Tag: پاکستان رینجرز

  • شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا 147واں یومِ ولادت آج منایا جا رہا ہے

    شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا 147واں یومِ ولادت آج منایا جا رہا ہے

    شاعرِ مشرق حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

    شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کی پیدائش کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود مہمان خصوصی تھے۔

    ریئر ایڈمرل اظہر محمود پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا، پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، مزار اقبال پر امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے پھول چڑھائے گئے۔

    مفکرپاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کوسیالکوٹ میں پید اہوئے تھے، ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق کے یوم پیدائش کو ’یوم اقبال‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

    دوسری جانب قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 147 ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    قائم مقام صدر یوسف گیلانی نے کہا کہ ہم علامہ اقبال کی خدمات اور ورثے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اُن کے فلسفے اور افکار نے ایک آزاد ملک کے قیام کی راہ ہموار کی، آیئے اپنے عزم کی تجدید کریں اور پاکستان کے اتحاد، امن اور خوشحالی کیلئے کام کریں۔

     وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ایک صاحب بصیرت شاعر، فلسفی اور ایک بلند پایہ شخصیت تھے، اُن کے افکار اور تحریروں نے نہ صرف برصغیر بلکہ پوری دنیا پر گہرا اثر ڈالا اور مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اقبال کے فلسفے نے برصغیر کے مسلمانوں کو متحد کرکے ایک علیحدہ وطن کا خواب دیا، آیئے عہد کریں کہ ہم علامہ اقبال کی تعلیمات کو مجسم کرکے نئی امید و عزم سے آگے بڑھیں گے۔

     

  • بھارت کی جانب  سے اسمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام ، 6 بھارتی اسمگلر گرفتار

    بھارت کی جانب سے اسمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام ، 6 بھارتی اسمگلر گرفتار

    پاکستان رینجرز نے بھارت کی طرف سے اسمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے 6 بھارتی اسمگلروں کو گرفتار کردیا، گرفتار بھارتی شہری منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان رینجرز نے 29 جولائی سے 3 اگست تک دراندازی کی کوششوں میں 6 بھارتی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گرفتار بھارتی شہری منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، اسمگلروں میں فیروزپور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جگندر سنگھ اور وشال سنگھ ، جالندھر کا رہائشی مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والا گروندر سنگھ شامل ہیں۔

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار اسمگلروں کےخلاف پاکستان میں غیر قانونی داخلے اور ریاست مخالف سرگرمیوں پرپاکستانی قوانین کےمطابق کارروائی کی جائےگی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بی ایس ایف کے زیر نگرانی بارڈر سے بلا روک ٹوک نقل و حرکت حیران کن ہے،بھارتی بی ایس ایف کا اسمگلروں کے ساتھ ممکنہ گٹھ جوڑ بعید از قیاس نہیں، توقع رکھتےہیں کہ بی ایس ایف بارڈرپرنگرانی کانظام مؤثراوراسمگلروں کیساتھ گٹھ جوڑختم کرےگی۔

    انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ، سیز فائر خلاف ورزیوں اوردراندازی کوششوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    گزشتہ روزبھارتی فوج نے3سال سےجاری سیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی کی تھی ، نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے 60 سالہ غیاث کو شہید کر دیا تھا۔

    تجریہ نگار کا کہنا ہے کہ ہندوستان ماضی میں بھی پاکستان میں اسمگلنگ اور دہشتگردوں کی پشت پناہی میں ملوث رہا ہے، دراندازی میں اضافہ مودی سرکارکی طرف سے جنگ کاماحول بنانے کی کوشش ہے۔

    تجریہ نگار نے مزید کہا کہمودی سرکاری کی طرف سے2024 کےانتخابات پراثراندازہونے کی کوشش ہے، جعلی سرجیکل اسٹرائیک، پلوامہ ڈرامہ اور اڑی حملہ مودی کی طرف سے انتخابی اسٹنٹ تھے۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ انتخابات قریب آئیں گے تومودی سرکارکی طرف سے پاکستان مخالف کارروائیوں میں شدت آئے گی۔

  • پاکستان کی عمدہ کارکردگی، ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ میں 7 گولڈ میڈل حاصل کرلیے

    پاکستان کی عمدہ کارکردگی، ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ میں 7 گولڈ میڈل حاصل کرلیے

    پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 گولڈ میڈل، ایک سلور میڈل اپنے نام کرلیا، ٹیم جنوبی افریقہ سے وطن واپس پہنچ گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان انڈر 21 ٹینٹ پیگنگ ٹیم جنوبی افریقہ میں چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 7 گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    پاکستان رینجرز (پنجاب) کے تعاون سے کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ میں شرکت کی، چیمپئن شپ میں پاکستان کا مقابلہ میزبان جنوبی افریقہ اور مصر کی ٹیموں سے تھا۔

    چیمپئن شپ میں 4 مرد اور ایک خاتون کھلاڑی پر مشتمل پاکستانی نیزہ بازوں کے دستے نے حصہ لیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب رینجرز کے انتہائی مشکور ہیں جنھوں نے اچھی تیاری کروائی۔

    کھلاڑیوں نے کہا کہ پنجاب رینجرزنے جانے سے پہلے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا تھا، ہماری ٹیم ملک کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان، پنجاب رینجرز کے زیرِانتظام ٹینٹ پیکنگ کے کھیل کو ترغیب دے رہی ہے۔

  • کراچی: اسٹریٹ کرائم کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی: پاکستان رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق  رینجرز سندھ اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گولیمار سے  اسٹریٹ کرائم کی 100سےزائد وارداتوں میں ملوث کاشف کائی عرف کو گر فتار کر لیا جبکہ ملزم کے قبضے سے30 بور پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نےگارڈن، ڈیفنس اور طارق روڈ کے علاقے میں وارداتیں کیں، ملزم کے ساتھیوں کی تلاش کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارے ہیں۔

    ترجمان رینجرز  کا کہنا تھا کہ مزید تفتیش کیلئے گرفتار ملزم کو  پولیس کے حوالےکر دیا گیا۔

  • پاکستان رینجرز پنجاب کے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، آئی ایس پی آر

    پاکستان رینجرز پنجاب کے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، آئی ایس پی آر

    لاہور: پاکستان رینجرز پنجاب کے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منڈی بہاؤالدین اکیڈمی میں منعقد ہوئی593ریکروٹس نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ لیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق منڈی بہاؤالدین اکیڈمی میں پاکستان رینجرز پنجاب کے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

    تقریب کے مہمان خصوصی کورکمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح تھے،593ریکروٹس نےپاسنگ آؤٹ پریڈمیں حصہ لیا، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح نے رینجرز کی صلاحیتوں اور ان کی خدمات کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار پاکستان رینجرز بہادری کے ساتھ مشرقی بارڈر کا دفاع کررہے ہیں، پاکستان رینجرز کا داخلی سیکیورٹی کے معاملات میں بھی کردار اہم ہے۔

    کور کمانڈر منگلا نے مزید کہا کہ پاکستان رینجرز نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھرپور حصہ لیا، اس موقع پر مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • پاکستان رینجرز کا 19 رکنی وفد نئی دہلی روانہ: آئی ایس پی آر

    پاکستان رینجرز کا 19 رکنی وفد نئی دہلی روانہ: آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاکستان رینجرز کا 19 رکنی وفد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی روانہ ہوگیا جہاں یہ وفد بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس سے بات چیت کریں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز کا 19 رکنی وفد نئی دہلی روانہ ہوگئے۔ وفد میں وزارت داخلہ اور اے این ایف کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس سے بات چیت کرے گا۔

    دونوں ممالک کے حکام کے درمیان 8 سے 10 نومبر تک مذاکرات ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • رواں سال ٹارگٹ کلنگ میں 91 فی صد کمی آئی، ترجمان رینجرز

    رواں سال ٹارگٹ کلنگ میں 91 فی صد کمی آئی، ترجمان رینجرز

    کراچی : ترجمان رینجرز کے مطابق رواں سال کراچی میں جرائم کے خلاف 1992آپریشن کیے گئے اور 2847 ملزمان کو حراست میں لیا گیا جب کہ مختلف اقسام کے 1845 ہتھیار برآمد کیے گئے۔

    مذکورہ اعداد و شمار پاکستان رینجرز نے کراچی آپریشن کے سندھ رینجرز کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے پیش کیے جس کے تحت مختلف کالعدم جماعتوں سے تعلق رکھنے والے350 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے348 ملزمان کو گرفتار کیا،فرقہ وارانہ تنظیم کے 11، لیاری گینگ وار پیپلزامن کمیٹی کے 87 کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔

    اس کے علاہ مختلف کاروائیوں میں446 ٹارگٹ کلرز، 72 بھتہ خوروں، 26 اغواء برائے تعاون کے ملزمان،کو بھی گرفتار کیا گیا اور 13 مغویوں کو بازیاب کرایا جب کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران5رینجرز اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

