Tag: پاکستان رینکنگ

  • پاکستان کے لیے بڑی خبر، پوسٹل سروس کے عالمی ادارے نے نئی رینکنگ جاری کر دی

    پاکستان کے لیے بڑی خبر، پوسٹل سروس کے عالمی ادارے نے نئی رینکنگ جاری کر دی

    اسلام آباد: پوسٹل سروس کے عالمی ادارے کی جانب سے 170 ممالک کی نئی رینکنگ جاری کی گئی ہے، یونی ورسل پوسٹل یونین کی 2020 رینکنگ میں پاکستان کو 27 درجے ترقی مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اداروں کی بہتری کی حکومتی کوششیں رنگ لا رہی ہیں، پاکستان پوسٹ کی عالمی سطح پر رینکنگ میں بہتری اس کا ثبوت ہے۔

    پاکستان پوسٹ 2016 میں 29 پوائنٹس کے ساتھ 94 نمبر پر تھا، 2020 میں 27 درجے ترقی کے ساتھ 94 سے 67 نمبر پر آ گیا، خیال رہے کہ اس رینکنگ میں دنیا میں وہ ممالک سر فہرست ہیں جو صنعتی شعبے میں عالمی رینکنگ میں بھی ٹاپ پر ہیں۔

    یہ رینکنگ پاکستان پوسٹ پر اعتماد، محنت، لگن کے ساتھ بہترین سروس کے حوالے سے ہے، پاکستان پوسٹ میں حالیہ جاری ڈیجیٹائزیشن ہونے سے پاکستان کئی درجے مزید اوپر آ جائے گا، پاکستان پوسٹ کا کہنا ہے کہ نظام میں جدت سے پاکستان پوسٹ عالمی سطح پر پاکستان کا فخر بنے گا۔

    جاری رپورٹ میں کرونا وبا سے پوسٹل سیکٹر کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ذکر کیا گیا ہے، عالمگیر وبا میں پاکستان پوسٹ کا گھرگھر پنشن پہنچانے کے اقدام کو خاص طور پر سراہاگیا ہے۔

    پاکستان پوسٹ بھی جدت کی جانب گامزن

    پاکستان پوسٹ کا کہنا ہے کہ 2023 تک وہ ٹاپ 20 میں شامل ہونے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے، ادارے میں جاری ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو پورا کر کے ای کامرس میں بھی داخل ہونے جا رہا ہے۔

    رینکنگ کی بہتری سے پاکستان پوسٹ کے بزنس میں مزید اضافہ اور لوگوں کا اعتماد حاصل ہوگا، ڈیجیٹائزیشن کے عمل کی تکمیل سے پوری دنیا میں پاکستان کے پروڈکٹس کو فروغ ملے گا۔

  • نیوزی لینڈ نے ٹی 20 سیریزجیت لی، پاکستان رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم

    نیوزی لینڈ نے ٹی 20 سیریزجیت لی، پاکستان رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم

    ماؤنٹ مانگنوئی : نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی، پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز نیوزی لینڈ نے جیت لی، تیسرے ٹی ٹوئنٹی کا میلہ نیوزی لینڈ کے جارحانہ مزاج بیٹسمین کولن منرو نے لوٹ لیا۔

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز مارٹن گپتل اور کولن منرو نے ویسٹ انڈین بولرز کی خوب درگت بنائی، گپتل نے نصف سنچری اسکورکی۔

    کولن منرو نے تریپن گیندوں پر10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، نیوزی لینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں پر 243 رنزبنائے، یہ کیویز کا ٹی ٹوئنٹی میں بہترین اسکور ہے۔

    جواب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز مایوس کن رہا، گیل کا بلا بھی خاموش رہا  ویسٹ انڈیز کی ٹیم 124رنزپر ڈھیر ہوگئی۔ اس جیت کے بعد نیوزی لینڈ آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

    یاد رہے کہ نومبر2017 میں بھارت سے سیریز ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگیا تھا، نیوزی لینڈ کی بھارت کے ہاتھوں سیریز میں دو ایک سے ناکامی نے پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنا دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

     

  • سری لنکا سے ناکامی، پاکستان رینکنگ میں نویں نمبر پر چلا گیا

    سری لنکا سے ناکامی، پاکستان رینکنگ میں نویں نمبر پر چلا گیا

    کولمبو : سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ناکامی نے پاکستان کو آئی سی سی رینکنگ میں ایک مرتبہ پھر نویں نمبر پر پہنچا دیا۔

    آئی سی سی رینکنگ میں کبھی پاکستان آگے تو کبھی ویسٹ انڈیز، سری لنکا سے دوسرے ون ڈے میں ہار نے گرین شرٹس کو پھر سے وہیں لاکھڑا کردیا، رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر آنے کے لئے پاکستان کو پھر سے فتح درکار ہے۔

    قومی ٹیم آخری تینوں میچ جیت کر ویسٹ انڈیز پر چار پوائنٹس کی برتری تو لے سکتا ہے لیکن چیمئنز ٹرافی میں کون جائے گا اس کا فیصلہ سہ ملکی سیریز کرے گی۔

    رینکنگ میں ویسٹ انڈیز اٹھاسی پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے، میگا ایونٹ کے لئے تیس ستمبر کی تاریخ تک رینکنگ میں ٹاپ آٹھ میں آنے والی ٹیمیں ہی کوالیفائی کرسکیں گی۔

    بنگلہ دیش کوالیفائی کرچکا ہے، اب مقابلہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہے۔