Tag: پاکستان ریلوے

  • ملک بھرمیں آج ٹرینیں وقت پرنہیں پہنچیں گیں

    ملک بھرمیں آج ٹرینیں وقت پرنہیں پہنچیں گیں

    لاہور: ملک بھر میں ٹرینیں آج اپنے مقررہ وقت پرنہیں پہنچیں گیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے مسافروں کو آدھا کرایہ واپس کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے رحیم یار خان کے قریب مال گاڑی کے پٹڑی سے اترنے کے بعد ریلیف آپریشن میں غیر معمولی تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ریلوے ہیڈ کواٹرز میں اجلاس طلب کیا۔

    اجلاس میں سکھر ڈویژن میں مال گاڑی کے حادثے کے بعد ریلیف آپریشن میں غیرمعمولی تاخیر پربات ہوئی، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسافرہمارے مہمان ہیں۔

    وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بارہ گھنٹے یا اس سے زیادہ تاخیر کا شکار ہونے والی ٹرینوں کے مسافر اپنی منزل پر پہنچ کرریلوے بکنگ آفس میں اپنے ٹکٹ دکھا کر آدھا کرایہ وصول کرسکتے ہیں۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ رحیم یارخان میں مال گاڑی کوحادثےکے باعث کراچی سے جانے اورآنے والی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر نہیں چل سکتیں، لہذا عوام کو تمام ٹرینوں کا وقت الیکٹرونک میڈیا سے دیا جا رہا ہے۔


    کالاشاہ کاکوکےقریب ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں


    خیال رہے کہ گزشتہ سال 16 دسمبر کو شیخوپورہ کے علاقے کالاشاہ کاکو کے قریب مسافرٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں تھیں، تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کالاشاہ کاکوکےقریب ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں

    کالاشاہ کاکوکےقریب ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں

    لاہور: شیخوپورہ کے علاقے کالاشاہ کاکو کے قریب مسافرٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کالاشاہ کاکو کے قریب پشاور سے لاہور آنے والی خیبرمیل ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ خیبرمیل ٹرین لاہور آرہی تھی کہ کالاشاہ کاکو کے قریب حادثے کا شکار ہوئی جبکہ حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔

    ریلوے حکام کا مزید کہا ہے کہ ریلیف ٹرین جائے حادثہ پرروانہ کردی گئی ہے جو مسافروں کو لے کر لاہور پہنچ جائے گی۔


    کراچی سے پشاورجانےوالی ٹرین کا انجن پٹری سےاترگیا


    خیال رہے کہ رواں ماہ 7 دسمبرکو کراچی سے پشاور جانے والی ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا انجن پٹری سے اترگیا تھا تاہم ڈرائیور کی حاضری دماغی کے باعث ٹرین کو بروقت روک لیا گیا تھا۔


    لودھراں حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 6 بچوں‌ کی تدفین


    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں لودھراں میں اسکول کے بچوں سے بھرے دو چنگ چی رکشا کو ہزارہ ایکسپریس نے روند ڈالا تھا جس کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عید الفطر: ریلوے کرائے33 فیصد کم، 5 خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان

    عید الفطر: ریلوے کرائے33 فیصد کم، 5 خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان ریلویز نے عید کے موقع پر کرایوں میں 33 فیصدکمی کا اعلان کردیا، عید پر کراچی،کوئٹہ سمیت ملک بھر میں 5 خصوصی ٹرین چلانے کا بھی اعلان کردیا۔

    اطلاعات کے مطابق عید کے موقع پر کرایوں میں 33 فیصد کمی کا یہ فیصلہ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا۔

    فیصلے کے مطابق عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے جانے والے افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستانی ریلوے اقدامات کرے گا اس ضمن میں 33 فیصد کرائے کم کیے جائیں گے اور ساتھ ہی ملک بھر میں پانچ خصوصی ٹرین بھی چلائیں جائیں گی۔

    ریلوے کے مطابق  عید کی پہلی خصوصی ٹرین 23 جون کو کراچی سے پشاور روانہ ہوگی، خصوصی ٹرین ملتان، فیصل آباد، سرگوھا، ملکوال، لالہ موسی، اور راولپنڈی سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔

    عید کی دوسری خصوصی ٹرین کوئٹہ سے براستہ روہڑی خانیوال،لاہور، راولپنڈی جائے گی، تیسری خصوصی ٹرین کراچی سے براستہ ملتان اور فیصل آباد لاہور پہنچے گی۔

    عید کی بقیہ دو خصوصی ٹرین راولپنڈی سے ملتان اور ملتان سے راولپنڈی کے لیے چلائی جائیں گی، ٹرینیں کندیاں، میانوالی، داود خیل کے راستے چلیں گی، پاکستان ریلویز کا خصوصی عید آپریشن جمعہ 23 جون سے بدھ 28 جون چھ روز تک جاری رہے گا۔