    جب کہ چھاپہ مارکارروائیوں میں رینجرز نے 10راکٹ لانچر، 50ہیوی لائٹ مشین گن، 358 کلاشنکوف، 90شارٹ گن، 112ریپیٹر، 315رائفل، 910پستول، 166دستی بم، 1دھماکا خیز ڈیوائس اور12کلو گرام دھماکا خیز مواد، 26واکی ٹاکی، 190بلٹ پروف جیکٹ، 36ڈیٹونیٹرز، 18آر پی جی اور 7راکٹس برآمد کیئے۔

    یہ اسلحہ چھاپے مار مارروائیوں کے دوران سیاسی جماعت کے عسکری ونگ، فرقہ ورانی تنظیموں، لیاری گینگ وار اور کالعدم جماعتوں کے دفاتر اور خفیہ مقامات سے برآمد کیئے ہیں۔

    پاکستان رینجرز جاری کردہ اعداد و شمار میں جرائم کی شرح تناسب بھی بیان کی گئی ہے ، تقابلی گوشوارے کے مطابق 2013سے لیکر2016 تک دہشت گردی کی کاروائی میں72فیصد کمی آئی ہے جب کہ ٹارگٹ کلنگ میں91فیصد،بھتہ خوری میں93فیصد اوراغواء کے کیسز میں96فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

  • کراچی، رینجرز کی جانب سے قائد اعظم کار ریلی کاانعقاد

    کراچی، رینجرز کی جانب سے قائد اعظم کار ریلی کاانعقاد

    کراچی : پاکستان رینجرز کی جانب سے آج قائداعظم کار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کھلاڑیوں،فنکاروں اور عوام کی کثیر تعداد نے شریک ہوکر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز نے دسمبر کو ماہ قائد کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت آج کراچی میں قائداعظم کار ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کا آغاز ٹول پلازہ سے ہوا اور سپر ہائی وے سے براستہ حسن اسکوائر مزار قائد پر جا کر ختم ہوئی۔

    رینجرز کی جانب سے منعقد کی گئی قائد اعظم ریلی میں کھلاڑیوں، فنکاروں ، سول سوسائیٹی کے نمائندوں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، معروف اسکوئش کھلاڑی جہانگیر خان، جاوید شیخ اور بہروز سبزواری نے بھی اپنے اہلِ خانہ سمیت ریلی میں خصوصی شرکت کی۔

    اس موقع پر رینجرز کے بینڈ نے اپنے فن کے جوہر دکھائے اور ملی ترانوں کی گونج نے سماں باندھ دیا اور عوام ملی نغموں پر جھوم اٹھے جب کہ مختلف علاقائی ملبوسات زیب تن کیے اسکول کے بچوں نے ٹیبلیوز پیش کیے۔

    رینجرز کے بریگیڈیئر شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کامقصد بابائےقوم کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جن کی انتھک محنت اور عظیم قیادت کی بدولت بر صغیر کے مسلمانوں کو ایک الگ ریاست عطا کی جو نعمت خداوندی سے اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔

  • پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف حکام میں مذاکرات

    پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف حکام میں مذاکرات

    لاہور: پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کے مابین مذاکرات کا پہلا دور منعقد ہوا جس میں بھارت کی جانب سے پٹھان کوٹ واقعہ کو ایجنڈے کا حصہ بننے کی تجویز مسترد کردی گئی پاکستان کا موقف تھا کہ پٹھان کوٹ واقعہ بھارت کا اندورنی معاملہ ہے۔

    رینجرز ہیڈکوارٹر لاہور میں پاک بھارتی سیکورٹی مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمرفاروق برقی نے میزبانی کے فرائض انجام دیے جبکہ بھارت کے 24 رکنی وفد کی قیادت ڈی جی بی ایس ایف کرشن کمار شرما نے کی ۔

    پاک بھارت سیکورٹی فورسز کے مذاکرات کا پہلا دور خوشگوار ماحول میں ہوا ، تاہم اجلاس میں دونوں ممالک کی فورسز نے ایک دوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کئے۔

    اجلاس میں بادرڈر پر سمگلنگ کو روکنے ، غلطی سے سرحد پار کرکے جانے والوں کی فوری رہائی اور کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ روکنے کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔

    پاک بھارت سیکورٹی فورسز کے مذاکرات کا حتمی دور جمعرات کے روز کو ہوگا جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا،24 رکنی وفد کو آج لاہور میں عشائیہ دیا جائے گا ۔