Tag: پاکستان ریلوے

  • پاکستان ریلوے کی بوگیوں کے چوری ہونے کی تردید

    پاکستان ریلوے کی بوگیوں کے چوری ہونے کی تردید

    کراچی: پاکستان ریلوے کی جانب سے بوگیوں کے چوری ہونے کی خبر کی تردید کردی گئی، ترجمان نے کہا کہ ریلوے بوگیاں چوری ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق بوگیوں کے چوری ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد پاکستان ریلوے کی جانب سے تردید سامنے آگئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بوگیاں چوری ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ 2017 میں 542 بوگیوں کا ٹینڈر جاری کیا گیا جس میں سے 521 بوگیاں بڈرز کو دے دی گئی ہیں۔

    ترجمان ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ بقیہ 21 ویگنز پر نمبر مٹ چکے تھے، انھیں یارڈ میں رکھ لیا گیا۔ بغیر نمبر کے ویگن پر آڈٹ اعتراض آجاتا ہے، اس لیے فروخت نہیں کیں۔

    انھوں نے بتایا کہ اسکریپ ریٹ بڑھنے پر بڈر نے بوگیاں ہی دینے کا اصرار کیا۔ ریلوے نےغیر قانونی عمل کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔

    ترجمان ریلوے نے کہا کہ بعد ازاں ان بوگیوں کے پیسے بڈر کو واپس دے دیے گئے، یہ بوگیاں آج بھی یارڈ میں موجود ہیں، میڈیا کو دکھائی جا سکتی ہیں، اس حوالے سے کسی شخص کو معطل نہیں کیا گیا۔

  • ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، پاکستان ریلوے کا کرایے بڑھانے پر غور

    ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، پاکستان ریلوے کا کرایے بڑھانے پر غور

    لاہور: پاکستان ریلوے نے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد کرایے بڑھانے پر غورشروع کردیا ، کرایوں میں 5 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے بھی کرایے بڑھانے پر غور کررہی ہے، ذرائع نے کہا ہے کہ تمام مال گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

    ریلوے ذرائع کا کہنا تھا کہ پسنجرٹرینوں میں عام مسافروں پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا، ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے آپریشنل کاسٹ بڑھ جاتی ہے، آپریشنل کاسٹ پوری کرنے کیلئے کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہوجاتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اکانومی کلاس پردوسری کلاسزکی نسبت کم بوجھ پڑے گا۔

    یاد رہے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹرجبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، عوام کیلئے ریل میں بھی سفر مشکل ہوگیا

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، عوام کیلئے ریل میں بھی سفر مشکل ہوگیا

    اسلام آباد : پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر ایک بار پھر کرایوں میں اضافہ کردیا ہے، اضافے کا نفاذ آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد محکمہ ریلوے نے بھی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔

    کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے کرائے میں 5 فیصد اضافہ کردیا ہے ، کرایوں میں اضافے کا نفاذ آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کرائے میں اضافے کا اطلاق تمام مسافراورمال گاڑیوں پر ہوگا۔

    گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے 91 پیسےجس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہو گی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا۔

  • مال گاڑیوں کے ساتھ لگنے والی 70 جدید ترین ویگنیں چین سے پاکستان پہنچ گئیں

    کراچی: چین سے مال گاڑیوں کے ساتھ لگنے والی 70 جدید ترین ویگنیں پاکستان پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق چین سے مال برداری کے لیے جدید کارگو بوگیاں کراچی پورٹ پہنچ گئی ہیں، 70 اسٹیٹ آف دی آرٹ ویگنیں لے کر جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا ہے، اور ویگنیں اتارنے کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔

    ڈی ایس ریلوے اطہر ریاض کے مطابق چین سے برآمد شدہ 70 مال بردار گاڑیاں پاکستان ریلوے کو موصول ہو گئی ہیں، یہ بوگیاں 70 ٹن سامان کی ترسیل کی قابلیت رکھتی ہیں، جب کہ اس سے پہلے موجود گاڑیاں 60 ٹن اٹھا پاتی تھیں۔

    انھوں نے بتایا کہ نئی کارگو بوگیاں جلد ہی آزمائشی مراحل کی تکمیل کے بعد ریلوے کارگو فلیٹ میں شامل کی جائیں گی، 1 کروڑ 39 لاکھ فی بوگی کی لاگت پر برآمد شدہ ان گاڑیوں کی فی بوگی آمدنی 2 لاکھ روپے روزانہ ہوگی۔

    ڈی ایس کے مطابق رواں سال مارچ میں ایسی مزید 130 ویگنیں ریلوے سسٹم میں شامل ہو جائیں گی، 820 ویگنوں کا منصوبہ ہے، جب کہ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی معاہدے کے تحت باقی 620 ویگنیں پاکستان میں بنیں گی۔

    واضح رہے کہ ملک کے اندر مینوفیکچرنگ سے قومی خزانے کا پیسہ بچے گا اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے، نئی ویگنز سے ریلوے آمدن میں بھی سالانہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگا۔

