Tag: پاکستان ریلوے

  • ٹرین میں سوار مسافر سے پستول سمیت کلاشنکوف کی سیکڑوں گولیاں برآمد

    ٹرین میں سوار مسافر سے پستول سمیت کلاشنکوف کی سیکڑوں گولیاں برآمد

    کراچی: خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں ٹرین میں سوار ایک مسافر سے پستول سمیت کلاشنکوف کی سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق کوہاٹ ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پولیس نے ایک کارروائی میں اسحے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، اور مسافر کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور سیکڑوں گولیاں برآمد کیں۔

    ریلوے پولیس کے عملے نے شک کی بنیاد پر رحمان گل نامی مسافر کی تلاشی لی تھی، اسلحہ برآمد ہونے پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس کوہاٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    ملزم رحمان گل کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول سمیت ایس ایم جی کلاشنکوف اور دیگر اسلحے کی سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

  • کون سی ٹرینیں پرائیویٹ کی جارہی ہیں؟

    کون سی ٹرینیں پرائیویٹ کی جارہی ہیں؟

    لاہور: ریلوے حکام نے ایک مرتبہ پھر مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ریلوے حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 10ٹرینیں نجی شعبےکے تحت چلائی جائیں گی جس کے لیے خواہشمند افراد 19 ستمبر تک درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔

    19ستمبر کو ٹیکنیکل بڈز کھولی جائے گئی جس کے لیے سی ای او ریلوے نے ٹینڈر جاری کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

    پرائیوٹ ہونے والی ٹرینوں میں کراچی ایکسپریس، عوام ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس، بہاوالدین ذکریا ایکسپریس، مہر ایکسپریس شامل ہیں۔

    ان کے علاوہ سکھر ایکسپریس، چناب ایکسپریس، مہران ایکسپریس، موہنجوداڑو پسنجر، راولپنڈی پسنجر کو بھی پرائیویٹ کیا جارہا ہے۔

  • پاکستان ریلوے کو خسارے سے نکالنے کے لیے 9 ٹرینوں کی بولیاں لگیں گی

    پاکستان ریلوے کو خسارے سے نکالنے کے لیے 9 ٹرینوں کی بولیاں لگیں گی

    کراچی: خسارے کی شکار پاکستان ریلوے نے 9 ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے لیے بولیاں طلب کر لی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز کی جانب سے ایک اشتہار جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت 9 ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔

    ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، مہر ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، چناب ایکسپریس، مہران ایکسپریس کے علاوہ موہنجو دڑو پسنجر ٹرین اور راولپنڈی مسافر ٹرین ان ٹرینوں میں شامل ہیں جنھیں آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔

    پاکستان ریلویز کے مطابق بولی کا انعقاد PPRA رولز کے سنگل اسٹیج ٹو لفافہ طریقہ کار کے ذریعے کیا جائے گا، تکنیکی بولیاں کمیٹی ہیڈ کوارٹر آفس میں 19 ستمبر 2024 کو صبح 11:00 بجے جمع کرائی جائیں گی۔

    پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ آنے والی بولیاں 19 ستمبر 11 بج کر 30 پر کھولی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان ریلویز ایک عرصے سے خسارے کا شکار ہے، ماہرین کہتے ہیں کہ یہ خسارہ آپریشنل خسارہ نہیں ہے، بلکہ اس پر موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن پر پڑنے والا بوجھ ہے، ریلوے میں اس وقت 65 ہزار ملازمین ہیں جب کہ دوسری جانب ادارے کو ایک لاکھ 32 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کو ہر ماہ پینشن دینی ہوتی ہے۔

    دیگر سرکاری اداروں کے برعکس ریلوے اپنے ریٹائرڈ ملازمین کو خود پینشن دیتی ہے، جب کہ دوسرے سرکاری اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن حکومت کے خزانے سے جاتی ہے۔ 70 کی دہائی کے آخر تک پاکستان ریلوے ایک منافع بخش ادارہ تھا کیوں کہ یہ کارگو کے شعبے میں بہت زیادہ کام کرتا تھا تاہم اس کے بعد سارا کارگو بزنس نجی اداروں کو منتقل ہو گیا۔

  • علامہ اقبال ایکسپریس کی ڈائننگ کار میں پولیس کا چھاپا، منیجر اور سوڈا منیجر گرفتار

    علامہ اقبال ایکسپریس کی ڈائننگ کار میں پولیس کا چھاپا، منیجر اور سوڈا منیجر گرفتار

    کراچی: ریلوے پولیس حیدر آباد نے علامہ اقبال ایکسپریس کی ڈائننگ کار پر چھاپا مار کر غیر قانونی اشیا کی فروخت پر منیجر اور سوڈا منیجر کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس حیدر آباد نے علامہ اقبال ایکسپریس کی ڈائننگ کار سے مضر صحت جوس کے پیکٹ اور پانی کی بوتلیں برآمد کر کے ڈائننگ کار کے منیجر اور سوڈا منیجر کو گرفتار کر لیا۔

    ریلوے پولیس کے مطابق ملزمان ڈائننگ کار سے یہ جوس اور پانی کی بوتلیں مسافروں کو فروخت کر رہے تھے، ملزمان کے پاس کوئی اجازت نامہ نہیں‌ تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس حیدر آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    واضح رہے کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے غیر قانونی جوس اور پانی کی بوتلیں ٹرین اور ریلوے اسٹیشن پر فروخت کرنا ممنوع ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر کی گئی تھی، جس میں ڈائننگ کار کے منیجر حق نواز اور سوڈا منیجر محمد اسلم کو گرفتار کیا گیا۔

