی کچی آبادی کونہیں ہٹایا جائے گا۔

    وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ ریلوے میں جہاں کوئی غلطی ہوگی ذمہ دار ڈی ایس ہوگا۔

    رواں ماہ موہن جو دڑو ایکسپریس چلائی جائے گی‘ شیخ رشید

    یاد رہے کہ رواں ماہ یکم اکتوبرکو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ غریب کے لیے 100 روپے ٹکٹ کم کرنا پڑا تو کروں گا۔

  • پاکستان ریلوے کا نابینا افراد کو 50 فی صد رعایت دینے کا اعلان

    پاکستان ریلوے کا نابینا افراد کو 50 فی صد رعایت دینے کا اعلان

    اسلام آباد: حکومت نے ریل میں سفر کرنے والے نابینا افراد کو 50 فی صد رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اب نابینا افراد اور ان کے مددگار شخص کو کرایے میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

    سینیٹ میں تقریر کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے مخصوص عمر کی افرادکو رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے معمر افراد کو 50 فی صدرعایت دی گی، بزرگ شہری شناختی کارڈدکھاکرسہولت حاصل کرسکتےہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اکانومی کلاس میں غریبوں کے لئے کرایہ 150 کم کر دیں گے۔


    مزید پڑھیں: ریلوے کو بحران سے نکالنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں‘ شیخ رشید


    ان کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریک کی حالت بہت خراب ہے، ایم ایل ون اورایم ایل ٹوکو بہتر بنایا جائے گا۔

    انھوں نے صارفین کو خوش خبر سنائی کہ 100 دن مکمل ہونے تک ٹرینوں میں وائی فائی کی فراہمی شکر کر دیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے ریلوےاسٹیشنز پرذیلی ویٹر لگانے کے لئے ٹینڈردیے ہیں، ریلوے اسٹیشنز پر پہلے وہیل چیئر کی فیس تھی، جوہم نےختم کردی۔

  • وزیر ریلوے نےلاہورسے فیصل آباد تک نان اسٹاپ ٹرین کا افتتاح کردیا

    وزیر ریلوے نےلاہورسے فیصل آباد تک نان اسٹاپ ٹرین کا افتتاح کردیا

    لاہور: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بھارت کوشکست دینی ہے تو پاکستان ریلوے کو مضبوط کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے لاہورسے فیصل آباد تک نان اسٹاپ ٹرین کا افتتاح کردیا۔

    ٹرین 5 اکانومی کلاس کوچز، پارلر، پاور جنریشن اور اے سی ڈبے پرمشتمل ہے، ٹرین لاہور سے صبح 8 بجے جبکہ فیصل آباد سے دن ڈھائی بجے چلا کرے گی۔

    وفاقی وزیرریلوے نے ٹرین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے افسران اورعملے کومبارکباد دیتا ہوں، 100 دنوں کے ٹارگٹ میں 10 ٹرینیں چلائیں گے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ 5 کروڑمسافروں کو7کروڑتک لے جانے کا مشن ہے جبکہ فریٹ ویگنز کو 12 سے 15 تک لے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عنقریب وزیراعظم عمران خان کوریلوے پرتفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

    وزیرریلوے نے کہا کہ کسی افسراوروزیرکے آنے جانے سے ریلوے کوفرق نہیں پڑتا، قوم وقت دے، لوگوں کے معیارپرپورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت کوشکست دینی ہے تو پاکستان ریلوے کومضبوط کرنا ہوگا، ٹرینوں کے لیے دھند سے نمٹنے کے آلات بھی منگوائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک کی مضبوطی کے لیے ٹرینوں کو گوادراورکاشغرتک لے جانا ہے۔

    وعدہ کرتا ہوں بھیس بدل کربھی ریل گاڑیوں کوچیک کروں گا‘ شیخ رشید

    یاد رہے کہ 13 ستمبر کو وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے کوایک سال کے اندرخسارے سے نکالیں گے اور ایک مرتبہ پھر ریلوے کواپنے پاؤں پرکھڑا کر کے دکھائیں گے۔

  • مری ہوئی ریلوے کواللہ کے حکم سے ہم نے زندہ کیا‘ سعد رفیق

    مری ہوئی ریلوے کواللہ کے حکم سے ہم نے زندہ کیا‘ سعد رفیق

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں بجلی گیس ہرچیزمہنگی کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گنتی کی اجازت مل جاتی تو دوبارہ ضمنی الیکشن نہ ہوتا، قالین کے نیچے رزلٹ نہ چھپایا جاتا توحالات اورہوتے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہمارے ارد گرد گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ وقت کبھی ان پر بھی آسکتا ہے۔

    سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مری ہوئی ریلوے کواللہ کے حکم سے ہم نے زندہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں بجلی گیس ہرچیزمہنگی کر دی گئی، پی ٹی آئی سے حکومت نہیں سنبھالی جا رہی۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سعودی عرب کے دورے کے بعد بیان نے مصیبت کھڑی کر دی، نا تجربہ کاری سے پریشانی ہو رہی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ سی پیک ان سے نہیں چل رہا جو پالیسی لارہے ہیں وہ چین کوقبول نہ ہوگی، جومعاہدہ حکومتیں کرتی ہیں آئندہ حکومت نہیں بدلتی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ریورس گیئرلگا دیا گیا ہے، چند ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر رکھنا بے حد ضروری ہیں، افغانستان کےحالات بہترہونے پرپاکستان میں بہتری آئے گی۔

  • جامشورو میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سےاترگئیں

    جامشورو میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سےاترگئیں

    جامشورو : صوبہ سندھ کے شہرجامشورو میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جامشورو کے علاقے سن کے قریب خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

    ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے پشاورجا رہی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق کراچی جانے والی دوسری ٹرین کوآمری کے قریب روک دیا گیا، سن اورآمری کےدرمیان اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک تاحال معطل ہے جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    ریلوے حکام کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 13 بوگیاں متاثر ہوئی ہیں جبکہ ٹریک کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔

    ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی بحالی میں 10 سے 12 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

    خوشحال خان ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں‘ 15 افراد زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مسان ریلوے اسٹیشن کے قریب خوشحال خان ایکسپریس کا انجن اور 7 بوگیاں پٹری سے اترگئی تھیں جس کے نتیجے میں 15 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

    خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے براستہ میانوالی، اٹک پشاور جارہی تھی۔

    واضح رہے کہ رواں برس 10 جون کو پاکستان ریلوے کی مال بردار ٹرین سکھر کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی، 27 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔

  • ریلوے کو بحران سے نکالنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں‘ شیخ رشید

    ریلوے کو بحران سے نکالنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں‘ شیخ رشید

    راولپنڈی : وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کوبحران سے نکالنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ریلوے میں 23 ہزارمیں سے 10 ہزار فوری درکارہیں، آج ہمیں 2031 نوکریاں دینے کی اجازت مل گئی ہے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ یکم اکتوبر سے فیصل آباد ایکسپریس شروع ہوگی، ٹرین فیصل آباد سے واپس 2 بجے لاہور آئے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ سولہ اکتوبر سے موہنجودوڑو ایکسپریس شروع کر رہے ہیں اور روہی ایکسپریس بھی جلد شروع کی جائے گی۔

    وزیرریلوے نے کہا کہ کراچی سے لانڈھی تک ٹرین سروس شروع کر رہے ہیں، کراچی حیدر آباد ٹرین سروس بھی شروع کی جا رہی ہے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ پشاور سے کراچی تک خوشحال خان ایکسپریس جلد شروع کی جائے گی۔

    وعدہ کرتا ہوں بھیس بدل کربھی ریل گاڑیوں کوچیک کروں گا‘ شیخ رشید

    یاد رہے کہ 13 ستمبرکو وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے کوایک سال کے اندرخسارے سے نکالیں گے اور ایک مرتبہ پھر ریلوے کواپنے پاؤں پرکھڑا کر کے دکھائیں گے۔

  • پاکستان ریلوے کا بکنگ نظام بیٹھ گیا

    پاکستان ریلوے کا بکنگ نظام بیٹھ گیا

    کراچی: پاکستان ریلویز کا ملک بھر میں بکنگ کا نظام بیٹھ گیا جس کے باعث تمام بڑے اسٹیشنز پر مسافروں کی قطاریں لگ گئیں۔

    ذرائع کے مطابق ملک بھرمیں ریلوےکابکنگ نظام بیٹھ گیا، بیک اپ نظام کی مدد سے چند اسٹیشنز پر کام جاری ہے کراچی سٹی اورحیدرآباد کے علاوہ کراچی ڈویژن میں تمام جگہ بکنگ بند کردی گئی۔

    سسٹم بیٹھ جانے کی وجہ سے ملک کے مختلف بڑے شہروں کے اسٹیشنز  پر سیٹوں کی بکنگ کے لیے آئے ہوئے مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    مزید پڑھیں: ریلوے کے لیے جیب سے بھی پیسہ لگانا پڑا تو لگاؤں گا: شیخ رشید