    دریں اثنا ان پانچ ٹرینوں کے ساتھ ساتھ وزیر ریلویز کی ہدایت پر عید کے موقع پر زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے معمول کی ٹرینوں میں ایڈیشنل کوچز بھی لگائی جائیں گی۔

  • ریلوے: 11  گاڑیوں‌ کے کرائے میں‌ کمی، 23 کے کرایوں میں‌ اضافہ

    ریلوے: 11 گاڑیوں‌ کے کرائے میں‌ کمی، 23 کے کرایوں میں‌ اضافہ

    لاہور : پاکستان ریلویز نے 23 ریل گاڑیوں کے کرایوں میں 10 تا 21 کمی کردی اور گیارہ گاڑیوں کے کرایوں میں 5 تا 10 فیصد اضافہ کردیا جس کا اطلاق 15 مارچ سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے 23 مسافر بردار ریل گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کردی جس کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، کرایوں میں کمی 10 سے 21 فیصد تک کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق 15 مارچ 2017 سے ہوگا۔

    پاکستان ریلوے کے مطابق گرین لائن کا لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 1510 سے کم کرکے 1200 روپے کردیا گیا ہے جب کہ پاکستان ایکسپریس کے کرائے میں اضافے کی تجویز 25 اپریل تک مؤخر کردی گئی ہے۔

    یہ پڑھیں: 3 سال میں ریلوے حادثات میں 118 افراد جاں بحق

    پریس ریلیز کے مطابق 11 گاڑیوں کے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے جب کہ خیبرمیل،علامہ اقبال،عوام ایکسپریس کے کرایوں میں 5 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

     یہ بھی پڑھیں: سرکلرریلوے ٹریک: زمین پرقبضے کےخلاف آپریشن کا تاحال آغازنہیں کیا جاسکا

  • ریلوے کراسنگ کی تعمیر صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، خواجہ سعد رفیق

    ریلوے کراسنگ کی تعمیر صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کراسنگ کےباعث حادثات میں نظام کی غلطی نہیں ملی ریلوےکراسنگ پر ریفلیکٹر لگانے کےمنصوبے پرکام کر رہے ہیں۔

    وہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے بتایا کہ 3 سال میں پھاٹک پر حادثات میں 80 افراد جاں بحق ہوئے، ریلوے کراسنگ پراب ہمیں کچھ فیصلےکرنا پڑیں گے اور ریلوےکراسنگ کے لیے بی اوٹی کی بنیاد پر منصوبوں پرغور جاری ہے۔


    *لودھراں حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 6 بچوں‌ کی تدفین


    انہوں نے کہا کہ بغیرگارڈ کے ریلوے پھاٹک کی تعداد 2470 ہے، گیٹ عملےکےاخراجات کی ذمےداری صوبائی حکومتوں کی ہے جس سے متعلق صوبائی حکومتوں کو خطوط بھی لکھے اور وزرائے اعلیٰ سے ذاتی طور پر بھی ملا لیکن سوائے پنجاب حکومت کےکہیں سےتعاون نہیں ملا۔


    *گوجرہ:کارشالیمارایکسپریس کی زد میں آگئی،6افرادجاں بحق،پولیس


    خواجہ سعد رفیق نے کہا وفاق کی جانب سے خطوط لکھنے اور دباؤ ڈالنے کے باوجود صوبائی حکومتوں 3 سال میں کہیں بھی ریلوے کراسنگ نہیں بنائی اس معاملے میں صوبائی حکومتوں کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔


    *خانیوال : پاکستان ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، چوبیس مسافر زخمی


    وفاقی وزیر برائے ریلوے کا کہنا تھا کہ تین سال کےدوران ٹرینوں کی تعداد اور رفتار بڑھائی گئی ہے اسی طرح ریلوے کراسنگ کےانتظامات پر25 ارب روپے خرچ کریں گے نئےنظام سےگیٹ کیپر، گارڈ اور ڈرائیور میں رابطہ ہوگا ٹرینوں میں جی پی ایس نظام لگانے پر غور کر رہے ہیں۔


    *چنے کھانے کے شوقین ڈرائیور نے چلتی ٹرین روک دی


    واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران دو سے زائد ٹرین حادثوں میں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے ہیں یہ حادثات ریلوے کراسنگ پر ٹرین کی آمد کے وقت پھاٹک بند نہ ہونے کی وجہ سے پیش آئے تھے۔

  • حیدرآباد میں مال گاڑی کے 5 ڈبے  پٹری سے اتر گئے

    حیدرآباد میں مال گاڑی کے 5 ڈبے پٹری سے اتر گئے

    حیدرآباد: حیدرآباد سے کراچی جانے والی مال گاڑی کے 5 ڈبوں کے پٹری سے اترجانے کی وجہ سے حیدر آباد ڈاؤن ٹریک پر ریل کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدر آباد سے کراچی جانے والی مال گاڑی کے 5 ڈبے پٹری سے اتر گئے،جس کی وجہ سے ڈاؤن ٹریک پر ریل کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے،مسافروں کو شدید کوفت اور پریشانی کا سامنا ہے،ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک بحال میں ہونے میں مزید دوگھنٹے درکار ہیں۔

