Tag: پاکستان رینجرز سندھ

  • ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، تفتیش کے دوران اہم انکشافات

    ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، تفتیش کے دوران اہم انکشافات

    کراچی: پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے  انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور ضلع ایسٹ پولیس نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور گلشن معمار گڈاپ ٹاؤن سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے طابق گرفتار ملزمان میں جواد علی عرف جاوید عرف فرحان، سجاد علی عرف جانی، رب نواز عرف ربو اور عابد علی عرف فہد بنگالی شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

      ترجمان رینجرز کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ چار مختلف گروہ آپس میں مل کر ڈکیتیوں، موٹر سائکلیں چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور اپنے اپنے گروہ بھی چلا رہے ہیں۔

    ملزمان نے اعتراف کیا کہ یہ چاروں گروہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گڈاپ ٹاؤن اور گلشن معمار کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی 400 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ترجمان  کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 12 تا 15شہریوں کو زخمی کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران موبائل فون اور نقدی چھیننے کے علاوہ 250سے زائد موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کر کے ساکران بلوچستان میں بیچنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

     ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان عادی مجرم ہیں اور ملزمان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 19 سے زائد ایف آئی آرز درج ہیں، گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کارروائی کیلئے ضلع ایسٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • 74 ایکڑ زمین پر کاشت کی گئی افیون تلف کردی گئی

    74 ایکڑ زمین پر کاشت کی گئی افیون تلف کردی گئی

    کراچی: پاکستان رینجرز سندھ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے اندرون سندھ میں 21 ایکڑ پر کاشت شدہ افیون کی فصل تلف کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کی سرحد سے ملحقہ سندھ کے پہاڑی شمالی اضلاع کے قریب گاؤں باجک میں افیون کی 21 ایکڑ پر کاشت کو تلف کردیا۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق تھانہ غیبی ڈیرو کی حدود میں واقع گاؤں باجک میں افیون کی فصل تلف کر دی گئی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

     ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ تھانہ غائبی ڈیرو کی حدود میں غیر قانونی طور پر منشیات کاشت کی گئی تھی، 24 فروری سے اب تک مختلف کارروائیوں میں 74 ایکڑ رقبے پر کی گئی افیون کو تلف کیا گیا ہے۔

  • سری لنکا کا دورہ پاکستان، رینجرز کے اعلیٰ افسران کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ

    سری لنکا کا دورہ پاکستان، رینجرز کے اعلیٰ افسران کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ

    کراچی: سری لنکا کے دورہ پاکستان سے متعلق سیکیورٹی انتطامات کا جائزہ لینے کے لیے رینجز کے اعلیٰ عہدے داروں نے آج نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا.

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی پلان پرعمل درآمد کے لئے آج سیکیورٹی فورسز نے اسٹیڈیم کا تفصیلی معائنہ کیا. معاینے میں ٹیموں کی آمدورفت سمیت ڈریسنگ روم اوردیگرم قامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا.

    سیکٹرکمانڈربھٹائی رینجرزکرنل رفیق نےسیکیورٹی ٹیم کی سربراہی کی، سیکیورٹی ٹیم کونیشنل اسٹیڈیم کےافسران نےبریفنگ دی.

    خیال رہے کہ سری لنکن ٹیم نے3 ون ڈے میچز کھیلنے کے لئے25 ستمبرکو کراچی پہنچنا ہے، پاکستان اور سری لنکا کے میچز 27، 29 ، ستمبراور2 اکتوبرکو شیڈول ہے.

    مزید پڑھیں: سری لنکن کرکٹرز نے پاکستان آنے سے کیوں‌ انکار کیا؟ فواد چوہدری کا انکشاف

    یاد رہے کہ سری لنکا کے اسٹار کھلاڑیوں نے سیکیورٹی کو بنیاد بنا کر دورہ پاکستان سے انکار کر دیا تھا، البتہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا.