    ڈی سی او ریلوے اسحاق بلوچ نے سسٹم میں پیدا ہونے والی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاہورسےلنک ڈاؤن ہوا جس کے باعث  بکنگ نہیں ہوپارہی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کا سسٹم ٹھیک تو ہے مگر لنک بند ہونے کی وجہ سے کینٹ،ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشنز پربکنگ بند کردی گئی تاہم صرف سٹی اسٹیشن پر ٹکٹس کی بکنگ کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ محکمہ ریلوے کی سروس میں بہتری آنے کے بعد اندرونِ شہر جانے والے مسافر بذریعہ ٹرین سفر کرتے ہوئے جو انہیں سستا اور آسان پڑتا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان آج دو نئی ٹرینوں کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج دو نئی ٹرینوں کا افتتاح کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج دو نئی ٹرینوں راولپنڈی ایکسپریس اور میانوالی ریل کار کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج دو نئی ٹرینوں کا افتتاح کریں گے اور اس کےعلاوہ وہ وزیراعظم آفس میں سول سرونٹس سے خطاب بھی کریں گے۔

    راولپنڈی ایکسپریس آج رات آٹھ بجے لاہور اور راولپنڈی سے ایک ہی وقت میں روانہ ہوگی، ٹرین میں 685 مسافروں کی گنجائش ہے۔

    دونوں نئی ٹرینوں پر پہلے روز مسافروں کو کرایوں پر50 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی۔ ٹرینوں کی گھر سے بکنگ کرانے کے لیے آن لائن بکنگ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

    وعدہ کرتا ہوں بھیس بدل کربھی ریل گاڑیوں کوچیک کروں گا‘ شیخ رشید

    یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 20 دن میں 2 ٹرینیں تیارکی گئی ہیں۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے کوایک سال کے اندرخسارے سے نکالیں گے، میرا سب سے بڑا ٹاسک ریلوے کے خسارے کو کم کرنا ہے۔

    وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے کوایک سال کے اندرخسارے سے نکالیں گے اور ایک مرتبہ پھر ریلوے کواپنے پاؤں پرکھڑا کر کے دکھائیں گے۔

  • وعدہ کرتا ہوں بھیس بدل کربھی ریل گاڑیوں کوچیک کروں گا‘ شیخ رشید

    وعدہ کرتا ہوں بھیس بدل کربھی ریل گاڑیوں کوچیک کروں گا‘ شیخ رشید

    راولپنڈٰی: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ریلوے کوایک سال کے اندرخسارے سے نکالیں گے اور ایک مرتبہ پھر ریلوے کواپنے پاؤں پرکھڑا کر کے دکھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 20 دن میں 2 ٹرینیں تیارکی گئی ہیں، جن مزدوروں نے دن رات کام کیا انہیں 5،5 ہزارانعام دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری بہت سی ٹرینیں پرانی ہوچکی ہیں جنہیں اپ ڈیٹ کررہے ہیں، ہمارے پاس وسائل نہیں لیکن پھربھی کام کریں گے۔

    وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ خزانہ خالی ملا ہے لیکن پھربھی اپنے وسائل پر کام کریں گے اور ایک مرتبہ پھر ریلوے کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرکے دکھائیں گے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے کوایک سال کے اندرخسارے سے نکالیں گے، میرا سب سے بڑا ٹاسک ریلوے کے خسارے کو کم کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میانوالی سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے لاہور نئی ٹرین چلیں گی، دو نئی ٹرینیں تیار کرنے والے مزدوروں کوانعام دیا جائے گا۔

    وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ریلوے کی آمدن بڑھانے کے لیے دیگرذرائع بھی استعمال کریں گے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئندہ ہفتے رحمان بابا ایکسپریس پشاورسے کراچی تک چلائیں گے، جب تک وفاقی وزیرہوں کسی کچی آبادی کومتاثرنہیں کروں گا۔

  • پاکستان ریلویزسی پیک کی ریڑھ کی ہڈی ہے:  شیخ رشید

    پاکستان ریلویزسی پیک کی ریڑھ کی ہڈی ہے: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز سی پیک کی ریڑھ کی ہڈی ہے.

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کیا، شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلویزمیں 100روز میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے.۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلویزسی پیک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، مگر بدقسمتی سے ماضی میں‌ ریلوےمیں سی پیک سےمتعلق کوئی کام نہیں ہوا.

    انھوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر تیزی لانے کا ارادہ رکھتے ہیں. کراچی تاپشاور ریلوے ٹریک اپ گریڈکریں گے.

    شیخ رشید احمد کا کہکنا تھا کہ تفتان تک 700 کلو میٹر نیا ریلوےٹریک بچھائیں گے، گوادر تاکوئٹہ ریلوےکی حالت بہتر بنائی جائے گی.


    ریلوے ٹکٹ کی قیمت بڑھا کر ڈیم فنڈ میں دیں گے: شیخ رشید

    شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوےعوام کی ریل ہے، ملکی کاروباری افرادکے لئےنئی سہولتیں دینے جا رہے ہیں. 

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ریلوے ڈیم فنڈ میں 10 کروڑ روپے سالانہ جمع کروائے گی۔ 100 روپے کے ٹکٹ پر ایک روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