    ڈی ایس اطہر ریاض نے بتایا کہ موجودہ ویگنز 60 ٹن وزن کے ساتھ 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہیں، جب کہ نئی ویگنز میں 70 ٹن وزن کے ساتھ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت ہے۔

    جدید ویگنز کی سسٹم میں شمولیت سے ریلوے کے ذریعے مال کی ترسیل کے رجحان میں بھی اضافہ ہوگا۔

  • ریلوے میں نئی ویگنز کا اضافہ

    لاہور: پاکستان ریلوے میں مزید نئی ویگنز رواں برس شامل کردی جائیں گی، جدید ویگنز کی سسٹم میں شمولیت سے ریلوے کے ذریعے مال کی ترسیل کے رجحان میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال مارچ میں مزید 130 ویگنز ریلوے سسٹم میں شامل ہوجائیں گی، ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی معاہدے کے تحت باقی 620 ویگنیں پاکستان میں بنیں گی۔

    نئی ویگنز سے ریلوے آمدن میں سالانہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگا۔

    موجودہ ویگنز 60 ٹن وزن کے ساتھ 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہیں، نئی ویگنز میں 70 ٹن وزن کے ساتھ 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت ہے۔

    جدید ویگنز کی سسٹم میں شمولیت سے ریلوے کے ذریعے مال کی ترسیل کے رجحان میں اضافہ ہوگا۔

  • ریلوے نے چین سے لائی گئیں کوچز کو مکمل فٹ قرار دے دیا

    اسلام آباد: پاکستان ریلوے کے سی ای او نے کہا ہے کہ چین سے لائی گئیں نئی کوچز مکمل فٹ اور ٹریک پر چلنے کے لیے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے سلمان صادق شیخ نے ایک انگریزی روزنامے میں چھپی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ چین سے درآمد کردہ بوگیاں پاکستان میں چلنے کے قابل نہیں ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ روزنامے میں ایک انتہائی ٹیکنیکل موضوع پر نان پروفیشنل رپورٹنگ کی گئی، جس کے بعد سے ہمارے مسافروں اور پاکستان ریلوے سے پیار کرنے والوں میں اضطراب پایا جا رہا ہے، اس خبر کا مقصد پاکستان ریلوے کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ کے علاوہ کچھ نہیں۔

    سلمان صادق شیخ نے کہا کہ یہ مسافر کوچز پاکستان ریلوے کے سسٹم سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہیں، ان کوچز کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور ڈی پراسیسنگ کی گئی جس کے بعد انھیں آزمائشی بنیادوں پر چلانے کی منظوری دی گئی، اور کامیاب ٹرائل کے بعد اس وقت تمام کوچز چلنے کے لیے تیار ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ یہ بوگیاں ہم نے بین الاقوامی شہرت کی حامل کمپنی سے Transparent Competitive Bidding کے ذریعہ تیار کروائی ہیں، ان کوچز کی وارنٹی کی مدت 2 سال ہے اور یہ پہلے 6 ماہ چینی ماہرین کی زیرِ نگرانی آپریٹ کی جائیں گی۔

    سلمان صادق کا کہنا تھا کہ نئی کوچز کو بین الاقوامی ریل روڈ اسٹینڈرڈز اور سیفٹی کے انٹرنیشنل اسٹینڈرڈز کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کمپنی کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کی شرط بھی شامل تھی، یہی وجہ ہے کہ ہمارے افسران اور دیگر عملہ چین میں تربیت حاصل کرنے بھی گیا، ٹریننگ کے بعد ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ اس طرح کی کوچز کو پاکستان ہی میں مینوفیکچر کر سکیں۔

    سی ای او ریلوے نے کہا ہے کہ چین سے آنے والی 46 کوچز اس وقت تمام ٹیسٹ کلیئر کر چکی ہیں اور ان شاءاللہ جلد ہی یہ پاکستان ریلوے کے ٹریکس پر رواں دواں نظر آئیں گی۔ انھوں نے کہا کہ ادارہ جھوٹی خبر پر قانونی چارہ جوئی سمیت دیگر آپشنز پر غور کر رہا ہے۔

  • چین میں تیار کی گئی جدید بوگیوں کی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

    چین میں تیار کی گئی جدید بوگیوں کی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

    کراچی: چین میں تیار کی گئی جدید بوگیوں کی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز نے بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے چین سے نئی کوچز منگوا لی ہیں، پاکستان چین سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز رفتار ریلوے ٹرین کے لیے ٹیکنالوجی بھی برآمد کرے گا۔

    پاکستان ریلوے کی جدید سہولتوں سے آراستہ 46 بوگیاں ڈا این نامی بحری جہاز سے کراچی پورٹ پہنچ گئیں، ایم وی ڈا این نامی جہاز کراچی پورٹ کی برتھ نمبر 24 اور 25 پر لنگر انداز ہے۔