    اس ضمن میں سری لنکا کے جانب سے ٹی 20 اور ون ڈے ٹیموں کے لیے کپتان اور ٹیموں‌ کا اعلان بھی کیا گیا تھا.

    البتہ بعد میں یہ خبریں آئیں کہ سری لنکن بورڈ ایک بار پھر سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

  • تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کراچی میں سیکورٹی صورتِ حال مزید بہتر بنائیں گے: آرمی چیف

    تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کراچی میں سیکورٹی صورتِ حال مزید بہتر بنائیں گے: آرمی چیف

    کراچی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ کیا، ڈی جی رینجرز نے آرمی چیف کو صوبے کی سیکورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے سوشل میڈیا پر کہا ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ کیا۔

    [bs-quote quote=”کراچی قومی معیشت میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”آرمی چیف”][/bs-quote]

    آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف کو صوبے میں سیکورٹی بشمول کراچی میں امن و امان کی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ کراچی قومی معیشت میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے، تجارتی سرگرمیوں کو تقویت دینے کے لیے کراچی میں سیکورٹی کی صورتِ حال کو مزید بہتر بنائیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  افغان رویے سے لگتا ہے، طاہر داوڑ کا قتل صرف دہشت گرد تنظیم کا کام نہیں: پاک فوج


    اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ہم راہ تھے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آرمی چیف نے صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر تمام اداروں کی کوششوں کو سراہا۔

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائی: ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی میں رینجرز کی کارروائی: ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی: پاکستان رینجرز نے شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ لندن کا ایک اہم ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز نے متعدد کارروائیوں میں مختلف علاقوں سے آٹھ ملزمان گرفتار کیے، ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بر آمد کی گئی۔

    ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ سعید آباد میں کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے عسکری وِنگ کے ٹارگٹ کلر ریحان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق سعید آباد کی کارروائی میں گینگ وار کا ایک کارندہ شاہ رخ بھی گرفتار ہوگیا ہے، مختلف علاقوں سے گرفتار شدہ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

    رینجرز کی بڑی کارروائی: کروڑوں مالیت کا گٹکا، چھالیہ سگریٹ ودیگر سامان برآمد


    رینجرز کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گارڈن، شریف آباد، ڈیفنس اور عوامی کالونی سے بھی 6 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، جو کہ ڈکیتیوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان رینجرز کراچی میں بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے اب تک متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرچکی ہے، ملک میں انتخابات کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد خصوصی طور پر کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی: رینجرز کے تعاون سے تھانہ رسالہ جدید  ماڈل میں‌ تبدیل

    کراچی: رینجرز کے تعاون سے تھانہ رسالہ جدید ماڈل میں‌ تبدیل

    کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) کے تعاون سے تھانہ رسالہ کوجدید دور کا ماڈل بنا دیا گیا ہے، تھانے میں6 ایئر کنڈیشن لگائے گئے ہیں، جدید طرز کے باتھ روم ،وضو خانہ اور نماز کے لئے جگہ بھی موجود ہے.

    ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) کے تعاون سے تھانہ رسالہ کوجدید دور کا ماڈل بنا دیا گیا، جدید ماڈل تھانے کا افتتاح ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے23 مارچ کو کیا تھا.

    تھانے میں6 ایئر کنڈیشن لگائے گئے ہیں،لاک اپ سمیت 6 مختلف مقامات پرکیمرے نصب کیے گئے ہیں،ایس ایچ او،کمپلین سیل اورڈیوٹی افسرکا علیحدہ کاؤنٹر بنایا ہے، صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے لاک اپ سمیت 6مختلف جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں،جدید طرز کے باتھ روم ،وضو خانہ اور نماز کیلئے بھی جگہ موجود ہے.

    رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام کو سیکیورٹی اداروں تک رسائی کے لئے بہترین ماحول میسرکرناہے، فاصلہ کم ہوگا تو جرائم کو ختم کرنے میں مدد مل سکے گی، آپریشن پولیس اورانویسٹی گیشن کاؤنٹربھی تھانےمیں موجود ہیں.

    واضح رہے کہ تھانہ رسالہ 1948 میں قائم ہوا تھا۔

    پاکستان رینجرز (سندھ) کی کارکردگی

    پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے سال 2016 ء کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق گذشتہ کے دوران 952 آپریشن کیے گئے تھے، جن میں 2847 مجرموں کو حراست میں لیا گیا تھا.

    گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیموں کے 350 دہشت گرد اور لیاری گینگ وار کے 87 کارکن بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں‌ رج ہے کہ سال 2016 کے دوران مختلف جرائم کی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے.

    جس میں بھتہ خوری میں 93 فیصد کمی، قتل کے واقعات میں 91 فیصد، اغواء برائے تاوان میں 86 فیصد اور دہشت گردی کے واقعات میں 72 فیصد کمی آئی ہے.

  • کراچی میں رینجرز  کی کامیاب کارروائیاں‘ 5 ملزمان زیرحراست

    کراچی میں رینجرز کی کامیاب کارروائیاں‘ 5 ملزمان زیرحراست

    کراچی: پاکستان رینجرز( سندھ) نے شہرقائد میں‌ شر پسندوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے  پانج ملزمان‌کو حراست میں لے لیا۔

    ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اورفرقہ وارانہ فسادات میں ملوث رہے ہیں۔

    رینجرز نے کاروائی کرتے ہوئے کیماڑی کے علاقے سے طارق انصاری عرف قاری گرفتار کیا، ملزم کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اورلشکرجھنگوی سے رہا ہے.

    بلدیہ سرسید کےعلاقے سے2 ملزمان رفیق عرف کوکنی اورشاہدخان گرفتار کیا ، گرفتارہونے والے دونوں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم رفیق کوکنی نے9جولائی 1998کو پولیس اہلکاراورشہری کوقتل کیا تھا.

    ملزم رفیق نے2002میں شکیل عرف سپنااورعمران پرویز کوقتل کیا تھا، ملزمان کھالیں چھیننےاورجبری فطرہ لینے میں ملوث رہے ہیں ، جبکہ ایک اورکارروائی میں لیاقت آباد سےملزم خرم کاظمی کو گرفتارکیا گیا.

    کھارادر کے علاقے سے مزم شاہ زیب کو گرفتار کیا گیا، رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم ہوائی فائزنگ کے ذریعے سے خوف و ہراس پھیلانے اور جرائم کی متععد کارروائیوں میں‌ ملوث رہا ہے.

    رینجرز کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ملزمان سےاسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، انہیں پولیس کےحوالے کیا جارہا ہے

    pr-rangers

  • رینجرز پر الزامات ،وسیم اختر کو قانونی نوٹس جاری

    رینجرز پر الزامات ،وسیم اختر کو قانونی نوٹس جاری

    کراچی: پاکستان رینجرز سندھ نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر پرٹی وی ٹاک شو کے دوران رینجرز پر الزمات لگانےکے خلاف قانونی نوٹس جاری کر دیا۔

    ترجمان رینجرز کے پریس ریلیز کے مطابق وسیم اختر نے انتیس ستمبر کو ایک ٹی وی پروگرام میں بے بنیاد الزامات لگا کر رینجرز کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، وسیم اختر نے اس گفتگو میں رینجرز پر کھالیں چوری کرنے اور ماورائے آئین عمل کاالزام لگایا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق وسیم اختر نے اپنے ا لزامات کے ذریعے ملکی سالمیت کیلئے کام کرنے والے ادارے کے کردارکو داغدار کرنے کی سازش ہے، جس پر ان کے خلاف ڈی فیمی نیشن آرڈیننس کی دفعہ آٹھ کے تحت نوٹس بھجوایا گیا ہے ۔