    یاد رہے حیدر آباد ریلوے اسٹیشن میں گذشتہ تین دنوں میں یہ تیسرا بڑا حادثہ ہے، اس سے قبل منگل کو ایک مال گاڑی دوسری طرف سے آتی مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جبکہ کل ایک ریل گاڑی پٹری سے بھی اتر گئی تھی اور آج مال گاڑی کے ڈبے اترنے کا حادثہ پیش آیا ہے

    تسلسل سے پیش آتے اِن واقعات کی وجوہات کے استفسار پر ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ وجوہات جانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات کے مکمل ہونے سے قبل کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

    واضح رہے سندھ میں ریل کی پٹریاں اکھاڑنے اور ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اُڑانے کے واقعات عام ہیں، جن میں مبینہ طور پر قوم پرست جماعتیں ملوث ہیں،قوم پرستوں جماعتوں کے کئی کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن کے خلاف مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔

  • چارمسافرٹرینیں نجی شعبہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    چارمسافرٹرینیں نجی شعبہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان ریلوے نے چار مسافر ٹرینیں نجی شعبہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    ریلوے ذرائع سے ملنے والی تفصیلات  کے مطابق ہزارہ ایکسپریس، فرید ایکسپریس ، بولان ایکسپریس اور خوشحال خان خٹک ایکسپریس نجی شعبہ کے حوالے کی جا رہی ہیں۔

    یہ ٹرینیں لاہور سے کراچی اورکوئٹہ کے مابین کافی عرصے سے چل رہی ہیں۔ مذکورہ ٹرینوں کو خسارے میں چلنے کے باعث نجی شعبے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ان ٹرینوں کی ٹکٹنگ، ڈائیننگ کار اور کارگو کے شعبے پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔

     

  • عید الاضحی کے موقع پر دس عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    عید الاضحی کے موقع پر دس عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    لاہور: محکمہ ریلوے کی جانب سے عید الاضحی کے لیے دس عید سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ اسپیشل ٹرینوں کے کرایوں میں دس فیصد کمی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق عید الاضحی کے لیے مختلف شہروں میں دس اسپیشل ٹرینوں کا آغاز بائیس ستمبر کو ہوگا، اس روز تین اسپیشل ٹرینیں کراچی سے لاہور، پشاور اور راولپنڈی کے لیے روانہ ہوں گی جبکہ ایک سپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے بھی روانہ ہوگی۔

     تئیس ستمبر کو ایک سپیشل ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے جبکہ جمعرات چوبیس ستمبر کو دو سپیشل ٹرینیں راولپنڈی سے لاہور، دوسپیشل ٹرینیں لاہور سے راولپنڈی اور ایک سپیشل ٹرین راولپنڈی سے ملتان کے لیے روانہ ہوگی۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرینوں کے کرایوں میں دس فیصد کمی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

  • مسافروں ٹرینوں کےکرائے میں  5فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    مسافروں ٹرینوں کےکرائے میں 5فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    لاہور: پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں تین سے پانچ فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

     مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اطلاق لاہور سے کراچی چلنے والی قراقرم ایکسپریس پر نہیں ہوگا،جبکہ نجی شعبہ کے زیر انتظام چلنے والی شالیمار ایکسپریس اور بزنس ٹرین کے کرائے کم نہیں ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس، عوام ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، ملت ایکسپریس اکبر بگٹی اور جعفر ایکسپریس کی تمام کلاسز پر تین فیصد کمی ہوگی۔

    جبکہ بولان میل ، بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس، فرید ایکسپریس، سکھر ایکسپریس کی تمام کلاسز پر کرائے میں پانچ فیصد کمی ہوئی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دس روپے سے ایک سو تیس روپے تک کمی ہوئی۔

    دوسری جانب مسافروں نے ٹرینوں کے کرائے میں معمولی کمی کو مسترد کرتے ہوئے بیس فیصد تک کرائے کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • کوئٹہ سے معطل ریلوے سروس آج سے بحال

    کوئٹہ سے معطل ریلوے سروس آج سے بحال

    کوئٹہ: کوئٹہ سے ریلوے سروس ایک روز معطل رہنے کے بعد آج سے دوبارہ بحال ہوگئی ہے۔

    ،ریلوے حکام کے مطابق جمعرات کی شام ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں بم دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک تباہ ہوگئی تھی، جس کے باعث جمعہ کے روز کوئٹہ آنے  اور جانے والی ٹرینیں معطل رہیں۔

    ریلوے حکام کے مطابق جمعہ کی شام ٹریک کے مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد آج ہفتہ کی صبح سے ریل سروس بحال کردی گئی ہے اور جعفر ایکسپریس نواب اکبر ایکسپریس اور بولان میل اپنے مقررہ اوقات پر مسافروں کو لے کر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئیں ہیں۔

    ریلوے حکام کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز دھماکے کے نتیجے میں 700فٹ ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچااور 400سلیپرز متاثر ہوئے تھے۔