    چین مزید 184 بوگیوں کے پرزے اسمبلنگ کے لیے پاکستان کو فراہم کرے گا، چین سے 46 نئی جدید کوچز آنے سے ٹرین آپریشن مزید بہتر ہوگا، چین سے آنے والے کوچز میں اکنامی۔پارلر کار اور اے سی اسٹینڈرڈ کوچز شامل ہوں گی۔

     

    اکنامی اور اے سی اسٹینڈرڈ کوچز میں آرام دہ برتھیں، نائٹ لیمپس اور موبائل چارجر بھی لگائے گئے ہیں، پارلر کار کوچز میں بھی آرام دہ نشستیں، ایل ای ڈی، موبائل چارجر اور دیگر سہولتیں شامل ہیں۔

    محکمہ ریلوے نے نئی کوچز کی رنگوں کی اسکیم بھی تبدیل کر دی ہے، چین سے آنے والی نئی کوچز کا رنگ سبز اور پیلی لائن درمیان میں ہوگی۔

  • پاکستان ریلوے کی مال گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کر دی

    پاکستان ریلوے کی مال گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کر دی

    لاہور: پاکستان ریلوے نے متعدد مال گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوےخواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر متعدد مال گاڑیوں کےکرایوں میں کمی کی گئی ہے۔

    ترجمان پاکستان ریلوے نے بتایا کہ ایم بی ایف آر کنٹینر کا کرایہ ایک لاکھ 70ہزار سےکم کر کے ایک لاکھ60 ہزار کر دیا گیا، اس کے علاوہ پورٹ ایریاز سے لاہور تک تمام کنٹینر اسٹاک کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔

    کرائے میں کمی کا فیصلہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر کیا گیا، اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ کرایوں میں کمی سے ریلوے کے ذریعے مال کی ترسیل کا رجحان بڑھےگا۔

  • سفری سہولیات: ریل مسافروں کے لئے اچھی خبر

    سفری سہولیات: ریل مسافروں کے لئے اچھی خبر

    لاہور : پاکستان ریلوے نے سفرکو محفوظ اور پر کشش بنانے کے لئے ٹرینوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں ریل مسافروں کے لئے سفری سہولیات میں اضا فہ کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔

    پاکستان ریلوے نے ٹرینوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سی سی ٹی وی تنصیب کامقصدمسافروں کی سیکیورٹی یقینی بنانا ہے۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے نے گرین لائن ٹرین از سرنو بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ، آئندہ ماہ سے گرین لائن مسافر ٹرین کو دوبارہ سے بحال کر دیا جائے گا۔

    خواجہ سعد رفیق نے پنڈ دادن خان سے ملکوال ٹر ین سروس شروع کرنے کے لئے ڈی ایس راولپنڈی کو مطلعقہ ڈپٹی کمشنرز اور علاقے کے اہم شخصیات سے ملاقات کرکے جامع رپوٹ اس ہفتے پیش کر نے کا حکم دے دیا۔

  • پچھلی حکومت میں پاکستان ریلوے میں 61 ملین روپے کا سامان چوری ہونے کا انکشاف

    پچھلی حکومت میں پاکستان ریلوے میں 61 ملین روپے کا سامان چوری ہونے کا انکشاف

    لاہور : پاکستان ریلوے میں مالی سال 2019اور 20 کے دوران 61 ملین کا سامان چوری ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان پاکستان ریلویز کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی ، جس میں مالی سال 2019-20 کے دوران پاکستان ریلویز میں 61 ملین کے سامان کی چوری کا انکشاف ہوا۔

    جس سے سرکاری ٹرانسپورٹ سروس کے اندر مجموعی بدانتظامی کا پردہ فاش ہو گیا ہے جو نقصانات پر مسلسل نقصانات اٹھا رہی ہے۔

    آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چوری ہونے والے سامان میں بلڈنگ میٹریل ، 11 لیپ ٹاپ ، فرنس اینڈ ایچ ایس ، سٹیل سکریپ ، کاپر ٹینک ویگن ، موبائل فونز شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ بلڈنگ میٹریل ، سول انجیئرنگ ڈیپارٹمنٹ ملتان میں چوری ہوا جبکہ کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن کراچی میں گیارہ لیپ ٹاپ غائب ہوئے۔

    آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مکینکل ڈیپارٹمنٹ لاہور سے ڈسٹریبیوٹر وال ، سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی سے بلڈنگ میٹریل چوری ہوا۔

    اسی طرح فرنس آئل ، مکینکل ڈیپارٹمنٹ ملتان جبکہ سٹیل سکریپ ریسال پور سے چوری کیا گیا اور اسٹیشن مینجر دفتر کراچی کینٹ سے موبائل فون چوری کیے گئے۔

    آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ غائب اور چوری کیے گئے سامان کی برآمدگی کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

    ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ مالی رپورٹی 2019 اور 20 کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