    ڈائننگ کار سے برآمد اشیا میں AL-SEHAT کے نام سے 17 عدد پانی کی بڑی بوتلیں اور SMILY کے نام سے 96 عدد جوس کے پیکٹ شامل ہیں۔

  • ٹرین سے سفر کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان

    ٹرین سے سفر کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان

    لاہور : عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹرین سے سفر کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا، جس سے مسافروں کی بڑی پریشانی ختم ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے، سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے اپنے آبائی شہروں کو جانے والوں کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا۔

    پاکستان ریلوے نے عید پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کردیا، ترجمان ریلوے نے بتایا کہ کرایوں میں رعایت ریلوے کی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہو گی لیکن عید اسپیشل ٹرینوں پر رعایت کا اطلاق نہیں ہو گا۔

    ترجمان ریلوے نے مزید کہا کہ رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پرہو گا۔

    مزید پڑھیں : ٹرین سے سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    یاد رہے پاکستان ریلوے نے عیدالاضحی پر عوام کی سہولت کیلئے 3 اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا تھا ، جس کے تحت ایک اسپیشل ٹرین 14 جون شام 6 بجکر 30منٹ پرکراچی سےپشاور تک چلائی جائے گی۔

    اسی طرح دوسری عید اسپیشل ٹرین 15 جون رات 9 بجے کراچی سے لاہور تک اور تیسری عید اسپیشل ٹرین 14جون کو صبح 10بجے کوئٹہ سے راولپنڈی تک چلائی جائے گی۔

  • ٹرین سے سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    ٹرین سے سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    لاہور : عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹرین سے سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، پاکستان ریلوے نے بڑا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے، سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے اپنے آبائی شہروں کو جانے والوں کے لئے اچھی خبر آگئی۔

    پاکستان ریلوے نے عیدالاضحی پر عوام کی سہولت کیلئے 3 اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کردیا ، جس کے تحت ایک اسپیشل ٹرین 14 جون شام 6 بجکر 30منٹ پرکراچی سےپشاور تک چلائی جائے گی۔

    اسی طرح دوسری عید اسپیشل ٹرین 15 جون رات 9 بجے کراچی سے لاہور تک اور تیسری عید اسپیشل ٹرین 14جون کو صبح 10بجے کوئٹہ سے راولپنڈی تک چلائی جائے گی۔

    خیال رہے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق عید قربان 17 جون (پیر) کو ہونے کا امکان ہے، تاہم چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

  • عید الفطر : پاکستان ریلوے کا مسافروں کے لئے بڑا اعلان

    عید الفطر : پاکستان ریلوے کا مسافروں کے لئے بڑا اعلان

    لاہور: پاکستان ریلوے نے عید کے موقع پر مسافروں کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے عید کے موقع پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر بلوچ نے بتایا کہ عید سپیشل ٹرینیں چلانے کیلئےتمام انتظامات کئے جائیں، اسپیشل عید ٹرینوں کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

    عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو ہم بھی عید پر کرائے کم کر دیں گے۔

  • پاکستان ریلوے نے 50 ڈبوں پر مشتمل  تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی

    پاکستان ریلوے نے 50 ڈبوں پر مشتمل تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی

    لاہور : پاکستان ریلوے نے 50 ڈبوں پر مشتمل تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی ،ٹرین 94بائس وہیلرٹرکوں سےزائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے 50 ڈبوں پر مشتمل تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی ، ترجمان نے کہا کہ ڈھائی ہزار فٹ لمبی مال گاڑی 50 ڈبوں پرمشتمل ہے، مال گاڑی کو انتہائی طاقتور انجن جی ای یو 40 کےذریعے چلایا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ مال گاڑی کراچی سے 3 ہزارٹن سےزائد مال لوڈ کر کے کوٹری گئی، ٹرین 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک گئی، اوسط رفتار 38 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ٹرین 94بائس وہیلرٹرکوں سےزائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے، لثاس مال گاڑی سے روڈ ٹریفک پر لوڈ میں کمی آئے گی۔

  • پاکستان ریلوے نے صرف 8 ماہ میں 50 ارب روپے کما لیے

    پاکستان ریلوے نے صرف 8 ماہ میں 50 ارب روپے کما لیے

    کراچی: پاکستان ریلوے نے صرف 8 ماہ میں 50 ارب روپے کما لیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کو گزشتہ آٹھ ماہ میں ریکارڈ آمدن ہوئی ہے، اور پچاس ارب روپے کما لیے، جب کہ پچھلے سال ریلوے کی آمدنی 32 ارب روپے تھی۔

    سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے مطابق مالی سال کے اختتام تک ریلویز کو 80 ارب تک آمدن متوقع ہے، جس کا کریڈٹ ریلوے ورکرز کو جاتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ آمدنی صرف پسنجر اور فریٹ سیکٹر کی ہے۔

  • ریلوے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    ریلوے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    لاہور : پاکستان ریلوے نے عوام ایکسپریس کو 20 دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، عوام ایکسپریس کراچی سے روانہ ہو کر اگلے دن  پشاورپہنچے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ریلوےمسافروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، 15ماہ بعد عوام ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    عوام ایکسپریس کو کراچی کینٹ، پشاورکینٹ براستہ ملتان اسٹیشن 20 دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عوام ایکسپریس کراچی کینٹ سے صبح 7 بجے روانہ ہو کر اگلے روز شام 6 بجے پشاور کینٹ پہنچے گی۔

    گزشتہ سال اگست میں عوام ایکسپریس کو ریلوےٹریک زیرآب آنےکی وجہ سےبندکیاگیا تھا، ایک سال سے زائد بند رہنے کے بعد عوام ایکسپریس دوبارہ پٹریوں پر دوڑے گی۔