Tag: پاکستان رینجرز پنجاب

  • بھارتی اسمگلر کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام ، گرفتار کرلیا گیا

    بھارتی اسمگلر کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام ، گرفتار کرلیا گیا

    لاہور : پاکستان رینجرز پنجاب نے بھارت کی طرف اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھارتی اسمگلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز کے انسداد اسمگلنگ آپریشن جاری ہے ، اس دوران پاکستان رینجرز نے سلیمانکی کے نواح میں سریاں والی کے سرحدی علاقے میں بھارتی باشندے کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی اور اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

    رینجرز نے بھارتی اسمگلر کو بین الاقوامی سرحدی قوانین کے مطابق تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال اگست میں پاکستان رینجرز نے بھارت کی طرف سے اسمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے 6 بھارتی اسمگلروں کو گرفتار کیا تھا، گرفتار بھارتی شہری منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔

    اسمگلروں میں فیروزپور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جگندر سنگھ اور وشال سنگھ ، جالندھر کا رہائشی مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والا گروندر سنگھ شامل تھا۔

  • انسداد دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو سخت جان بنا دیا ہے: آرمی چیف

    انسداد دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو سخت جان بنا دیا ہے: آرمی چیف

    لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو سخت جان بنا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور اور پاکستان رینجرز پنجاب کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف کو بارڈر کی صورت حال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

    انھوں نے جوانوں اور افسران سے خطاب میں کہا کہ مجھے اپنے افسرا ن اور سپاہیوں پر فخر ہے، پاک فوج ثابت قدم ہے، انسدادِ دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو سخت جان بنا دیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کسی بھی قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

    واضح رہے کہ آرمی چیف نے 3 دن میں 3 کور ہیڈ کوارٹرز کے دورے کیے۔